سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں میونسپل کارپوریشن کے نادہندوں کے خلاف کاروائیاں کی ہوئیں ہیں احسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نادہندوں سے 8لاکھ53ہزار7سو83روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے اور محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے فاطمہ جناح پر واقع سرکاری دوکانات کے نادہندوں سے8لاکھ9ہزار6سو23روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔ اسی طرح اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری واجبات کے نادہندوں کیخلاف تحصیل سطح پر بھی اپنی کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں جس میں تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا نے میونسپل کارپوریشن بھیرہ کے نادہندوں سے 15لاکھ84ہزار4سو30روپے ریکور کیے اور میونسپل کارپوریشن کوٹمومن کے نادہندوں سے 8لاکھ57ہزار5سو روپے بھی ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروادئیے۔
محکمہ اینٹی کرپشن ضلع خوشاب میں بھی سرگرم عمل ہے اور میونسپل کارپویشن خوشاب کے نادہندوں سے عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خوشاب کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن خوشاب نے نادہندوں سے10لاکھ 17ہزار26روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے
Category: سرگودھا

اینٹی کرپشن سرگودہا نے 51 لاکھ 22ہزار 3سو 62 روپے ریکور کر کے خزانے میں جمع کرا دیے

ویگن اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 2 افراد جاں بحق
سرگودھا۔ (اے پی پی) موٹر وے کوٹ مومن کے قریب ویگن اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، ویگن اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی کہ اس نے چلتے ٹرالر کو ٹکر مار دی، جس سے ویگن میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں کی شناخت شہزاد اور عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے جنکی نعشیں ڈاکٹری ملاحظے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

جرائم پیشہ افراد کی نئی ریڈ بک جاری کرنے اور فورتھ شیڈول پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری
سرگودھا۔ (اے پی پی) حکومت پنجاب نے جرائم پیشہ افراد کی سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں نئی ریڈ بک جاری کرنے اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب پولیس خطرناک اور سروں کی قیمت والے ملزمان کی ریڈ بک جاری کررہی ہے جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل وہ افراد جو تھانوں میں حاضر ہوکر اپنی حاضری کو یقینی نہیں بنا رہے ان کیخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام ایس ایس پی صاحبان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں خطرناک اور سروں کی قیمتوں والے ملزمان کی تفصیلات جاری کریں اور انہیں ریڈ بک میں شامل کرنے کے علاوہ ان کی تصاویر کو نمایاں پبلک مقامات پر آویزاں کرے تاکہ ان کی گرفتاری میں آسانی ہو۔

