سرگودھا(اے پی پی) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اورروزانہ کی بنیاد پر مفرورں اور کرپٹ عناصر کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر رحمان وڑائچ کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ محکمہ ہیلتھ میں سال 2007میں سینٹری انسپکٹرز بھرتی کیے تھے جن کے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جعلی ہیں جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر9/2010تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج کرنے کے احکامات دیئے، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ محکمہ صحت میں سال2007میں جو بھرتی کی گئی تھی اُ س میں 29سینٹری انسپکٹروں کے ڈپلومے اور سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہوئے اور تنخواہوں کی مد میں تقریبا19لاکھ15ہزار9سو17روپے حکومت پنجاب کو نقصان پہنچایا گیا۔ جن کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر نے کا حکم دیا،جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے28ملزمان کوگرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک ملزم عقل عباس جو کہ گرفتار ی سے بچنے کے لیے ترک سکونت کر کے مفرور ہو گیا تھا۔ اب ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ہدایات کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھاکی ریڈنگ ٹیم نے امان اللہ گورائیہ، اے ایس آئی کی سربراہی میں 9سال سے مفرو اشتہاری ملزم عقل عباس، سابقہ سینٹری انسپکٹر، محکمہ صحت کی مخبری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ریکوری کرنے کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Category: سرگودھا
-

چوہدری کاشف ریاض گجر واپڈا ٹاؤن بھاگٹانوالہ کے صدر منتخب ،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
سرگودہا،بھاگٹانوالہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) واپڈا ٹاؤن لاہور روڈ سرگودہا کے انتخابات 2019-2020 میں چوہدری کاشف ریاض گجر بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے الیکشن کو آپریٹیو سوسائیٹیز کے تحت منعقد کیا گیا اہل علاقہ نے چوہدری کاشف ریاض گجر کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس کو واپڈا ٹاؤن کی تعمیر و رقی کیلیے خوش آئند قرار دیا اس موقع پر صدر واپڈا ٹاؤن کاشف ریاض گجر کا کہنا تھا کہ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے واپڈا ٹاؤن کی ترقی سے پورے بھاگٹانوالہ کی ترقی و خوشحالی منسوب ہے موجودہ حکومتی نمائندوں اور اعلی حکام کی توجہ اس طرف دلائیں گے اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے ملاقات کر کے انہیں مسائل سے آگاہ کریں گے اس سلسلے میں حکمت عملی دوستوں سے مل کے ترتیب دے دی ہے اور جلد میڈیا پہ بھی صورتحال عوام کے سامنے رکھیں گے

-

سرگودہا کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں خوبصورت انداز میں سجی سنوری ہوئی ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والے انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، فیشن شو سے قبل بیوٹیشن ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا،سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں سجا رنگوں اور خوشبوؤں کا میلہ، اس میلہ کے دوران میک اپ سے سجی، خوشبوؤں میں رچی بسی خوبصورت انداز تیار ماڈلز نے برائیڈل ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پر واک کے لیے اتریں، موسیقی کی تال پر جب ماڈلز وا ک کے لیے آئیں تو ان کی اداؤں اور خوبصورتی کو شو کے شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
شو سے قبل بیوٹی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں لاہور سے آئے ہوئے ایکسپرٹس نے میک اپ اور فیشن کے جدید کے حوالے سے شو کے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ ورکشاپ کے دوران ہیئر اسٹائلنگ کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی۔
شو میں شریک ماڈلز کا کہناتھا کہ اس طرح کے فیشن شوز مستقل بنیادوں پر منعقد ہونے چاہیں، یہاں آ کر انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے، -

سرگودہا جم خانہ کلب میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا جم خانہ کلب میں آج سے دوسرا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے جس میں 25 ٹیمیں ڈبل جبکہ 11 ٹیمیں سنگل حصہ لے رہی ہیں
ہر ٹیم کو دوسری ٹیم سے مقابلہ جات کرنے ہوں گے
سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حق دار ہونگی ،میچ روزانہ دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک کھیلے جائیں گئے
ٹورنامنٹ میں جم خانہ کلب کے ممبران ہی حصہ لے سکیں گے
,ڈبل اور سنگل کے ناموں کی سکورٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے -

یونیورسٹی آف سرگودہا، کروڑوں کی خرد برد کرنے والا ایڈمن آفیسر گرفتار
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا یونیورسٹی کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے والےسات سال سے اشتہاری ملزم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا, تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق ایڈمن آفیسر اور اشتہاری ملزم عثمان حمید کو گرفتار کر لیاگیا ۔گرفتار ملزم عثمان حمید کے ساتھی ملزم عمران جلال کو اینٹی کرپشن پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ عمران جلال پہ بھی کرپشن کا الزام ہے
ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کے1.7ملین روپے خردبرد کیے تھے۔عثمان حمید 7سال سے روپوش تھا,جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔یونیورسٹی کو 1.7ملین کا ٹیکہ لگانے والا ایڈمن آفیسر کو جدید ٹیکنالوجی کےذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا -

ڈکیٹی کی واردات ،پولیس نے کاروائی کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا
سرگودہا،مڈھ رانجھا(نمائندہ باغی ٹی وی )محنت کش کے گھر میں ڈکیتی کی واردات،پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق
محنت کش کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔مڈھ رانجھا کے رہائشی شاہد اسرار کے گھر میں رات کو 5ڈکیت گھس آئے اوراسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر زبردستی نقدی رقم و طلائی زیورات مالیت مبلغ 10لاکھ 95ہزارروپے چھین لیئے۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا محمد عظمت جوئیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا اور اُن کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او عظمت جوئیہ کے موقع واردات پر پہنچے اور بروقت کاروائی کرنے پر مڈھ رانجھا کے رہائشیوں نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے حق میں ایک ریلی نکالی جس میں پولیس کی طرف سے عوام کو تحفظ دینے پر شکریہ کا اظہار کیا گیا۔ -

سرگودہا زمین کے تنازعہ پر فائرنگ دو بھائی شدید زخمی ایک جاں بحق
پل گیارہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ عطا شہید کے علاقہ چک نمبر 107 جنو بی میں رقبہ پر قبضہ کر نے سے منع کر نے پر مسلح افراد کی فاٸرنگ دو بھائیوں سمیت تین افراد شدید زخمی جبکہ افسوسناک واقعے میں ایک بھائی جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 107 جنوبی میں رقبہ پر قبضہ کر نے سے منع کر نے پر کریم داد خان اور اسکے بیٹوں نے مل کر فاٸرنگ کر کے تین سگے بھاٸیوں مظہر طور، فیصل طور، کاشف طور ولد حاجی امیر طور اور جعفر خان بلوچ کو شدیدزخمی کر دیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ایک بھائی کاشف امیر طور جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گٸے۔ پولیس تا حال ملزموں کو پکڑنے میں ناکام ہے
-

حافظ سعید کی نظر بندی ہندوستان کو منفی پیغام پہنچانے کے مترادف ہے ،علامہ ابتسام الہی ظہیر
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا میں مذہبی اسکالر علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کا اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام تحفظ ختم نیوت کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں مذہبی اسکالر علامہ ابتسام الہی ظہیر کا تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان اپنے پچھلے دور میں دھاندلی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں, اس دور میں بھی سیاسی قوتوں کا حق ہے کہ وہ اپنے اعتراضات کو ہائی لائٹ کریں,جبر ,دھمکی یا کسی بھی دھونس کے زریعہ روکنا کسی بھی قوت اور ملکی مفاد کے حق میں نہیں, مولانا فضل الرحمن سے سیاسی و مذہبی اختلاف ہوسکتے ہیں, لیکن اگر وہ آئین کے تحفظ اور شفاف الیکشن کے بارے آواز اٹھاتے ہیں تو ہم مولانا کے دھرنے کی تائید کرتے ہیں,اس موقع پر کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے ایام میں حافظ سعید کی نظر بندی سے بھارت کو منفی میسج جارہا ہے, چائیے اس کے پیچھے کوئی بھی محرکات ہوں, ہم مسئلہ کشمیر پر افواج پاکستان کے ساتھ ہیں چاہے انتہائی قدم بھی اٹھانا پڑے,
-

لانگ مارچ ملکی مفاد میں نہیں ہے. ایسا کس نے کہہ دیا
سرگودھا۔ (اے پی پی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملک میں قیام ِامن اور وطن ِعزیز کیلئے ہر سطح پر اقدام کررہی ہے۔ملک بین الاقوامی تناظر میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت یا جلسے‘ جلوسوں کا متحمل نہیں ہوسکتا،ہمیں آپس میں ملکر قیام امن کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی چیئرمین سلیم نواز ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جس طرح خطے کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے اور دونوں ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں ان حالات میں کسی قسم کا لانگ مارچ یا دھرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے سلیم نواز ملک نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو محبت‘ اتحاد‘ بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینا ہوگا۔
-
تیز رفتار ڈمپر نے مو ٹرسائیکل سوار طالب علم کو کچل د یا
سلانوا لی ۔ (اے پی پی) سلانوا لی کے قریب ٹریفک حادثہ تیز رفتار ڈمپر نے مو ٹرسائیکل سوار طالب علم کو کچل د یا۔ تیزرفتار ڈمپر نے مو ٹرسائیکل سوار طالب علم کو ٹکر دے ما ر ی جس سے مو ٹرسائیکل سوار میٹر ک کا طالب علم محمد او یس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر ڈرا ئیور کو لوگوں نے پکڑ کر سلانوا لی پو لیس کے حوا لے کر د یا تفصیلا ت کے مطا بق سلانوا لی کے نواحی چک نمبر137جنوبی موڑ پر ایک تیزرفتار ڈمپر نے مو ٹرسائیکل سوار محمد او یس کو ٹکڑ دے ما ر ی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈمپر ڈرائیو ر محمد اقبا ل و لد رحیم بخش سکنہ رحیم یا ر خان کو لوگوں نے پکڑ کر پو لیس کے حوا لے کر د یا سلا نوا لی پو لیس نے لا ش تحویل میں لے کر ضرور ی کا روا ئی کے بعد ورثہ کے حوا لے کر د ی۔
