Baaghi TV

Category: ساہیوال

  • یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے،عمران خان

    یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس مقام پرتیرنے کیلئے تو آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا،

    ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں،پیسے کی پوجا کرنے والے زرداری اور نواز شریف ہیں،کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گیا، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرائی،پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے،جتنی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے، یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی ،انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا،پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے، شریف خاندان نے آج تک ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا،تم پندرہ نہیں پندرہ سو ایف آئی آرز کروا لو میں تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا،مریم نواز جھوٹوں کی شہزادی جن سے سچ ہی نہیں بولا جاتا،حلیم عادل شیخ کو جیل میں ڈال دیا ہے، مراد علی شاہ جیسا کرپٹ آدمی وزیراعلیٰ بنا ہوا ہے،امریکہ نے سازش کر کے ہماری حکومت گرائی،ووٹنگ کے روز ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 نوجوان رکھیں گے،حمزہ شہباز تم جو مرضی کر لو ہم الیکشن جیت کر دکھائیں گے،نہ قوم ان کو معاف کرے گی نہ ملک کی تاریخ معاف کرے گی،

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو شکست دینی ہے، شہبازشریف اور حمزہ پر 16 ارب روپے کرپشن کے کیسز ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں،مریم نواز نے کہا کہ لندن تو کیا پاکستان میں میری کوئی جائیداد نہیں، لندن کے سب سے مہنگے علاقوں میں چار چار فلیٹ مریم کے نام پر ہیں لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں چارچار فلیٹ مریم کے نام پر ہیں، ان لوگوں نے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کردیاہے،پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کو تباہ کردیا گیا ہے،پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے بغیر ہم ان کو شکست دیں گے،

  • نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے،طاہر محمود اشرفی

    نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے،طاہر محمود اشرفی

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے، ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا، بھارت میں نبی کریم کی شان میں گستاخی پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت واقعہ پر سرکاری سطح پر معافی مانگے اور ملعون گستاخ کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں یوم حرمت رسول منایا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ساہیوال میں پاکستان علماء کونسل ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام حرمت رسول و استحکام پاکستان کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمران پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے توہین رسالت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام نے خاص کر مشرق و سطی و اسلامی دنیا میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان مسلم ممالک کے عوام نے احتجاجاً بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے اور بھارتی حکومت سرکاری طور پر معافی مانگے۔

    انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ؐہماری زندگی اور آخرت،ہمارا جینا اور مرنا ہے اور حرمت رسول ؐکے لئے جان دینا مسلمان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء کرام اور ان پر نازل کی گئیں کتابیں ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن نبی کریمؐ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر اس بحران سے نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے تمام مکاتب فکر پر زور دیا کہ سب ملکر ایک دوسرے کی اصلاح کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔سیمینار میں میں مرکزی وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا شفیع قاسمی،مولانا انعام اللہ شاہ بخاری،مولانا مفتی ظہور احمد،بشپ ابراہم ڈینئل،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمینار کے اختتام پر مولانا طاہر محمود اشرفی کو شیلڈ پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

  • انتظامیہ کی بے بسی یا سکول  انتظامیہ کی ہٹ دھرمی

    انتظامیہ کی بے بسی یا سکول انتظامیہ کی ہٹ دھرمی

    اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا اور سی ای او ایجوکیشن کی کورونا لاک ڈاؤن کی کوششیں رائیگاں گئیں ، یل بلاک بھٹہ نمبر 1 اور 2 پر موجود پرائیویٹ سکولز قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے، ایل بلاک بھٹہ نمبر 1 میں پنجاب پبلک سکول / بھٹہ نمبر 2 پر الفرید پبلک سکول انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر سکول اوپن کر کے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی۔ لاک ڈاؤن میں یہ دوہرا معیار کیوں،کیا یہ انتظامیہ کی نااہلی تصور کی جائے یا سکول انتظامیہ کی بدمعاشی ہے

    اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ؛ سی ای او ایجوکیشن اور دوسری انتظامیہ کے لیے یہ ایک سوالیہ نشان بن گیا،ہم ڈپٹی کمشنر پاکپتن اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے ،

