سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں باونڈڈ لیبر اور چائلڈ لیبر ایکٹ پر یقینی عملدر آمد کروایا جائیگا اور کسی ادارہ یا بزنسن مین کو ان قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی -انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ جو بھی چالان کریں انہیں فالو کیا جائے تاکہ فیصلے جلدی ہوں -نادیہ شفیق ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضروی ہدایات جاری کر رہی تھیں -اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائرکیٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیرکلیرا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی نیاز، عطاء اللہ گنجیال بھٹہ خشت اور کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے -اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ماہ چائلڈ لیبر کے تحت 42 انسپکشن اور دوایف آئی آر کا اندراج،کم از کم اور مقررہ اجرت کے متعلق 322 انسپکشن اور 22 کیسزکا اندراج،بھٹہ خشت کی 10 انسپکشن اور بھٹے چالو نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ایف آر کا اندراج نہ ہوا -انہوں نے ڈومیسٹک ورکرز کی تفصیل سے بھی صدر اجلاس کو آگاہ کیا -ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی نیاز نے سوشل سکیورٹی کارڈ کے اجرء اور ورکرز کو علاج معالجہ کی سہولت مہیا کرنے کی تفصیل بتائی –
Category: سرگودھا
-

سلانوالی سے تعلق رکھنے والا نوجوان 11 سال سے بے گناہ بھارتی جیل میں قید ہے
سرگودہا،سلانوالی (نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی کا نوجوان راجہ محمد عرفان انڈیا کی جیل میں 11 سال سے بے گناہ قید ہے لواحقین کے مطابق اس کی رہائی کی کوشش جاری ہےاور انڈیا کی سپریم کورٹ میں اس کا کیس چل رہا ہے ۔ جبکہ اس کے لواحقین اور اہل سلانوالی کا حکومت پاکستان بالخصوص وزیر اعظم پاکستان سے یہ خصوصی مطالبہ ہے کہ اس کی رہائی کیلیے معاونت کریں اور انٹرنیشنل فورمز پر راجہ عرفان کی رہائی کا مطالبہ کریں اور حکومتی سطح پر بھارت میں چلنے والے کیس کا جائزہ لیں تاکہ قانونی ماہرین کی امداد اور رائے لی جا سکے راجہ عرفان کے لواحقین اتنی استطاعت نہ رکھتے ہیں کہ وہ کیس کی پیروی کر سکیں تاہم اہل سلانوالی اور مخیر خضرات ذاتی طور پر ان کی امداد کر رہے ہیں اور وہ اس کیس کی پیروی جاری رکھے ہوئے ہیں
-

سرگودہا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی
سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی
) سرگودھا یونیورسٹی پہلی مرتبہ دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہو گئی۔تفصیلات کیمطابق سرگودھا یونیورسٹی نے معیار تعلیم میں بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر یونیورسٹی کی اکیڈمک پروفائل کو بڑھایا ہے جس کی وجہ سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں سرگودھا یونیورسٹی نے جگہ بنالی ہے، اس رینکنگ میں جامعہ سرگودھا سمیت پاکستان کی14جامعات نے جگہ بنائی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں دنیا بھر کے92سے زائد ممالک کی60ہزارجامعات میں سے معیار پر اترنے والی1400جامعات کو شامل کیا گیا اور سرگودھا یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 1276ویں نمبر پر آئی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں کسی بھی یونیورسٹی کی شمولیت 13 اہداف پر منحصر ہے جن میں تدریس، تحقیق،علم کی منتقلی اور بین الاقوامی تشخص کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء میں پاکستان کی 14جامعات نے کوالیفائی کیا جن میں قائد اعظم نے�دنیا کی 500بہترین جامعات میں جبکہ سرگودھا یونیورسٹی سمیت6دیگر جامعات نے1000+کی کیٹگری میں جگہ بنائی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سرگودھا یونیورسٹی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بناتے ہوئے ایشیا کی500بہترین جامعات میں شامل ہوئی تھی۔2002ء میں قائم ہونیوالی سرگودھا نے موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ کے متعارف کردہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اکیڈمک پروفائل میں بہتری لائی اور تعلیمی میدان میں نئے رجحانات متعارف کراتے ہوئے کیو ایس رینکنگ اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ2020ء کے طے کردہ اہداف حاصل کرتے ہوئے فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ -

مرکزی انجمن تاجران سرگودہا نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا نے چیمبر اف کامرس کے سالانہ انتخابات میں فاونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان مرکزی انجمن تاجران فاونڈر گروپ کی بھرپور حمائیت کا اعلان کرتی ھے ناصر سہگل صدر شیخ نعیم کپور کا سپائیسی میرج ھال میں شہر وضلع بھر کے کی مختلف تنظیموں کے صدور وعہدیران کی موجود گی میں حمائیت کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق شھر وضلع سرگودھا کی تاجر برادری نے اپنا پلہ چیمبر اف کامرس کے سالانہ انتخابات میں فاونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا یہ تقریب اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور پروقار تقریب سپائیسی میرج ھال میں منعقد ھو ئی اسکی میں شہر کے مختلف بازوں کے صدور وعہدیران نے بھر پور شرکت کی اور فاونڈر گروپ کے گروپ لیڈر عامرعطاء باجوہ راو فضل الرحمن ناصر سہگل شیخ نعیم کپور حاجی عتیق الرحمن میاں عبدالخالق شھباز خان نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ھوئے کہاھے کہ انشاءاللہ 17اور18زستمبر کو فاونڈر گروپ کے امیدوار ایسوسی ایٹ اور ایزیگٹوں باڈی کے ممبران بھاری اکثریت کامیاب ھونگے کیونکہ حقیقی گروپ صرف اور صرف فاونڈر گروپ ھی ھے جو پوری تاجر برادری کے تعاون سے اپنی کامیابی کے جنھڈے گاڑ تاھے اج فاونڈر گروپ کی بدولت پوری دنیاں میں سرگودھا چیمبر اف کامرس کو عزت کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتاھے الحمداللہ چیمبر اف کامرس کی ایک ایک پائی کاحساب موجود ھے چیمبر کا ھر ممبر ایک ایک پائی چیک کرسگتاھے اج تاجر برادری کی ذات کاروباری معاملات کو مسئلہ درپیش اتاھے تو تاجر برادری کے ساتھ ھمہ وقت چیمبر اف کامرس کھڑی ھوتی ھے اور بھرپور شرکت کرتی ھے انہوں نے کہاکہ فاونڈر گروپ میں کالی بھیڑے نکل چکی ھیں فاونڈر گروپ سے اب مفاد پرست لوگوں کا صفایا ھوچکاھے یہی وجہ ھے کہ ھر مرتبہ فاونڈر گروپ برسر اقتدار میں ھوتا ھے آخر میں دعا کرائی گئی
-

تحصیل ساہیوال سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل بھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے
ساہیوال /سرگودہا کا اعزاز،
تحصیل ساہیوال کے شہر سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل چراغ محمد حیدر بھی لیفٹیننٹ جنرل بن گئے،
اہل علاقہ کی مبارکبادسپوت ساہیوال (سرگودہا)
وہ منہ میں سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہوا مگر پیشہ ایسا اختیار کیا جو سخت مشقت اور آرام کو تج دینے کا متقاضی ہے۔سپاہ گری؛وطن اور دین سے محبت ایک لحاظ سے اسے ورثہ میں ملی ۔اس کے دادا کے بڑےبھائی سردار عبدالرحمن خان ایچی سن سے پڑھ کر برٹش آرمی میں بھرتی ہوئے اور جنگ میں فرنٹ مورچوں پر لڑائیاں لڑیں مگر جب ان کے رسالے کو مکہ معظمہ پر حملہ کے احکامات ملے تو انہوں نے انگریزسرکار کے ان احکامات کو ماننے سے انکار کردیا اور بڑے عرصہ تک روپوش رہے۔لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر(تمغہ ہلال امتیاز)کے داداکپتان سردار محمد حیات خان کا تعلیمی پس منظر بھی ایچی سن سے متعلق ہے ۔وہ بھی جنگ عظیم دوم میں فوج میں شامل ہوئےاور ہندوستان سے باہر کے ممالک میں کئی محاذوں میں حصہ لیامگر وہ بھی بعض وجوہات کی بنا پر قبل ازوقت سروس سے ریٹائرڈ ہوگئے۔کپتان صاحب کے پاس سینکڑوں مربع اراضی تھی۔تحصیل ساہیوال کے کئی افراد پاک فوج میں پہلے سے موجود ہیں تاہم لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر خان پہلا فرد ہے جواس عہدہ پر پہنچا گویا چراغ حیدر بلوچ ساہو کی دھرتی کا اولین جنرل قرار دیا جا سکتا ہے۔ساہیوال کے محلہ سردار مبارک خان میں سردار امیر علی خان کے گھر آنکھ کھولنے والے کمسن چراغ حیدر کا بچپن ساہیوال اور گروٹ کی گلیوں میں گزرا ہے۔صادق پبلک سکول میں اسے داخل کروایا گیا۔دو تین سال بعد یہ ایچی سن کے طالب علم بنے اور ایف ایس سی اسی ادارہ سے امتیاز کے ساتھ مکمل کی۔میرٹ کی بنیاد پر میڈیکل کالج فیصل آباد میں ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا مگر چراغ حیدر نے اپنے شوق کی تکمیل کے لئےپاک فوج کو جوائن کیااور اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔2005 کے قیامت خیز زلزلہ میں متاثرین کی بحالی کے لئے چراغ حیدر خان کی خدمات تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ساہیوال کے اس سپوت کو پاک فوج میں گراں قدر خدمات کی بدولت یومِ پاکستان2019کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ ہلال امتیاز سے نوازا ہے جو قوم کے اس بیٹے کے توسل سے تحصیل ساہیوال کے لئے بھی بہت بڑا اعزاز ہے۔لیفٹینینٹ جنرل چراغ حیدر تمغہ ہلال امتیاز سابق ایم این اے سردار شفقت حیات بلوچ کے برادر نسبتی اور سردار ضیغم حسن بلوچ سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی کے ہم زلف بھی ہیں۔اہل علاقہ کو قوم اور ساہیوال کے اس سپوت پر ناز ہے۔یہ ان چار میجر جنرلز میں سے ایک ہیں جن کو ترقی دے کر لیفٹینینٹ جنرل بنایا گیا ہے۔۔۔امید واثق ہے کہ قوم کا یہ سپوت ایک دن پاک فوج کی کمانڈ بھی سنبھالے -