ٹیکس ڈیفالٹرز سے51 لاکھ روپے سے زائد رقم ریکور
سرگودھا۔ (اے پی پی) اینٹی کرپشن سرگودھا نے مختلف ٹیکس ڈیفالٹرز سے51 لاکھ22ہزار3 سو62 روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دی۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں میونسپل کارپوریشن کے نادہندوں کے خلاف کاروائیاں کی ہوئیں ہیں احسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نادہندوں سے 8لاکھ53ہزار7سو83روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے اور محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے فاطمہ جناح پر واقع سرکاری دکانوں کے نادہندوں سے8لاکھ9ہزار6سو23روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔ اسی طرح اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری واجبات کے نادہندوں کیخلاف تحصیل سطح پر بھی اپنی کارروائیاں تیز کی ہوئی ہیں جس میں تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا نے میونسپل کارپوریشن بھیرہ کے نادہندوں سے 15لاکھ84 ہزار4 سو30روپے ریکور کیے اور میونسپل کارپوریشن کوٹمومن کے نادہندوں سے 8 لاکھ57ہزار5 سو روپے بھی ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروادئیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن ضلع خوشاب میں بھی سرگرم عمل ہے اور میونسپل کارپویشن خوشاب کے نادہندوں سے عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خوشاب کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن خوشاب نے نادہندوں سے10لاکھ 17ہزار26 روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودہا پہنچ گئے
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمشنر آفس سرگودھا میں آمد۔وزیراعلیٰ کو ڈویژن میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ۔عثمان بزدار نے انتظامیہ سے کہا کہ انسدادڈینگی مہم میں کوتاہی نظر آئی تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔پورے پنجاب کا دورہ کروں گا،مریضوں کا علاج میری ذمہ داری ہے۔
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے 24گھنٹے ویکٹر سرویلنس کااہتمام کیا جائے۔مختلف علاقوں میں انڈوراورآؤٹ ڈورسرویلنس کی جائے۔پیشگی انتظامات کے طورپر نجی ہسپتالوں میں بیڈز کا انتظام کیا جائے۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،انصر مجید نیازی،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کمشنر،ڈپٹی کمشنر،آر پی او،ڈی پی او کی وزیر اعلی اجلاس میں شرکت
سرگودہا سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہاﺳﻤﯿﺖ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺷﮩﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ
ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔
رپورٹ کہﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﺑﺞ ﮐﺮ 2 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ
ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﺳﻤﯿﺖ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ
ﺷﮩﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺷﺎﺏ، ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ، ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ، ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ،
ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ، ﻣﻨﮉﯼ ﺑﮩﺎﺅﺍﻟﺪﯾﻦ، ﻣﻠﺘﺎﻥ، ﺍﻭﮐﺎﮌﮦ، ﻗﺼﻮﺭ، ﺧﺎﻧﯿﻮﺍﻝ،
ﮔﺠﺮﺍﺕ، ﮐﺎﻣﻮﻧﮑﯽ، ﻣﺮﯾﺪﮐﮯ، ﺷﯿﺨﻮﭘﻮﺭﮦ، ﻧﻨﮑﺎﻧﮧ ﺻﺎﺣﺐ،
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ، ﭘﺘﻮﮐﯽ، ﭼﻮﻧﯿﺎﮞ، ﭘﺎﮐﭙﺘﻦ، ﺩﯾﭙﺎﻟﭙﻮﺭ، ﺣﺠﺮﮦ ﺷﺎﮦ ﻣﻘﯿﻢ،
ﻧﺎﺭﻧﮓ ﻣﻨﮉﯼ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ
ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﭘﻮﺭ ﺁﺯﺍﺩ ﮐﺸﻤﯿﺮ، ﺑﮭﻤﺒﮭﺮ
ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﭘﺸﺎﻭﺭ، ﭼﺎﺭﺳﺪﮦ، ﺳﻮﺍﺕ،
ﺧﯿﺒﺮ، ﺍﯾﺒﭧ ﺁﺑﺎﺩ، ﺑﺎﺟﻮﮌ، ﻧﻮﺷﮩﺮﮦ، ﻣﺎﻧﺴﮩﺮﮦ،ﺑﭧ ﮔﺮﺍﻡ، ﺗﻮﺭﻏﺮ،
ﺷﺎﻧﮕﻠﮧ، ﺑﻮﻧﯿﺮ، ﺩﯾﺮ،ﺍﭘﺮ ﺩﯾﺮ، ﻟﻮﺋﺮ،ﭼﺘﺮﺍﻝ، ﻣﺎﻻﮐﻨﮉ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﮨﺴﺘﺎﻥ
ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﯽ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺟﮩﻠﻢ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﻟﯽ ﻋﻼﻗﮧ ﺗﮭﺎ
ﺯﻟﺰﻟﮧ ﭘﯿﻤﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﯽ 5.8 ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ
ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺟﮩﻠﻢ ﺳﮯ 5 ﮐﻠﻮ ﻣﯿﭩﺮ ﺷﻤﺎﻝ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯽ ﺯﯾﺮ ﺯﻣﯿﻦ 9 ﮐﻠﻮ ﻣﯿﭩﺮ ﺗﮭﯽ۔
خبر رساں ایجنسی ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ 15 ﺳﮯ 20 ﺳﯿﮑﻨﮉ ﺗﮏ
ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﺎ
ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻑ ﻭ ﮨﺮﺍﺱ
ﭘﮭﯿﻞ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮒ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻞ ﺍٓﺋﮯ۔
عدالتی حکم امتناعی کے باوجود انتظامیہ نے غرباء کے گھر مسمار کر دیے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )چک 50شمالی میں غریب عوام پر انتظامیہ نے دھاوا بول دیا، انتظامیہ نے عدالتوں کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دی
عدالتی حکم امتناعی کے باوجود انتظامیہ نے الزام علیہ کی سرپرستی شروع کردی،علاقہ مکینوں کا شدید اجتجاج تفصیلات کے مطابق نجی ہاوسنگ سکیم کی سڑک بنانے کیلئے انتظامیہ ہمارے گھر مسمار کرنا چاہتی ہے،
نقشہ کے مطابق یہاں کوئی روڈ موجود نہیں ہے یہ صرف نجی ہاوسنگ سکیم کے مالکان کو خوش کرنے کیلئے ہمارے سروں کی چھتیں گرائی جارہی ہیں
علاقہ مکینوں کی اعلی احکام سے اپیل ہمارے گھروں کو غیر قانونی طور پر مت گرایا جائے ہم عرصہ 60سال سے یہاں رہائش پزیر ہیں عمران خان نے تو ہمیں مکان دینے کا وعدہ کیا تھا مگر آپ تو ہمارے بنے بنائے مکان گرا رہے ہیں ہم لوگوں پر رحم کیا جائے ہماری مدد کی جائے اس گھناؤنے کام کو روکا جائے.
انجمن تاجران کے انتخابات کیلئے مختلف تاجر تنظیمیں متحرک
سرگودھا۔(اے پی پی) انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات کیلئے مختلف تاجر تنظیمیں متحرک ہوگئی ہیں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے بعد تاجر تنظیموں نے بھی اپنے انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے گزشتہ کئی برس سے انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات نہیں ہوئے تاجروں کے آپس کے اختلافات کے باعث تاجر تنظیمیں دو دھڑوں میں تقسیم ہوکر رہ گئی ہیں اب تاجروں نے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے نئے انتخابات کروانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور نومبر کے وسط تک تمام دھڑوں کو متحد کرکے مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات کروا ئے جانے کا امکان ہے۔

