Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ،ڈکیتی و پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

    سرگودھا ،ڈکیتی و پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

    سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی۔قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

    سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد اقبال ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احتشام الحق عرف فیصل کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے ستمبر2017کو اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کی واردات اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی فیاض کو قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔

    ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھیوں آصف، فاروق اور شمشاد کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ، 4 سالہ بچی سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ، 4 سالہ بچی سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ 4 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم 36 گھنٹوں میں گرفتار ۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 4 سالہ بچے سےبدفعلی کرنیوالے ملزم انور علی کو 36 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ۔

    اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھال انسپکٹر صاحب خان کا کہنا تھا ۔ کہ ہم معاشرے کو جراٸم پیشہ افراد و حوس پرستوں سے پاک کرنا ھے ۔ اور تھانہ جھال چکیاں پولیس دن رات اپنے فراٸض کی اداٸیگی میں مصروف عمل ھے ۔ والدین سے اپیل ھے ۔ کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں ۔ اور انکی حفاظت کریں ۔ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلیٸے کھلے ھیں ۔

  • سرگودھا میں پاکستان پیپلز پارٹی کا سیال شریف میں پاور شو ۔

    سرگودھا میں پاکستان پیپلز پارٹی کا سیال شریف میں پاور شو ۔

    سرگودھا میں پاکستان پپپلز پارٹی کا پاور شو ۔ چیٸرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیال شریف پہنچ گٸے ۔ سرگودھا پولیس کی جانب سے انتہاٸی سخت ترین انتظامات کیٸے گٸے ۔ چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سیال شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوٸے کہنا تھا ۔

    سرگودھا: ہم نعیم الدین سیالوی صاحب کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں

    سرگودھا: پاکستان پیپلز پارٹی جو کہ قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے

    سرگودھا: بینظیر نے ہمیں اصول دیئے ہیں

    اسلام ہمارا دین ہے،جمہوریت ہماری سیاست ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور شہادت نصب العین ہے

    سرگودھا: ان اصولوں پر ہم کسی صورت کمپرومائز نہیں کر سکتے ۔ اب وقت کے ظالم وزیر اعظم سے مقابلہ کرنے میدان میں نکلے ہیں

    سرگودھا: ہم اعلان جنگ کر چکے ہیں اور 27 فروری کو کراچی سے نک کر اسلام آباد کا رخ کریں گے

    سرگودھا: جب سے یہ حکومت آئی ہے تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے

    سرگودھا: ہم نے انہیں کہا تھا کہ جو ڈیل آپ آئی ایم ایف سے کرنے جا رہے ہو یہ ملک تباہ کرنے مے مترادف ہے

    سرگودھا: اس ڈیل کا بوجھ عوام اٹھائے گی، پھر تین سال میں حکومت نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے .

    سرگودھا: وعدہ کیا تھا کروڑ نوکریوں، گھروں اور کرپشن کے خاتمہ کا

    سرگودھا: نوکریاں ڈینے کے بجائے جن کے پاس نوکریاں تھیں ان سے ںھی چھین لیں ۔
    سرگودھا: کسانوں کے ساتھ کھڑا ہو کرہم نے ٹریکٹر مارچ نکالے

    سرگودھا: اس وقت یوریا کا بحران ہے اور فصل کی قیمت نہیں دی جا رہی

    سرگودھا: پی پی پی کے دور میں فصلوں کا ریٹ ملتا تھا اور عزت بھی ملتی تھی

    سرگودھا: انہوں نے ہماری ریڑھ کی ہڈی زراعت کو تباہ کیا ہے

    سرگودھا: ہم نے ہمیشہ عوام کو مشکل سے نکالا ہے

    سرگودھا: ہم نے بے نظیر اںکم سپورٹ پروگرام دیا جس سے غربت دور ہوئی

    سرگودھا: عوام کو تسلی دی تھی کہ عوام مشکل میں ہے تو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کر دیا

  • سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ راہزنی و موٹرساٸیکل چور سمیت 4 ملزمان گرفتار

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ راہزنی و موٹرساٸیکل چور سمیت 4 ملزمان گرفتار

