Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • بلاول کا سیاسی ویژن نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے،حسن اقبال جوئیہ

    بلاول کا سیاسی ویژن نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے،حسن اقبال جوئیہ

    پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال کے رہنما اور ممتاز سیاسی شخصیت حسن اقبال جوئیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    حسن اقبال جوئیہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک نئی توانائی کے ساتھ عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی اور ملک میں مثبت سیاسی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔حسن اقبال جوئیہ نے پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر جمہوری عمل کا جاری رہنا ہی اس کی طاقت ہے۔ انہوں نے ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن (گوندل) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر بھی تہنیتی پیغام دیا اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

    حسن اقبال جوئیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی مسائل کو اجاگر کرتی آئی ہے اور اب جب پارٹی کی قیادت نوجوان، تعلیم یافتہ اور وژنری ہاتھوں میں ہے، تو توقع ہے کہ پیپلز پارٹی ماضی کی طرح ایک بار پھر عوامی امنگوں کی ترجمان بن کر سامنے آئے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی ویژن ملک کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے، اور ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے.انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور آمنہ پراچہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور پارٹی کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ذاتی طور پر اور بطور پارٹی رہنما، پارٹی کی قیادت اور فیصلوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور ہر سطح پر پارٹی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی ،حسن اقبال جوئیہ

    پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی ،حسن اقبال جوئیہ

    پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال کے رہنما حسن اقبال جوئیہ نے 1973 کے آئین کی منظوری کو ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    حسن اقبال جوئیہ نے اسلامی جمہوری آئین کی منظوری کے 52 سال مکمل ہونے پر کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یہ کارنامہ تھا کہ انہوں نے متفقہ اسلامی جمہوری آئین کو منظور کرایا، جس سے ملک میں سیاسی استحکام اور جمہوری اقدار کا قیام ممکن ہوا۔ 1973 کا آئین پاکستان کے عوام کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور اس نے ملک کے تمام شہریوں کو مساوات، آزادی اور انصاف کی فراہمی کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے ملک کے عوام کو آئین کی منظوری کی 52ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

    حسن اقبال جوئیہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اس آئین کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے،صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • تاج حیدر کی وفات پارٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،حسن اقبال جوئیہ

    تاج حیدر کی وفات پارٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،حسن اقبال جوئیہ

    پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال کے سینئر رہنما حسن اقبال جوئیہ نے پارٹی کے بزرگ رہنما اور اہم سیاسی شخصیت تاج حیدر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    حسن اقبال جوئیہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر کی وفات پارٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک شاندار سیاستدان، اصول پسند رہنما اور عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے شخص تھے۔ تاج حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے کئی اہم سیاسی اور سماجی تبدیلیوں کی راہ ہموار کی۔ ان کی رہنمائی میں پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اولین ترجیح دی اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ تاج حیدر کی وفات سے نہ صرف پیپلز پارٹی کو بلکہ پورے ملک کو ایک عظیم رہنما سے محروم ہونا پڑا ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی نظریات اور اصولوں کو زندہ رکھا جا سکے۔

    حسن اقبال جوئیہ نے تاج حیدر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و سکون دے۔

  • ساہیوال،دو خواتین سے زیادتی،بنائی گئی برہنہ ویڈیو،بلیک میلنگ

    ساہیوال،دو خواتین سے زیادتی،بنائی گئی برہنہ ویڈیو،بلیک میلنگ

    ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی سینٹری لیڈی ورکر سے گینگ ریپ ، بر ہنہ ویڈیو بنا ڈالی،محنت کش کی نو جوان بیوی سے جبراً آبروریزی، دس لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور زیورات، بلیک میلنگ کے الزامات ،دو مقدمات درج کر لئے گئے

    کلثوم نامی خاتون ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں بطور سینٹری ورکر کام کر رہی تھی کہ اسے مبشر نامی نوجوان نے جھانسہ دیا کہ اس کے سیاست دانوں سے اچھے مراسم ہیں اس لیے اسے اچھی سرکاری نوکری دلا سکتا ہے۔ جس پر کلثوم مبشر کی خواہش پر اس کے موٹر سائیکل پر سوار ہو گئی، ملزم مبشر خاتون کو ایک مکان میں لے گیا جہاں اس نے نا معلوم ساتھی کے ہمراہ پستول دکھا کر ز بر دستی عزت لوٹی، اس دوران ایک ملزم نے ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مبشر نے ایک دوسری خاتون پروین کے ہمراہ اس سے 65 ہزار روپے بھتہ بھی لے لیا لیکن ویڈیوڈ پیلیٹ نہ کی ۔ساہیوال پولیس ث فرید ٹاؤن نے کلثوم کی مدعیت میں مقدمہ 375 اے اور 292 سیت پ درج کر کے ایک ملزم مبشر کو گرفتار کر لیا۔

    دریں اثناء چک 3 دس ایل میں ایک محنت کش شہزاد گل کی نوجوان بیوی صباء بی بی کے گھر داخل ہو کر نعمان نومی نے جبرا آبروریزی کی اور برہنہ ویڈیو بنائی جس کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 9لاکھ 80 ہزار روپے کے زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا،ساہیوال پولیس ث ہڑپہ نے خاتون کے خاوند شہز ادگل کی مدعیت میں مقدمہ 376 اور 292 ست پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

    عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی

  • سیالکوٹ کے بعد ساہیوال  میں ظالم سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا دیا

    سیالکوٹ کے بعد ساہیوال میں ظالم سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کو زندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تین روز قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی گاؤں میں گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے بہو کو جلاکر قتل کر دیا تھا۔تھانہ ہڑپہ پولیس نے مقتولہ کلثوم کے بھائی مقصود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا اور بعد ازاں سسر کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اس واقعے سے کچھ دن قبل اسی طرح کا ایک دردناک واقعہ پیش آیا تھا، جب سیالکوٹ میں 30 سالہ زارا کو اس کی سگی خالہ اور ساس نے اپنی بیٹیوں اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے نہر میں بہادیے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زارا قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کی ساس صغراں بی بی نے دوران تفتیش فرسودہ الزام عائد کیا تھا کہ مقتولہ اس کے بیٹے کو قابو کرنے کے لیے جادو ٹونہ کرتی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ زارا 7 ماہ کی حاملہ تھی اور ملزمہ صغراں اس کی والدہ کی سگی بہن تھی جبکہ اس کی نند یاسمین کو رشتے دار نوید نے اکسایا تھا، ملزمان نے زارا کا گلا گھوٹنے کے بعد جسم کے ٹکڑے کرنے کے بعد باقیات کو مختلف مقامات پر پھینک دیا تھا۔

    آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار نادرا کی شرکت

    احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا ان سے پوچھیں ،علیمہ خان

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    ‏حکومت کی پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

  • ساہیوال یونیورسٹی میں خاتون ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،نازیبا ویڈیو،مقدمہ درج

    ساہیوال یونیورسٹی میں خاتون ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،نازیبا ویڈیو،مقدمہ درج

    پنجاب کے شہر ساہیوال کی یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے

    ساہیوال یونیورسٹی کے پانچ سیکورٹی گارڈز نےایک سیکورٹی ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے، زیادتی کے دوران ملزمان نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لیَں،ملزمان ویڈیو بنا کر خاتون کو بلیک میل کرتے رہے،واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا،واقعہ 4 ماہ قبل پیش آیا یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کو دبائے رکھا،متاثرہ لڑکی سمیت 6 افراد نوکری سے برخاست کر دیئے گئے،ساہیوال پولیس تھانہ سول لائن میں 2 نومبر 2024 کو مقدمہ کا اندراج ہوا، پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے

    مدعی مقدمہ نے درخواست میں پانچ ملزمان کو نامز دکیا ہے، ان ملزمان میں محمد اکرم گجر سیکیورٹی سپر وائزر یو نیورسٹی آف ساہیوال، محمد مزمل فتیانہ سیکیورٹی گارڈ، شوکت فتیانہ سیکیورٹی گارڈ یونیورسٹی آف ساہیوال، محمد سالک ولد محمد عارف قوم جٹ سکنہ جہاز گراؤنڈ ساہیوال ، محمد قاسم ولد خدا بخش قوم رحمانی شامل ہیں، مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ سائلہ مدینہ ٹائون 6 / 85 آر ساہیوال کی رہائشی ہے اور سائلہ یونیورسٹی آف ساہیوال میں سکیورٹی کی ملازمت کرتی تھی تقر یبا چار ماہ قبل سائلہ اپنی ملازمت پر تھی، 12 بجے دن یونیورسٹی میں عید کی چھٹیاں تھیں اور یونیورسٹی میں صرف سکیورٹی کا سٹاف موجود تھا ملزمان محمد اکرم سپر وائزر ، محمد مزمل اور دیگر نامزد ملزمان نےسائلہ کو اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا لیں،ملزمان پھر بار بار بلیک میل کرتے رہے اور زنابالجبر کرتے رہے، سائلہ کی حالت خراب ہو گئی تھی جس پر ملزمان نے ہی دوا لا کر دی، ، سائلہ نے تمام و قوعہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بتایا انہوں نے سائلہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا سائلہ نے تمام و قوعہ گواہان محمد افضل ،عابد حسین ولد ظہور احمد قوم بٹ کو بھی بتایا جس پر ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کاروائی کی تو تمہاری تمام ویڈیو لیک کر دیں گے اور تم دینا کومنہ دکھانے کے بھی قابل نہ رہوں گی سائلہ اپنی اور والدین کی عزت کی خاطر خاموش ہو گئی،

    درج مقدمے میں مزید کہا گیا کہ سائلہ فرید ٹاؤن میں ایک پیزا کی دکان پر ملازمت کر رہی ہے مورخہ 30.10.2024 تقریب 5 بجے شام سائلہ کی دکان پر آیا اور کہا کہ ہمارے پاس تمہاری ویڈیو میں ہم تمام ویڈیوز وائرل کر دیں گے ملزمان نے سائلہ کے ساتھ زیادتی کی ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاوے،پولیس نےو اقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے

    11سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتار

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

  • ساہیوال: سرکاری اسکول میں استاد کی درندگی، طالب علم زخمی

    ساہیوال: سرکاری اسکول میں استاد کی درندگی، طالب علم زخمی

    ساہیوال(باغی ٹی وی رپورٹ) ساہیوال کے ایک سرکاری ہائی اسکول میں ایک طالب علم پر اس کے استاد نے بے رحمی سے تشدد کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد طالب علم کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

    تفصیل کے مطابق ساہیوال چک نمبر 62/4R کے رہائشی غلام رسول نے ساہیوال کے تھانہ نورشاہ میں درخواست گذاری کہ وہ غریب آدمی ہے۔اس کابیٹا محمد فیصل جس کی عمر قریب 9 سال، گورنمنٹ ہائی سکول 75/5R میں جماعت سوم کا طالب علم ہے۔اس سکول تعینات استادشعیب ولد یوسف جٹ میرے بیٹے کو پڑھاتا ہے ۔

    درخواست گذار غلام رسول نے درخواست نے مؤقف اختیارکیا کہ مذکورہ استاد نے مورخہ 2024-10-23 کو دوران ڈیوٹی بچے کو انتہائی بے رحمی سے اس قدر مارا کہ سوٹوں اور جوتوں کے نشانات بچے کی کمر پر واضع دیکھے جاسکتے ہیں ،اس استاد نے گورنمنٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سائل کے بیٹے کو نہایت وحشیانہ طریقے سے مارا۔ جس سے میرےبیٹے کی طبیعت ناساز ہوگئی تو اس نےمیرے بیٹے کو سنگین دھمکیاں دیں کہ اگر تو نے اپنے والدین کو بتایا تو میں تمہیں بہت ماروں گا۔اس لکھا کہ انہیں اساتذہ کی وجہ سے مجھ جیسے غریب لوگوں کے بچے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں۔

    درخواست پر پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس نے شکایت درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    اس واقعے نے علاقے میں کافی غم و غصہ پیدا کیا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزم استاد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ اس واقعے نے تعلیمی اداروں میں طلباء کے ساتھ ہونے والے تشدد کے مسئلے پر ایک بار پھر توجہ مرکوز کی ہے۔

  • داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشتگرد  ہلاک

    داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشتگرد ہلاک

    داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار 2 دہشتگرد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں

    واقعہ پنجاب میں پیش آیا، ترجمان سی ٹی ڈی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے میں ملوث دہشتگردوں محمد حسین اور ایاز عرف جہانزیب کو سکیورٹی خدشات پر ساہیوال جیل سے منتقل کیاجارہا تھا کہ اسی دوران سمندری کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھیوں نے پولیس گاڑیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے،گرفتار دہشت گردوں کو انکے ساتھ چھڑانا چاہتے تھے، نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے ہیں

    واضح رہے کہ داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی، 14 جولائی 2021 کو داسو حملے میں 9 غیر ملکیوں سمیت 13 افرادہلاک اور 20 زخمی ہوئےتھے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی : خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد  کو گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی : خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ساہیوال سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مستاجب کوساہیوال بائی پاس سے گرفتارکیا گیا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہےملزم گوجر خان راولپنڈی کا رہائشی ہے، دہشت گرد سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کےلیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 11 اور 12 ربیع الاول (16 اور 17 ستمبر) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی کی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ربیع االاول کے جلسے جلوسوں اور پروگرامز کی وجہ سے ڈبل سواری بند کی گئی، سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11/12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل ڈبل سوا ری پر پابندی ہوگی جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 13 ،16 اور 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ 13ستمبر کو چپ تعزیے کے جلوس کی سیکیورٹی کی وجہ سے ڈبل سواری بند کی گئی ہے۔

  • بشریٰ،مانیکا کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بشریٰ،مانیکا کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

    ساہیوال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے پرعدالت نے بشریٰ اور خاورمانیکا کے بیٹے موسی مانیکا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں، ساہیوال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ،خاور مانیکا اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے،اسپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر نے خاور مانیکا کی جانب سے بریت کیلئے دی جانے والی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس قابل سماعت قرار دیدیا،دوران سماعت موسی مانیکا کی عدم حاضری پر میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروایا گیا،عدالت نے موسی مانیکا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 20 ستمبر 2024 ہو گی،خاور مانیکا پر قبرستان کی 10 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین ایک کروڑ روپے 32 لاکھ روپے خورد برد کرنے کا بھی الزام ہے

    اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے 11 اگست 2023 کو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا،بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور دونوں بیٹوں پر اراضی پرقبضہ کرکے مارکیٹ تعمیر کرنے کا الزام ہے، مارکیٹ تعمیر کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا گیا۔

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھاریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا تھا اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں