ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی کے 30 تھانوں میں کوئی بھی ایس ایچ او ایسا تعینات نہ ہے جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت یا زیر تفتیش ہو۔ راولپنڈی کے تھانوں میں تعینات کسی بھی ایس ایچ او کی دو سے زائد میجر سزائیں نہ ہیں۔ جن ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے ان کی اخراج رپورٹ مرتب ہو چکی ہے یا وہ مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔ مزید انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی کے مطابق مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔
Category: راولپنڈی

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 ملزمان گرفتار
تھانہ چونترہ پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ گرفتار ملزمان مبشر حسین اوراختر حسین سے 1/1 عدد کارپین جبکہ دلاورحسین کے قبضہ پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر عبد العزیز کی سربراہی میں انچارج پولیس چوکی چک بیلی راجہ عماد ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کیں۔ اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ایس پی صدر کامران حمید نے اے ایس پی صدر، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں رنگ لے آئی۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس کی موثر کاروائی پر قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ٖغلام شبیر 24 گھنٹے میں گرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز تھانہ صدربیرونی پولیس کو مقتول کے بھائی زبیر نے درخواست دی کہ شہزاد نے غلام شبیر اور ریاست خان کے ہمراہ چک جلال الدین کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اس کے بھائی محمد نوید کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر تھانہ صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر احمد نواز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم غلام شبیر کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہے گی، ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس پی صدر کامران حمید نے اے ایس پی صدر، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مقدمہ میں ملوث بقیہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
راولپنڈی پولیس کی ایک اور کاروائی میں اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرم گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرم عاقب سلطان اور عاصم طالب کو گرفتار کرلیا ہے۔ اشتہاری مجرمان نے سال 2020 میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ثمینہ بی بی کو زخمی کر دیا تھا، جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم شہزاد کو گرفتارکرلیاہے۔ اشتہاری مجرم سال 2019 سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ تربیت اور سرٹفکیٹ جاری
راولپنڈی ٹریفک پولیس کے غلام اصغر شہید ڈرائیونگ سکول سے گزشتہ ماہ 119شہریوں نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کی۔ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں 75مرد اور44خواتین شامل ہیں۔ڈرائیونگ کورس کے اختتام پر سی ٹی اور تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔
کرونا وائرس کے پیش نظر تھیوری کلاس میں سٹوڈنٹس کے درمیان باقاعدہ سماجی فاصلہ رکھ کے بٹھایا جاتا ہے ۔کلاس کے دوران گاڑی میں چار کے بجائے دو سٹوڈنٹس کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔احتیاطی تدابیرکے پیش نظر ہر کلاس کے بعدکلاس اور گاڑی میں باقاعدہ طور اینٹی کرونا سپرے بھی کروایا جا رہا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر تھیوری کلاس میں تمام امیدواروں کو ٹریفک قوانین اور اشاروں کے متعلق تربیت دی جاتی ہے ۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال

راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری
راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری، راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات
پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 663 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور کیے گئے افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، پولیس تھانے کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنا رہی ہیں،پولیس
پولیس شہریوں کے لیےتحفظ ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،
راولپنڈی پولیس پولیو ورکرز کی ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کے پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 663 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور کیے گئے ہیں۔ تھانے کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی پولیس شہریوں تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزذ عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزائے موت اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی رشتہ دار مریم آرزو کو قتل کردیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،
معزز عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنینASJ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم عدنان کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور 01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی رشتہ دار مریم آرزو کو قتل کردیاتھا،ملزم کے خلا ف مقتولہ کی والدہ خالدہ بی بی کی مدعیت میں مئی 2018 تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،راولپنڈی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی،سی پی اونے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو سزا ملناقانون کی فتح ہے،شہریوں کی جان پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی طرف سے روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد، سی پی او راولپنڈی نے کھلی کچہری میں آنے والے 35 شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے اور مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔





تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی رنگ لے آئی۔
تھانہ صدر کی کاروائی رنگ لے آئی۔ سٹریٹ کرائم، رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04 رکنی قیصری ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کے ملزمان سے چوری شدہ 7 موٹر سائیکلز، 1 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوا اور گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ قیصر محمود عرف قیصری، محمد مزمل، رحمٰن علی اور محمد حمزہ شامل ہیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کے ملزمان کا تعلق ساہیوال سے ہے اور ملزمان نے تفتیش کے دوران چوری اور رابری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف کاروائی اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی زیر نگرانی ہوئی جس میں ایس ایچ او صدر بیرونی ملک اللہ یار ،اے ایس آئی نسیم عباس شبر اور پولیس ٹیم بھی شامل تھے۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کے گینگ کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کا کہنا تھا کے عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ایس پی صدر کی طرف سے اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی گئی۔
سخت اور بلا امتیاز کاروائی کی جائے، سی ٹی او راولپنڈی کا حکم نامہ جاری
راولپنڈی ٹریفک پولیس کا کالے پیپر والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیے گئے۔۔سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے حکم جاری کیا کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کاروائی کی جائے، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیاہے۔
شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے پیپر اتار کر انھیں چالان ٹکٹ دیے جائیں گے۔ کالے شیشوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا دوسری جانب ۔سی ٹی اوراولپنڈی نے ٹریفک چوکی اڈیالہ اور ٹریفک چوکی ڈھوک سیداں کا اچانک معائنہ کیا ، ٹریفک چوکی میں موجود ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ای پیمنٹ چلاننگ سسٹم کے تحت چالانوں کے اندارج کو چیک کیا۔
سی ٹی او رائے مظہر اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی آفیسر اپنے سیکٹرز میں عوام الناس کو ٹریفک سے متعلقہ بہترین سہولیات فراہم کریں۔ رش کے مقامات پر اضافی نفری لگاتے ہوئے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں۔ ٹکٹنگ آفیسر روز مرہ کے چالان روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹر میں اندراج کرے ۔سیکٹر انچارجز ٹریفک کی روانی کوتسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کریں ۔ ٹریفک کی روانی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف کا خصوصی پیغام
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین ہمارے بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلیے خدمات سر انجام دی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔













