Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • عام انتخابات : راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ

    عام انتخابات : راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ

    راولپنڈی: ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا، پولیس، پاک فوج، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے حلقہ این اے 52، 53 ، 54 ،55 ،56 اور57 میں فلیگ مارچ کیے گئے، اس کا مقصد الیکشنز 2024 کے پرامن انعقاد کے عزم کا اظہارہےراولپنڈی پولیس کے 9 ہزار 500 سےزائد اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی تعینات ہوگی، شہر بھر کو سیکیورٹی گشت کے حوالے سے 280 کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ایلیٹ کمانڈوز گشت کریں گے جبکہ پاک فوج اوررینجرزکوئیک رسپانس فورس بھی اہم مقامات پر پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    سی پی او کے مطابق پولنگ میٹیریل کی بحفاظت ترسیل کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    امریکا میں یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

  • الیکشن ایکٹ کے تحت  چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    الیکشن ایکٹ کے تحت چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی: الیکشن ایکٹ کے تحت سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں این اے- 53 اور پی پی-10 کی انتخابی مہم چلانے والے کارکن کی درخواست پر الیکشن ایکٹ کےتحت پہلا مقدمہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کےخلاف درج کرلیا گیا،مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن تنویر حسین کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ چکری میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں کروڑ کا رہائشی ہوں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی یونین کونسل پڑیال میں انتخابی چلا رہا ہوں۔

    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کوپی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

    تنویر حسین نےمؤقف اپنایا کہ مخالفین سابق نائب ناظم اور دیگر کا تعلق چوہدری نثار گروپ سے ہےجو مسلم لیگ (ن) کے امیدوارو ں کی انتخابی مہم چلانے پر دھمکیاں دیتے ہیں میں گھر موجود تھا کہ مخالفین گھر میں آئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، اشتعال دلاتے رہے کہ مزید مارو تاکہ یہ یونین کونسل میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نہ چلائے اور اہل محلہ اور گھر والوں کے جمع ہونے پر ملزمان گھر سے انتخابی مہم کے لیے جمع مسلم لیگ (ن) کا سامان بینرز وغیرہ اور ایک گیس سلینڈر بھی اٹھا کر لے گئے،مخالفین سے ذاتی اور سیاسی مخالفت ہے جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں لہٰذا قانونی کارروائی کرکے میرا سامان برآمد کرایا جائے۔

    الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ عائد

    چکری پولیس نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 171/1/C کے تحت دھمکیاں دینے، چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • ن لیگ اور پی پی نے عوام کو  غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا،سراج الحق

    ن لیگ اور پی پی نے عوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا،سراج الحق

    راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نےعوام کو غربت، مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کا دن ہے دنیا نے چاند پر قدم رکھ لیا ہے اور ہم دو خاندانوں کی سیاست میں پس رہے ہیں، 8 فروری کو ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہو گا، قوم کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستان دنیا میں ایک تماشا بن چکا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرے گی اور ملک کو درست سمت پر گامزن کرے گی حکمرانوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے کیا کیا، عافیہ صدیقی کو واپس لانے کے لیے کیا اقدامات کیے، فلسطین کے حق میں ہمارے حکمرانوں نے ایک لفظ تک نہیں بولا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن امریکی خوف کی وجہ سے خاموش رہے، ممتاز قادری کو کس کی حکومت میں پھانسی چڑھایا گیا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں کو امریکی ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا تھا اور اپنے لوگوں کو امریکا کے حوالے کیا تھا۔

    تہذیب کا دشمن پر آج ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو …

    کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے،خالد مقبول صدیقی

    پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ

  • عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور: اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس کی سزا سنائے جانے کے بعد 51 صفحات پر مشمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: جوڈیشل مجسٹریٹ کے جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کیا-

    تحریری فیصلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا یکم جنوری 2018 کا نکاح غیر قانونی قرار دیا گیا جبکہ فیصلے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ خاور مانیکا یکم جنوری 2018 کا نکاح غیر قانونی ثابت کرنے میں کامیاب رہے، خاور مانیکا نے ثابت کیا کہ یکم جنوری 2018 کی شادی کی تقریب بدیانتی پر مبنی تھی اور درخواست گزار نے یہ بھی ثابت کیا کہ فراڈ کی نیت سے نکاح ہوا۔

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ خاور مانیکا نے حلفیہ بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے دھرنوں کے درمیان تعلقات استوار کئے، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی تنہائی ملاقاتوں سے متعلق خاور مانیکا کے بیان کی تردید نہیں کی گئی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں آپس میں رابطے کی تصدیق کی، تاہم دونوں کے آپس میں کسی بھی غلط تعلق کی تردید کی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا ایک دوسرے کے گھروں میں آنے جانے کا تسلیم شدہ حقیقت ہے۔

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

    تحریری فیصلے کےمطابق چونکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی زیر حراست ہیں لہذا اس کیس میں وارنٹ آف کمٹمنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ، راولپنڈی کو جاری کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سنائی گئی سزا سے گزرنے کے لیے دونوں مدعا علیہان کو جیل میں رکھنے کا اختیار دیا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف یکم جنوری 2018 کے نکاح سے پہلے بھی روابط کے شواہد بھی موجود ہیں، خاور مانیکا نہ صرف بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر، بلکہ 5 بچوں کے والد بھی ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دیدی

    تحریری فیصلے کے مطابق خاور مانیکا نے حلف لے کر بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے روابط 2014 کے دھرنے سے استوار ہونا شروع ہوئے، خاور مانیکا کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اکیلے میں گھنٹوں ملاقات کرتے تھے علاوہ ازیں عمران خان ، بشریٰ بی بی خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بھی ملتے تھے۔

  • پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری مہم کے دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ڈی سی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ، راولپنڈی کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کو بھی جلسے سے روکتے ہوئے لال حویلی کے باہر انتخابی جلسے کی درخواست بھی مسترد کردی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اور ان جلسوں سے امن و امان خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں 4 سے 6 فروری کے دوران کسی بھی دن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 6 فروری کو لال حویلی کے سامنے جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی، ڈپٹی کمشنر کے فیصلے پر دونوں جماعتوں نے انتظامیہ سے درخواست مسترد کرنے کا تحریری جواب طلب کیا اور ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے مقامی رہنما شہریار ریاض نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شکست کا خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے سلسلے میں لیاقت باغ میں حال ہی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے جلسے کیے تھے جہاں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔

  • ہولی فیملی ہسپتال کے 80 سال پرانے بلاک کی تعمیر نو کا کام مکمل

    ہولی فیملی ہسپتال کے 80 سال پرانے بلاک کی تعمیر نو کا کام مکمل

    راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 80 سال پرانے بلاک کو از سر نو تعمیر کیاگیا ہے۔ محسن نقوی نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کی او پی ڈی کی ریکارڈ مدت میں اپ گریڈیشن مکمل کروا کر آج اس کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نےراولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے پرانے بلاک کی بحالی کا پیچیدہ کام صرف 80 دنوں میں مکمل کروا دیا۔


    وزیر اعلی محسن نقوی نے او پی ڈی کا دورہ کر کے وہاں فراہم کی جا رہی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ بی بی ایچ کی او پی ڈی میں روزانہ تین ہزار مریضوں آتے ہیں جن کو صحت عامہ کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔ محسن نقوی نے کاہ کہ او پی ڈی کی ری ویمپنگ 180 ملین روپے کی لاگت سے اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی ہے۔ بی بی ایچ میں راولپنڈی ڈویژن کی واحد نفسیاتی مریضوں کی وارڈ کی ری ویمپنگ بھی جاری ہے۔ بینظیر ہسپتال دورہ کے دوران محسن نقوی کو منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال میں 80 سال پرانے بلاک کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اس بلاک کا بھی وزٹ کیا۔ انہوں نے وہاں کئے گئے کام کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا، ڈاکٹرول اور ہسپتال کے عملہ سے ملاقات کی اور اس نئے بلاک کا رسمی افتتاح کیا۔

  • ڈی آئی خان میں  سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوافائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد سرغنہ اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ بھی مارا گیا،ہلاک دونوں دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹ تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ،گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

  • غیر شرعی نکاح کیس: دوران سماعت  عمران خان، بشریٰ اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    غیر شرعی نکاح کیس: دوران سماعت عمران خان، بشریٰ اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں غیرشرعی نکاح کیس میں دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے مابین تلخ کلامی ہوئی-

    باغی ٹی وی : سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران 3 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے عون چوہدری اور خاور فرید مانیکا کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی جبکہ 2 گواہان مفتی سعید اور لطیف کے بیانات پر کل جرح مکمل کی جائے گی،قبل ازیں جب بشرٰی بی بی عدالت آئیں تو عمران خان نے آگے بڑھ کر گلے لگایا اور ماتھا چوما-

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کل گواہان کے بیانات پر جرح کا آغاز کریں گے، گواہان میں مفتی سعید، عون چوہدری، خاورمانیکا اور محمد لطیف شامل ہیں، دوران سماعت بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے بیان کے بغیر عدالت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ،میرے بیان کے بغیر عدالت کوئی سزا نہیں سنا سکتی،منافق اور شیطان کو قرآن میں برا کہا گیا ہے –

    اڈیالہ جیل میں دلچسپ صورتحال اس وقت ہوئی جب دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، خاور مانیکا نے تین مرتبہ ہاتھ جوڑ کر اور سوری کی بشری بی بی نے کوئی جواب نا دیا –

    چین نے پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

    علیمہ خان نے کہا کہ یہ بچوں کا گند کیوں اچھال رے ہو جسپر خاور مانیکا نے جواباً کہا کہ گند آپکے بچوں نے پھیلا یا ہے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل بھی دوران جرح خاورمانیکا سے لڑپڑے، وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی۔

    خاور مانیکا نے بشری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بچے سوال کرکے کے تھک گئے مگر تم نے جوب نہیں دیا ،چھوٹی بیٹی رات کو اٹھ اٹھ کر روتی ہے ،میرا گھر اور بچے برباد کر دیئے،جس پر بانی پی ٹی آئی نے خاور مانیکا کو جواب دیا کہ چھ سال بعد یاد آیا ہے-

    دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان نےعدالت سے استدعا کی میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کے لیے تیار ہیں، خاورمانیکا بھی حلف لےعمران خان نے جج قدرت اللہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا ہے، قرآن لائیں میں ہاتھ رکھ کر حلف دینے کو تیار کو ہوں،میں اپنی بیوی کو کلیئر کرنا چاہتا ہوں-

    انتخابات میں رخنہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر

    خاور مانیکا نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، خدا سے ڈرو میرا گھر تم نے برباد کیاسماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینے کی ضد کی، عدالت نے عمران خان سے کہا کہ حلف لینے کے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہوجائے گا۔

    عدالت نے آرڈر لکھوایا کہ قرآن پاک پر حلف لینے کے ملزمان کا حق جرح ختم ہوگا، جس پر عمران خان حلف لینے سے مکر گئے اور کہا کہ ہم حلف بھی لیں گے جرح بھی کریں گے،اس پر جج نے کہا کہ آپ جرح نہیں کرسکتے، آپ نے گواہ سے حلف لینے کی آفر کی ہے۔

    بعدازاں عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔

    پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

    سماعت کے بعد بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بشرٰی بی بی سے اڈیالہ جیل کی بجائے بنی گالہ جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ بولیں میں اڈیالہ جیل میں رہنا چاہتی ہوں،میں کل گرفتاری دینےآئی،مجھے دیکھ کر جیل حکام پریشان ہوگئے،میں نے جیل حکام سے کہا،میں بزدل نہیں،بہادر ہوں،گرفتاری دینے آئی،مجھے گرفتار کرلیں،مجھے ایک دفتر میں بٹھا دیا گیا،پھر مجھے کہا گیا،آپ کو سملی ڈیم ریسٹ ہاؤس لے کر جانا ہے،میں نے کہا،نہیں مجھے اڈیالہ جیل میں رکھیں،مجھے دھوکے سے بنی گالہ لےجایا گیا،میں اب بھی کہہ رہی ہوں مجھے اڈیالہ میں رکھا جائے، ابھی بھی اڈیالہ جیل رہنا چاہتی ہوں ، اسی لیے دھوکے سے لائے کہ پراپیگنڈا کیا جا سکے ،میں بہادر ہوں خود گرفتاری دی، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی نا کرونگی مجھے ڈیل کی آفر کی گئیں تھیں ، میں نے جواب دیا کہ خان سے ڈائیریکٹ بات کریں ، اللہ کو منافقت اور شیطان پسند نہیں ، صرف پردے اور داڑھی میں ایمان نہیں ہوتا ، مسلمان ہوں اللہ کے علاؤہ کسی سے نہیں ڈرتی ،‏مجھے جیل میں رہنے سے کوئی مسئلہ نہیں، ابھی میرے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کریں اور مجھے اڈیالہ جیل میں ڈال دیں-

    جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

    سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک بات میں کلئیر کر دوں ،میں نے اور میری بیگم نے عدالت سے کسی قسم کا کوئی ایکسٹرا ریلیف نہیں مانگا ، ہماری بہادر خواتین یاسمین راشد،صنم جاوید،عالیہ حمزہ جیلوں میں ہیں ہمیں مجھے اور بشریٰ کو جیلوں میں رہنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ فیصلے اوپر سے لکھوائے جا رہے ہیں، یہ سارے "پتلے” ہیں، مجھے بدنام کرنے کےلئے بشری بی بی کو مقدمات میں شامل کیا گیا،میں باریاں لینے کےلئے سیاست میں نہیں آیا، میں نے کیا ڈیل کرنی ہے، رابطے کرنے والے رابطے کرتے رہیں، میوزیکل چیئر چل رہی ہے-

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشری بی بی خود چل کر اڈیالہ جیل گرفتاری دینے آئیں، مجھے نہیں معلوم انہیں بنی گالہ کیوں لے گئے، مجھے ابھی پتہ چلا بشری بی بی کو تو بنی گالہ لے گئے تھے، میں نے تو رات کو ان کےلئے کمبل بھی بھیجا،یہ ان کے فیصلے نہیں، یہ نظام انصاف کا تماشہ بنا رہے ہیں،ہار والے معاملے سے بشری بی بی کا کوئی تعلق نہیں، یہ ہار توشہ خانہ کا نہیں تھا، سعودی سفیر نے میرے گھر خود پہنچایا، میں نے خود یہ ہار توشہ خانہ میں جمع کرایا-

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز …

    اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خاور مانیکا نے الزام لگایا کہ بشریٰ کی بے وفائی کی وجہ سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی میرا ایک بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار رہا اب وہ بحالی سینٹر میں داخل ہے، عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا تھا، میں بے بس تھا خاموش رہا، بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے میرا ہنستا بستا گھر تباہ ہوا، بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے سارا پنجاب سنبھال رکھا تھا، میرا ملازم لطیف طویل عرصے سے میرے ساتھ ہے، ایسا نہیں ہےکہ کیس سے پہلے ہی میں نے اسے ملازم رکھا، خاور مانیکا اپنے بچوں کے واٹس ایپ میسج میڈیا نمائندوں کو دکھاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

  • اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج،تلاش سروع

    اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج،تلاش سروع

    راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے افغانستان و بیرون ملک سے آئی دو مختلف دھمکی آمیز کالوں اور تین دن میں جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کالرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ اڈیالہ جیل کے لائن آفیسر اے ایس آئی سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    متن کے مطابق جیل کے سرکاری نمبر پر کالیں کرنے والے نامعلوم کالر نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بول رہا ہے، کالر کی جانب سے پہلی کال دن اڑھائی بجے اور دوسری کال شام سوا چار بجے کی گئی، پہلی کال کا کوئی نمبر جیل کے فون کی سی ایل آئی پر ظاہر نہیں ہوا، دوسری مرتبہ والی کال کا نمبر 971 کوڈ کے ساتھ ظاہر ہوا، دھمکی آمیز کالوں سے جیل میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

    سکھ رہنما کے قتل میں سازش کا الزام، امریکا نے بھارت کو ڈرونز …

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور دھمکیاں دینے والے کالرز کی تلاش کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں قائم سینٹرل جیل اڈیالہ کی انتظامیہ کو تین دن کے اندر نشانہ بنانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی حکام کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز کال اڈیالہ جیل کےآفیشل نمبر پر کی گئی، جس کے بعد جیل سپرٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال کے متعلق اطلاع دی گئی، دھمکی آمیز کال کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کردیاگیا ہے جبکہ جیل کے گرد نواح میں سیکورٹی کو بڑھا کر 8 مقامات پر ناکے قائم کردیے گئے ہیں اور ایلیٹ فورس کے 5 سیکشن بھی مسلسل پیٹرولنگ پر ہیں۔

    عام انتخابات: سندھ میں تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

    ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےطیارے کی خدمات حاصل کرلیں

  • مری میں برف باری،پارکنگ مافیا کی چاندی،سیاح لٹنےلگے

    مری میں برف باری،پارکنگ مافیا کی چاندی،سیاح لٹنےلگے

    مری میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے

    تمام شاہراھوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،شاہراؤں کی صفائی اور برف ہٹانے کا کام جاری ہے، گزشتہ رات مسلسل جدو جہد کے بعد ایکسپریس وے سے بھی ٹریفک کو بحال کردیا گیا ،ٹریفک پولیس نے راولپنڈی نے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ،سیاح مری آنے سے پہلے موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔سیاح سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل یقینی بنائیں۔

    مری میں برفباری سےکئی گاڑیاں پھسلن کا شکار ہوئی تھیں شمالی علاقوں بشمول مری، نتھیا گلی، گلیات سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے. کئی مقامات پر سڑکیں بند ہوچکی ہیں، برفباری 🌨️ کے دوران پھسلن کے باعث حادثات رونما ہوسکتے ہیں. شہری غیر ضروری سفر سے احتیاط کریں، بصورت دیگر ٹائروں پر چین/زنجیروں کا استعمال کریں اور ٹائروں میں ہوا کم رکھیں۔

    سی ٹی او راولپنڈی نے شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی،سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں،سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں،سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں لینے سے بھی منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاح برفباری کے دوران مری میں رات کا سفر کرنے سے گریز کریں.

    https://twitter.com/kohkun654/status/1752990491333812447

    مری میں برف باری، سیاحوں کو لوٹنے کی ایک اور ویڈیو وائرل
    مری: ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے بعد جہاں وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، وہیں سیاحوں کو لوٹنے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مری میں برف باری کے بعد موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکنگ مافیا نے سیاحوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح رواں سیزن میں پھر سے لوٹ مار شروع کردی ہے،مری میں موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والا ایک سیاح اپنی گاڑی پارکنگ میں چھت کے نیچے کھڑی کرنے کی باقاعدہ فیس ادا کرکے گیا، مگر جب وہ واپس آیا تو اس کی گاڑی کھلے آسمان تلے سڑک پر برف میں دھنسی ہوئی ملی،سیاح کی جانب سے شکایت پر مبنی ویڈیومنظر عام پر آ گئی، جس میں اسے پارکنگ مافیا سے متعلق شکایت کرتے سنا جا سکتا ہے۔سیاح ویڈیو میں ڈی سی مری اور ٹورسٹ کو شکایت کرتے ہوئے اس حوالے سے اقدامات کی اپیل کررہا ہے،دوسری جانب ٹی ڈی سی پی پنجاب کے عملے نے سیاح کی جانب سے شکایت نوٹ کرلی ہے۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار