Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی پر مالی بد عنوانی ثابت، عہدے سے ہٹانے کا حکم

    سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی ) جامعہ سرگودھا کے موجودہ وائس چانسلر پر غیر قانونی بھرتیوں سمیت مالی بدعنوانی و بد انتظامی ثابت ہو گئی، وزیر اعلی انسپیکشن ٹیم نے فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر معاملات کی چانچ پڑتال قومی احتساب بیورو کے حوالے کرنے کی سفارشات وزیر اعلی سیکرٹیریٹ، وزیر برائے پنجاب ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیں۔
    تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی میں گزشتہ دو سال کے دوران ہونے والا مالیاتی و انتظامی سکینڈل کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب وزیر اعلی پنجاب کی انسپیکشن ٹیم نے اپنی انکوائری رپورٹ میں موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی بطور وائس چانسلر تقرری سمیت ان کو اس عہدے کے لئے نااہل قرار دیااور گزشتہ دو سال کے دوران کیے جانے والے اقدامات کو بھی مالی و انتظامی کرپشن کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کی سفارشات دیں۔سی ایم آئی ٹی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب، وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہے جس میں وائس چانسلر اشتیاق احمد کے بارے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق پر اپنی تقرری سمیت اقربا پروری کی بنیاد پر کی جانے والی بے شمار غیر قانونی تقرریاں ثابت ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اشتیاق احمدنے ذاتی دوست جاوید اقبال جیدی، ڈاکٹر فضل الرحمان سمیت لیگل ٹیم، ویب اور میڈیا ٹیم کی بغیر اشتہار تقرریوں کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کو نظر انداز کر تے ہوئے غیر قانونی بھرتی شدہ افراد کو تحفظ بھی فراہم کیا۔ وی سی سرگودھا نے غیر ضروری تعمیرات کی مد کروڑوں کے گھپلے کیے اوریونیورسٹی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ رپورٹ میں وی سی کو عہدے سے ہٹا کر سپیشل آڈٹ کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ وی سی کے پاس انتظامی تجربہ نہ ہونے کے باعث متعدد منافع بخش منصوبہ جات بند کروادیئے گئے جیسا کہ یونیورسٹی کا ہسپتال کھنڈر بن کر رہ گیا۔ 35 کروڑ کا سامان اور بلڈنگ پر لگے 20 کروڑ ضائع کر دیے گئے۔ شہر کے ہسپتال مافیہ کی ایما پر بغیر فنانشل آڈٹ کروائے ہسپتال اور دوسرے پراجیکٹ بند کئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر اشتیاق احمد کو واپس قائد اعظم یونیورسٹی بھیجا جائے اور معاملہ مزید تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی بھرتیوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے نیب کے ترجمان اعجاز اصغر بھٹی اور محمد انوارکو نیب اور سی ایم آئی ٹی کو غلط اعدادوشمار فراہم کرنے پران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے نمائندے کے زریعے اصل حقائق نیب تک پہنچائےجبکہ اعجاز اصغر نے اپنی اور دوسرے دوستوں کی غیر قانونی تقرری و ترقی کے متعلق حقائق نیب سے مخفی رکھے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ موجودہ وی سی کوفوری عہدے سے برطرف کرکے کیس کو نیب کے پاس چلنے والی انکوائری سے منسلک کیا جائے۔

  • پولیس اورریونیو افسران عوامی شکایات کے ازالہ کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کھلی کچہری میں پولیس اورریونیو سے متعلق شکایات کے ازالہ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے حقیقی معنوں میں خادم بنیں اور ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں ۔وزیر اعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی اپنائیں ۔انہوں نے محکمہ پولیس کے نمائندے انسپکٹر عنایت اللہ کے کھلی کچہری میں سائلین سے نازیبا لہجے پر ڈپٹی کمشنر نے اس کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اوراسے اپنےرویے کو بہتر کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے آج اپنے کمیٹی روم میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض ‘ سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہاشم رضا ‘ ڈی ایس پی خالد تارڑ ‘ انچارج شکایات پولیس عنایت اللہ اور تمام ضلعی محکموں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انتظامیہ مظلوم کے ساتھ ہے اور ان کی عزت نفس کاتحفظ افسران کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے پولیس کی طرف سے مظلوم کا ساتھ دینے او رظالم کے ظلم کو روکنے کے دینی احکام کو واضح کیا تاکہ مظلوم اپنا حق حاصل کر سکے۔ انہوں نے سرگودہا کے معروف مخیر مرحوم میاں خان کی وراثت کے معاملہ میں محکمہ ریونیو کے اہلکاروں اورافسران کی ہٹ دھرمی کا بھی سخت نوٹس لیا او رایک ہفتہ کے اندر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔ ایک کسان کی طرف سے العریبیہ شوگر مل کے بارے میں واجبات ادا نہ کرنے کی شکایت پر سائل کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روزمیں ہر قسم کی ادائیگیاں مکمل کر لی جائیں گی۔ انہوں نے ایک شہری کی طرف سے عطائی کا کلینک فوری طو رپر سیل کرنے کی ہدایت کی ۔

