سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا یونیورسٹی روڈ پر بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر کار سوار مسلح افراد نے نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا،مسلح ملزمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتےہوئے فرار ہو گئے، واضح فوٹیج کے باوجود تھانہ ساجد شہید پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی
Category: سرگودھا
ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی پر میڈیا کے کردار کا خیر مقدم
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی الیکٹرانک میڈیا کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات. ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے ازالے کیلیے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے .میڈیا مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کی اعلی کارکردگی سے بھی عوام کو آگاہ رکھے . وفد میں سینیئر صحافی ندیم خان ، اصغر ملک ، خنان چوہدری ، ثاقب الماس، اسجد چوہدری، زورا کاظمی خافظ معتصم ، عمران گورائیہ و دیگر نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کی تعلیم اور صحت عامہ کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے .شہر میں بند فلٹریشن پلانٹس کی انکوائری کیلیے کیس اینٹی کرپشن کو بجھوایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں اور منڈیوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی . سرکاری اداروں میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے . ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل کو حل کرنے کیلیے یونیفارم پالیسی اپنائی گئی ہے .میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے اور پہلے مرحلے میں وزیر اعظم پورٹل پر آنے والی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا . شہر میں پچاس سالہ پرانا سیوریج کا نظام اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی ان کی تر جیحات میں شامل ہے بعد ازاں وفد نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے صحت کارڈ اور صحافی کالونی کے قیام کے احکامات کی نقل پیش کی اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون کی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی .
تمام سٹیک ہولڈرز مل کر سرگودہا کی ترقی کیلیے آواز اٹھائیں ،صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے صدرمظہر احمد ملک نے کہا ہے کہ اربوں روپے کا ریونیو دینے والے سرگودھا کو ہر حکومت میں نظر انداز کیا گیا ہے تمام سٹیک ہولڈرز متحد ہو کر سرگودھا کی انڈسٹری اور یہاں کے مکینوں کی بہتری کے لیے اعلیٰ ایوانوں میں آواز اٹھائیں انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس میں صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کا کینو ، بیکو لائٹ، ہینڈی کرافٹ ، نمک سمیت دیگر انڈسٹری دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتی ہیں اور ہر سال اربوں روپے برآمد ات کی مد میں حکومت کو دیتی ہے لیکن کوئی بھی حکومت ان انڈسٹریز کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کو تیار نہیں جس کے باعث سرگودھا کی انڈسٹری ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہی ہے جس سیزن میں پاکستان کی برآمدات کم ہوتی ہیں اس وقت سرگودھا کی انڈسٹری اربوں روپے کما کر پاکستانی معیشت کو استحکام دیتی ہے مگر وفاقی ، صوبائی اور مقامی انتظامیہ سمیت سرگودھا سے تعلق رکھنے والے وزرا اور اراکین اسمبلی نا تو انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی قدم اٹھاتے ہیں اور نہ ہی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کر دار ادا کرتے ہیں ۔ اگر حکومت سرگودھا کے کینو ، ہینڈی کرافٹ، بیکو لائٹ انڈسٹری کی بہتری اور ٹریننگ کے لیے اقدامات کرے تو سرگودھا پاکستانی معیشت میں مزید بہتر طور پر اپنا حصہ شامل کر سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمبرآف کامرس کے پلیٹ فارم سے اب ممبران اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں سرگودھا کے تاجر طبقہ کے مسائل اعلیٰ ایوانوں کو پہنچانے کے لیے کہیں گے تاکہ سرگودھا کے شہریوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے تاجروں اور اس انڈسٹری میں کام کرنے والے مزوروں کے لیے اقدامات کیے جا سکیں اور کاٹیج انڈسٹری کو درپیش مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہر ورکر کو بنیادی سہولیات حاصل ہو سکیں اور وہ ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکے ۔ اس موقع پر صدر مظہر احمد ملک نے بتایا کہ وہ مختلف شعبہ جات میں نئے آنے والوں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے پروگرامز کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ بے روزگاری کے خاتمہ میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اپنا کردا ر ادا کر سکے نوجوانوں کو اپنا روزگار بنانے کے لیے آئیڈیاز اور قرضوں کی فراہمی کے لیے چیمبر معاونت کریگا ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ندیم نور ، سٹینڈنگ کمیٹی برائے پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے چیئر مین سعد اللہ ملک ،صدر پریس کلب مہر آصف حنیف اور پریس کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے

جاں بحق ہونے والے 9 افراد کا تعلق کچہ سیال بھکر سے ہے
سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی )ایم ایم روڈ ایمبولینس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کا تعلق بھکر کے علاقہ کچہ سیال سے ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق
جاں بحق ہونے والوں میں مریضہ سمیت 8 افراد ایک ہی خاندان سے جبکہ ایک ایمبولینس ڈرائیور تھا۔ 80 سالہ مریضہ تاجو مائی کو راولپنڈی علاج معالجہ کیلئے لے جایا جارہا تھا۔ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ مریداں بی بی، 40 سالہ محمد نوید، 35 سالہ محمد ندیم شامل ہیں
حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ صبا بی بی، 18 سالہ جویریہ بی بی، 3 سالہ انشا بی بی اور 1 سالہ بچہ اور 45 سالہ ڈرائیور غلام حسین شامل تھے۔
ایمبولینس کو آگ لگ گئی ، خوفناک حادثہ 9 افراد جاں بحق
سرگودہا،میانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی)ایمبولینس کو آگ لگ گئی۔ 9 افراد جاں بحق . تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب ایمبولینس اور ٹرالے میں خوفناک تصادم
ایمبولینس میں سوار 9 افراد جل کر جانبحق ہو گئے
حادثے میں سلنڈرز پھٹنے سے ایمبولینس نمبر۔ LEF.17_7212 کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو1122 نے نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا
آگ لگنے سے ایمبولینس میں سوار افراد کے پاس تمام ریکارڈ جل گیا۔نعشوں کی پہچان نہیں ہو رہی۔ ایمبولینس بھکر سے روالپنڈی کی طرف آ رہی تھی کہ میانوالی میں حادثہ ہو گیا
۔ایمبولینس میں 3 بچے ،3 عورتیں اور 3 مرد شامل ھیں ۔
ایمبولینس بھکر سے مریض کو روالپنڈی لے کر جا رہی تھی
محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی ،اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے تھانہ سٹی میں ریڈ کر کے اے ایس آئی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے تھانہ سٹی میں رشوت کا بازار گرم کیا ہوا تھا کوئی بھی کام بغیر رشوت لیے نہیں کرتا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نیحکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اپنی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے محمد حیاتASIکو 5 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم نے مقدمہ درج کرنے کے لیے 10ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔
مجسٹریٹ کی موجودگی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سرگودھا عوام اور تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری
سرگودھا۔ (اے پی پی) کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی زیر صدارت منعقدہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس میں 3 نئی مویشی منڈیاں لگانے کے علاوہ 4 مویشی منڈیوں میں مختلف ٹھیکہ جات اور 2 مویشی منڈیوں کے رقبہ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 2 مویشی منڈیوں کے رقبہ میں توسیع کو زیر التواء کر دیاگیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چار وں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز‘ ڈائریکٹر کالجز دلدار حسین اور ایم ڈی ڈاکٹر آفتاب احمد کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں میانوالی کے علاوہ واں بھچراں خوشاب کے علاقہ نو رپور تھل اور جابہ (وادی سون) میں نئی مویشی منڈی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹر نے ماڈل مویشی منڈی بھکر او رچاندنی چوک جبکہ میانوالی مویشی منڈی کے رقبہ کے توسیع کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں خوشاب‘ بن حافظ جی‘ پپلاں او رسلانوالی میں قائم مویشی منڈیوں میں پارکنگ‘ ہوٹلز‘ چائے سٹال او رچارہ سمیت دیگر سٹالوں کے ٹھیکہ جات کی منظوری سمیت کمپنی کے دیگر کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے تمام ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی جن کی روشنی میں مزید کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی ڈاکٹر آفتاب احمد نے بتایاکہ کمپنی کے زیر انتظام اس وقت 10 مویشی منڈیاں کام کر رہی ہیں 3 مزید مویشی منڈیاں بھی جلد فنکشنل ہو جائیں گی۔ مویشی منڈیوں میں خریدار اور فروخت کنندگان کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے۔ کمپنی اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کمپنی نے اس سال 3کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشانی میانوالی مویشی منڈی کا تمام تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے او رکمپنی نے اس کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ کمشنر نے ایم ڈی کمپنی کو اپنے ادارہ کی کارکردگی میں مزید نکھارلانے او رمستقبل کاپلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپنی کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا بھی اعلان کیا جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کیلئے مستقل لیگل ایڈوائزر کی بھرتی کیلئے اشتہار دینے کی بھی منظوری دی۔ کمشنر نے کمپنی کے تمام اخراجات کے بل متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں سے تصدیق کروانے کے بعد جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمپنی کو ئی بھی ادائیگی نقد نہ کرے او ربذریعہ چیک رقم ادا کی جائے۔ انہوں نے عیدالاضحی پر دن رات کام کرنے والے کمپنی ملازمین کو اعزازیہ دینے کیلئے بھی بورڈ ممبران سے سفارشات ایک ہفتہ میں طلب کر لی ہیں۔ اجلاس میں کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

جعلی سرٹیفکیٹ پر بھرتی ہونیوالے سینٹری ورکرز کیخلاف کارروائی
سرگودھا(اے پی پی) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر مفرورں اور کرپٹ عناصر کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر رحمان وڑائچ کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ محکمہ ہیلتھ میں سال 2007میں سینٹری انسپکٹرز بھرتی کیے تھے جن کے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جعلی ہیں جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر9/2010تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج کرنے کے احکامات دیئے، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ محکمہ صحت میں سال2007میں جو بھرتی کی گئی تھی اُ س میں 29سینٹری انسپکٹروں کے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہوئے اور تنخواہوں کی مد میں تقریبا19لاکھ15ہزار9سو17روپے حکومت پنجاب کو نقصان پہنچایا گیا۔ جن کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر نے کا حکم دیا،جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے28ملزمان کوگرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک ملزم عقل عباس جو کہ گرفتار ی سے بچنے کے لیے ترک سکونت کر کے مفرور ہو گیا تھا۔ اب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ہدایات کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھاکی ریڈنگ ٹیم نے امان اللہ گورائیہ، اے ایس آئی کی سربراہی میں 9سال سے مفرو اشتہاری ملزم عقل عباس، سابقہ سینٹری انسپکٹر، محکمہ صحت کی مخبری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ریکوری کرنے کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

چوہدری کاشف ریاض گجر واپڈا ٹاؤن بھاگٹانوالہ کے صدر منتخب ،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
سرگودہا،بھاگٹانوالہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) واپڈا ٹاؤن لاہور روڈ سرگودہا کے انتخابات 2019-2020 میں چوہدری کاشف ریاض گجر بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے الیکشن کو آپریٹیو سوسائیٹیز کے تحت منعقد کیا گیا اہل علاقہ نے چوہدری کاشف ریاض گجر کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس کو واپڈا ٹاؤن کی تعمیر و رقی کیلیے خوش آئند قرار دیا اس موقع پر صدر واپڈا ٹاؤن کاشف ریاض گجر کا کہنا تھا کہ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے واپڈا ٹاؤن کی ترقی سے پورے بھاگٹانوالہ کی ترقی و خوشحالی منسوب ہے موجودہ حکومتی نمائندوں اور اعلی حکام کی توجہ اس طرف دلائیں گے اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے ملاقات کر کے انہیں مسائل سے آگاہ کریں گے اس سلسلے میں حکمت عملی دوستوں سے مل کے ترتیب دے دی ہے اور جلد میڈیا پہ بھی صورتحال عوام کے سامنے رکھیں گے


سرگودہا کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں خوبصورت انداز میں سجی سنوری ہوئی ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والے انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، فیشن شو سے قبل بیوٹیشن ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا،سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں سجا رنگوں اور خوشبوؤں کا میلہ، اس میلہ کے دوران میک اپ سے سجی، خوشبوؤں میں رچی بسی خوبصورت انداز تیار ماڈلز نے برائیڈل ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پر واک کے لیے اتریں، موسیقی کی تال پر جب ماڈلز وا ک کے لیے آئیں تو ان کی اداؤں اور خوبصورتی کو شو کے شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
شو سے قبل بیوٹی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں لاہور سے آئے ہوئے ایکسپرٹس نے میک اپ اور فیشن کے جدید کے حوالے سے شو کے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ ورکشاپ کے دوران ہیئر اسٹائلنگ کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی۔
شو میں شریک ماڈلز کا کہناتھا کہ اس طرح کے فیشن شوز مستقل بنیادوں پر منعقد ہونے چاہیں، یہاں آ کر انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے،







