سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ نے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب بمقام جوہرآباد میں ایڈز علاج گاہ کا افتتاح کر دیا مزید انہوں نے ڈونر کی مدد سے نئےاو پی ڈی ہال کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر سی ای او ہلیتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی صاحب و دیگر ڈاکٹرز صاحبان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر آصف محمود آحمد قاضی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب جوہرآباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز جیسے موذی مرض کے علاج کیلیے علاج گاہ کا قائم ہونا خوش آئند حکومتی اقدام ہے اس سے اس مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی
Category: سرگودھا

ڈی ایچ کیو جوہر آباد میں ایڈز کا علاج گاہ مرکز قائم کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ پبلک سکول نور پور تھل کا افتتاح 21 ستمبر کو کیا جائے گا
نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ ممبرقومی اسمبلی وچیرمین قائمہ کمیٹی براۓ امورخارجہ ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ اور ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں مورخہ 21 ستمبر کو صبح 9بجے ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے پر دوکروڑ روپے لاگت آۓ گی۔ یادرہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر نورپورتھل جیسے اہم ادارے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ نے اپنے ضلع ناظمی کے دور میں اہلیان تھل کے لیے خصوصی طورپر قائم کۓ تھے۔ عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں نے دوکروڑ روپے کی لاگت سے ڈی پی ایس نورپورتھل کی تعمیر کے لیے ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے عملی اقدامات کوان کی علم دوستی کامظہر قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ مورخہ 21 ستمبر کو ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے ارباب اختیار کے علاوہ مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور نمائندہ سماجی وسیاسی اور تعلیمی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی ایس نورپورتھل کی فلاح وبہبود کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجراور سابق اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمداحسان اللہ کی مخلصانہ کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سرگودھا چیمبرکے ممبران فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں، شفیق الرحمن
سرگودھا۔ (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں جس طرح فاؤنڈر گروپ نے کامیابی حاصل کی ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ووٹرز فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران کی جیت اسی کا نتیجہ ہے، ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد ہماری جیت میں کردار ووٹرز کا ہے ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے، ایسے لوگوں کو سیاست سے آؤٹ ہوجانا چاہیئے جو عوام کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں۔شفیق الرحمن نے کہا کہ ہمارے گروپ کی کامیابی اصل میں ووٹرز کی کامیابی ہے۔

دن کے اوقات میں مزدا گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ
سرگودھا۔ (اے پی پی) سرگودھا کے شہریوں نے مزدا ٹرکوں کے اڈے بھی شہر سے باہر منتقل کرنے اور دن کے اوقات میں ان مزدا گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں مزدا گاڑیاں گلی محلوں میں قائم گوداموں پر آتی جاتی ہیں کیونکہ کانداروں کی اکثریت نے گلی محلوں میں گودام بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔سرگودھا شہر میں دن کے اوقات میں شہر میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے لیکن ٹرانسپورٹروں نے ٹرکوں کو مزدا گاڑیوں کی شکل دینا شروع کردی ہے ان مزدا گاڑیوں میں ٹرک سے زیادہ سامان لوڈ ہوجاتا ہے ان کو شہر میں آنے کی اجازت ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کیساتھ حادثات بڑھ رہے ہیں۔

صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، ڈی سی سرگودہا حرکت میں آگئیں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا آج علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ، وارننگ کے باوجود صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات نہ کرنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت۔
ڈپٹی کمشنر کا آج علی الصبح اندرون شہر کا بھی دورہ صفائی انتظامات کا جائزہ تفصیلات کے مطابق
عملہ صفائی کی حاضری چیک کی غیر حاضر عمَلہ صفائی اور سپراوئزر کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی سختی سے ہدایت کی سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کی ابتر صورتحال اور سیوریج کا نقاص نہ ہونےپر آڑھتیوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
ماہانہ چالیس لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا کرنا والے ادارہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبنری و فروٹ منڈی کے تاجروں کو سہولیات فراہم نہ کرنا باعث تشویش ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے سخت برہمی کا اظہار کیا
ایڈمنسٹریٹر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سبزی وفروٹ منڈی کے تمام ریونیو ریکاڈ سمیت دفتر طلب کر لیا۔
سبزی وفروٹ منڈی میں حفظان صحت کا کو خیال نہیں رکھا جارہا،
شہریوں کو تازہ سبزیوں اور فروٹ کی بجائے زہر کھیلایا جا رہا ہے اور ان میں بیماریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی کمنشر کا اندرون شہر کچری بازار ، ریل بازار، فیصل بازار، اردو بازار، عیدگاہ، گول چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ ، صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار، میونسپل آفسران اور سپروائزر سمیت سینٹری عملے کا موقع پر موجود نہ ہونے پر ڈی سی کا سخت برہمی کا اظہار کیا
ڈپٹی کمنشر آسیہ گل کا چوبیس گھنٹوں میں سبزی و فروٹ منڈی کا دوسرا دورہ ، مانٹیرنگ جاری رکھنے رکھنےکا عزم۔
سرگودہا،لاہور روڈ پر مانگنی پل کے قریب ٹریفک حادثہ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے علاقہ مانگنی پل پر ٹریفک حادثہ تفصیلات کے مطابق حادثہ میں تیر رفتار ڈمپر کی چنگچی رکشہ کو ٹکرافسوس ناک ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جا نبحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ کا شکار افراد کو فوری طور پر
ڈی ایچ کیو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے
ا لاھور روڈ پر ٹریفک کا رش ھونے کی وجہ سے اور ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
آئےروز حادثات پر عوام کا سرگودھا ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس اور سرگودھا انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج
ذاتی رنجش فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے
سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی )چک نمبر 121شمالی میں مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی اور زاتی رنجش کا نتیجہ ہےفائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے ملزمان نے دوکان پر بیٹھے افراد پر سیدھے فائر کئے جس سے دو افراد کو پیٹ میں گولی لگی اور ایک کے پاؤں میں فائر لگازخمیوں کو فوری DHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزمان بااثر ہیں دھند دھناتے پھر رہے ہیں اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین کی ڈی پی او سرگودہا سے نوٹس لینے کا مطالبہ پولیس ملزموں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت
مقدمات درج کرے اور انہیں فوری گرفتار کرےسرگودھا آہی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس اور ہمیں انصاف فراہم کریں

ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی خوشاب کا اجلاس
سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں باونڈڈ لیبر اور چائلڈ لیبر ایکٹ پر یقینی عملدر آمد کروایا جائیگا اور کسی ادارہ یا بزنسن مین کو ان قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی -انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ جو بھی چالان کریں انہیں فالو کیا جائے تاکہ فیصلے جلدی ہوں -نادیہ شفیق ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضروی ہدایات جاری کر رہی تھیں -اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائرکیٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیرکلیرا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی نیاز، عطاء اللہ گنجیال بھٹہ خشت اور کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے -اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ماہ چائلڈ لیبر کے تحت 42 انسپکشن اور دوایف آئی آر کا اندراج،کم از کم اور مقررہ اجرت کے متعلق 322 انسپکشن اور 22 کیسزکا اندراج،بھٹہ خشت کی 10 انسپکشن اور بھٹے چالو نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ایف آر کا اندراج نہ ہوا -انہوں نے ڈومیسٹک ورکرز کی تفصیل سے بھی صدر اجلاس کو آگاہ کیا -ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی نیاز نے سوشل سکیورٹی کارڈ کے اجرء اور ورکرز کو علاج معالجہ کی سہولت مہیا کرنے کی تفصیل بتائی –

سلانوالی سے تعلق رکھنے والا نوجوان 11 سال سے بے گناہ بھارتی جیل میں قید ہے
سرگودہا،سلانوالی (نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی کا نوجوان راجہ محمد عرفان انڈیا کی جیل میں 11 سال سے بے گناہ قید ہے لواحقین کے مطابق اس کی رہائی کی کوشش جاری ہےاور انڈیا کی سپریم کورٹ میں اس کا کیس چل رہا ہے ۔ جبکہ اس کے لواحقین اور اہل سلانوالی کا حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم پاکستان سے یہ خصوصی مطالبہ ہے کہ اس کی رہائی کیلیے معاونت کریں اور انٹرنیشنل فورمز پر راجہ عرفان کی رہائی کا مطالبہ کریں اور حکومتی سطح پر بھارت میں چلنے والے کیس کا جائزہ لیں تاکہ قانونی ماہرین کی امداد اور رائے لی جا سکے راجہ عرفان کے لواحقین اتنی استطاعت نہ رکھتے ہیں کہ وہ کیس کی پیروی کر سکیں تاہم اہل سلانوالی اور مخیر خضرات ذاتی طور پر ان کی امداد کر رہے ہیں اور وہ اس کیس کی پیروی جاری رکھے ہوئے ہیں

سرگودہا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی
سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی
) سرگودھا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی۔تفصیلات کیمطابق سرگودھا یونیورسٹی نے معیار تعلیم میں بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر یونیورسٹی کی اکیڈمک پروفائل کو بڑھایا ہے جس کی وجہ سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں سرگودھا یونیورسٹی نے جگہ بنالی ہے، اس رینکنگ میں جامعہ سرگودھا سمیت پاکستان کی14جامعات نے جگہ بنائی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں دنیا بھر کے92سے زائد ممالک کی60ہزارجامعات میں سے معیار پر اترنے والی1400جامعات کو شامل کیا گیا اور سرگودھا یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 1276ویں نمبر پر آئی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں کسی بھی یونیورسٹی کی شمولیت 13 اہداف پر منحصر ہے جن میں تدریس، تحقیق،علم کی منتقلی اور بین الاقوامی تشخص کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں پاکستان کی 14جامعات نے کوالیفائی کیا جن میں قائد اعظم نے�دنیا کی 500بہترین جامعات میں جبکہ سرگودھا یونیورسٹی سمیت6دیگر جامعات نے1000+کی کیٹگری میں جگہ بنائی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سرگودھا یونیورسٹی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بناتے ہوئے ایشیا کی500بہترین جامعات میں شامل ہوئی تھی۔2002ء میں قائم ہونیوالی سرگودھا نے موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ کے متعارف کردہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اکیڈمک پروفائل میں بہتری لائی اور تعلیمی میدان میں نئے رجحانات متعارف کراتے ہوئے کیو ایس رینکنگ اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء کے طے کردہ اہداف حاصل کرتے ہوئے فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔









