Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • وزیر اعلی پنجاب کا دورہ سرگودہا متوقع،سیکیورٹی ہائی الرٹ

    وزیر اعلی پنجاب کا دورہ سرگودہا متوقع،سیکیورٹی ہائی الرٹ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سرگودھاشہر وتحصیلوں کے دورے متوقع سکیورٹی ھائی الرٹ کر دی گئی ذرائع کے مطابق تین اضلاع میں وزیراعلی پنجاب کے آنے کی اطلاعات ہیں قوی امکان ھے آج شہرسرگودھاکاضرور دورہ کریں گے سرکٹ ھاؤس اور آرپی او آفس کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کے لئے انتظامات کئےجارھے ھیں امید کی جارھی ھے 4بجے کے بعد کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں وزیر اعلی پنجاب ڈینگی پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں گے

  • ڈپٹی کمشنر کاپاپولیشن ویلفیئر ‘ زراعت ‘ ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

    ڈپٹی کمشنر کاپاپولیشن ویلفیئر ‘ زراعت ‘ ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے انسداد ڈینگی کی مہم میں پاپولیشن ویلفیئر ‘زراعت اور ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنی سرگرمیاں تیز کریں اور ڈینگی کے حوالے سے عوام کو آگہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے شہریوں کاتعاون اورکردارکسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ ڈینگی لاروا کی سرویلنس او رمکمل چھٹکارے کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وہ آج ڈینگی کے ممکنہ خدشات اورمتعلقہ اداروں کے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد ریاض ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر اصغر قاضی ‘ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انہیں بتایاگیاکہ آٹھ ڈینگی کے مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک مریض تحصیل ہیڈکوارٹر شاہپور میں زیر علاج ہے ۔اجلاس میں مزید بتایاگیاکہ تحصیل شاہپور میں تین مقامات پر ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جامع او رموثر اقدامات کے نتیجے میں ضلع ڈینگی کے خطرہ سے کافی حد تک محفوظ ہے تاہم عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ ‘ حفاظتی تدابیر اور ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے فیلڈ میں کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رپوٹنگ کا مقصد فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی جانچنا ہے ۔ مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات ویکٹر سرویلنس اور تمام اقدامات کے نتیجہ کاجائزہ لینا ہے ۔

  • سرگودہا، لاہور روڈ پر واقع 87 جنوبی کا رہائشی اغواء

    سرگودہا، لاہور روڈ پر واقع 87 جنوبی کا رہائشی اغواء

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے علاقہ 87 جنوبی کے رہائشی عارف کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، تفصیلات کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب عارف کو گھر سے اغوا کر لیا گیا ، عارف کی زوجہ کے بیان کے مطابق عارف عرصہ دراز سے 87 جنوبی میں رہائش پذیر تھا،10 سے زائد نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوگئے
    نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لےکر گئے
    اغوا ہوجانے کے بعد 15 پر کال کی اغواکاروں کے قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے عارف کو ٹریفک پولیسں کے حوالے کر دیا، اے ایس آئی ٹریفک پولیس ظفر وڑائچ عارف کو نامعلوم جگہ پر لے گیا ، عارف کی بیوی نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں اغواء کی درخواست دے دی آر پی او سرگودہا سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ

  • سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں‘ سکولز‘ کالجز میں اچانک چھاپے مارنے کا انوکھا حکم کیوں دیا گیا

    سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں‘ سکولز‘ کالجز میں اچانک چھاپے مارنے کا انوکھا حکم کیوں دیا گیا

    سرگودھا۔(اے پی پی)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں قائم تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں‘ سکولز‘ کالجز کی کینٹینز پر اچانک چھاپے مارنے اور وہاں پر فروخت ہونیوالی اشیاء کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام افسران کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا وہ جن مشروبات وغیرہ پر حکومت نے پابندی لگائی ہے۔کوئی بھی کینٹین کا مالک اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا پایا جائے اس کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق مریضوں اور ان کے لواحقین اور سکولز‘ کالجز کے بچوں کو معیاری اور اچھی اشیاء فراہم کی جاسکے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض کینٹین مالکان غیر معیاری اشیاء فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

  • ملک کسی دھرنے اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا، سلیم نواز ملک

    ملک کسی دھرنے اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا، سلیم نواز ملک

    سرگودھا۔(اے پی پی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملک میں امن کے قیام اور مذہبی رواداری کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے موجودہ حکومت تمام صوبوں کے درمیان باہمی روابط کیلئے بھی کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین لاء اینڈ جسٹس سلیم نواز ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کسی بھی دھرنے اور احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپس میں محبت‘ بھائی چارے، باہمی روابط کے علاوہ مذہبی رواداری کو فروغ دیں سلیم نواز ملک نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن کا ہونا ضروری ہے اور ہم سب کو ملکر قیام امن کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔

  • پلاسٹک کے بیگز پر پابندی کے بعد مارکیٹ میں آئے ایسی چیز سے بنے بیگ کہ دل خوش ہوجائے

    پلاسٹک کے بیگز پر پابندی کے بعد مارکیٹ میں آئے ایسی چیز سے بنے بیگ کہ دل خوش ہوجائے

    سرگودھا۔(اے پی پی)ملک بھر میں مرحلہ وار شاپنگ بیگ پر پابندی کے بعد کپڑے‘ کاغذ‘ کھجور کے پتوں کے علاوہ بان سے تیار کردہ دلکش‘ دیدہ زیب بیگ مارکیٹوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں جنہیں لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے شاپنگ بیگ کی وجہ سے جہاں سیوریج کے نظام میں خلل پڑ رہا ہے وہاں پر شاپنگ بیگ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر قرار دیئے گئے ہیں جن پر ملک بھر میں مرحلہ وار پابندی لگائی جارہی ہے ان کی جگہ کاغذ‘ کپڑے‘ کھجور اور بان سے تیار کردہ دلکش اور دیدہ زیب بیگ مارکیٹوں میں آرہے ہیں۔

  • بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے نتائج کا اعلان کر دیا

    بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے نتائج کا اعلان کر دیا

    سرگودہا،9اکتوبر2019(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ (گیاہوریں) کے سالانہ امتحان 2019 کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔امتحان میں کےلیے 57311امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی اور 55575نے حصہ لیا جن میں سے 31263امیدوار کامیاب قرار پائے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 5625 فیصد رہا۔
    چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس نے سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات کےہمراہ ایک سادہ تقریب میں نتیجہ آن لائن کیا۔
    امیدوار گھر بیھٹے اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ اپنے موبائل فون سے اپنا رولنمبر پر 800290 ایس ایم ایس کر کے معلوم کر سکتے ہیں

  • پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے زیر اہتمام پانی کے مسئلے پر خصوصی سیمینار

