سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی کاروائی۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ایرڈایگریکلچر یونیورسٹی کیمپس خوشاب کے کلرک کو 60ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن خوشاب نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم عبدالکریم کلرک، ایرڈایگر یکلچر یونیورسٹی سے رشوت کی رقم60ہزار نشان زدہ نوٹ مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پراپنی کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق خالد محمود اعوان سکنہ محلہ احمد پورہ خوشاب نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ ایرڈایگر یکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا کیمپس خوشاب میں ہے اور یونیورسٹی کے بچے سائل کے ہاسٹل میں رہتے ہیں اور یونیورسٹی کا عبدالکریم نامی کلرک سائل کو حراساں کر رہا ہے کہ مجھے فی بچے کا کمیشن اور منتھلی دو، ورانہ میں اپنے یونیورسٹی کے بچوں کی اسناد کینسل کروا دوں گا اور عبدالکریم کلرک نے مجھ سے 60ہزار روپے اور ہر ماہ منتھلی رشوت وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ اہلکار کورشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ خالد محمود اعوان ملزم عبدالکریم، کلرک، ایرڈ ایگر یکلچر یونیورسٹی کیمپس خوشاب پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن ضلع خوشاب کو ریڈ کرنے کا حکم دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن خوشاب نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ حسنین احمد انور صاحب کی نگرانی میں ایک نجی ہوٹل میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم عبدالکریم، کلرک ایرڈایگریکلچر، یونیورسٹی کیمپس خوشاب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ60ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم پر مقدمہ نمبر14/2019تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب درج کرلیا۔ ملزم سے تفتیش کے دوران پروفیسروں کو منتھلی اور کمیشن دینے کے انکشافات کیے ہیں۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Category: سرگودھا
-
ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی خوشاب کیمپس کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
سینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ انتقال کر گئیں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سینئرر صحافی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو نیوز نصر اللہ ملک صاحب کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے لاہور میں انتقال کر گئی ہیں ،ان کی نماز جنازہ مسجد الحبیب، طفیل روڈ لاہور کینٹ میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی
اور بعد نماز ظہر 2 بجے دوپہر مرکزی جنازہ گاہ پل نہر بھلوال میں ادا کی جائے گی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی آمد متوقع ہے جبکہ نامور صحافی خضرات بھی جنازہ میں شرکت کریں گے نصراللہ ملک سرگودہا کی تحصیل بھلوال کے رہائشی ہیں اور تدفین آبائی علاقے بھلوال میں ہی کی جائے گی اس سلسلے میں سرگودہا پریس کلب سے تمام نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے -
سرگودھا تھانہ جھال چکیاں میں ظفر حسین کی تعیناتی سے عوام میں خوشی کا سماں
سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال چکیاں میں تعینات ایس ایچ او ظفر حسین شاھ اپنی ایمانداری دیانت داری اور خوش اخلاقی کی بدولت عوام میں کافی مقبول ھیں۔ عوام کا کہنا ھے کہ ایس ایچ او ظفر حسین شاھ کے آنے سے جراٸم میں کافی کمی آٸی ھے اور تھانہ جھال چکیاں میں اب برسراقتدار لوگوں سے زیادہ غریب اور مظلوم لوگوں کی سنی جاتی ھے۔ ایس ایچ او ظفر حسین شاھ کی شخصیت سے متاثر عوام کا یہ کہنا ھے کہ ھم ایس ایچ او ظفر حسین شاھ, ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر سے یہ گذارش ھے کہ ھمارے علاقہ میں امن و امان قاٸم کرنے میں اعلیٰ کردار ادا کریں۔
-
ڈاکٹروں کی غفلت، 16 سالہ لڑکی جاں بحق
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کےپرائیویٹ اسپتال (نیازی وی آئی پی )میں ڈاکٹروں کی عفلت سے 16 سالہ لڑکی کو علظ انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی ورثاء کا اسپتال کے باہر لاش رکھ کر ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ پور شہر کی رہائشی سولہ سالہ نادیہ بی بی طبعیت خراب ہونے کے باعث سرگودھا کے شمع چوک میں واقع نیازی وی آئی پی اسپتال لایا گیا جہاں پر اسپتال میں علمہ نے علظ انجکنش لگا دیا جس سے نادیہ بی بی کی حالت بگڑ گئی اسپتال میں موجود عملہ نادیہ بی بی کی حالت تشویشناک ہونے پر غائب ہونا شروع ہوگئے اور چند منٹ بعد سولہ سالہ نادیہ بی بی دم توڑ گئی لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ذمہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جاں بحق ہونے والی سولہ سالہ لڑکی نادیہ بی بی کے بھائی ثمرعباس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں انسانوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ہم اپنی بچی کو طبیعت خراب ہونے پر اس پرائیویٹ ہسپتال میں لیکر آئے لیکن یہاں پر موجود عملہ نے بچی کو علظ انجکشن لگا دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کےجاں بحق ہوگئی ورثاء نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسپتال کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور مقدمہ درج کرکے عفلت کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جائے -
سرگودھا تھانہ جھال چکیاں میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد امتیاز محمود کی زیرصدارت کھلی کچھری کا انعقاد
سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال چکیاں میں ایس پی انویسٹیگیشن محمد امتیاز محمود کی زیرصدارت کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایس پی سٹاف اے ایس آٸی نذر اے ایس آٸی ادریس کے علاوہ تھانہ جھال چکیاں کے سب انسپکٹر ممتاز گوندل سب انسپکٹر محمد یار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس پی محمد امتیاز محمود نے براہراست عوام کے مساعل سنے اور انکے فوری حل کیلیے بھتر اقدامات کیے۔
-
جوہرآباد:پرائیویٹ ہسپتال کا مالک مزدورں کا دشمن بن گیا
جوہرآباد:غریب کدھر جائیں ، مزدوری نہ کریں تو گھر کا چولہا نہیں جلتا،اوراگرمزدوری کریںتو پھر بے بسی انتی زیادہ کہ بعض طاقت ور لوگ مزدوری میں بھی حائل ہونا شروع ہوجاتے ہیں
ذرائع کے مطابق ضلع خوشاب کے علاقہ جوہر آباد سٹی میں نزد سول ہسپتال کے قریب ایک جگہ پر علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں نے ایک جگہ رینٹ پر لے کر وہاں قیام بھی کرتے ہیں اورکام بھی ، مزدوروں کی طرف سے مخصوص کی گئی اس جگہ کے تھوڑے فاصلے پر ایک پرائیویٹ کلینک جس حمزہ کلینک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ،مزدوروں کے لیے وبال جان بن گیا ہے
ذرائع کے مطابق حمزہ ہسپتال کا مالک مزدوروں کو بہت پریشان کررہا ہے اوردھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر وہ یہ جگہ چھوڑ کر نہیں جائیں گے تو ان کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں گے ، ہسپتال کا مالک ، ان مزدوروں کے خلاف درخواست لے کر تھانے بھی گیا ہے کہ یہ مزدور یہاں نہیں رہنے چاہیں
ان حالات سے پریشان مزدوروں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہےکہ وہ ہسپتال کے مالک کو ان کے خلاف سازش اور شرارت کرنے سے بازرکھے،مزدوروں نے ضلعی انتظامیہ سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس شخص کے خلاف تحقیقات کرے جو مزدوروں کو بہت زیادہ تنگ کررہاہے
یاد رہےکہ کل اس جگہ پر محنت مزدوری کرنے والے 3 سو سے زائد مزدور اس ہسپتال کے مالک کےخلاف اس کے رویے کی وجہ سے احتجاج کرنے جارہے ہیں اوراحتجاج شام 5 بجے سٹی تھانہ جوہر آباد کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا
-
وزیر اعظم میگا سپورٹس 2109 کے ضلعی سطح پر فائنل مقابلے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلعی سطح پر وزیر اعظم میگا سپورٹس 2019 کے فائنل مقابلے ۔ڈی ای او سکینڈر ی منظور احمدملک مہمان خصوصی ،وزیر اعظم میگا پراجیکٹ 2019 ضلعی مقابلہ جات زنانہ ومردانہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہ وچکے ہیں ۔ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے کرکٹ کے فائنل مقابلوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہین آباد نے گورنمنٹ ہائر سکینڈر ی سکول چک نمبر 46 جنوبی کو تین رن سے ہرادیا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈر منظور احمد ملک فائنل مقابلوںکے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی او رطلباءکے کھیل کے معیار کو سراہا ۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ سرگودہا کی ٹیم ڈویژن سطح پر بھی کامیابی سمیٹے گی۔ قبل ازیں انہوں نے ایم سی ہائی سکول استقلال آباد او رگورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مومن کے مابین بیڈمنٹن مقابلہ جات بھی دیکھے جس میں ایم سی ہائی سکول استقلال آباد نے فتح حاصل کی جبکہ فٹ بال کے فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول سلانوالی نے گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول استقلال آباد کی جمناسٹک ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول معظم آباد کو شکست دی ۔ خواتین کے مقابلوں میں پائلٹ ہائی سکول کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 88 شمالی کو ہرایا جبکہ رسہ کشی کے مقابلے جامع گرلز ہائی سکول نے جیت لئے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہا
-
ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کاتھیلیسیمیا وہمیوفیلیاسنٹر ڈی ایچ کیو کادورہ ۔
