سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سی ای او ایجوکیشن کا سرکاری گاڑی کا غیر قانونی استعمال،پٹرول کی مد میں 6ماہ سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیاویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ،TA/DAاور غیر قانونی وزٹ ڈال کر بھی گھپلوں کا انکشاف،سومواروالے دن سیکرٹری ایجوکیشن کو حاضری رپورٹ بھی بوگس جانے لگی،ضلع چنیوٹ پولیس نے تیز رفتاری پر چالان کر دیا،ڈپٹی کمشنر،کمشنر سرگودھا ڈویثرن،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب،وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھٹی نے پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن مکاؤ مہم کی دھجیاں بھکیر تے ہوئے پٹرول کی مد میں سرکاری خزانہ کو عرصہ 6ماہ میں لاکھوں کا چونا لگا چکے ہیں موصوف جب سے سی ای او ایجوکیشن سرگودھا تعینات ہوئے ہیں ہر ہفتہ کو سرکاری گاڑی نمبر SGP-950میں گاڑی کی ٹینکی بھروا کر اپنے ذاتی استعمال کے لئے گھر لے جاتے ہیں اور ہرسوموار کو واپس آجاتے ہیں جبکہ سوموار والے دن سیکرٹری ایجوکیشن کو حاضری رپورٹ بھی بوگس بھجوائی جاتی ہے جبکہ ان کی خاندانی فوتگی پر ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کی سرکاری گاڑی بھی چا ر دن کے لئے مامو ں کانجن ان کے استعمال میں رہی موصوف ٹی اے ڈی کے لالچ میں سکولوں کے وزٹ بھی بوگس ڈالتے ہیں اور جب میانوالی سے سرگودھا ٹرانسفر ہو کر جوائن ہوئے تو انہوں نے فیملی شفٹ کے لئے 1لاکھ 15ہزار کا ٹی اے ڈی وصول کیا تھا حالانکہ ان کی فیملی بھی شفٹ نہ ہو ئی تھی موصوف ماموں کانجن کے رہائشی ہیں گزشتہ روز جب سرکاری گاڑی پر گھر جانے کے لئے نکلے تو ضلع چنیوٹ پولیس نے تیز رفتاری پر ان کا چالان کر دیاجس کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
Category: سرگودھا

چیف کمشنر ایف بی آرسرگودھا سردار علی خواجہ کی سربراہی میں ایف بی آر سرگودھا کا اہم اجلاس۔
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ایمنیسٹی سکیم کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر چیف کمشنر ایف بی آرسرگودھا سردار علی خواجہ کی سربراہی میں
ایف بی آر سرگودھا کا اہم اجلاس۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینئر افسران نے شرکت کی.اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے۔
شہری علاقوں میں 2 کنال یا اس سے زیادہ سائز کے گھروں میں رہنے والے افراد کی انکم اور اثاثہ جات کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے
2400 CC
یا اس سے اوپر کی گاڑیوں کے مالکان کی انکم اور اثاثہ جات کی تفصیل معلوم کی جائے گی
ایف بی آر کا جو ملازم بھی ٹیکس چوروں کے ساتھ ملی بھگت کرتے پایا گیا اس کے خلاف چیف کمشنر کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ۔ ایسے ملازمین پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
ذمہ دار ٹیکس گذاروں کو پوری عزت اور سہولت فراہم کی جائے گی۔
چھوٹے تاجروں کو کوئی حراساں نہیں کرے گا-
تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
چیف کمشنر سرگودہا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں۔ مل کر اس ملک کو خود انحصاری کی منزل تک پہنچائیں گے
ایک لاکھ پچیس ہزار انڈسٹریل بجلی کے کنکشنز کا ڈیٹا لے لیا گیا ہے۔ ایسے تمام افراد کو پہلے مرحلے میں ایف بی آر میں رجسٹر کرا کر فائلر بنوایا جائے گا ۔ ٹیکس بعد میں حقائق کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔ کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔
سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان
سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان
یہ سرگودھا بلاک نمبر 13چوک رشید کالونی کا علاقہ ہے جہاں پر سیوریج کے گندے پانی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے سیوریج کے گندے پانی سے محلے داروں اور راہگیروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً نمازیوں کا کپڑوں کو پاک صاف رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے آئے دن گٹروں سے گندا پانی ابلتا رہتا ہے اہل محلہ بہت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی سے مچھر پیدا ہو رہا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں بیماریوں سے بچے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دروغہ کو بھی کئی بار کہا مگر کوئی گٹروں کی صفائی نہیں کرنے آتا اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہنا روزانہ کا معمول بن گیا ہےاہل محلہ کی ٹی ایم او کے افسران سے گزارش ہے کہ اس گندگی سے ہماری جان چھڑوائی جائےاور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے

صدر بازار شاہپور میں تجاوزات کی بھرمار
سرگودہا،شاہپور(نمائندہ باغی ٹی وی) صدر بازار شاہپور میں تجاوزات کی بھرمار, ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیور نے بازار کے اندر اڈا بنا رکھا ہے تفصیلات کے مطابق شاہپور صدر کے بازار میں ریڑھی بانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور جبکہ رکشہ ڈرائیوروں نے بازار کے اندر سٹینڈ بنا لیے ہیں پیدل چلنے والے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سبزی اور فروٹ کے ریٹ آسمان سے باتیں کررہے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں صدیق, اصغر علی, فاروق, اسد اور صغیر احمد نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی بانوں, رکشہ ڈرائیوروں اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

تھانہ مٹھ ٹوانہ کے باھر موٹر سائیکل سوار افراد کی دوسری پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ
سرگودہا،جوھر آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ مٹھ ٹوانہ کے باھر موٹر سائیکل سوار افراد کی دوسری پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ تفصیلات کے مطابق
فائرنگ کا واقعہ صلح کے بعد پیش آیا۔فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں پارٹیوں کے درمیان سمجھوتا کرانے والے سابق چیئرمین یو سی روڈہ نور پور تھل ملک فلک شیر جوئیہ کے صاحبزادے اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر جوھر آباد کے ٹیچر ملک جبیب اللہ جوئیہ شدید زخمی ۔جبکہ باپ محفوظ رھا۔ زخمی حبیب اللہ ملک کی حال ھی میں شادی ھوئی ھے۔۔
فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار افرد فرار ہو گئے
جبکہ شدید زخمی حبیب اللہ ملک کو پہلے ڈی ایچ کیو ھسپتال جوھر آباد اور حالت زیادہ خراب ھونے پر لاھور ریفر کر دیا گیا۔۔۔
فائرنگ کے موقع پر بھگ دڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا ۔
شہریوں کا واقعہ مذکورہ پر شدید احتجاج ۔۔اور آر پی او سرگودھا رینج اورڈی پی او خوشاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ

عدالتی بیلف بھی اب موٹر سائیکل چلائے گااور مجرم عدالت لائے گا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ہائیکورٹ کے حکم پر عدالتی بیلف کو موٹر سائیکل فراہم کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق
مختلف عدالتوں کے بطور بیلف کام کرنے والے 116 اہلکاروں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے موٹر سائیکل تقسیم کیےعدالتی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقدمات کے تیز ترین ٹرائل میں مدد ملے گی، سیشن جج سرگودھا
موٹرسائیکل فراہم کرنے کی تقریب میں ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے بھی شرکت کی
تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق تارڑ۔ سینئر سول جج محمد عظیم اختر بھی موجود تھے

مسلم لیگ ن لائرز فورم نے بھی منڈی بہاؤالدین جلسے میں شرکت کی
سابق صدر سرگودھا ڈسٹرکٹ بار سردار عنصر بلوچ صاحب ایڈووکیٹ’چوہدری عقیل گجر ایڈووکیٹ’طارق وڑائچ ایڈووکیٹ’چوہدری علی رضا گجر ایڈووکیٹ’امجد پڈھیار ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء صاحبان کے ساتھ قائد محترم اسیر جمہوریت میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اس موقع پر سابق ایم این اے مسلم لیگ ن این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی بھی ہیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بڑے شہروں کے ریجنل دفاتر میں سیکڑوں افسران و اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر نے 16 شہروں میں گریڈ 16 تا 9 تک کے افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے، جن ریجنز میں تبادلیے کیے گئے ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پشاور،گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،کوئٹہ، ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی گریڈ 16 سے 9 تک کے افسران و اہلکاروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں گریڈ 16 سے 9 تک کے 726 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے جب کہ لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

مریم نواز کل منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کریں گی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کل منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گی اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پارٹی عہدیدران اور ورکرز کا کہنا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بھرپور پاور شو کا مظاہرہ کریں گے
عوامی رابطے تیز کر دیے ہیں کل سے عمران خان کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف مریم نواز جلسوں کا آغاز کریں گی اس سے پہلے کیپٹن (ر)صفدر منڈی بہاؤالدین کا دورہ کر کے انتظامی امور کا جائزہ لے چکے ہیں
مسلم لیگ ن کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ نہیں کرنے دیں گے انتظامیہ
منڈی بہاؤالدین(نمائندہ باغی ٹی وی) مریم نواز کے جلسہ کو روکنے کیلئے پولیس کا گراونڈ پہ چھاپہ
پولیس نے مین گیٹ بند کروا دیئے پولیس اہلکار تعینات
کرسیاں لگانے اور اسٹیج سجانے والے چھ کارکن گرفتار
پولیس نے زبردستی ٹرکوں میں سامان لوڈ کروانا شروع کر دیا
کوریج کرنے والے صحافیوں کو پولیس نے دھکے دیئے پولیس کا کہنا ہے
مسلم لیگ ن کو کسی صورت جلسہ نہیں کرنے دیں گے









