سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )نئے ہدایت نامے کے تحت چینی 100کلو گرام کی 50 بوریاں ‘50کلو گرام کی 160 بوریاں ‘
گھی 16کلو گرام کے 100کارٹن ‘ آٹا 20کلو گرام کے 100 تھیلے سٹاک کئے جاسکتے ہیں
مزید سٹاک کیلئے تاجروں کو متعلقہ اے سی سے اجازت طلب کرنا ہوگی
آٹے کا 20کلو گرام تھیلا80چینی ‘ آٹا ‘ گھی کے سٹاک ہولڈرز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
آٹے کا 20کلو گرام تھیلا808 روپے ‘ چینی 70روپے فی کلو گرام ‘ گھی کی قیمت 140۔180 روپے مقر ر کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور کو بریفنگ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چینی ‘ آٹا او رگھی کے سٹاک ہولڈر زکیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کی تحت چینی کا تاجر سو کلو گرام کی پچاس بوریاں او رپچاس کلو گرام کی سو بوریاں ‘ گھی کا سٹاک ہولڈر 16کلو گرام کے سوکارٹن او رآٹے کا سٹاک ہولڈر بیس کلو گرام کے سو تھیلے رکھ سکے گا جبکہ مزید سٹاک کیلئے اسے اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے اجازت طلب کرنا ہوگی ۔ اس امر کا انکشاف سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے علاوہ پرائس کنٹرولر مجسٹریٹس ‘ انڈسٹری ‘ لائیوسٹاک ‘ زراعت او ردیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کااز سر نو تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ عدم پیروی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس طرح حکومت کی طرف سے آٹے کے بیس کلو تھیلے کے قیمت 808 روپے‘ چینی کی 70 روپے فی کلو اور مختلف برانڈ کے گھی کی قیمت 180سے 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں 7مارکیٹ کمیٹیاں کام کررہی ہیں ۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے تحصیل شاہپور میں مارکیٹ کمیٹی نہ ہونے کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ تمام دکانوں پر کاغذ کی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ دکانوں ‘ مارکیٹوں اور منڈیوں میں بڑے بورڈ آویزاں کریں جہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جلی حروف میں درج ہوں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر میں کسان پلیٹ فارم قائم کئے جارہے ہیں جہاں کاشتکار بغیر کوئی ٹیکس او رکمیشن ادا کئے اپنی سبزیوں کو لاکر فروخت کر سکے گا ۔ صوبائی سیکرٹری نے عام مارکیٹوں ‘ فروٹ وسبزی منڈیوں کی جدید انداز میں مانیٹرنگ کرنے او رمقرر کردہ قیمتوں کے بارے میں عوام الناس میں آگاہی کےلئے پرنٹ ‘الیکٹرانک او رسوشل میڈیا کو استعمال میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع بھر میں آٹا ‘ گھی ‘ چینی او ردالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں سٹاک موجود ہے ۔ضلع بھر میں تعینات 29پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم نومبر سے اب تک 121 مارکیٹوں کے دورے کئے اور 893دکانوں کی چیکنگ کی او رقانون شکنی کے مرتکب 166 دکانداروں کو مجموعی طورپر تین لاکھ72ہزار دو سو روپے جرمانہ کیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 26ہزار 585چیکنگ کیں ۔4919دکانداروں کو ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ 95دکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرواکر 76 کو گرفتار کیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ قیمت پنجاب ایپ پر ضلع بھر سے درج 545شکایات میں سے 438 کو حل کروا دیاگیا ۔ 16 شکایات پر کارروائی جاری ہے ۔ چار افراد کو گرفتار ‘ سات کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ 103دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹری نے اے ڈی سی آر اور اے سی سرگودہا کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی او رکریانہ کی مختلف دکانوں کا اچانک معائنہ کیا او روہاں پر موجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ‘کوالٹی اورمقدار کاجائزہ لیا ۔
Category: سرگودھا
چینی ‘ آٹا ‘ گھی کے سٹاک ہولڈرز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
دو سرکاری ہائی سکولوں کااچانک معائنہ ‘ اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پربھی توجہ دیں۔آسیہ گل
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 47شمالی کے اچانک دورے کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عابد شبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں کے جونیئر اور سینئر سلیکشن کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے جونیئر سیکشن کے معائنہ کے موقع پر طلبہ سے نصاب سے مختلف سوالات پوچھے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوںنے کمپیوٹرلیب کا بھی معائنہ کیا۔ انہوںنے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو دنیا وی تعلیم کے ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم سے بھی آگاہ کریں۔ انہوںنے طلبہ میں ڈینگی اورسموگ بارے آگاہی ،لیکچر ز دینے کی بھی ہدایت کی انہوںنے سینئر سیکشن کے اچانک معائنہ کے دوران طلبہ کی نوٹ بکس کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے جس کے لئے تمام وسائل کا رخ موڑ دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوںمیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیاکہ وہ طلبہ کے اند رخودی کے جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے کردار کو مزید بڑھائیں۔
ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا الیکٹرانک میڈیا کلب کا دورہ ،تفصیلی رپورٹ
میڈیا تنقید کے ساتھ ساتھ حکومتی اچھے اقدامات سے عوام کو آگاہ کرے ۔ڈپٹی کمشن
صحافیوں کو صحت کارڈز ‘ دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔آسیہ گل
عام آدمی میں مایوسی پھیلانے کی بجائے ان کے اندر امید کی کرن پیدا کی جائے ۔آسیہ گل کاالیکٹرانک میڈیاکلب میں خطاب
سرگودہا‘13نومبر : 2019 ڈپٹی کمشنرآسیہ گل نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کاغذی کارروائیوں پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سرگودہا شہر میں سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی بنیادی اور بڑے مسائل ہیں۔ جن کے حل کیلئے مختلف منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کی کورین کمپنی سے بات چیت بھی چل رہی ہے۔ اس امر کا ا ظہار انہوںنے الیکٹرونک میڈیا کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ مقبول احمد ملک،چیئرمین ملک ندیم خان ،صدر سیف خان اور جنرل سیکریٹری جنید خان کے علاوہ سیئنر صحافیوں رانا ساجد اقبال ،آفاق گوندل ،ملک محمد الطاف ،ذوالفقار علی ہاشمی ،ملک کامران اور انیس اکرم سمیت میڈیا کے دیگر نمائندگان اور کیمرہ مین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں مختلف محکموںکی ترقیاتی سکیموںپر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف انداز میں تکمیل اور دیکھ بھال کیلئے کمیٹیوں میں عوام کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ارزاں قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر ادارے بڑا فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شہر میں ضلعی انتظامیہ خصوصی سٹالز لگارہی ہے۔ جہاں پر کسان براہ راست اپنی سبزیاںاور فروٹ سمیت دیگر اجناس کو لاکر فروخت کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ میڈیا ریاست کی آنکھ کان اور معاشرے کو سنوارنے کا اہم ذریعہ ہر حکومت اور ادوار میں میڈیا کی آراءکو ہمیشہ مقدم سمجھا جاتا ہے۔ انہوںنے میڈیا نمائندگان پر زور دیاکہ وہ زردصحافت کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں ۔ عام آدمی میں مایوسی پھیلانے کی بجائے ان کے اندر امید کی کرن کو برقرار رکھا جائے۔ انہوںنے کہا کہ میڈیا سرکاری اداروں پر مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ اچھے کاموں اور اقدامات سے بھی تمام افراد کو آگاہ کرے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرگودہا کے صحافیوں کو صحت کارڈ اور اپنی چھت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے میڈیاکلب کے سبزہ زار میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا ۔ کلب آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیااور فضا میں کبوتر چھوڑے گئے ۔بعدا زاں چیئرمین کلب ندیم خان ،صدر سیف خان اور جنرل سیکریٹری جنید خان سمیت دیگر ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوے اپنے ساتھیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ اور عوامی مسائل کی جانب نشاندہی کروائی ۔ اس موقع پر میڈیا کلب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کو کلب کی اعزازی ممبر شپ اور شیلڈ بھی دی گئی ۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودہامیں مئیر پی ٹی آئی کا آئے گا ،راجہ عبدالوہاب
سرگودھا (بیورو رپورٹ) میٹرو پولیٹین میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں میئر پی ٹی آئی کا آئیگا جس کیلئے ابھی سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے اور مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تمام حلقوں میں ایسے امیدوار لائینگے جو عوامی توقعات پر پورا اترنے کیساتھ ساتھ عوامی خدمات کے جذبہ سے سر شار ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام یونین کونسلز سے سابقہ کامیاب اور ناکام رہنے والے امیدواروں سے روابط تیز کردیئے ہیں اور ایسے امیدوار پینل کی صورت میں سامنے لائینگے جو میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں نہ صرف کرپشن روکنے بلکہ عوامی خدمات میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی حدود میں اضافے کے پیش نظر اب پہلے سے زیادہ محنت کی ضرورت ہے اس لئے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کریں تاکہ وقت آنے پر امیدواروں کے چناؤ میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
3 ہزار سے زائد ادارے ٹیکس چور، شکنجہ تیار
سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ سرگودھا‘ بھکر سمیت ڈویژن بھر میں 3 ہزار سے زائد نجی ادارے ٹیکس چور نکلے‘ ایف بی آر نے ان نجی اداروں کیخلاف تحقیقات کے بعد شکنجہ تیار کرلیا ہے اکثر ادارے ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں جبکہ تنخواہوں سمیت مختلف مد میں ٹیکس منہا کرکے چوری میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ان میں پرائیویٹ ہسپتال‘ کالجز اور اسی طرح مختلف ادارے شامل ہیں جن کو نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں تاکہ ان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے۔
بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ دس سال کیلیے ٹیکس فری زون قرار
سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کم عرصہ میں جہاں تاجروں کے مسائل کو حل کیا ہے وہاں پر بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو 10 سال کیلئے ٹیکس فری زون کا درجہ بھی دلوا دیا ہے جس سے صنعتوں کے فروغ میں مدد ملنے کیساتھ ساتھ سرمایہ کاری بڑھے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں یہی وجہ ہے کہ چن سالوں میں سرگودھا چیمبر آف کامرس ملک بھر کے چیمبرز میں سر فہرست آرہا ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ اس وقت سرگودھا میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سرگودھا انڈسٹریل اسٹیٹ صوبہ کی بہترین اسٹیٹ ثابت ہوگی دوسری طرف سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کا قیام بھی سرگودھا چیمبر آف کامرس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کر لی
سرگودھا (بیورو رپورٹ) مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے چاہیئے اگر کسی نے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اہم شاہراؤں کی نگرانی‘ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں اور اہم شاہراؤں پر پٹرولنگ‘ ضلعی‘ ٹریفک پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے اور ہر طرح کے اقدامات مکمل رکھے جائیں۔
حکومت نے میاں نواز شریف کو انسانی ہمدردی کے تحت بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے ،ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے میاں نواز شریف کو انسانی ہمدردی پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے عدالت کی جانب سے 8 ہفتوں کی ضمانت دی گئی ہے اگر حکومت بغیر گارنٹی کے انہیں ملک سے باہر جانے دیتی ہے اور وہ واپس نہ آئے تو اس کی ذمہ داری تو حکومت پر ڈال دی جائیگی اس لئے حکومت نے سکیورٹی بانڈ مانگے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو علاج کی اجازت دی ہے نہ کہ بیرون ملک جانے کی‘ کسی بھی مجرم کو ضمانت کے بعد عدالت میں پیش کرنا متعلقہ فریق کی ذمہ داری ہوتی ہے اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف کو علاج معالجہ کی سہولتیں ہر صورت فراہم کی جائیں اور اس کیلئے ان سے سکیورٹی مانگی جارہی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ سکیورٹی دینے میں ن لیگ کی ہچکچاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتے اگر ان کے دل میں چور نہیں ہے تو وہ سکیورٹی بانڈ جمع کرادیں۔
نامعلوم نعشوں کو بغیر شناحت دفن کرنے کا سلسلہ جاری
سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا شہر اور گردونواح میں نشئی اور نامعلوم نعشوں کو بغیر شناخت کے سپرد خاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے تفتیشی افسر نامعلوم نعشوں کو دفنانے سے قبل متعلقہ احکامات پر عملدرآمد نہیں کرتے جس کی وجہ سے ایسے افراد جو نشہ کے عادی ہوں یا ان کی نعش ملیں اور وہ شناخت نہ ہوسکیں تو پولیس ان کو بغیر تحقیق کے ہی دفن کردیتی ہے حکومت نے سٹینڈ آرڈر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نامعلوم نعش کی شناخت کیلئے تفتیشی افسر کیلئے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بلوا کر نعش کا حلیہ احتیاط سے تحریر‘ خدو خال‘ شناخت‘ نشانات‘ نقائص تحریر کرنے‘ نعش کے جسم کی تلاشی لینے‘ فنگر پرنٹس لینے سمیت دیگر اقدامات کے بعد نعشوں کو دفن کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والوں کیلیے ایک مہینے کے اندر سزا کا تعین کریں ،راؤ طاہر مشرف
سرگودھا (بیورو رپورٹ) کمسن بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کیلئے ایک مہینہ کے اندر اندر سزاء کا تعین کرکے انہیں سزائے موت دی جائے تاکہ کسی کو بھی کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کرنے کی جرات نہ ہو ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے اغواء‘ زیادتی کے بعد ان کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے اور یہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کا منصوبہ ہے جب تک سزاؤں پر سخت عملدرآمد نہیں ہوگا معاشرہ درست نہیں ہوگا راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانا پھر انہیں قتل کرکے پھینک دینا افسوسناک ہے جس کی روک تھام سخت قوانین سے ہی ممکن ہے۔