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کاتھیلیسیمیا وہمیوفیلیاسنٹر ڈی ایچ کیو کادورہ ،مریض بچوں او روالدین سے ملاقات ‘فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا ۔انچارج سنٹر ڈاکٹر تنویر سلہری کی بریفنگ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے سیف لائف تھیلیسیمیا ہمیوفیلیا سنٹر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے تفصیلا جائزہ لیا ۔ انہوں نے تھیلیسیمیا کے بچوں او ران کے والدین سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے ۔ انہوں نے تھیلیسیمیا سنٹر میں ادویات کے سٹور اور لیبارٹری کابھی معائنہ کیا ۔ ا س موقع پر سنٹر کے انچارج ڈاکٹر تنویر سلہری کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ سنٹر مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت چلایا جارہاہے جہاں سینکڑوں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو بالکل مفت خون لگایا جاتاہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے تھیلیسیمیا سنٹر کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہاکہ جلد جم خانہ کلب میں ایک تقریب میں ضلع بھر سے مخیر حضرات کو مدعو کر کے سنٹر کیلئے فنڈز ریزنگ کی جائیگی۔
-
انتظامی ادارے میڈیا کی رائے کو مقدم سمجھتے ہیں ‘صحافیوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر آسیہ گل
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کروڑوں رو پے کے خطیر فنڈزسے بنائے گئے فلٹریشن پلانٹس کے کچھ عرصہ بعد ہی ناکارہ ہونے پر ذمہ داروں کے تعین کیلئے ریفرنس تیار کر کے نیب کو بھجوایا جارہاہے ۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ ‘ گوالہ کالونی ‘ ٹریفک اشاروں او رمہنگائی سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کے ازالے کیلئے جامع اور دیرپا پلان تیار کر لیاگیا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سرگودہا پریس کلب میںکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز ‘ ڈائریکٹر تعلقات عامہ مقبول احمد ملک ‘ پریس کلب کے سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی ‘ جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال ‘ شاہین فاروقی ‘ ملک محمد اصغر ‘ را¶ اسلم فراز او رحنان چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں وممبران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ عوام کی فلاح وبہبود او رعام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہر میں عوام کے ٹیکسز سے کروڑوں روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جو چند عرصہ بعد غیر فعال ہو چکے ہیں ۔ ذمہ داروں کاتعین کرکے عوام کے سامنے لایا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے پبلک باتھ رومز کے غیر فعال ہونے کابھی نوٹس لیاگیا ہے ۔ تجاوزات کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میڈیا او رتاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کااجلاس جلد بلوا کر لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ میڈیا نمائندگان کی طرف سے شہر میں سٹریٹ لائٹس ‘ ٹریفک کے مسائل ‘ میونسپل سروسز کی عدم دستیابی ‘ کیٹ آئیز سمیت دیگر عوامی مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے ۔ پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیاکے بعد اب سوشل میڈیا بھی عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے بڑا فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے میڈیا نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا او رزرصحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔ انتظامی ادارے میڈیا کی رائے کو بڑا مقدم سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی میں بھی میڈیا کاایک نمائندہ بطور ممبر شامل کیاجارہا ہے ۔ سرگودہا کے صحافیوں کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے صحافی کالونی اور صحت عامہ کی بہتر اور مفت سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءکے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ہاوسزسوسائٹیز میں میڈیا کیلئے کوٹہ مختص کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے مزید بتایا کہ لوکل باڈی کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کر لیاگیاہے ۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے خارجی او رداخلی راستوں سمیت اندرون شہر کیلئے ماسٹر پلان تیار کر کے منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھجوایا جارہا ہے ۔ انہوں نے ممبران کے مطالبہ پر پریس کلب کی چھت اور بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر ومرمت او رسپورٹس کٹس فراہم کرنے کابھی اعلا ن کیا ۔ پریس کلب آمد پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا والہانہ استقبال کیاگیا ۔
-
پیشی پر آئے نوجوان پر مدعی کی فائرنگ، ملزم پکڑا گیا
سرگودہا،قائدآباد(نمائندہ باغی ٹی وی) پیشی پرآئےعطاءاللہ پرعمران کی فائرنگ تفصیلات کے مطابق فائرعطااللہ کےپائوں پرلگااوردوسرافائرکرنےسےپہلےمضروب نےملزم کوخودپکڑلیا
اورپولیس کےحوالےکردیا
عطااللہ مضروب تاریخ پیشی بھگتنےکیلئےاپنےوکیل رانااعظم کےچیمبرمیں بیٹھاتھاکہ مدعی مقدمہ کے بھائی نےفائرکردیا
عمران ملزم کےبھائی نےعطاللہ کےخلاف
379چوری کامقدمہ درج کرارکھاھےاور آج اسکی تاریخ پیشی تھی زخمی عطاء اللہ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا