Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ تقریب تقسیم انعامات

    پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ تقریب تقسیم انعامات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ کے مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات سر سید سپورٹس کمپلیکس سرگودہا میں منعقد ہوئی اس سلسلے میں تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے مقابلہ جات میں سرگودہا ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کے علاوہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر انصر اقبال ہرل اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر فرید شاہ بھی شریک ہوئےکا ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی

  • خصوصی افراد کی بحالی اور ٹریننگ کیلیے ضلعی انتظامیہ کے اہم اقدامات

    خصوصی افراد کی بحالی اور ٹریننگ کیلیے ضلعی انتظامیہ کے اہم اقدامات

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے خصوصی افراد کی بحالی اور ٹریننگ کمیٹی کے ضلعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں خصوصی افراد کو ان کی بحالی کے لئے مالی امداد،ہیرنگ ایڈاور ویل چیئرزدی جائیں گی اس ضمن میں خصوصی افراد سے باقاعدہ طور پر درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں،درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔درخواستیں ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر کے دفتر میں جمع ہوں گی۔درخو استوں کی چھان بین 20ستمبر تک کی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،اسسٹنت ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر اور خصوصی افراد کے فوکل پرسنز موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ وہ خصوصی افراد جن کے پاس محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جاری کردہ معذوری سرٹیفیکیٹ ہو گا وہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔علاہ ازیں وہ خصوصی افراد جو کسی اور ادارہ کی جانب سے پہلے ہی مالی امداد لے چکے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہ ہوں گے۔امیتاز احمد مانگٹ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خصوصی افراد کو فنی تربیت دینے کے لئے ٹریننگ سنٹرکا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

  • ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خوشاب کا اجلاس ،اہم فیصلے

    ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی خوشاب کا اجلاس ،اہم فیصلے

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب اسمبلی کی رکن محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تاجروں اور دوکانداروں کو متنبہ کیاہے کہ وہ بنیادی ضرورت کی اشیائے صر ف طے شدہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے -انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد کروا کر ہی لوگوں کو ریلیف بہم پہنچا یاجا سکتا ہے -وہ اپنے آفس کے کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق،ڈی او انڈسٹریز متین اصغر گوندل،ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی جاوید اقبال،دیگر افسران کے علاوہ ممبران کمیٹی تاجروں کے عہدیداروں،صارفین کے نمائیندوں،پی ٹی آئی کے عہدیداران ، اور دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی -اجلاس میں اشیائے صرف کا ازسر نو جائیزہ لیاگیا -اجلاس کے فیصلے کے مطابق سپر کرنل چاول پرانا 130،نیا چاول 120 روپے،سیاہ چنا 100روپے،سفید چنا 100 روپے،دال چنا موٹی 110روپے،دال چنا باریک 100روپے،بیسن 108 روپے،چینی 75 روپے،سرخ مرچ مارشل 300 روپے،مسوردال موٹی 93روپے مسور دال باریک 105 روپے مسور ثابت 85 روپے دال ماش دھلی ہوئی 155 روپے،دال مونگ دھلی ہوئی 142 روپے،بیف 350روپے،مٹن 700 روپے،دودھ 70روپے،روٹی (100گرام)فی 6 روپے،نان (120گرام) فی 10 روپے اوردہی 75 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جا سکے گا -آٹا اورگھی حکومت پنجاب کی پالیسی اور نوٹیفکیشن کے مطابق فروخت ہوگا -ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالشکور کی جانب سے روٹی کی فی قیمت اضافہ کے مطالبہ پر صدر اجلاس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا -لہذٰافی روٹی چھ روپے کے حساب سے ہی فروخت کی جائے –

  • ایک سو دس کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ ،اے سی سرگودہا حرکت میں آگئے

    ایک سو دس کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ ،اے سی سرگودہا حرکت میں آگئے

    سرگودہا،جھال چکیاں(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں کروڑوں روپے کی ایک سو دس کنال جگہ واگزار کروانے کے احکمات جاری کردئیے گئے جس پر کاروائی کرتے ھوے اسسٹنٹ کمشر عظیم شوکت اعوان نے موقع پر جگہ کا معائنہ کرتے ھوئے تجاوزات ھٹانے کے احکمات جاری کر دئیے جس پر مشینری لگا کر تجاوزات گرانے کا عمل جاری کروا دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف ڈسٹرکٹ سرگودھا میں کاروائیاں جاری ھیں اور کسی بھی سرکاری جگہ پر قبضہ نہیں ھونے دیا جائے گا۔ ایک اور سوال پر کہا کہ جو عناصر بھی ان قبضہ مافیا کے ساتھ ملےھوئے ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جاے گا۔

  • ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ،ماں بچہ دارون ڈلیوری جاں بحق

    ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ،ماں بچہ دارون ڈلیوری جاں بحق

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت دوران ڈلیوری ماں بچہ جاں بحق، لواحقین کا کٹھہ چوک میں میت رکھ کر احتجاج ٹریفک جام ،لواحقین کے مطابق یاسمین زوجہ محمد خان سکنہ پرانا چوک کو ڈلیوری کے سلسلہ میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نوشین نے مریض کو پرائیویٹ کلینک پر بھیجنے کیلئے زور دیا غریب ہونے کی وجہ سے ہم پرائیویٹ علاج نہ کراسکے ،جس پر ہمیں دو روز مختلف ٹیسٹوں اور خون کی دستیابی کیلئے ذلیل و خوار کیا گیا بعد ازاں ڈلیوری کے دارون زچہ بچہ جاں بحق ہو گئے لواحقین کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ایم ایس اور متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،

  • حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے

    حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے

    سرگودہا،نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ریاض احمد چیمہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہءتعلیم کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزاور ہیڈماسٹرز کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر روڈمیپ کے اہداف کے حصول کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام اپنا ریکارڈ آن لائن کرتے ہوۓ تمام ہدایات کومدنظر رکھیں اور اس حوالے سے پوری ذمہ داری کامظاہرہ کریں۔ ایجوکیشن آفیسرز نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس مستحسن اقدام سے اساتذہ کرام کو بہتر سہولت میسر ہوں گی۔ ریاض احمدچیمہ اور فیض حسن ملک نے اساتذہ کرام پرزور دیا کہ بچوں کوایل این ڈی کی مکمل تیاری کروائ جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سکول کونسلز کے لیے فراہم کردہ فنڈز کومجوزہ طریقہء کار کےتحت تعلیمی اداروں کی فلاح وبہبود پرخرچ کیا جاۓ اور اس حوالے سے تمام ریکارڈ کواپ ڈیٹ رکھا جاۓ۔ اس موقع پرنظامت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر امتیاز نسیم نے سرانجام دئیے۔

  • پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ کا فائنل آج ہو گا

    پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ کا فائنل آج ہو گا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب انٹر ڈویژن ویمن باکسنگ کے مقابہ جات سر سید سپورٹس کمپلیکس سرگودہا میں جاری ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے تقریب کا افتتاح کیا مقابلہ جات میں سرگودہا ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سرگودہا آئندہ بھی ان کھیلوں کیلیے اقدامات کرتی رہے گی اور خاص طور پر لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کریں گی جو گھر سے مشکل حالات میں نکل کر کھیلوں میں حصہ لیتی ہیں اور محدود وسائل کے باوجود مخنت کرتی ہیں

  • سلانوالی میں دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،جرمانے

    سلانوالی میں دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،جرمانے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کی تخصیل سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ہرل نے آج شہر کا ہنگامی دورہ کیا دکانداروں کا ناپ تول چیک کیا ذخیرہ اندوزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے اسسٹنٹ کمشنر مدثر ہرل کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میں لائحہ عمل بنا لیا گیا ہے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں

  • خوشاب میں ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کیا ہوا،جانیے اس خبر میں

    خوشاب میں ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کیا ہوا،جانیے اس خبر میں

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )خوشاب سپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محمد نواز خان کھارا نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا متعدد دوکاندار انکے شکنجے میں پھنس گئے تاحال پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے رعایت کرتے ہوئے انکو مختلف جرمانے کردیےشکنجے میں آ نے والے دوکانداروں کے نام یہ ہے محمداسد، پنڈی مہروال 1000، اللہ دتہ آرائیں 1000 ،محمد رمضان،2500, محمد مشتاق 500 ,محمد منیر,500, محمد اکبر,1000, عنصر محمود،1000, محمد وسیم اختر 2000، محمد عرفان، 1000، شوکت 1000، محمد کاشف، 1000,مہر شوکت ،1000, محمد نواز 2000, محمد نواز،2000,ٹوٹل جرمانہ کی مد میں 16500, جرمانے سرکار خزانہ جمع کروادیے اس موقع پر سپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محمد نواز کھارا نےصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے اگر دوبارہ انہوں نے ناجائز منافع خوری کی تو مقدمات درج کیے جائیں گے انکو حوالات میں جانا ہو گا

  • سرگودہا کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس جاری

    سرگودہا کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس جاری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ صوبائی وزیر محمد ہاشم ڈوگر، انصر مجیدخان ، محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے ۔محترمہ جویریہ ظفر آہیر صاحبہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی ۔ان کے علاوہ ڈویژن سرگودھا کے تمام پالیمنٹیریئنز ۔ آئی جی پنجاب پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ھوم بھی شریک ہیں کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفراقبال شیخ نے محرم الحرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے کی جانب سے خوشاب میں کئی روز سے بند پڑے ضاف پانی کا مسلہ اٹھانے پر صوبائی وزیر قانون کی کمشنر سرگودھا کو جلد ازجلد مسلہ ہل کرنے کی ہدایت اور تمام ڈی پی اواز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں محرم الحرام کے دوران امن کی فضا کو یقینی بنائیں