سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر شیخ ظفر اقبال اور آر پی او افضال احمد کوثر کا دورہ
خو شاب تفیلات کے مطابق اپنے دورہ کے دوران انہوں نے جوہرآباد اور خوشاب میں محر م روٹس کا معائنہ کیا -اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں،ڈی پی او رانا شعیب محمود،ایم پی اے ساجدہ بیگم،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ،دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنسدار بھی شامل تھے -ڈویژنل کمشنر نے جوہر آباد میں راجہ مظفرمنصور کی رھائش گاہ تا امام بارگاہ حسینیہ خوشاب میں محلہ داروغہ و الا،پل ڈکوترے والی،جامع مسجد چوک،محلہ شیرازیانوالہ،مین بازار،چھتری چوک اور امام بارگاہ تک کے روٹس چیک کیئے -ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام تمام مسالک کے مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ ماہ ہے -اس لیے یہ لازم ہے کہ تمام مسالک اپنے اپنے عقیدے کے مطابق امن و امان بھائی چارے اوربڑی عقیدت کے ساتھ یہ دن منائیں -ہرشہری پر ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں -ان کے دورہ کے دوران امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ان کے ساتھ تعاون کی تعریف کی -ڈویژنل کمشنر اور آر پی او نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام اور یوم عاشورکے تمام انتظامات اور امن کمیٹی کے ممبران کے آپسمیں تعاون اور رابطے کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا -قبل ازیں ڈی سی کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے محرم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کو تفصیل سے بریفنگ دی-
Category: سرگودھا

ڈی سی سرگودہا کا دورہ خوشاب،محرم الحرام کے سیکیورٹی روٹس کا جائزہ

شاہین سکاؤٹس سرگودھا رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 1 روزہ ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹور
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )شاہین سکاوٹس اوپن گروپ سرگودھا رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 1 روزہ ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹور کا اہتمام کیا گیا ، ہائیک کا آغاز ریجنل سکاوٹس ہیڈ کواٹر یونیورسٹی روڈ سرگودھا سے ہوا اور سکاوٹس اور نئے آنے نوجوان بچوں کو شاہین آباد ہلز ایریا بالمقابل ریلوے اسٹیشن ہائیک کروائی گئی،میپ ریڈنگ،نقشہ کے حوالے سے بتایا گیااور اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے مقابلہ اور کھیل بھی ہوئے جس میں رسہ کشی, ایرگن شوٹنگ, دوڑ, مختلف گیمز شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ سکاوٹنگ کی بنیادی معلومات دی گئی ،ہائیک کی سربراہی گروپ سکاوٹس لیڈر شاہین سکاوٹس اوپن گروپ ڈاکٹر عمر اعجازآر ایس او، لیاقت علی اعوان اور سکاوٹس لیڈر صفی اللہ کمبوہ نے کی. گروپ سکاوٹ لیڈر ڈاکٹر عمر اعجاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوا کہا کہ سکاوٹنگ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے حکومت پاکستان کا اس کی تمام سرگرمیوں کا ہمارا مقصد نوجوان نسل کی اچھی تربیت ہے تاکہ ملک و ملت کا باوقار شہری بن جائیں اور بری عادتوں سے بچ جائی ںسگریٹ نوشی اور نشے سے دور رہیں۔ ہم سرگودھا کے بچوں اور نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ سکاوٹنگ جوائن کریں.

سرگودھا چیمبر انتخابات، فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع
سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے17,18 ستمبر کو دونوں گروپوں کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران کے درمیان مقابلہ ہوگا بزنس الائنس شاہین گروپ نے پہلی بار فاؤنڈر گروپ کی قیادت کو ووٹر کے دروازوں پر ووٹ مانگنے پر مجبور کیا ہے بظاہر فاؤنڈر گروپ مضبوط ہے تاہم فاؤنڈر گروپ کے سابقہ فیصلوں کی وجہ سے ان کے کئی دیرینہ ساتھی فاؤنڈر گروپ کو خیر آباد کہہ کر بزنس الائنس گروپ میں شامل ہوچکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں اگر ایک سیٹ بھی بزنس الائنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ فاؤنڈر گروپ کے زوال کی طرف پہلا قدم ثابت ہو گا تاہم بزنس الائنس بھی پر امید ہے حتمی فیصلہ انتخابات کے روز ہی ووٹرز کے ووٹ سے ہوگا۔

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جس کی صلاحیتیں ہمارے دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج کے ساتھ پوری قوم دشمن کی آنکھیں نوچ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا مقبوضہ کشمیر کے علاوہ آسام، خالصتان، ناگا لینڈ جیسی کئی ریاستیں علیحدگی کی تحریکوں میں شامل ہیں اور انشاء اللہ جلد بھارت کا نقشہ بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا بھی تو یہ اس کی بھول ہوگی اور پاکستان اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پھر یہ جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں ہوگی بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی۔

سی ای او ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لی
سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 36شمالی کادورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کی تفصیلات دیکھیں۔ انہوں نے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لالچ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں اور نتائج اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔انہوں نے بلا جواز مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے جرم میں ملوث اہلکاروں اور ڈاکٹر وں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی۔

محکمہ صحت کے پنجاب بھر کے ملازمین کو تبدیلی سرکار کا تخفہ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہا سمیت پنجاب بھر کے تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تعینات 900 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔فارغ کئے جانے والے ملازمین میں ٹیکنالوجسٹس، فارماسسٹس، فزیوٹھراپسٹ، اسپیچ تھراپسٹ، آپٹومیٹرسٹ سائنٹسٹ، نیوٹریشنٹس، ڈینٹل ٹیکنالوجسٹس، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجسٹس، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹس، میڈیکل ایمیجن ٹیکنالوجسٹس، اور منیجمنٹ آفیسرز و دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز شامل ہیں جنھیں قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا۔ برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
.

خوشاب محرم الحرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے پلان ترتیب دے دیا گیا
خوشاب،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے ڈی پی او رانا شعیب محمود کی زیر قیادت خوشاب پولیس نے سیکورٹی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ضلع بھرمیں کل 203 جلوس برآمد ہوں گے، جن میں کیٹیگری A کے 06 کیٹیگری B کے 09اورکیٹیگری C کے 188 جلوس شامل ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 882 مجالس منعقد ہوں گی،جن میں سے کیٹیگری A کی 03 کیٹیگری B کی 02 اور کیٹیگری C کی 877 مجالس شامل ہیں۔اس کے علاوہ 14 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔جن کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
کم وبیش 1000 پولیس افسران و اہلکاران محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ میٹل ڈیٹیکٹر، واک تھرو گیٹ اور سرچ سویپنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ 30 پولیس قومی رضاکار اور مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے 800 مرد اور 200 خواتین والنٹیئرز جبکہ بطورایڈیشنل فورس دیگر محکمہ جات کے 300 اہلکار اور 170 لیڈی ہیلتھ وزیٹرز/ورکرزبھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
نو مولود بچہ مبینہ طور پر ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)زچہ و بچہ مولا بخش ہسپتال میں نومولود بچہ مبینہ طور پر تبدیل کر لیا گیا، لواحقین کا الزام، ورثاءکااحتجاج، پولیس نے کاروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق 37جنوبی کا رہائشی محنت کش مدثر اپنی بیوی عزیز فاطمہ کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مولا بخش ہسپتال لایا
آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا اور آپریشن کے بعد ہسپتال ڈاکٹرز اور عملہ نے بیٹا ہونے کی نوید سنا ئی لواحقین
عملے نے مبارک بادوں کی مد میں ورثاءسے چھ سو روپے وصول کر کے نومولود کو پیمپر لگا کر ان کے حوالے کر دیا گیا،
علی الصبح صفائی کےلئے بچے کا پیمپر اتار ا گیا تو وہ بیٹی تھی،انتظامیہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگی تو ورثاءسراپا احتجاج بن گئے۔ لواحقین کا ہسپتال کے باہر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔ الٹرا ساﺅنڈ میں بھی بیٹے کی رپورٹ ہوئی تھی، ہسپتال عملے نے بچہ تبدیل کر لیا اور کوئی بھی اس کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ورثاءکی درخواست پر کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
بلکسر کے قریب خوفناک حادثہ ، معروف سنگر کی بیوی اور بیٹا جاں بحق
میانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)میانوالی کے معروف سنگر عطامحمدنیازی داؤدخیلوی کی بیوی اوربیٹا فیصل عطا بلکسر کے قریب حادثہ میں جاں بحق ہو گئے
جبکہ دوسرے بھائی عامر عطا اور فیصل عطا دونوں کی بیویاں شدید زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق حادثہ کارکوٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا . گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی سنگرعطامحمد نیازی طرہ باز ٹاؤن میانوالی میں رہائش پذیر ہیں ان کی فیمیلی کو یہ حادثہ دوران سفر پیش آیا۔

کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے،کمشنر سرگودہا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف سرجیکل آرپریشن کی ضرورت ہے، اگر سیاسی مداخلت ختم ہو جائے تو کسی بھی ادارے کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے، محکموں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے مختلف قسم کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،کرپٹ لوگ عرصہ دراز سے ڈویژن بھر کی مختلف اہم سیٹوں پر تعینات ہیں ، جن کی مداخلت کے باعث بیشتر مسائل پیدا ہو رہے ہیں،میونسپل کارپویشن کی بہتری کیلئے ایکشن پلان ترتیب دینے کیلئے احکامات جاری کر دےئے گئے ہیں ، سیاسی نمائندوں اور سماجی شخصیات کی مشاورت سے شہر میں صحت و صفائی کے نظام میں بہتری اور تجاوزات کے خلاف آپریشن ترتیب دےئے جائیں گے، شہر بھر سے مویشیوں کے انخلا کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس پر بہت جلد عملدآمد شروع ہوجائے گا،کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے سائیل کیلئے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ افسران اپنے تبادلے کروا لیں کیو کہ حکومتی خزانے کی پائی پائی کا حساب ہو گا سرکاری خزانے میں جاری ہونے والے فنڈز صرف ترقیاتی کاموں پر ہرصرف ہو گے ،انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں ایم پی اےز کو 1 ارب 60 کروڑ روپے جاری کر دےئے گئے ہیں جن سے وہ اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کروائیں گے تمام ایم پی ایز کو 10 ۔10 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملے ہیںجن سے سیاست دانوں نے اپنے اپنے حلقوں کی سکیمیں دی ہیں جن پر تمام کام میرٹ کے مطابق کئے جائے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کی 80 کروڑ روپے کی سکیم جس میں ناقص میٹریل کی شکایات پر آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں مختلف سیٹوں پر کرپٹ افسران تعینات ہیں جو اپنی سیٹ پر کرپشن کا بازار گرم کر کے پھر تھوڑے عرصے کیلئے کسی دوسری سیٹ پر جاتے ہیں ، اور پھر دوبارہ کرپشن کیلئے اپنی سیٹ پر واپس آ جاتے ہیں سالوں گزر جانے کے بعد بھی ان افسران کے تبادلے نہیں ہوئے کیونکہ ان کے پیچھے مختلف قسم کی طاقتیں سر گرم ہیں جن ان کرپٹ عناصر سے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں سے سرپرائز وزٹ کئے جا رہے ہیں اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل برﺅکار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن علاقوں میں زیادہ خطرہ ہے وہاں پر ریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،اور مقامی افسران کو تریبت بھی دے دی گئی ہے تاکہ وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نبرد آزماں ہو سکیں۔