اسلحہ برانچ کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے ایک کامیاب ٹریپ ریڈ کر کے ڈی سی او آفس سرگودھا کے اسلحہ برانچ کے کلرک شہباز خان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے رقم رشوت نو ہزار روپے برآمد کر لی ہے . سائل عاصم گلزار نے اسلحہ لائسنس ری نیو کروانے کے حوالے سے ڈی سی او آفیس سرگودھا کے اسلحہ برانچ رابطہ کیا تو کلرک شہباز خان نے اسلحہ لائسنس ری نیو کرنے کے کیے پچیس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا . آج رشوت وصول کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے ملزم شہباز خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. اس ضمن میں مقدمہ نمبر 21/2019 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے .
-

کرپشن معاشرے کا ناسور ہے ،بابر رحمان وڑائچ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہا
سرگودھا)نمائندہ باغی ٹی وی )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب گوہر نفیس کے ویژن کے مطابق بابر رحمان وڑائچ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے 7سال سے اشتہاری ملزم دلشاد اکاؤنٹنٹ، ریجنل پولیس آفس سرگودھا کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔
اشتہاری ملزم سے خردبرد کی گئی رقم32لاکھ55ہزار88روپے ریکور کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروا دی۔ بابر رحمٹن وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور بے ایمانی معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے کرپشن کے خاتمے کیلیے مزید اقدامات اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے -

ایس ایچ او حاضر ہوں، ڈی پی او نے احکامات صادر کر دیے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے دونئے ایس ایچ اوز اور ایک انوسٹی گیشن آفیسرتعینات جبکہ تین ایس ایچ او کو لائن حاضر کر نے کے احکامات صادر کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ارشد گوندل کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں، انسپکٹر قیصر الہی کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن، انسپکٹر حاجی خان کو پولیس لائن سے انچارج انوسٹی گیشن تھانہ صدرتعینات کر دیا گیاہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاون انسپکٹر شہزاد فیض،ایس ایچ او تھانہ لکسیاں انسپکٹر عبدالقیوم اور ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر خدا بخش کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
-

سرگودہا کی ترقی میں اہم نام ،رانا منور غوث خاں
آج کی سیاسی شخصیت
رانا منور غوث خاں
والد رانا غوث خاں (سابق ایم پی اے )
تاریخ پیدائش 1 اپریل 1972 چک نمبر 120 جنوبی سلانوالی سرگودھا
گورنمنٹ کالج سرگودھا 1991
سیاست کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے شروع کیا2008 میں پہلی دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے میدان میں اترے پی پی 36 سرگودھا سے
33221 ووٹ حاصل کئے مد مقابل امید وار فیصل فاروق گھمن امیدوار مسلم لیگ ق کو ھرا کر کامیابی حاصل کی
2013 میں پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی
2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے میدان میں اترے پی پی 36 سرگودھا اور کامیابی حاصل کی
2018 میں پھر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے میدان میں اترے پی پی 79 سرگودھا سے اور کامیابی حاصل کی
اسی حلقے سے ان کے والد محترم رانا غوث صاحب کامیاب ھوتے رھے ہیں
رانا منور غوث خاں صاحب اسی حلقے سے 3 دفعہ کامیاب ھوے
یہاں پر سب سے زیادہ ووٹ راجپوت برادری کا ھے ارائیں برادری گجر برادری کا ووٹ بینک ھے -

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں تقرر و تبادلے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں تقرر و تبادلے تفصیلات کے مطابق علی منصور کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا انہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور A کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے عمران رضا عباسی کو ڈائریکٹر و جیلینس ہیڈ کوارٹر لگایا گیا ہے انہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے
کاشف محمد علی کو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور تعینات کردیا گیا
بابر رحمان وڑائچ کو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرگودھا تعینات کیا گیا ہے
عبد السلام عارف کو ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور B کا اضافی چارج دیا گیا ہے
