Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

    اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔

    جیل ذرائع کے مطابق جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی ملاقات کانفرنس روم میں تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سمیت مکمل طبی معائنے اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

  • راولپنڈی:اڈیالا جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز ہونے کا انکشاف

    راولپنڈی:اڈیالا جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز ہونے کا انکشاف

    اڈیالا جیل میں ہیوی جیمرز کی موجودگی کے باوجود حوالاتی سے موبائل فون برآمد ہونے پر حساس قیدیوں کی نگرانی اور جیل سیکیورٹی پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

    اڈیالا جیل راولپنڈی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والی چیکنگ کے دوران ایک حوالاتی کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیاجیل میں موبائل فون کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی اور سیکیورٹی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت متعدد ہائی پروفائل قیدی موجود ہیں، جبکہ دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان بھی اسی جیل میں قید ہیں ایسی صورتحال میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز کی دستیابی کو سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں موبائل سگنلز روکنے کے لیے ہیوی جیمرز نصب ہیں، تاہم اس کے باوجود موبائل فون کا استعمال سامنے آنا انتظامی غفلت یا سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے واقعے کے بعد جیل انتظامیہ نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ موبائل فون جیل کے اندر کیسے پہنچا، اس حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں-

  • بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز  بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل

    بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل

    آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویویدی کے اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے۔

    آئی ایس پی آر نے اتوار کو جاری بیان میں بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جنون اور جنگی ذہنیت‘ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے نتائج خطے تک محدود نہیں رہیں گے-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے کہ نہیں۔

    بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایک خودمختار، ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جن کا مقصد جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران اور ممکنہ جنگ کی طرف دھکیلنا ہے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی قیادت کی سوچ اب بھی پاکستان کے وجود کو قبول کرنے میں ناکام ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے قیام کو آٹھ دہائیاں گزر چکی ہیں، اس طرزِ فکر نے ماضی میں بھی خطے کو بارہا جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے کسی خودمختار ایٹمی ریاست کو ’جغرافیہ سے مٹانے ‘ کی دھمکی در اصل اسٹریٹجک سوچ نہیں بلکہ ’ذہنی افلاس، جنون اور جنگی ذہنیت‘ کی عکاس ہے بھارت یہ بخوبی جانتا ہے کہ کسی بھی جغرافیائی تصادم کے نتائج باہمی اور انتہائی تباہ کن ہوں گے،ذمہ دار ایٹمی ریاستیں اشتعال انگیز زبان کے بجائے تحمل، پختگی اور اسٹریٹجک سمجھداری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

    بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا باعث رہا ہے اور اس کا موجودہ جارحانہ رویہ بھی ناکامیوں اور مایوسی کا نتیجہ ہےبھارت کی قیادت کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیلنے کے بجائے پاکستان کے وجود اور حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے پرامن بقائے باہمی کی راہ اپنائے۔

  • ستھرا پنجاب پروگرام گوجرخان میں کرپشن یا کام چوری،ورکرز کا احتجاج، شہر کچرا کنڈی بن گیا

    ستھرا پنجاب پروگرام گوجرخان میں کرپشن یا کام چوری،ورکرز کا احتجاج، شہر کچرا کنڈی بن گیا

    بایومیٹرک مانیٹرنگ کا سنسنی خیز انکشاف 40 ہزار تنخواہ کے بدلے 26 ہزار کیوں؟ غیر حاضر ملازمین کا احتجاج کے نام پر بلیک میلنگ کا دھندہ بے نقاب
    عوامی حلقوں کا شدید غم و غصہ گلیاں گندگی سے تعفن زدہ، سوزوکیوں پر چکر لگا کر غائب ہونے والے بھوت ورکرز کے خلاف فوری انکوائری اور برطرفی کا مطالبہ

    گوجرخان(قمرشہزاد)حکومتِ پنجاب کا اربوں روپے کا ستھرا پنجاب پروگرام گوجرخان میں افسر شاہی، سینیٹری ورکرز کی کام چوری اور مبینہ بلیک میلنگ کی نذر ہو گیا۔ ایک طرف صفائی ملازمین نے تنخواہوں کی کٹوتی اور اعزازیہ نہ ملنے کا رونا رو کر سڑکوں پر احتجاج شروع کر رکھا ہے، تو دوسری طرف شہر کی گلی محلے اور تجارتی مراکز کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں، جس نے حکومتی دعووں کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتجاجی ورکرز کا مؤقف ہے کہ ان کی تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر ہے مگر انہیں صرف 26 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، جو ان کے معاشی استحصال کے مترادف ہے۔ دوسری جانب آپریشنل مینیجر بابر شکیل نے اس احتجاج کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے سنسنی خیز حقائق سامنے رکھ دیے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 40 ہزار روپے کی پوری تنخواہ کے لیے ماہانہ 26 دن کی حاضری لازمی ہے، جبکہ تمام ورکرز کی حاضری کا نظام مکمل طور پر بائیومیٹرک ہے۔ اس ڈیجیٹل حاضری کی مانیٹرنگ براہِ راست اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تنخواہیں صرف ان ورکرز کی کاٹی گئی ہیں جو ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں اور جن کی حاضری پوری نہیں ہے۔

    دوسری جانب، اس سارے ڈرامے پر گوجرخان کے شہریوں کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ عوامی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چشم کشا حقائق سے پردہ اٹھایا ہے کہ احتجاج کرنے والے یہ مٹھی بھر ورکرز کبھی گلیوں یا سڑکوں پر صفائی کرتے نظر نہیں آئے۔ صفائی کے نام پر صرف یہ ہوتا ہے کہ سرکاری سوزوکیاں اتی ہیں، ورکرز چکر لگا کر غائب ہو جاتے ہیں اور گندگی کے ڈھیر جوں کے توں پڑے رہتے ہیں جب ان پر سختی کی جائے یا کام لیا جائے تو یہ لوگ افسران کو بلیک میل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے ہیں۔شہر کی سماجی و عوامی تنظیموں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور مانیٹرنگ حکام سے اس سنگین معاملے پر فوری اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری ہونی چاہیے۔ اگر افسران ورکرز کا حق مار رہے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، لیکن اگر بائیومیٹرک ریکارڈ کے مطابق ورکرز کی حاضری کم ہے اور وہ محض اپنی کام چوری چھپانے کے لیے شہر کو یرغمال بنا رہے ہیں، تو ایسے اشتعال انگیز، شر پسند اور بلیک میلر ڈیلی ویجز و سرکاری ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔ گوجرخان کے عوام نے دوٹوک کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ کام چوروں اور بلیک میلروں کی جیبوں میں جانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔

  • دو افراد کی  گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی،تیسرا ویڈیو بناتا رہا

    دو افراد کی گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی،تیسرا ویڈیو بناتا رہا

    راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے قاضیاں میں دو افراد نے گھر میں زبردستی گھس کر شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ تیسرا شخص ویڈیو بناتا رہا-

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ خاوند کی ورکشاپ ہے جبکہ اس کا ایک گیارہ اور سات سالہ بیٹا اور بیٹی ہیں، خاوند کام اور بچے اسکول چلے گئے تو گھر کا فرش دھو رہی تھی،گیث کھلا ہوا تھا کہ اچانک قاضی مہتاب اور قاضی حماس ایک نامعلوم شخص کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس آئے،قاضی مہتا ب وغیرہ پکڑ کر کمرے میں لے گیے کپڑے پھاڑ کر دونوں نے باری باری زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا جسے سامنے آنے پر شنا خت کرسکتی ہوں۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل اور حساس تنصیبات کے اطراف ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل، ریڈ زون اور حساس تنصیبات کے اطراف جلسے، جلوس، دھرنے اور ریلیاں ممنوع قرار دے دیں ،اسلحہ، لاٹھیاں، پتھر، پٹرول بم اور دھماکا خیز مواد لے کر چلنے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے یا ٹریفک میں خلل ڈالنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہےدفعہ 144 انیس مئی 2026 تک نافذ العمل رہے گی، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات ناگزیر قرار دے دیے گئے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے راولپنڈی میں “معرکہ حق سکوائر” کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے راولپنڈی میں “معرکہ حق سکوائر” کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے راولپنڈی میں “معرکہ حق سکوائر” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جبکہ کچہری چوک فلائی اوور اور انڈر پاس کو بھی “معرکہ حق فلائی اوور” اور “معرکہ حق انڈر پاس” کا نام دے دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران معرکہ حق سکوائر پراجیکٹ کے سنگِ میل کی نقاب کشائی کی گئی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائے خیر بھی کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے افتتاح کے بعد سگنل فری کوریڈور کا تفصیلی دورہ کیا اور انیکسی چوک سے جی پی او چوک تک منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روات سے موٹر وے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور کے دو مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ تیسرے مرحلے پر جلد کام شروع ہوگا۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے، جسے مقررہ 190 دن کے بجائے صرف 179 دنوں میں مکمل کیا گیا۔ منصوبے کے تحت 5 انڈر پاسز، 2 اوور ہیڈ برجز اور ایک جدید پیڈسٹرین برج تعمیر کیا گیا ہے، جبکہ اس پر مجموعی طور پر 19 ارب روپے لاگت آئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں بلا تعطل گزر سکیں گی، جس سے راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ راولپنڈی کے اربن کلچر کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں مزید انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے، جس کے بعد اس کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاسز اور 3 فلائی اوورز شامل ہوں گے۔

  • گوجرخان،ایڈمنسٹریٹر خضر ظہور اور لیگی رہنماؤں کی قیادت میں معرکہ حق ریلی

    گوجرخان،ایڈمنسٹریٹر خضر ظہور اور لیگی رہنماؤں کی قیادت میں معرکہ حق ریلی

    دفاعِ وطن کے ضامنوں پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پوری قوم اپنے جانثاروں کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور گورائیہ
    پاک فوج اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے، معرکہ حق کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وطن کے دشمنوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ثاقب علی بیگ

    گوجرخان (قمر شہزاد) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونے کا عہد کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی گوجرخان سے ایک عظیم الشان یکجہتی ریلی ایڈمنسٹریٹر گوجر خان خضر ظہور گورائیہ کی قیادت میں حیات سر روڈ چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں سی او بلدیہ، بلدیہ انسپکٹرز، بلدیہ اہلکاروں، پیرا فورس، پولیس تھانہ گوجرخان، تاجروں، صحافی برادری اور شہریوں سکول کے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ گوجرخان کے عوام اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹر خضر ظہور گورائیہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا افواجِ پاکستان ہماری بقا کی ضامن اور ہماری غیرت کی علامت ہیں۔ معرکہ حق کا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب بھی وطنِ عزیز پر کوئی آنچ آئی، پاک فوج کے جوانوں نے اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر اس مٹی کی لاج رکھی۔ آج کی یہ ریلی ان مفاد پرست ٹولوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہم اپنی فوج کے وقار پر پہرہ دیتے رہیں گے کیونکہ یہ وردی صرف لباس نہیں، ہماری آزادی کی ڈھال ہے۔

    معروف مسلم لیگ ن کے راہنما ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تاریخ گواہ ہے کہ جب سرحدیں پکارتی ہیں تو پاک فوج کے غازی لبیک کہتے ہیں۔ معرکہ حق محض ایک واقعہ نہیں بلکہ حق و باطل کے درمیان وہ لکیر ہے جس نے دوست اور دشمن کی پہچان کرا دی۔ پاکستان کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنا ہم جانتے ہیں۔ پاک فوج سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ریاست کے ستونوں سے ٹکرانے والے خود پاش پاش ہو جائیں گے۔ ہماری رگوں میں دوڑتا خون بھی اس مٹی اور اس کے محافظوں پر قربان ہے۔

    ریلی کے اختتام پر شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور حیات سر چوک پر پاکستان کے دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا حلف اٹھایا۔

  • راولپنڈی  میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد  قتل

    راولپنڈی میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد قتل

    راولپنڈی میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کے دوران 25 سالہ سراج شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی دوران راستے میں دم توڑ گیا اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتا چلا لڑائی جھگڑے میں ایک اور شخص بھی قتل ہوا ہے شہری زین اور دیگر کا 1200 رو پے کے معاملے پر دکان دار سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے میں فائرنگ کرکے دکان دار کو قتل کیا گیا، جس پر دوسرے فریق نے زین کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

    سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے تھانہ دھمیال کے علاقے میں دو شہریوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دونوں فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا تاہم واقعےکی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دونوں فریقین کا ایک ایک فرد جاں بحق ہوا ہے تاہم فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بھی تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاون میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا اور رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ دہرے قتل کی وار دات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 مئی 2026 کی درمیانی شب ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان اضلاع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی کو ہلاک کردیا گیاہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے،یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزم استحکام‘ وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