ایسا شہر جہاں مغلیہ دور سے بھی پرانا نظام رائج ہے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سائنس و ٹیکنالوجی کی اکیسویں صدی کی19 بہاریں گزر جانے کے باوجود سرگودھا شہر جو چالیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے، شہر میں پینے کے پانی کا نظام مغل دور سے بھی پرانا ہے۔پورے شہر کی آبادی پینے کے پانی سے محروم ہے اور ہینڈ پمپ سے کین میں پا نی بھر کر لانے پر مجبور ہے۔شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئییں مگر عوام کو بنیادی سہولت پانی تک مہیا نہ کر سکیں.یاد رہے سرگودہا شہر کا پانی انتہائی کڑوا اور کھارا ہے جو نہ تو نہانے کیلیے استعمال ہو سکتا ہے اور نہ ہی برتن دھونے کیلیے پینا تو بہت دور کی بات ہے


پودے لگانے کے بعد ان کی خفاظت اصل ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کہا ہے کہ درخت قدرت کا بہترین عطیہ ہیں جو ہمارے لیے سایہ اور صاف ستھر ا ماحول پییدا کرتے ہیں -اس لیے پودوں کولگانے کے بعد اس کی حفاظت کرنا اصل ذمہ داری ہے -وہ شیلٹر ہوم میں پودے لگانے کی تقریب سے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں -تقریب میں اے ڈی سی (جی)نادیہ شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد،وومن کرانسز سنٹرکی انچارج سعد یہ ملک سپر ٹنڈنٹ شیلٹر ہوم آمنہ حیات اور دیگر افسران موجو دتھے -بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین کی رہائش،کچن ان کے کھانے پینے کا بندوبست وغیرہ کا معائنہ کیا -ڈپٹی کمشنر نے وہاں مقیم خواتین سے گفتگو بھی کی –










