Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی

    بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی

    (بھیرہ) اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور انتظامیہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ وہ اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروش اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انتظامیہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے گی۔انہوں نے گراں فروشی کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دوکانداروں کو مجموعی طور پر 35 ہزار روپیہ جرمانہ کیا واثق عباس ہرل نے دکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • (بھیرہ)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر رانا کی ہدایت پر علاقہ سے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے

    (بھیرہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر رانا کی ہدایت پر علاقہ سے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے

    (بھیرہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر رانا کی ہدایت پر علاقہ سے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور گذشتہ روز 3 افراد سے رائفل، پپش اور پسٹل 30 بور برآمد کیا گیا ہے انسپکٹر فواد علی شیرازی ایس ایچ او نے بھیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عطا ء الرحمن اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے باہر اوباش نوجوانوں کی ٹولیوں اور گروپوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔ نائب محرر شاویز طور نے بتایا کہ خان محمد والا کے عدنان مسلم شیخ سے پسٹل 30 بور 2 ضرب گولیاں، ملکو پور کے اعجاز اعوان سے رائفل 44 بور 5 ضرب گولیاں اور فیصل ریاض سے رائفل پپش 30 بور 5 ضرب گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • بھیرہ شہر  ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی نے بھیرہ شہر میں پھلروان روڈ کے تاجر بھائیوں سے ملاقات کی

    بھیرہ شہر ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی نے بھیرہ شہر میں پھلروان روڈ کے تاجر بھائیوں سے ملاقات کی

    بھیرہ شہر
    ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی نے بھیرہ شہر میں پھلروان روڈ کے تاجر بھائیوں سے ملاقات کی

    BFF اور انکو یقین دہانی کروائی کہہ میں ہر فورم پر آپ سب بھائیوں کے ساتھ ہو اور آپ تاجر بھائیوں سے جو زیادتی ہو رہی ہے ان کا ضرور ازالہ ہو گا اور ہمارا خاندان شروع سے غریب کی آواز بنا اور ہمیشہ بنتے رہے گا اور ہم سب آپ کے قدم سے قدم ملا کر چلے گے اور ہر جگہ آپکی آواز بنے گے اور اللہ پاک میاں محمد نواز شریف صاحب کو جلد صحت یاب کرے

  • 20 افراد کے قاتل جعلی پیر کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    20 افراد کے قاتل جعلی پیر کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 95 چک دربار پر 20 افراد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اسکے 3 ساتھیوں کو 20, 20 مرتبہ سزائے موت کا حکم، عدالت نے چاروں ملزمان کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے،ملزمان نے یکم اپریل 2017ء کو 95 شمالی دربار پر 20 افراد کو قتل کیا تھا،قتل ہونے والوں میں 16 مرد اور 4 خواتین شامل جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے،پیر کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد اس کے مرید تھے،تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا
    تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا،پیر عبدالوحید گجر نے ساتھیوں سے ملکر مریدین کو نشہ آور دوا پلانے کے بعد ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کر کے قتل کیا تھا

  • سرگودھا چک 54 شمالی کی گلیاں اور نالیاں خستہ حالی کا شکار

    سرگودھا چک 54 شمالی کی گلیاں اور نالیاں خستہ حالی کا شکار

    سرگودھا (ادریس نواز سے ) کے نواحی گاٶں چک 54 شمالی کی گلیاں اور نالیاں خستہ حالی کا شکار ھیں۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ھمارے گاٶں میں آج تک کسی سیاستدان نے توجہ نہیں دی۔ لیکن اس بار تبدیلی سرکار کے دعویدار ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ سے بہت امیدیں ھیں۔ لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ ھمارے گاٶں میں مسلم لیگ ن جیت گٸی تھی۔ لیکن پھر بھی ھماری امیدیں ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ سے ھیں۔ ھماری اپنے ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ سے گزارش ھے کہ ھمارے گاٶں کی گلی نمبر 1 اور گلی نمبر 4 میں مکمل سولنگ لگی ھوٸی ھے لیکن وہ سولنگ بہت بیٹھ گٸی ھے۔ جس کی وجہ سے ھمیں کافی مشکلات کا سامنا ھے۔اس لیٸے ھماری گلی نمبر 1 اور گلی نمبر 4 کو دوبارہ مرمت کرواٸیں۔اور گلی نمبر 5 کی نالی اور مین چوک سے قبرستان تک گلی کو جلد مرمت کروایا جاٸے۔ تاکہ ھمارے گاٶں میں بھی تبدیلی آ سکے۔ لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ ھم نے اپنے ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور آج ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ کو گلیوں اور نالیوں کی مرمت کی درخواست دے دی ھے۔ اور ھمیں امید ھے کہ ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ ھمارے گاٶں میں ترقیاتی کام کروانے میں اھم کردار ادا کریں گے۔

  • بھیرہ شہر میں نئی مارکی شاہ محمد پلیس مارکی اینڈ میرج ہال کا افتتاح معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن اپنے دست مبارک سے کر رہے ہیں

    بھیرہ شہر میں نئی مارکی شاہ محمد پلیس مارکی اینڈ میرج ہال کا افتتاح معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن اپنے دست مبارک سے کر رہے ہیں

    بھیرہ شہر میں نئی مارکی شاہ محمد پلیس مارکی اینڈ میرج ہال کا افتتاح معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن اپنے دست مبارک سے کر رہے ہیں

    ۔ندیم افضل چن اور ایم ڈی شاہ محمد پلیس مارکی بھیرہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے۔ اس موقع پر تحصیل بھیرہ کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ پولیس افسران ۔ بلدیہ بھیرہ کے افسران ۔اور تحصیل بھیرہ کے معروف تاجران اور بزنس مین اور اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اور دعا کے بعد عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا

  • (سرگودھا ) گِل والا کی رھائشی لڑکی جو رحمان پلازہ کاسمیٹک کی دکان پر کام کرتی تھی

    (سرگودھا )
    گِل والا کی رھائشی لڑکی جو رحمان پلازہ کاسمیٹک کی دکان پر کام کرتی تھی
    کل رات چند نامعلوم افراد نے ریپ کر کے اس لڑکی کا قتل کر کے صادق ھاسپیٹل کے باہر اس لڑکی کی لاش پھینک کر فرار ھوگے
    ‎ظلم کی انتہا ہے

  • سرگودھا ڈویژ نل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل۔ حسن انعام پراچہ نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سائلین کی موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں

    ڈویژ نل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل۔ حسن انعام پراچہ
    نے سرکاری افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سائلین کی موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں ۔اس ضمن میں غفلت یاسستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ وہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ضلع سرگودھا کے اسسٹنٹ کمشنر وں اور اُن کے علاوہ تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈویژنل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل نے افسران پر زور دیا کہ وہ سیل کی طرف سے بھجوائی جانے والی عوامی شکایات کو ایک ہفتہ میں نمٹاکر ان کے دفتر میں رپورٹ بھجوائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژن بھر سے موصول شکایات کی تمام رپورٹ ہر ماہ وزیر اعلیٰ دفتر بھجوائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاوژن انصاف کی بروقت فراہمی او رسرکاری اداروں میں عام شائلین کی عزت نفس اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہے ۔ حسن انعام پراچہ نے تمام ڈویژنل او رضلعی سرکاری محکموں سے فوکل پرسن کے نام بھی طلب کر لئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آر پی او اور ڈی پی او کی طرف سے ڈویژنل شکایات سیل کےلئے فوکل پرسن نامزدکر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ ڈی سی او اور ڈی پی او کے ہمراہ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع اور اُن کی تحصیلوں کا خود دورہ کریں گے اور عوام کی کی جلد شکایات کے ازالہ کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

  • محترمہ عمارہ اطہر سرگودھا کی پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

    محترمہ عمارہ اطہر سرگودھا کی پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

    قبل ازیں اے ایس پی بھلوال اور اے ایس پی سٹی سرگودھا تعینات رہ چکی ھیں انتہائی پروفیشنل اور ایکٹیو پولیس آفیسر ھیں

    عمارہ اطہر DPO سرگودھا تعینات

  • بچوں سے جبری مشقت لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    بھٹہ مزدوروں کے 1050بچے بھٹہ سکولوں سے تعلیم یافتہ ہو کر فارمل سکولوںمیں داخلہ لے چکے ہیں۔
    آئندہ سال تک تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں۔ اجلاس میں ہدایت۔
    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے کہا ہے کہ جبری مشقت انسانیت کی تذلیل اور معاشرے کیلئے بد نما داغ ہے ۔ آجر اور اجیر جبری مشقت کی نفی کریں ۔آزاد اور خوشحال سماج کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عمر ارسلان ،ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ایلمنٹری ذوالفقار احمد رانجھا،بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے راہنما اور مزدور ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوںکی تعلیم و تربیت اور صحت کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ بھٹہ سکولوںمیں مزدوروںکے بچوںکی تعلیم و تربیت کو سوفیصد یقینی بنایا جائے انہیںکتب سمیت دیگر تعلیمی ضروریات بہم پہنچائی جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے جبکہ انکی پرائمری کے بعد کی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے ۔ انہوںنے محکمہ سوشل سیکورٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھٹہ مزدوروںکوصحت کی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگائیں اور مفت ادویات کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔ انہوںنے بچوںسے مشقت لینے والے اداروں کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے اولڈ ایج بینیفٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ تجارتی اداروں اور 436بھٹوںپر کام کرنے والے محنت کشوںاور مزدوروںکی رجسٹریشن کو یقینی بنائیںجبکہ مالکان سے ضابطے کے مطابق وصولیاں بھی کی جائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عمر ارسلان نے اجلا س کو بتایا کہ سرگودہا میں 8000بھٹہ مزدوروں میں سے 2300کو شناختی کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں اور شناختی کارڈ نہ رکھنے والے دیگر مزدوروں کوکارڈ کے اجراءکیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے قائم بارہ سکولوں میں 363طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ ضلع کے 50سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے والے1050بچوں کو فارمل سکولوں میں داخل کروایا جا چکا ہے۔ محکمہ سوشل سیکورٹی کے نمائندے نے بتایاکہ اس وقت تک 1625محنت کش مزدور سوشل سیکورٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ جن میں سے 731کو R-5کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سال تک اپنے تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں تاکہ سموگ جیسے حالات کو پیدا ہونے سے روکا جا سکے۔ انہوںنے دھان کی فصل کے فضلہ،پرالی و مڈھ کو جلانے والے کسانوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