  • ملک بھر کی طرح سرگودہا میں بھی جشن عید میلاد النبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا شھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کامرکزی جلوس صبح 9بجے شاھین چوک سے نکالاجائے گا جلوس اپنے مقررہ راستے امین بازار ریل بازار لیاقت مارکیٹ بلاک نمبر1محمدی بازار اردوبازار گولچوک ازاد روڈ دس بلاک سولہ بلاک پٹھہ منڈی سےھوتاھواواپس مرکزی جامع مسجد حامدعلی شاہ میں اختتام پزیر ھوگا اس جلوس کی سرپرستی خواجہ حمیدالدین سیالوی کریں جلوس کی صدارت ڈاکٹر زاھدشاہ کریں گئے یہ جلوس مرکزی جمیعت اھل سنت ولجماعت رجسٹر کے زیراھتمام نکالاجائے گا جلوس سے قاضی احمدحسن خطیب مرکزی جامع مسجد حامدشاہ قاضی نگاہ مصطفے علامہ جاوید قادری مولانا اللہ بخش سیالوی جلوس کے مختلف راستوں میں اپنے اپنے خطابات فرمائیں گئے جلوس میں ھزاروں افراد شرکت کریں گےاس کے علاوہ شھر میں مختلف علاقوں میں محفل نعتوں مشعل بردار جلوس کااھتمام ھوتاھے جوکہ بڑے عرصے سے چلاآرھا ھے

  • میونسپل کارپوریشن کا کارنامہ،غریب ریڑھی بان کو بھی نہ چھوڑا

    سرگودہا،بھلوال (وقاص افضال )سلیمان پورہ بھلوال کا رہائشی محنت کش اول خان کو میونسیپل کارپوریشن سرگودھا کے ملازمین نے مبلغ 2000 ہزار جرمانہ کیا قصور بس اتناتھا کہ روزی روٹی کمانے کےلئیے ریڑھی پر سامان کیوں لگایا محنت کش اول خان کاکہنا ہے کہ میری 7بیٹیاں ہیں اور 4بیٹے ہیں محنت کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں پہلے ہی مہنگائی نے زندگی اجیرن کر دی ہے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اوپر سے دو ہزار جرمانہ کیسے بھروں میری دن کی آمدن دو تین سو سے زیادہ نہیں ہے قرض لے کے مزدوری شروع کی ہے جس سے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں مجھ غریب پر حکومت ترس کھائے روزگار دے نہیں سکتے تو مجھ سے چھینو بھی مت میں کہاں سے جرمانے اور بھتے دوں گا اسی وجہ سے غریب خودسوزی کرتا ہے اگر وہ کوئی کام کر لے تو بھتہ مافیا اور حکومتی ٹھیکیداروں سے جان ہی نہیں چھوٹتی میری حکامتی عہدیداروں سے اپیل ہے کہ میری حالت پہ رحم کریں

  • سرگودھا جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں

    سرگودھا (ادریس نواز سے) کے نواحی گاٶں چک نمبر 54 شمالی میں جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر۔ لوگوں نے گلی کوچوں اور گھروں کو لاٸٹنگ سے سجا لیا۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ وہ ھر بار جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں پر زور طریقے سے کرتے ھیں۔ خاص کر نور احمد اور محمد نواز بھٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سرگودھا کے علاوہ دور دراز کے علاقوں میں بھی یہی سماں ھیں۔ ھر طرف یہی گونج ھے ۔سوھنا آیا تے سج گٸے نے گلیاں بازار۔ یہ چیزیں ھمیں اپنے پیارے نبی ﷺ سے محبت اور چاھت کا ثبوت دیتی ھیں۔

  • غربت یا کچھ اور واپڈا ملازمین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگانے گے

    سرگودہا،46 اڈا (نمائندہ باغی ٹی وی )واپڈا ملازمین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگانے لگے ،فیسکو صارفین ذلیل و خوار ،شہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن لالیاں واقع 57 جنوبی کا حاضر ڈیوٹی ملازم مظہراقبال لائن مین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگا کر روزی روٹی کمانے میں مصروف ہے اور محکمہ سے مفت میں تنخواہیں بٹور رہا ہے شہریوں محمد یونس، ثمر جاوید ،آصف اقبال ،محمد عثمان اور طارق بھٹی نے ایکسین واپڈا ،چیف انجینئر فیسکو فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مظہراقبال اکثر اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے اور فیسکو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے

  • عوامی بھٹہ مزدور یونین کی ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر سے ملاقات

    سرگودھا (ادریس نواز سے) عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی اپنے مطالبات کے حصول کیلیے ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر ثاقب علی سے ملاقات۔ ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رھی۔ ملاقات میں عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے صدر محمد حسین وٹو چوھدری فاروق ایڈواٸزر محمد اکبر چیٸرمین گوجرانوالہ ڈیویژن نزر عباس محمد امجد اور ممبر محمد بوٹا شامل تھے۔ملاقات کا ایجنڈا نذر حسین کا بایاں بازو کام کے دوران ٹوکے میں آ کے کٹ گیا اور گورنمنٹ پنجاب کا مقرر کردہ ریٹ 1295 روپے فی ھزار کچی اینٹ, سپیشل ہیٹ 1530 روپے, نقاسی والا 327 روپے, گدھے والا 421 روپے, ماہانہ مزدور 17500 پر عمل درآمد کروانہ تھا۔ ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر ثاقب علی نے یقین دھانی کرواٸی اور کہا کی انشاأللہ میں آپکے مطالبات پر عمل درآمد کرواٶں گا۔

  • سرگودہا میں کالے بادلوں کا راج، کہیں کہیں بارش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج علی الصبح کالے بادلوں نے ڈیرے جما لیے کہیں کہیں بارش بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ہے جبکہ شدید سردی کی لہر بھی آگئی ہے ، گندم کی کاشت شروع ہو چکی ہے کسان اس کو باران رحمت قرار دے رہے ہیں ، کینو کی فصل بھی تیار ہے بارش سے کینو میں مٹھاس اور صحت میں اضافہ ہو گا ، جبکہ زرعی اجناس میں موسمی سبزیاں بھی کاشت کی جا رہی ہیں جس میں گاجر ، مولی ، شلجم ، پیاز، لہسن ، مٹر ، پالک ، ساگ کی کاشت کسان زیادہ کرتے ہیں ایسے موقع پر بارش سے ان اجناس کی کاشت میں بھی اضافہ متوقع ہے ،سرگودہا میدانی علاقہ ہے جہاں زمینی پانی انتہائی خراب ہے اور 70فیصد علاقے کا انحصار زراعت پر ہے جبکہ زراعت کی پیداوار کا انحصار نہری پانی اور بارش پر ہے جیسے ہی گندم کی کاشت کا موسم آتا ہے ہر سال نہری پانی کی بندش کر دی جاتی ہے گزشتہ سال بھی گندم کی پیداوار خاصی کم رہی ہے جس کی وجہ عین وقت پر نہری پانی کی بندش تھی

  • جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی امجد علی کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

    بھیرہ۔سرگودھا جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی امجد علی کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا میڈیکل بورڈ کے ڈاکڑ نے موت کی تصدیق کے بعد میت ورثاء کے حوالہ کر دی امجد علی کو تحصیل بھیرہ کے نواحی گاؤں کیسپور آہلی میں سپردخاک کیا جائے گا یاد رہے تحصیل بھیرہ کے قصبہ کیسو پور آہلی میں چودہ سال پہلے 15اپریل 2005 کو امجد علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسجد کے قریب سرعام فائرنگ کر کے محمد اسلم کو قتل کردیااور انتقام کی آگ نہ بجھنے پر مقتول کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اس کے بھائی محمد رمضان اور اسکی بہن کوثرپروین کو بھی فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا وقوعہ میں قتل ھونے والوں کی ایک بہن بشیراں بی بی بھی مضروب ھوئی تھی تھانہ بھیرہ میں تہرے قتل کے مقدمہ میں دہشتگردی،قتل،اقدام قتل،109 ت پ سمیت مختلف دفعات کے تحت 9 افراد کے خلاف مقدمہ جرج ھوا اس مقدمہ کی تفتیش کے دوران چھ ملزمان بے گناہ قرار دیئے گیئے اور تین ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا . انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج گل شاد حسین علوی نے ملزم امجد علی کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ جس کے خلاف عدالت عدلیہ اور عدالت عظمی سے اپیلیں خارج ھونے پر صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل دائر کی گئی جسے مسترد کردیا گیا تھا

  • سرگودھا المدینہ پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات،ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی) دن با دن ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ھوتا جا رھا ھے۔
    آج الصبح جھال چکیاں بھلوال روڈ پر ڈکیتی کی واردات ھوٸی ۔ جس میں کار پر سوار چار مسلحہ ڈاکو اسلحہ کے زور پر المدینہ پٹرول پمپ سے پونے دو لاکھ نقدی اور گارڈ کا اسلحہ لے کر فرار ھو گۓ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع واردات دیکھ کر مقدمہ درج کر لیا۔ مزید واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی نیوز نے حاصل کر لی۔