    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے زیر اہتمام پانی کے مسئلے پر خصوصی سیمینار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز ، سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے شعبہ سیاست اور بین الاقوامی تعلقات (ڈی پی آئی آر) نے "پاکستان میں ابھرتے ہوئے پانی کے چیلینجز” کے عنوان سے ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
    ملک بھر کے فیلڈ ماہرین ،پروفیسرز اور پی ایچ ڈی اسکالرز نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پانی کی موجودہ قلت بہت ہی زیادہ وسائل کی بد انتظامی اور پانی کی غیرضروری بربادی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے شارٹ لائٹ پلاننگ ہے جو بدترین صورتحال کو دعوت دے رہی ہے
    ماہرین نے آبپاشی کی مہارت کو 41.5 فیصد سے بڑھا کر 55 فیصد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اور فصلوں کی کاشت کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مزید پانی کی ضرورت ہے اور ملک میں ابھرتے ہوئے پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے میڈیا مہموں کے ذریعہ پانی کی بچت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کیا جانے پر زور دیا گیا
    پانی کے ماہرین نے زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے پانی کے موثر استعمال کے ماڈلز شیئر کیے جو ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت کو کم کردیں گے۔ انہوں نے فصلوں کی کاشت کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے کم پانی استعمال کیا کیونکہ پانی کی کمی نہیں تھی لیکن مسئلہ پانی کا انتظام تھا۔
    مقررین نے سامعین کو آگاہ کیا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کو اپنی گھریلو ، تجارتی ، صنعتی اور زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پانی کے زبردست چیلینجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پاکستان دنیا کے تین بڑے آبی تناؤ والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پانی کی قلت پر شدید تشویش ظاہر کی کیونکہ کل آبادی کا 65 فیصد براہ راست یا بالواسطہ زراعت سے وابستہ تھا اور جی ڈی پی میں 21 فیصد حصہ ڈال رہا تھا۔
    شرکاء نے اپنے تحقیقی مقالے اور پریزنٹیشنز مختلف پہلوؤں اور چیلنجوں کے بارے میں شیئر کیں ، جن کا سامنا پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی محاذوں پر پانی کی قلت کے سبب درپیش ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے سفارشات مرتب کیں
    سرگودھا یونیورسٹی کے ڈی پی آئی آر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز نے ‘دریائے سندھ طاس میں پانی کی انتظامیہ اور سلامتی کو درپیش چیلینجز: انڈس واٹر بیسن کا ایک مطالعہ’ پر اپنی تحقیق پیش کی: روبینہ خان ، ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے اپنی تحقیق کا عنوان "پاک بھارت ہند” کے عنوان سے پیش کیا۔
    آخر میں طلبا کے تنقیدی سوالات اور مقررین کے قائل جوابات نے سوال و جواب کے سیشن میں دلچسپ بحث مباحثہ کیا۔
    ڈاکٹر اشتیاق احمد ، یو او ایس کے وائس چانسلر۔ ڈاکٹر فضل الرحمن ، ڈائریکٹر پی آئی سی ایس اور ڈاکٹر محمد اعظم ، چیئرمین ڈی پی آئی آر نے شرکاء کو اسناد پیش کیں

  • چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات

    چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی ) چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات تفصیلات کے مطابق چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب نے وزیر اعلیٰ کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا ندیم خان نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ندیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش مسائل سےآگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب صحافیوں کے صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر سرگودھا کے صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جبکہ صحافی کالونی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر لیبر و ہیومن ریسورس عنصر مجید خان نیازی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، یہ کمیٹی سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے حل کے لیے ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرےگی۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم تما صحافیوں اور صحافتی اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ صحافی ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر چیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کیئے جانے والے اقدامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

  • ضلع بھر میں تین بے نامی جائیدادوں کا سراغ، نومبر تک کارکردگی درست کریں ،ڈپٹی کمشنر

    ضلع بھر میں تین بے نامی جائیدادوں کا سراغ، نومبر تک کارکردگی درست کریں ،ڈپٹی کمشنر

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے ضلع بھر کے ریونیو افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مقررکردہ اہداف نومبر کے آخر ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ریونیو فیلڈ افسران کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ اجلاس طلب کر کے ان کے دفتر کوبھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ریونیو افسران کی کارکردگی کے ایک جائزہ اجلا س سے خطاب کر رہی تھےں۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ‘تحصیلداروں اور فیلڈ ریونیو افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے نادہنگان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں ریونیو افسران کی طرف سے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ریونیو افسران کی طرف سے آبیانہ کرنٹ ‘ آبیانہ بقایاجات ‘ تاوان ‘ زرعی انکم ٹیکس ‘ لوکل ریٹ ‘ واٹر ریٹ کرنٹ ‘ واٹر ریٹ بقایاجات سمیت ڈیوٹی کی مد میں اب تک کی وصولی کا تفصیلاجائزہ لیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں نادہنگان سے وصولی کیلئے ان کی جائیدادوں کی خریدوفروخت کو سرکاری بقایاجات ادا کرنے سے مشروط کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ مقررکردہ تمام اہداف کا رواں ماہ کے اندر 90فیصد ٹارگٹ کو ہر صورت حاصل کریں ۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے زرعی انکم ٹیکس کے بقایاجات کیسز پر نادہنگان سے وصولی کی پیش رفت کابھی جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ ضلع بھر میں اب تک 3بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایاگیاہے جن میں سے 2 سرگودہا میں جبکہ ایک کی کوٹمومن میں نشاندہی ہوئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ از سر نو بے نامی کاسراغ لگائیں اور اس ضمن میں سرٹیفکیٹ ان کے دفتر میں جمع کروائیں۔