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ راہزنی و موٹرساٸیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ۔ چار موٹرساٸیکل کل مالیتی 2 لاکھ 70 ہزار ، 3 پسٹل 30 بور و نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد ۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی جراٸم پیشہ افراد کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد اقبال و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں ریڈ کر کے راہزنی و موٹر ساٸیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لیٸے ۔ گرفتار ملزمان سے 4 موٹر ساٸیکل کل مالیتی 2 لاکھ 70 ہزار روپے ، 3 پسٹل 30 بور و نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کر لی ۔ ملزمان علاقہ میں راہزنی و موٹرساٸیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔ اور تھانہ جھال چکیاں پولیس کو مطلوب تھے ۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے جدید و رواٸتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوٸے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ اور مال مسروقہ بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیٸے ھیں ۔مزید تفتیش جاری ھے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔

  • سرگودھا : صوباٸی جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی و ممبر پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ شاہ کی سرگودھا پریس کلب آمد ۔

    سرگودھا : صوباٸی جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی و ممبر پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ شاہ کی سرگودھا پریس کلب آمد ۔

    سرگودھا میں ممبر پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی جنرل سیکرٹری حسن مرتضی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 30 جنوری کو سیال شریف میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ انہیں جلسہ کی دعوت صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے خود دی ہے ۔

    سرگودھا پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسن مرتضی شاہ نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری اور غربت نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مزید وقت دیا تو شریک جرم ہونگے ۔ یپلز پارٹی گلی محلے کی نہیں ملک گیر جماعت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو حکومت کیخلاف متفقہ جدو جہد کرنا ہوگی ۔ پریس کانفرنس میں سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی ، ضلعی صدر نعمان مہوٹا اور دیگر قائدین موجود تھے ۔

  • سرگودھا : تحصیل ساہیوال کے قصبہ فاروکہ میں ٹیچر کا چوتھی کلاس کی طالبہ پر بیہمانہ تشدد ۔

    سرگودھا : تحصیل ساہیوال کے قصبہ فاروکہ میں ٹیچر کا چوتھی کلاس کی طالبہ پر بیہمانہ تشدد ۔

    سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے نواحی قصبہ فروکہ کے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول میں تعینات سکول ٹیچر کو چوتھی کلاس کی طالبہ کو بیہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر سسپینڈ کر دیا گیا، خالدہ نامی ٹیچر نے دو روز قبل چوتھی کلاس کی طالبہ کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر بچی کے والدین سراپاء احتجاج تھے

    دو روز قبل گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فروکہ میں تعینات خالدہ نامی ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر چوتھی کلاس کی طالبہ پر بیہیمانہ تشدد کیا اور طالبہ کے چہرے پر تھپڑ مارے تھے، جبکہ ننھی طالبہ مریم معافیاں مانگتی رہی، تھی، ظلم حد سے بڑھنے اور ناک سے خون بہنے پر بچی بیہوش بھی ہو گئی، لیکن سنگدل ٹیچر کو رحم پھر بھی نہ آیا، حالات تشویش ناک ہونے پر والدین نے ننھی طالبہ کو رورل ہیلتھ سینٹر فروکہ منتقل کیا، جہاں بچی کو طبی امداد کے بعد ہوش آ گیا، لواحقین نے جب ٹیچر سے رابطہ کیا تو ٹیچر نے بات کرنے سے انکار کر دیا، بچی کے والدین کی داد رسی کرنا تو دور بات، سنگدل ٹیچر نے والدین سے ملاقات کرنا بھی گوارا نہ کی، جس پر بچی کے والدین سراپاء احتجاج تھے، جب سارا معاملہ میڈیا کی زینت بنا تو محکمہ ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے، متعلقہ ٹیچر کو سسپینڈ کر دیا

  • سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات ۔ مزاحمت پر نوجوان قتل ۔

    سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات ۔ مزاحمت پر نوجوان قتل ۔

    سرگودھا: عادل پارک میں گھر میں ڈکیتی کی واردات۔ مزاحمت پر نوجوان قتل

    سرگودھا: ذراٸع کے مطابق 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا

    سرگودھا: ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان پر فائرنگ کر دی

    سرگودھا: فائرنگ سے ارشد محمود جاں بحق۔ ڈاکو 12 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ۔

    سرگودھا: واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ ۔ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے*

    سرگودھا وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے

    سرگودھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی تصور خان بھاری نفری کے ھمراہ موقعہ پر پہنچ گئے

    سرگودھا کرائم سین یونٹ اور فورینزک کی ٹیمیں بھی موقعہ پر پہنچ گئی ہیں

    سرگودھا وقوعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے

    سرگودھا وقوعہ کا مقدمہ درج کیا جا چکا ھے ۔

  • سرگودھا : تھانہ میانی پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    سرگودھا : تھانہ میانی پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

    سرگودھا تھانہ میانی کی بڑی کاروائی

    سرگودھا اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    سرگودھا بین الصوبائی سمگلر طارق اسلحہ سمگل کرتے گرفتار

    سرگودھا مختلف قسم کا جدید اسلحہ ، آلات اور ہزاروں گولیاں برآمد

    سرگودھا 26 پسٹل 30 بور 10 منی رائفلز 13 بندوق بارہ بور اور ایک ایل ایم جی برآمد

    سرگودھا 94 میگزین پسٹل 30 بور 56 بارہ بور اور مختلف آلات برآمد

    سرگودھا 11000 گولیاں پسٹل 30 بور 7000 گولیاں 9MM برآمد

    سرگودھا 3860 گولیاں 44 بور جبکہ 1920 گولیاں کلاشنکوف برآمد کر لیں

    سرگودھا اسلحہ کی سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے

    سرگودھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    سرگودھا پولیس جرائم سے پاک معاشرے کے لیے سرگرم عمل ہے
    ڈی پی او

    سرگودھا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے ڈی پی او

    سرگودھا ملزم سے مزید انکشاف کی توقع ہے ڈی پی او

    سرگودھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    ( ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا : تھانہ میانی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ۔

    سرگودھا : تھانہ میانی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ۔

    *سرگودھا پولیس مقابلہ*

    *سرگودھا قتل ،اغوا برائے تاوان،بھتہ خوری اور بنک ڈکیتی میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*

    سرگودھا ملزم اور اس کے ساتھی اجرتی قاتل اور آٹھ سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے

    سرگودھا ملزم بدنام زمانہ ککر گینگ کا سرغنہ تھا

    سرگودھا اور منڈی بہاوالدین میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے

    سرگودھا چند روز قبل ملزمان نے تصور وینس نامی شخص کو سرعام قتل کر دیا تھا

    سرگودھا ملزمان نے واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی

    سرگودھا ملزمان کی ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پیدا کرتے تھے

    سرگودھا تھانہ میانی پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی

    سرگودھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی

    سرگودھا پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی ملزمان کی سیدھی فائرنگ

    سرگودھا پولیس کی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ
    سرگودھا فائرنگ کے اختتام پر
    پولیس کا سرچ آپریشن

    سرگودھا ایک ملزم کی لاش ملی جس سے ناجائز اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد

    سرگودھا ملزم اشتہاری غلام مرتضیٰ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سرگودھا ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

    سرگودھا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

    سرگودھا ڈی پی او ڈاکٹر
    رضوان احمد خان کے حکم پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
    (ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا : تھانہ صدر پولیس کی فوری کارواٸی ۔ ننھی بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالہ کر دیا ۔

    سرگودھا : تھانہ صدر پولیس کی فوری کارواٸی ۔ ننھی بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالہ کر دیا ۔

    سرگودھا تھانہ صدر پولیس کی فوری کاروائی ننھی بلانستہ کو بڑے حادثے سے بچا لیا

    سرگودھا گمشدہ کمسن بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا

    سرگودھا ننھی بلاستہ عرف ککی بعمر ڈھائی سال اپنے کزن کے ساتھ گھر سے باہر نکلی

    سرگودھا تھوڑی دور جا کر کزن واپس آگیا اور بچی کو وہیں چھوڑ دیا

    سرگودھا بچی چلتی چلتی گھر سے 6 کلومیٹر دور چلی گئی

    سرگودھا پولیس کو 15پر اطلاع ملی

    سرگودھا ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے فوری کاروائی کا حکم دیا

    سرگودھا ڈی ایس پی صدر کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں

    سرگودھا گشت پر مامور تمام گاڑیوں اور محافظ اسکواڈ کو متحرک کیا گیا

    سرگودھا بچی کی تلاش کے لیے ڈرون کیمرے کا استعمال بھی کیا گیا

    سرگودھا سات گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد کمسن بلانستہ کو ڈھونڈ لیا گیا

    سرگودھا بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے ہے

    سرگودھا بچی کے والدین کی پولیس کو دعائیں اور اظہار تشکر

    سرگودھا ہر عمر کے شہری کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ڈی پی او

    سرگودھا والدین اپنے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑ یں ڈی پی او

    سرگودھا بچوں پر خصوصی توجہ دیں گھر سے دور نہ جانے دیں ڈی پی او

    سرگودھا اچھی کارکردگی پر تمام ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان ۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان