Baaghi TV

Category: راولپنڈی

  • اللہ اکبر تحریک نے کنٹونمنٹ انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

    اللہ اکبر تحریک نے کنٹونمنٹ انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

    راولپنڈی:اللہ اکبر تحریک نے کنٹونمنٹ بورڈز کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے,اللہ اکبر تحریک کی طرف سے راولپنڈی کنٹونمنٹ سے مجموعی طور پر 8 ,چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 اور واہ کنٹونمنٹ سے 10 امیدوار حصہ لیں گے, راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں وارڈ 1 سے حافظ محمد صدیق,وارڈ 2 سے امان ارشد بٹ ,وارڈ 3 سے عرفان ,وارڈ 4 سے عاصم الرحمان,وارڈ 5 سے وقار ,وارڈ 6 سے پیر وقار,وارڈ نمبر 8 سے ذیشان بٹ ,وارڈ نمبر 9 انجینئروقاص ملک حصہ لیں گے .جبکہ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 4 امیدوار حصہ لیں گے جن میں وارڈ 3 سے کامران خان,وارڈ 6 سے محمد تنویر ,وارڈ 8 سے محمد قاسم اور وارڈ 10 سے زین العابدین شامل ہیں .اللہ اکبر تحریک کے واہ کنٹونمنٹ بورڈ سے 10 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جن میں وارڈ 1 سے عبداللہ خان,وارڈ 2 سے وقاص عبداللہ, وارڈ نمبر 3 سے ذیشان, وارڈ نمبر 4 سے شریف گل, وارڈ 5 سے افضال گجر, وارڈ 6 سے نقاش اشرف, وارڈ 7 سے شکیل اختر, وارڈ 8 سے سلیمان صدیقی,وارڈ 9 سے عدنان اور وارڈ 10 سے بشیر احمد کو اللہ اکبر تحریک کی طرف سے ٹکٹ جاری کئے گئے,اللہ اکبر تحریک کے سربراہ ڈاکٹر میاں احسان باری کا کہنا تھا کہ اللہ اکبر تحریک نے ایماندار، نوجوان اور باکردار لوگوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک پہلے بھی کرسی کے نشان پر جنرل الیکشن میں حصہ لے چکی ہے اور بھاری تعداد میں ووٹ حاصل کئے اور اب بھی کرسی کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی.اللہ اکبر تحریک نے ہمیشہ خدمت انسانیت کی سیاست کی اور اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے.

  • کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات, حکمران جماعت کو شدید دھچکا

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات, حکمران جماعت کو شدید دھچکا

    مری:کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانا شروع کردیئے, گذشتہ روز 29 جولائی جمعرات کا دن کاغذات نامزدگی کا آخری دن تھا, کاغذات جمع کروانے کی دوڑ میں پاکستان تحریک انصاف, مسلم لیگ ن, اللہ اکبر تحریک, جماعت اسلامی دیگر جماعتیں اور آزاد امیدوار شامل تھے. اسی اثناء میں راولپنڈی کی تحصیل مری کے کنٹونمنٹ بورڈز سے حکمران جماعت کو شدید دھچکا, مری کینٹ انتخابات کاغذات جمع کرانے کے آخری دن تحریک انصاف کا امیدوار مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکا جس پر الیکشن سے آوٴٹ کر دیا گیا صحبت خان جب کاغذات جمع کرانے پہنچا تو اس وقت طے کردہ وقت ختم ہوچکا تھا اس وقت وارڈ نمبر 1 پنڈی پوائنٹ سے لیگی امیدوار راجہ اکمل نواز ,پی پی کے سرفراز ستی ,جماعت اسلامی کے مسعود احمد بٹ میں مقابلہ ہوگا .یاد رہے انتخابات 12 ستمبر کو منعقد ہوں گے.

  • کنٹونمنٹ انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز بھی گہما گہمی, کثیر تعداد میں امیدواروں نے کاغذات جمع کروادیے

    کنٹونمنٹ انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز بھی گہما گہمی, کثیر تعداد میں امیدواروں نے کاغذات جمع کروادیے

    راولپنڈی :ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات 12 ستمبر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا, جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی. اس دوران 26 جولائی سے 29 جولائی تک نوے سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے,ذرائع کے مطابق اب تک کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی دس وارڈز کے لیے مجموعی طور 60امیدواروں مختلف سیاسی جماعتوں جن میں پاکستان تحریک انصاف،اللہ اکبر تحریک, پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن ،جماعت اسلامی ،اور دیگر سیاسی جماعتوں ، اورآزاد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر دس وارڈز کے لیے 128امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے تھے .ن لیگ سے ملک منیر،ملک فہد ،سابق ممبران کینٹ بورڈ رشید خان ،ارشد قریشی،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار و کینٹ کے جنرل سیکرٹری قاسم ادریس,اللہ اکبرتحریک سے حافظ محمدصدیق ,پیروقار ,ذیشان بٹ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں نمایاں تھے.دوسری جانب چک لالہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی دس وارڈز کے لیے گذشتہ روز تک مجموعی طورپر 50 سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،جن میں جماعت اسلامی کے سابق ممبر خالد محمود مرز،جماعت اسلامی کے دیگر امیدواروں دانش شمریز،یاسر قریشی ،مسلم لیگ ن کے ملک پرویز ،چوہدری خرم صدیق,اللہ اکبر تحریک کے محمد قاسم, کامران خان و دیگر شامل تھے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی 25 جولائی تک جاری کیئے گئے ، 26 سے 29 جولائی کاغذات نامزدگی جمع ہونگے،30 جولائی کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،31جولائی تا 3 اگست کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 4 سے 7 اگست تک کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 10 اگست تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی ۔ 11اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی،12اگست کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،13 اگست کو انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 12ستمبر کو پولنگ کروائی جائے گی.

  • راولپنڈی:  نالہ لئی میری زندگی کا مشن ہے ، شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    راولپنڈی: نالہ لئی میری زندگی کا مشن ہے ، شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا نالہ لئی کا دورہ

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی میری زندگی کا مشن ہے 90 دن کے اندر اندر کام شروع ہو جائے گا سکول میں پڑھتے تھے تو نالہ کورنگ تھا اب نالہ لئی ہے-

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس پر اردگرد لوگوں نے قبضے کر لئے ہیں ، اسلام آباد کے سارے نالوں پرلوگوں نے قبضے کر لئے ہیں نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے ،نالہ لئی منصوبہ جب شروع کیا تھا تو 26 ارب کا تھا اب 90 ارب تک پہنچ گیا ہے –

    انہوں نے کہا واسا سمیت ریسکیو پولیس فوج اور لوکل انتظامیہ نگرانی کیلئے موجود ہے –

    بارش کے بعد راولپنڈی شہرکے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

    نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجادی گئیں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے اور ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ کرکے سول ڈیفنس اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پر تعینات کر دئیے گئے ہیں اور لوگوں کوندی نالوں سے ملحقہ بستیاں خالی کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں-

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقت نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کررہی ہیں، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کردیں گے۔

    انہوں نے وہاں کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔

    ڈی دی اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایریا میں صورت حال کافی بہتر کرلی ہے۔

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

  • جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،ندی نالے بپھر گئے ، ریڈ الرٹ جاری

    جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے نالہ لئی میں طغیانی پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

    اسلام آباد کی شاہراہ اسلام آباد، شکر پڑیاں، پشاور موڑ، نائنتھ ایونیو، ایمبیسی روڈ سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔


    بارش کے بعد اسلام آباد کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ سری نگر ہائی وے پر پشاور موڑ فلائی اور کے نیچے کار بارش کے پانی میں ڈوب گئی۔ ریسکیو اہل کاروں نےدھکا لگا کر گاڑی کو نکالا۔

    اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں بارش کے پانی میں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر پشاور موڑ انٹر چینج کا استعمال نہ کریں اور گاڑیوں کا رخ نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیں۔


    ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقت نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کررہی ہیں، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کردیں گے۔

    انہوں نے وہاں کے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔

    ڈی دی اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایریا میں صورت حال کافی بہتر کرلی ہے۔

    دوسری جانب بارش کے بعد راولپنڈی شہرکے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

    نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجادی گئیں طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں اور لوگوں کوندی نالوں سے ملحقہ بستیاں خالی کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں-


    ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ کرکے سول ڈیفنس اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

    راولپنڈی میں بارش سے ڈھوک کشمیریاں، شکرالہ، صادق آباد، ندیم کالونی، آریہ محلہ اور کری روڑ سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مری روڈ، راول روڈ اور ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔


    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے دوسرے حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    دوسری جانب مردان اور شانگلہ سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، پشاور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

  • راولپنڈی: مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دیدی

    راولپنڈی: مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دیدی

    راولپنڈی: ماں بچے کے مبینہ قاتل نے گرفتاری دے دی-

    باغی ٹی وی : تھانہ چونترہ کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دے دی ہے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سفاک ملزم واجد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 14 ماہ کے بچے کو ملزم نے 24 جولائی کو تیز دھار آلے سے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کردیا تھا ملزم کی تلاش کے لیے پولیس نے عوام سے بھی مدد طلب کی تھی۔


    نسیم بی بی کا تعلق وہاڑی سے تھا اور راولپنڈی میں رہائش پذیر تھی۔ پیشے کے اعتبار سے گداگر اور ایک 14 ماہ کے بچے کی ماں تھیں ملزم نے خنجر کے وار کیے اور نسیم بی بی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

    اسپتال پہنچنے سے قبل بچہ ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اتوار کو راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں نسیم بی بی کا بھی انتقال ہوگیا تھاواقعے کی ایف آئی آر تھانہ چونترہ راولپنڈی میں درج ہے۔

  • راولپنڈی ریلوے پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    راولپنڈی ریلوے پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی

    موٹر وے پولیس کے بعد راولپنڈی ریلوے پولیس نے بھی فرض شناسی کی مثال قائم کردی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 37 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل سمیت گھر سے ناراض ہو کر آنے والی منڈی احمد آباد اوکاڑہ کی رہائشی دو نوجوان لڑکیوں کو والدین کے حوالے کر دیا جس پر نوجوان لڑکیوں کے والدین نے ریلوے پولیس کی تعریف اور شکریہ ادا کیا –

    واضح رہے کہ اس سے قبل موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقراررکھتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں تھیں ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا تھا کہ پٹرولنگ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی کہ سر وس ایریا عبدالحکیم پر ایک بیگ گم ہوگیا ہےر پٹرولنگ افسران ایم تھری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گمشدہ بیگ تلاش کرلیا تھا-

    بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا جس میں 32700 روپے اور دیگر اشیاءبھی شامل تھیں رقم کی واپسی پر شہری نے موٹروے پولیس کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

    موٹر وے پولیس نے گمشدہ بیگ رقم سمیت مالک کے حوالے کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

  • بارش کے پانی کی نکاسی پروزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامیہ کو الٹی میٹم

    بارش کے پانی کی نکاسی پروزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامیہ کو الٹی میٹم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا ہے، واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں، نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے، پانی کی نکاسی کے کام میں تساہل برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے، واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
    بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے،
    ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔عثمان بزدار واساز، انتظامی اورٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے۔

  • ایس ایچ او کو معطل کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    ایس ایچ او کو معطل کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    شہری کی شکایت پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے، ایس ایچ او کینٹ اعزاز عظیم، اے ایس آئ اسحٰق، اے ایس آئ عامر، محرر محمد علی، ڈی ایف سی علی، اور کانسٹیبل عابد کو معطل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، شہری نے شکایت کی تھی کہ تھانہ کینٹ کے سٹاف نے مشکوک گاڑی قبضہ پولیس میں لی اور ملزمان کے خلاف قانونی کاروائ کی بجاۓ رشوت طلب کی ہے، شہری کی شکایت پر ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اور ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کو فوری انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، معاملہ کی مفصل انکوائری جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ سی پی او کو پیش کی جاۓ گی، جزا اور سزا دونوں ضروری امر ہیں، اچھے کام پر جزا کے ساتھ ساتھ غلط کام پر سزا بھی محکمانہ پالیسی کا حصہ ہے، بدعنوانی کی شکایت کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے، ایسے فعل میں کوئ بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائ کی جاۓ گی، راولپنڈی پولیس صرف اور صرف میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور خود احتسابی کی پالیسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.

  • خاتون سے پرس کھینچنے والا ملزم گرفتار

    خاتون سے پرس کھینچنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئ تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان خاتون کا پرس چھین کر فرار ہوگیا ہے، سی پی اور محمد خان نے وڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ملزم جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی، پولیس نے وڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے ملزم انیس اقبال کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگر اپنے ہی پسٹل سے ملزم کو اپنے دائیں کلائ پر فائر لگ گیا ہے، ملزم سے نقدی ،موبائل اور زیور برآمد کیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے.