Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • زمین کا تنازعہ باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر دی

    زمین کا تنازعہ باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر دی

    سرگودہا،بھاگٹانوالہ(نمائندہ باغی ٹی وی) بھاگٹانوالہ کے نواحی گاؤں میں رنجش پر فائرنگ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بہک دائم میں باپ کی بیٹے پر فائرنگ
    ۔باپ نے فائرنگ کے کے سگے بیٹے کو قتل کر دیا،بہواور بیٹا شدید زخمی ہوگئے
    زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ منتقل کر دیا گیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ باپ کا بیٹے کے ساتھ زمین کاتنازعہ چل رہا تھا۔آج زمین کو پانی لگانے کے دوران باپ نے فائرنگ کر دی

  • علم پڑھانے والے اور بانٹنے والے جلاد بن گئے

    علم پڑھانے والے اور بانٹنے والے جلاد بن گئے

    سرگودھا،بھاگٹانوالہ(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا کے نواحی علاقے 69 جنوبی میں القمر ماڈل مڈل سکول کے مسیحا کا معصوم بچے پر تشدد
    علم پڑھانے اور بانٹنے والے جلاد بن گئے،سکول گئے بچے پر میڈم کا تشدد کسی بچہ نے کہ دیا کہ میڈم کے ناک پر طوطا بیٹھا ھےطوطا کہنے پر میڈم زاہدہ طیش میں آگئی سرگودھا چک 69 جنوبی کے رہائشی محمد اکرم کے معصوم بیٹے پر سکول میڈم زاہدہ کا تشدد میڈم زاہدہ نے بچے کو ایک گھنٹہ مرغا بنا کر رکھنے کے بعد ڈنڈے کے ساتھ پٹائی کیطالب علم کے جسم پر جگہ جگہ مار تشدد کے نشانات ہیں
    طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سکول ہیڈ ماسٹر نے بچے کو دو گھنٹے یرغمال بنائے رکھا
    سکول ہیڈ ماسٹر کا طالب علم کے والدین کو گالم گلوج دھمکیاں ورثا انصاف کے حصول کے لیے تھانہ بھاگٹاوالہ پہنچ گی ظالم میڈم زاہدہ اور سکول ہیڈ ماسٹر کے خلاف انصاف کے لئے تھانہ بھاگٹاوالہ میں درخواست دے دی۔
    بچے کےوالدین اور اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

  • تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس سے ہم دنیا پر غلبہ پا سکتے ہیں ،ایڈیشنل کمشنر سرگودہا

    تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس سے ہم دنیا پر غلبہ پا سکتے ہیں ،ایڈیشنل کمشنر سرگودہا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) تعلیم واحد ہتھیار ہے جس کو استعمال میں لا کر ہم دنیا پر غلبہ پاسکتے ہیں۔ایڈیشنل کمنشر شہباز حسین نقوی

    پنجاب کا لٹریسی ریٹ سب سے زیادہ 63 فیصد ہے

    صوبے بھر میں 13 ہزار غیر رسمی سکولوں میں ساڈھے چار لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    ضلع سرگودہا میں 385 نان فارمل سکولوں میں غریب خاندانوں ، خانہ بدوش، بھٹہ ورکز، خواجہ سرواں کو تعلیم فراہم کی جاری ہے۔

    پنجاب نان فارمل ایجوکیشن کے تحت صوبے بھر میں پانچ مختلف پروگرامز جاری ہیں۔

    ایڈیشنل کمنشر شہباز حسین نقوی و دیگر کا عالمی یوم خواندگی کے موقع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب۔

    عوام الناس میں تعلیم کے حصول کے بارے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

  • ڈی ایچ کیو جوہر آباد میں ایڈز کا علاج گاہ مرکز قائم کر دیا گیا

    ڈی ایچ کیو جوہر آباد میں ایڈز کا علاج گاہ مرکز قائم کر دیا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ نے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب بمقام جوہرآباد میں ایڈز علاج گاہ کا افتتاح کر دیا مزید انہوں نے ڈونر کی مدد سے نئےاو پی ڈی ہال کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر سی ای او ہلیتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی صاحب و دیگر ڈاکٹرز صاحبان بھی موجود تھے۔
    ڈاکٹر آصف محمود آحمد قاضی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب جوہرآباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز جیسے موذی مرض کے علاج کیلیے علاج گاہ کا قائم ہونا خوش آئند حکومتی اقدام ہے اس سے اس مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی

  • ڈسٹرکٹ پبلک سکول نور پور تھل کا افتتاح 21 ستمبر کو کیا جائے گا

    ڈسٹرکٹ پبلک سکول نور پور تھل کا افتتاح 21 ستمبر کو کیا جائے گا

    نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ ممبرقومی اسمبلی وچیرمین قائمہ کمیٹی براۓ امورخارجہ ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ اور ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں مورخہ 21 ستمبر کو صبح 9بجے ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے پر دوکروڑ روپے لاگت آۓ گی۔ یادرہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر نورپورتھل جیسے اہم ادارے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ نے اپنے ضلع ناظمی کے دور میں اہلیان تھل کے لیے خصوصی طورپر قائم کۓ تھے۔ عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں نے دوکروڑ روپے کی لاگت سے ڈی پی ایس نورپورتھل کی تعمیر کے لیے ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے عملی اقدامات کوان کی علم دوستی کامظہر قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ مورخہ 21 ستمبر کو ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے ارباب اختیار کے علاوہ مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور نمائندہ سماجی وسیاسی اور تعلیمی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی ایس نورپورتھل کی فلاح وبہبود کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجراور سابق اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمداحسان اللہ کی مخلصانہ کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • سرگودھا چیمبرکے ممبران فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں،  شفیق الرحمن

    سرگودھا چیمبرکے ممبران فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں، شفیق الرحمن

    سرگودھا۔ (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں جس طرح فاؤنڈر گروپ نے کامیابی حاصل کی ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ووٹرز فاؤنڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران کی جیت اسی کا نتیجہ ہے، ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد ہماری جیت میں کردار ووٹرز کا ہے ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے، ایسے لوگوں کو سیاست سے آؤٹ ہوجانا چاہیئے جو عوام کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں۔شفیق الرحمن نے کہا کہ ہمارے گروپ کی کامیابی اصل میں ووٹرز کی کامیابی ہے۔

  • دن کے اوقات میں مزدا گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    دن کے اوقات میں مزدا گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ

    سرگودھا۔ (اے پی پی) سرگودھا کے شہریوں نے مزدا ٹرکوں کے اڈے بھی شہر سے باہر منتقل کرنے اور دن کے اوقات میں ان مزدا گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں مزدا گاڑیاں گلی محلوں میں قائم گوداموں پر آتی جاتی ہیں کیونکہ کانداروں کی اکثریت نے گلی محلوں میں گودام بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔سرگودھا شہر میں دن کے اوقات میں شہر میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے لیکن ٹرانسپورٹروں نے ٹرکوں کو مزدا گاڑیوں کی شکل دینا شروع کردی ہے ان مزدا گاڑیوں میں ٹرک سے زیادہ سامان لوڈ ہوجاتا ہے ان کو شہر میں آنے کی اجازت ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کیساتھ حادثات بڑھ رہے ہیں۔

  • صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، ڈی سی سرگودہا حرکت میں آگئیں

    صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، ڈی سی سرگودہا حرکت میں آگئیں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا آج علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ، وارننگ کے باوجود صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات نہ کرنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت۔
    ڈپٹی کمشنر کا آج علی الصبح اندرون شہر کا بھی دورہ صفائی انتظامات کا جائزہ تفصیلات کے مطابق
    عملہ صفائی کی حاضری چیک کی غیر حاضر عمَلہ صفائی اور سپراوئزر کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی سختی سے ہدایت کی سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کی ابتر صورتحال اور سیوریج کا نقاص نہ ہونےپر آڑھتیوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    ماہانہ چالیس لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا کرنا والے ادارہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبنری و فروٹ منڈی کے تاجروں کو سہولیات فراہم نہ کرنا باعث تشویش ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے سخت برہمی کا اظہار کیا
    ایڈمنسٹریٹر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سبزی وفروٹ منڈی کے تمام ریونیو ریکاڈ سمیت دفتر طلب کر لیا۔
    سبزی وفروٹ منڈی میں حفظان صحت کا کو خیال نہیں رکھا جارہا،
    شہریوں کو تازہ سبزیوں اور فروٹ کی بجائے زہر کھیلایا جا رہا ہے اور ان میں بیماریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
    ڈپٹی کمنشر کا اندرون شہر کچری بازار ، ریل بازار، فیصل بازار، اردو بازار، عیدگاہ، گول چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ ، صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار، میونسپل آفسران اور سپروائزر سمیت سینٹری عملے کا موقع پر موجود نہ ہونے پر ڈی سی کا سخت برہمی کا اظہار کیا
    ڈپٹی کمنشر آسیہ گل کا چوبیس گھنٹوں میں سبزی و فروٹ منڈی کا دوسرا دورہ ، مانٹیرنگ جاری رکھنے رکھنےکا عزم۔

  • سرگودہا،لاہور روڈ پر مانگنی پل کے قریب ٹریفک حادثہ

    سرگودہا،لاہور روڈ پر مانگنی پل کے قریب ٹریفک حادثہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے علاقہ مانگنی پل پر ٹریفک حادثہ تفصیلات کے مطابق حادثہ میں تیر رفتار ڈمپر کی چنگچی رکشہ کو ٹکرافسوس ناک ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جا نبحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ کا شکار افراد کو فوری طور پر
    ڈی ایچ کیو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے
    ا لاھور روڈ پر ٹریفک کا رش ھونے کی وجہ سے اور ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
    آئےروز حادثات پر عوام کا سرگودھا ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس اور سرگودھا انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج

  • ذاتی رنجش فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے

    ذاتی رنجش فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی )چک نمبر 121شمالی میں مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی اور زاتی رنجش کا نتیجہ ہےفائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے ملزمان نے دوکان پر بیٹھے افراد پر سیدھے فائر کئے جس سے دو افراد کو پیٹ میں گولی لگی اور ایک کے پاؤں میں فائر لگازخمیوں کو فوری DHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزمان بااثر ہیں دھند دھناتے پھر رہے ہیں اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین کی ڈی پی او سرگودہا سے نوٹس لینے کا مطالبہ پولیس ملزموں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت
    مقدمات درج کرے اور انہیں فوری گرفتار کرے

    سرگودھا آہی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس اور ہمیں انصاف فراہم کریں