Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

    قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

    راولپنڈی: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی، قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے-

    باغی ٹی وی: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ جیل میں ہے، بانی پی ٹی آئی، یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر جیل میں ہیں، کمشنر راولپنڈی نے وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی،قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائےعوام نے مطالبہ کیا ہے”ساڈ احق ایتھے رکھ“،کمشنر راولپنڈی نے کہہ دیا ہے دھاندلی کھل کر ہوئی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے، کمشنر صاحب کا بیان ہمارے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے،فارم 47 تبدیل کرکے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، اب واضح ہوگیا کہ مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھائی کو وزیراعظم اور بیٹی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، مینڈیٹ بھی چرایا گیا، میں سلمان اکرم راجا کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، ہمارےپرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

  • بیرون ملک مقیم شہری کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنیوالا 4 رکنی گروہ گرفتار

    بیرون ملک مقیم شہری کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنیوالا 4 رکنی گروہ گرفتار

    راولپنڈی: محکمہ اینٹی کرپشن نے بیرون ملک مقیم شہری کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے بیرون ملک مقیم شہری عبدالحمید کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمد سرور بھی شامل ہے جس کا تعلق کلرسیداں سے ہےملزم کے ساتھیوں میں محکمہ مال کا رجسٹری محرر اور نائب قاصد تحصیل کہوٹہ شامل ہیں جنہوں نے اوور سیز پاکستانی عبدالحمید کی کروڑوں مالیت کی اراضی جعلی کاغذات تیار کر کے ہتھیانے کی کوشش کی، جعلسازوں کے گروہ کا سرغنہ ملزم محمد سرور پہلے بھی محکمہ مال کے ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات تیار کرنے کے مقدمات میں ملوث ہے اور ماضی میں بھی جعلی دستاویزات تیار کرکے شہریوں کی جائیدادیں ہتھیا چکا ہے۔

    جے یو آئی کا سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے اور حلف نہ اٹھانے دینےکا اعلان

    پی ٹی آئی نے ہماری جماعت نظریاتی گروپ خریدنے کی بات کی ، اختر …

    چوہدری شجاعت کی چوہدری پرویز الہیٰ سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات

  • چوہدری شجاعت کی چوہدری پرویز الہیٰ سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات

    چوہدری شجاعت کی چوہدری پرویز الہیٰ سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات

    راولپنڈی: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے پونے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلئے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت،چوہدری سالک، چو ہدری شافع، منتہا اشرف اڈیالہ جیل پہنچے،دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پرویز الہیٰ کی صحت اور فراہم سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی، 2 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

    پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا جے یو آئی سے رابطہ

    پاکستان کو سنگین ترین اور مشکل ترین حالات میں ہم مل کر دھکیل رہے ہیں،خالد …

    اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران …

  • اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران خان

    اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے امریکا کے پاس ایک موقع ہے،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ بانی عمران خان نے امریکا کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ ملک میں ہوئے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کی طرف سے یہ ایک پیغام ہے کہ امریکا کیلئے اس وقت ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ماضی کے کردار کو مزید صاف کرنے کیلئے، جمہوری اور قابل بھروسہ بنانے کیلئے پاکستان کے الیکشن میں ہونی والی دھاندلیوں پر نظر رکھے اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں ان سے کہے، اپنا اثرورسوخ استعمال کرے کہ وہ اس کا سد باب کریں۔

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکا نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے،امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے، امریکا الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے، ساتھ ہی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی مذمت کرے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا کا پاکستان کے الیکشن سے متعلق بیان کاسمیٹک قسم کا ہے، امریکا پوری دنیا میں جمہوریت کا دعویدار ہے، اس لیے اس پر اپنا کردار ادا کرے۔

    یوکرین کا روسی بحریہ کےسب سے بڑے جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے دیے گئے پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے، عمران خان کے اس پیغام پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے لکھا کہ امریکی سازش کا بیانیہ، ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ، اس کے بعد امریکی لابنگ فرم ہائر کی اور اب امریکہ سے الیکشن 2024 کے حوالے سے مدد مانگ رہا ہے،پی پی پی اور جے یو آئی سے متعلق جو کچھ کہتا رہا وہ بھی سب کے سامنے ہے مگر آج انہیں کے ساتھ اتحاد کی باتیں کرکے تھوکا ہوا چاٹ رہا ہے۔
    https://x.com/Mian_JavedLatif/status/1758154448508010811?s=20
    ایک ٹوئٹ میں ن لیگی ترجمان نے لکھا کہ عمران خان ”امریکہ، باہر رہو!“ سے ”امریکہ، براہ کرم مجھے بچاؤ!“ میں ”سیاسی یوٹرن“ سے زیادہ تیزی سے گئے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1758118649800413465?s=20
    https://x.com/pmln_org/status/1758155474485281172?s=20

    اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے …

  • ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

    ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عرفان اوزسرٹ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ترک افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟  شاہ محمود

    ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ شاہ محمود

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول کس منہ سے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو جماعتیں پی ٹی آئی کو توڑ کر بنائی گئیں ان کے لیے شرمندگی ہے، ہمارے جیتے ہوئے الیکشن نہیں مان رہے، درخواست ہے عوام کا مینڈیٹ چوری نہ کریں، الیکشن میں جیتے ہوئے لوگ بھی اس الیکشن کو نہیں مان رہے، انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے،تمام سیاسی جماعتیں جن کامینڈیٹ چرایا گیا ہے وہ اکٹھی ہو جائیں-

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے، چیف جسٹس تحقیقات کرائیں، ان انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آ سکتا،قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے،انتخابات کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی میری بیٹی 14 ہزار کی لیڈ سے جیت رہی تھی، ایک دم رزلٹ آنا بند ہوگئے، 4 بجے تک جاگتا رہا رزلٹ نہیں آرہے تھے، میری بیٹی کے پاس 281 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 موجود ہیں، 16 ہزار 555 ووٹ مسترد ہوئے اس کے باوجود جیت رہے تھے-

    سری لنکا میں عام انتخابات اگلے برس کرانے کا فیصلہ

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لنگڑی لولی حکومت بنا بھی لی تو چل نہیں سکے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہم الیکشن کمیشن جارہے ہیں،ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ اگر حکومت بن بھی گئی تو قوم اسے قبول نہیں کرے گی، عالمی میڈیا پاکستان میں ہونے والے الیکشن کو دھاندلی زدہ کہہ رہا ہے۔

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

  • علی امین گنڈا پور  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کاامیدواربن سکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی
    پی پی رہنمافیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈا پور کی بطور وزیر اعلی نامزدگی پر ردعمل سامنے آیا ہے،فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کیا 9مئی میں ملوث افرادوزیر اعلیٰ کےپی کاامیدواربن سکتا ہے؟ کیا 9مئی جیسےبڑےسانحہ میں ملوث کرداروں کوایسے نوازاجائیگا،ایسی صورتحال رہی توکل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کاامیدواربھی ہو سکتاہے,ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں ،ملوث افراد سے نمٹا جائیگا، کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کےلئے نامزد کردیا جائے، ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ9مئی کیس پرنظر ثانی کرلی جائے،

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے، جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے لیکن ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا ،جبکہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے لیے پارٹی کو ہدایات دے دیں اور پارٹی کچھ دیر بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    علی امین گنڈہ پور ضمانت ملنے کے بعد والد کے نماز جنازہ میں شریک

    جیل میں کسی بھی اعلٰی سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،بنی گالہ نہیں جا رہا،عمران خان
    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن سے ملاقات ہوئی انھیں تین جماعتوں کے علاؤہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے، انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا، دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر بُرا اثر پڑے گا، کہتا رہا کہ آزاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں-دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں، جیل میں کسی بھی اعلٰی سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا، میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا-

    این اے 69،ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کی بھی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت ہونا ہے، ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، نواز شریف ک پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے کہ الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں، عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے،جب رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے، ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں ، ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، اب پتہ چل گیا کہ ہم آراوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے، وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا-

    پی پی 49، سیالکوٹ سے آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل

    عمران کی سوچ میں تبدیلی نہیں آئی، پھر وہی جھوٹ،مریم نواز برس پڑیں
    عمران خان کے آج کے بیان پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے، ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جب مکافات عمل کاشکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انھیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انھوں نے جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان۔ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے !

  • مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: مردان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارےگئے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کوسراہا اور دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا گیا۔

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

  • راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی پی 19 سے آزاد امیدوار چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چوہدری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، سابق ایم پی اے کو تشویش ناک حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ ہوئے جاں بحق ہوگئے، چوہدری عدنان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نشانہ بنایا گیا ہے، اُن کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، چوہدری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی، جس پر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔

    قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    چوہدری عدنان پی ٹی آئی کےسابق ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے این اے 57 اور پی پی 19 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے ہیں، دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا

    سرفراز احمد کا کراچی میں مفت تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنانے کا اعلان

  • گوجرخان: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے

    گوجرخان: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے

    گوجرخان نامہ نگار باغی ٹی وی( شیخ ساجد قیوم ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے
    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف این اے 52 گوجرخان سے 112265ووٹ حاصل کر کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے( آزاد )امیدوار طارق عزیز بھٹی 91547 ووٹ حاصل کرسکے

    سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ خرم پرویز گوجرخان پی پی 8 سے اپنی نشست ھارگئے پی ٹی آئی کے( آزاد ) امیدوار چوہدری جاوید کوثر 47526 ووٹ لیکر صوبائی اسمبلی کی نشست جیت گئے جبکہ راجہ خرم پرویز 40603 ووٹ حاصل کرسکے

    ادھر پی پی 9 گوجرخان 2 سے ن لیگ کے راجہ شوکت عزیز بھٹی 50560 ووٹ حاصل کرکے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت گئے یہ نتائج آراو گوجرخان کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں