Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

    راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

    راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم جنوری تک توسیع کردی گئی-

    ڈپٹی کمشنر نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عوامی اجتماعات، دھرنوں، سیاسی جلسے، ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں دفعہ 144 پچیس دسمبر سے نافذ تھی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم جنوری تک توسیع کردی ہے جس کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنا اور کسی بھی ہنگامہ آرائی کو روکنے کا پیشگی اقدام ہے۔

    کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران شائے گل زخمی ہو گئیں

    یکم جنوری تک دفعہ 144 نفاذ کے تحت سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اورلاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی، یکم جنوری کو امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید توسیع یا دفعہ 144 خاتمے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

    اسرائیل کی ابو عبیدہ کو شہید کرنے کی ویڈیو پھر سے وائرل

  • بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جاری

    بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جاری

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وکلا اور خاندان کے افراد کی ملاقات کل منگل کواڈیالہ جیل میں ہوگی۔

    ملاقات کیلئے پارٹی نے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کوارسال کردی ہے، فہرست میں وکلا سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہرخان اورطاہرسلطان کے علاوہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثراوراحمد ندیم گورائیہ کے نام شامل ہیں،کل ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اوربشری بی بی کے فیملی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

    وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس

    اس ملاقات کوپارٹی کے اہم رہنماؤں اوربانی کے قریبی افراد کے درمیان رابطے اورمشاورت کا موقع قراردیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی امورپربھی بات ہوگی۔

    کراچی : کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق

  • قلات میں  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ ،گولہ باردو اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد متعد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ، وزیراعظم نےفتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنےپر سیکیورٹی فورسز کو سراہا،کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں افواج کیساتھ کھڑی ہے،ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کریں گے۔

    بنگلہ دیش : جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان مفاہمت
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 4 خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،سیکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے،بلوچستان میں امن و استحکام کیلئےسیکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

    مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

  • چیئرمین اوورسیز پاکستانیزفاؤنڈیشن سید قمر رضا کا پوٹھوہار پریس کلب کا دورہ

    چیئرمین اوورسیز پاکستانیزفاؤنڈیشن سید قمر رضا کا پوٹھوہار پریس کلب کا دورہ

    گوجرخان (قمرشہزاد) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن چیئرمین سید قمر رضا نے معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی کی خصوصی دعوت پر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کا دورہ کیا۔

    پریس کلب آمد پر جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن گوجرخان جاوید بھٹی، مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ جواد، ایڈووکیٹ ثاقب علی بیگ، چئیرمین اشتیاق اور صحافیوں نے ان کا بھرپور اور پرتپاک استقبال کیا، انہیں گلدستے پیش کیے اور مالا پہنائیں اور ان کی آمد کو کلب کے لیے اعزاز قرار دیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول پڑھی گی، سینئر صحافی پروفیسر حمید اصغر نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ معروف تجزیہ نگار شہزاد قریشی نے سید قمر رضا کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے انجام دی جانے والی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سید قمر رضا نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں، وہ ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی قیادت میں او پی ایف ایک فعال ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔

    پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں نے سید قمر رضا کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تارکینِ وطن پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی داد رسی کرنا درحقیقت وطنِ عزیز کی خدمت ہے۔ تقریب کے آخر میں چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میرا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کو بحال کرنا اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔” انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے شہزاد قریشی اور تمام صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی  فوجی قیادت کی ملاقات

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اُردن کی فوجی قیادت کی ملاقات

    اردنی فوجی قیادت نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا میجر جنرل یوسف الحنیتی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    نائیجیریا کی مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید، 35 زخمی

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل یوسف الحنیتی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے کردار کی تعریف کی ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور باہمی تعاون پر مبنی کوششیں ناگزیر ہیں۔

    پوپ لیو کا پہلا کرسمس خطبہ: غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی مہم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں 23 دسمبر 2025 کو کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26(اے) کے تحت قائم مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی و ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا تھا اور کارروائی کے دوران ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا اور متعلقہ شواہد ضبط کر لیے گئے،کارروائی ضلع راولپنڈی میں کی گئی جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش این سی سی آئی اے راولپنڈی کے سب انسپکٹر غیور عباس جعفری کر رہے ہیں۔

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

    بھارت کا سب سے بھاری سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

    حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گندم خریداری کے عمل سے دستبرداری کا فیصلہ

  • سردی کے موسم میں بھی سرکاری پانی کا بحران شہری بوند بوند کو ترسنے لگے

    سردی کے موسم میں بھی سرکاری پانی کا بحران شہری بوند بوند کو ترسنے لگے

    گوجرخان (قمرشہزاد) واٹر سپلائی کا شہر میں بدترین بحران جاری ہے. سردی کے موسم میں بھی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں. کئی کئی دن تک پانی کے منتظر رہنے والے شہری سراپا احتجاج ہیں.

    ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد عمیر نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. جماعت اسلامی کے وفد نے مطالبہ کیا کہ پانی کے شدید بحران پر قابو پانے کے لیے جلد از جلد کم از کم پانچ نئے ٹیوب ویل بنائے جائیں اور موجودہ ٹیوب ویل کی مرمت کرا کر انہیں فنکشنل بنایا جائے. واٹر سپلائی کو باقاعدہ بناتے ہوئے شیڈول جاری کیا جائے اور متعلقہ سپلائی انچارج کا نمبر بھی مشتہر کیا جائے. شہریوں کے علم میں ہو کہ ان کے علاقے میں پانی کس دن مہیا کیا جائے گا. پانی کی سپلائی کا درمیانی وقفہ کم سے کم کیا جائے. اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان راجہ محمد جواد اور مرزا تیمور وارثی نے بھی جماعت اسلامی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے جلد از جلد اس بحران پر قابو پانے کا مطالبہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر نے واٹر سپلائی کے حوالے سے شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ محکمہ کو احکامات جاری کر دئیے.

    جماعت اسلامی کے وفد میں موجود یوتھ کے ذمہ داران ڈاکٹر راجہ محمد عَبْدُہُ، سہیل عباس قریشی اور قیصر محمود نے مطالبہ کیا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھڑی بس کے باعث کھیل کی سرگرمیاں متاثر ہیں. بس کو سٹیڈیم سے کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے. جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ آنے والے چند دنوں میں بس کو اسٹیڈیم سے ہٹا کر کھیل کی سرگرمیوں کے لیے بحال کر دیا جائے گا.

  • گوجرخان،غیرت کے نام پر والد نے بیٹی اور آشنا کو قتل کر دیا

    گوجرخان،غیرت کے نام پر والد نے بیٹی اور آشنا کو قتل کر دیا

    گوجرخان (قمرشہزاد) تھانہ گوجرخان کی حدود تکیہ بابا رحیم شاہ میں غیرت کے نام پر والد نے بیٹی اور آشنا کو قتل کر دیا جبکہ بیوی نے شوہر کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی سید دانیال حسن، ایس ایچ او مرزا طیب ظہیر بیگ اور انچارج ایچ آئی یو راجہ تصدق پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، فرانزک ٹیم نے شواہد حاصل کیے جبکہ نعشوں اور مضروبہ کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا۔

    واقعے کا سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن ناصر خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ مقامی پوٹھوہار میڈیکل کمپلیکس میں بطور ریسپشنسٹ کام کرتی تھی۔ والد (ن) نے بیٹی (ش) اور آشنا (ر) کو گھر میں اکٹھے پایا اور فائرنگ کر دی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے جبکہ ملزم کی بیوی مضروبہ جسکو تین فائر لگے تھے شدید زخمی حالت میں اسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 سال تک جنسی زیادتی

    شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 سال تک جنسی زیادتی

    راولپنڈی : آسٹریلیا پلٹ شخص نے شادی کا جھانسہ دےکر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ روات میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیامتن مقدمہ کے مطابق ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر 3سال سے تعلق قائم کر رکھا یے، حاملہ ہونے پر ملزم کلینک لے گیا اورحمل ضائع کروا دیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم کاشف شہزاد 8دسمبر کو آسٹریلیا سے آیا اور دوبارہ جنسی تعلق قائم کیا، ملزم شادی کا جھانسہ دےکر زیادتی کرتا رہا، بعد میں انکاری ہو گیا ملزم اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

    پی آئی اے کی 135 ارب میں فروخت ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے،خواجہ آصف

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    ننکانہ صاحب: 15 پکار کال پر خون کے عطیات دینے والے پولیس جوانوں میں انعامات کی تقسیم

  • فیلڈ مارشل کی  انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم سے ملاقات

    فیلڈ مارشل کی انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم سے ملاقات

    چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی ہے، جس میں فیلڈ مارشل نے کہاکہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی،انہوں نے ٹیم کے ڈسپلن، ٹیم ورک اور جرات مندی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

    عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی

    آئی ایس پی آر کے مطابق یلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہاکہ یہ کارنامہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا کہ وہ بہترین کارکردگی جاری رکھیں، پیشہ ورانہ معیار بلند رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بنیں پاکستان کے نوجوان ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جن کی توانائی، صلاحیت اور کردار قوم کی ترقی اور عالمی مقام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں کرنے اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے نظم و ضبط، ایمانداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کیخلاف بلاول ہاؤس چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