  • تھانیدار کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

    تھانیدار کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

    عارفوالا:محکمہ انسداد رشوت ستانی کی بڑی کاروائی تھانیدار کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا کاروائی شہری کی درخواست پر کی گئی ، عارفوالا میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ انسداد رشوت ستانی کی شہری عبدالروف کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوے ریڈنگ پارٹی تشکیل دی سول جج عارفوالا کے ہمراہ کارؤائی کرتے ہوئے فاروق اے ایس آئی کو شہری سے دو لاکھ روپے بطور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھانیدار فاروق اے ایس آئی کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کیا شہری عبدالروف سے جعلی دودھ کیس 369 /21 میں رشوت لی تھی

    دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ شاہد رفیق کی بڑی کاروائی، سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس,02 کلو ہیروئن, 03 کلاشنکوف اور 04 عدد پسٹل برآمد کر لئے گئے

  • وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی رہنما نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی رہنما نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

    سرگودھا، جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے سربراہ،وفاق المدارس العر بیہ پاکستان کے مرکزی راہنماء مفتی محمد مسعود نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی کی طرف سے بھیجا گیا اصلاح شدہ وقف املاک بل کو حکومت سنجیدگی سے لے،اتحاد تنظیمات مدارس کے نمائندہ کے طور پر مفتی تقی عثمانی نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے وقف املاک سے متعلقہ مسودہ تیار کر کے حکومت کو بھجوادیا ہے اب حکومت پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر ے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا،مفتی طاہر مسعود نے کہا کہ ہم روز اول سے لادین عناصر اور عالمی استعماری قوتوں کے اشارے پر بنایا گیا وقف املاک بل مسترد کردیا تھا،ایف اے ٹی ایف کی سہولت کاری کے پیش نظر محکمہ اوقاف ودیگر محکموں کی طرف سے مساجد و مدارس سے کوائف طلبی اور ریکارڈ طلبی غیر آئینی اور غیر شرعی ہے،وفا ق المدارس العر بیہ دینی اقدار و روایات کے منافی کوئی اقدام قبول نہیں کر ے گا ایک سوال کے جواب میں مفتی طاہر مسعود نے کہا کہ متنازع ترین اور متعصبانہ وقف املاک بل کے خلاف ہماری آئینی و قانونی جدو جہد جا ری ہے،وقف املاک قانون نہ صرف اسلامی تعلیمات اور ہماری روایات بلکہ آئین پاکستان اور قانون کے بھی خلاف ہے،

    اس سلسلہ میں جملہ منتظمین مساجد و مدارس اور تمام مکاتب فکر ایک صفحے پر ہیں،وقف املاک بل اسلامی تعلیمات اور مساجد و مدارس کے خلاف ایک گہری سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کی طرف سے بھیجا گیا اصلاح شدہ وقف املاک بل کو حکومت سنجیدگی سے لے۔

  • ایم پی اے نعیم ابراہیم کے چھوٹے بھائی پر ن لیگی راہنما کی اندھادھند فائرنگ

    ایم پی اے نعیم ابراہیم کے چھوٹے بھائی پر ن لیگی راہنما کی اندھادھند فائرنگ

    ایم پی اے نعیم ابراہیم کے چھوٹے بھائی پر ن لیگی راہنما کی اندھادھند فائرنگ 6 سے زائد ملزمان نے گھر جاتے وقت میرے بھائی کو نشانہ بنایا مقامی ایم پی اے نعیم ابراہیم کا موقف پولیس نے تفتش کا آغاز کردیا

    صوبائی اسمبلی کے ممبر چوہدری نعیم ابراہیم ایم پی اے کے چھوٹے بھائی پررات کی تاریخی میں 6 سے زائد افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی حادثہ فیضل ابراہیم محفوظ رہے جبکہ ملزمان ڈالے پر نیلی بتی لگا کر سرعام اسلحہ سمیت تھے ، جبکہ مقامی ایم پی اے نے الزام عائد کیا ہے 6 سے زائد ن لیگی کارکنوں نے میرے بھائی پر فائرنگ جو کہ ن لیگ کے بااثر افراد ہیں جبکہ ڈی ایس پی انعام الحق نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا

    =

  • اغوا کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل کون نکلا ؟

    اغوا کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل کون نکلا ؟

    عارفوالا میں اغوا کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا قاتل مقتول کے اپنے ہی نکلے درینہ رنجش پر کزنوں نے اغوا کے بعد قتل کیا اور ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت نہر میں پھینک دیا تھا

    عارفوالا/اغوا کے بعد قتل کا معمہ حل مقتول طارق کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور مقتول کو اغوا کے بعد قتل کرکے گاڑی سمیت نہر میں پھینک دیا گیا تھا مقتول کے قاتل اپنے ہی کزن نکلے درینہ رنجش کی بنا پر مقتول طارق کو قتل کیا گرفتار ملزم کا موقف مقتول کو پہلے اغوا کیا اور قتل کے بعد لاش گاڑی سمیت نہر میں پھینک دی تھی

    محمد ابرار نمائندہ باغی نیوز عارفوالا

  • خرچے سے انکار کرنا مہنگا پڑ گیا، بیٹی کے آشنا سے مل کرماں نے کیا کر دیا؟

    خرچے سے انکار کرنا مہنگا پڑ گیا، بیٹی کے آشنا سے مل کرماں نے کیا کر دیا؟

    عارفوالا/خرچہ سے انکار کرنا اسماعیل کو مہنگا پڑگیا مقتول کی محبوبہ نے اپنی بیٹی کے آشنا سے ملکر مقتول اسماعیل کو فائرنگ کرکے قتل کروا دیا پولیس کی کاروائی ایک خاتون سمیت دو افراد گرفتار مقدمہ درج

    عارفوالا/کے نواحی گاوُں 21 کے بی کے رہائشی اسماعیل کو اس کی صغراں نامی محبوبہ نے خرچہ سے انکار پر قتل کروادیا ملزمہ صغراں بی بی نے اپنی بیٹی کے آشنا اور اس کےدوست سے ملکر مقتول اسماعیل کو فائرنگ کرکے قتل کروا دیا پولیس تھانہ قبولہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ایک خواتین سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے مزید کاروائی کا سلسلہ شروع کردیا

    محمد ابرار نمائندہ باغی نیوز عارفوالا

  • باراتی کی فائرنگ ، ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    باراتی کی فائرنگ ، ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    عارفوالا کے نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب میں باراتی کی فائرنگ،فوٹیج باغی ٹی وی کو موصول پولیس نے شادی پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دوران فائرنگ ملزم کے ہاتھ سے بندوق پھسل گئی،قریب کھڑے بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے

    گاؤں 12 ایس پی میں شادی کی تقریب میں باراتی مقصود نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کی فوٹیج باغی ٹی وی کو موصول فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران فائرنگ ملزم کے ہاتھ سے بندوق پھسل گئی،قریب کھڑے بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے ملزم کی فائرنگ کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس تھانہ صدر حرکت میں آگئی اور بارات میں فائرنگ کرنیوالا ملزم مقصود احمد پولیس نے گرفتار کرلیا اور ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ رپئیٹر 12 بور معہ کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    محمد ابرار نمائندہ باغی ٹی وی عارفوالا

  • ماں جلاد بن گئی سگی ماں نے بچی کے  ہاتھ پکڑ کر زیادتی کروا ڈالی

    ماں جلاد بن گئی سگی ماں نے بچی کے ہاتھ پکڑ کر زیادتی کروا ڈالی

    عارفوالا میں ماں جلاد بن گئی سگی ماں نے بچی کی ہاتھ پکڑ کر زیادتی کروا ڈالی ملزمان بچی پر ماں کے سامنے زیادتی کرتے رہے ماں نے 10 ہزار روپے لیے تھے متاثرہ لڑکی کا بیان

    عارفوالا/42 ای بی کی 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ماں نے پکڑ کر عقیل- امر -وقار وغیرہ سے زیادتی کروا دی ۔ جبکہ باقی گھر والوں کو نشہ آور چیزیں دے دیں میری ماں نے 10 ہزار روپے لیکر مجھ سے زیادتی کروائی ملزمان کے تشدد پر میری ماں نے میرے ہاتھ پکڑ کا زیادتی کروائی متاثرہ لڑکی کا بیان

    پولیس تھانہ صدر نے بچی کے ساتھ زیادتی کے پانچ دن گزر جانے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ کیا جبکہ معصوم بچی کے ورثاء نے ایف آر کے اندراج کے لیے عدالت سے آرڈر بھی لے لیے ۔ مگر تاحال پولیس ٹال مٹول کررہی ہے ، ورثاء کی وزیر اعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی