سرگودہا: تھانہ بھیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، چار گرفتارملزمان سے چرس، شراب سمیت پسٹل30بور بھی برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر اسد ذیشان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران ملزمان عامر فاروق ولد سلطا ن سکنہ خان محمد والا سے چرس1050گرام، فیصل عباس ولد بشیر احمد سکنہ بھیرہ سے شراب5لیٹر، ممتاز سکنہ جہاں پور سے پسٹل30بور اور علی حسن ولد اکرم سکنہ چاوہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
Category: سرگودھا

تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ برآمد

تھانہ عطاء شہید پولیس کی کاروائی چرس بر آمد
سرگودہا:تھانہ عطاء شہید پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید راؤ عارف جاوید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اعجاز حسین اور محمد طارق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ عطاء شہید کے علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ناصر سجاد سکنہ124جنوبی سے چرس500گرام، حسن سکنہ لالیاں سے چرس525گرام اور محمد عاقب سکنہ ونوکہ سے چرس550گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ماں بیٹے سمیت چار افراد منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودہا:تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، ماں بیٹے سمیت چار ملزمان منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر قیصرالہی نے سب انسپکٹر احمد شیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ریاض احمد، محمد اشرف اور ندیم اقبال پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ ساہیوال کے علاقہ وجھ میں کاروائی کے دوران بدنام علاقہ منشیات فروش مسماۃ نسرین بی بی بیوہ ناصر عباس سے چرس1260گرام اور ہیروئن300گرام، مدثر عباس ولد عنصر سے چرس1360گرام، علی حیدر ولد ناصر عباس سے چرس570گرام اور ندیم عباس ولد زبیر سے چرس560گرام برآمدہوئی۔گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
سرگودہا پولیس نے بھاری مقدار میں شراب بر آمد کر لی
سرگودہا: پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، دس گرفتارملزمان سے چرس، چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے محسن رضا سکنہ پیر محمد کالونی سے چرس420گرام،تھانہ میلہ پولیس نے عمر حیات سکنہ چھنی ڈال سے چالوبھٹی سمیت 87لیٹر دیسی شراب، تھانہ جھاوریاں پولیس نے محمد اسلم سکنہ مانکے والا سے بندوق12بور،تھانہ صدر بھلوال پولیس نے محمد عرفان سکنہ نبی شاہ بالا سے بندوق12بور،جواد احمد سکنہ سردار پور نون سے پسٹل30بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے سمیع اللہ سکنہ 54شمالی سے بندوق12بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے عامر جاوید سکنہ 11شمالی سے پسٹل30 بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ثمر عباس سکنہ 21جنوبی سے پسٹل30بوراورتھانہ شاہ پور صدر پولیس نے حمید سکنہ لنگڑ پل سے پسٹل30بور،ذوالفقار سکنہ شاہ پور صدر سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ایلیٹ فورس کا جوان ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ایلیٹ فورس سرگودہا کے جوان عمیر خان کل رات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جو کہ ICU میں زیر علاج ہیں ۔
ڈی۔پی۔او۔ سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ DHQ سرگودھا کے ہمراہ ایلیٹ فورس کے جوان کی ہسپتال میں عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔اور ایلیٹ فورس کے جوان کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
سرگودھا میں 3 نئے ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع کر دیئے گئے
سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی )شہر میں 3 نئے ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع کر دیئے گئے شہر بھر میں اس وقت لڑکوں کےلیے صرف ایک انبالہ کالج ہے 2 ہائر سیکینڈری اور 1 ڈگری کالج شامل ہے ضلع بھر میں اس وقت صرف 1 انبالہ ڈگری کالج ہے
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال میں سرگودہا شہر میں 3 کالج بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 2 لڑکوں کیلیے اور ایک لڑکیوں کا کالج بنایا جائے گا جس کیلیے محکمہ ایجوکیشن نے اقدامات شروع کر دیے ہیں گورنمنٹ کالج سرگودہا کو ختم کر کے یونیورسٹی قائم کی گئی تھی جبکہ گورنمٹ نوازشریف کالج شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے اس طرف طلباء کا رجحان کم ہے
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر موت بانٹنے میں مصروف
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر موت بانٹنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق
کل چکڑالا شہر کا ایک غریب لڑکا بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا گھر والے فوراً بچے کو ساہیوال سول ہسپتال لے کر پہنچے تو وہاں ڈیوٹی پر موجود گھٹیا ڈاکٹر صاحب نے بغیر کسی تحقیق کے کہا کہ بچہ فوت ہوگیا ہے ۔
وہ بیچارے روتے چیختے اس بچے کو گھر واپس لے کر آگئے۔
اچانک ایک خاتون کا ہاتھ اس بچے کی نبض پر پڑا تو اس کی نبض چل رہی تھی۔
گھر والے فوراً بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا لے کر گئے۔ وہاں پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا اور کہا کے اس بچے کی پانچ منٹ پہلے ڈیتھ ہو گئی ہے اگر آپ لوگ پندرہ منٹ پہلے آ جاتے تو شاید یہ بچہ بچ جاتا
سابق مئیر سرگودہا کی حمزہ شہباز سے خصوصی ملاقات
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سابق مئیر سرگودہا اسلم نوید کی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے خصوصی ملاقات گزشتہ روز ان کے چیمبر میں ہوئی تفصیلات کے مطابق سابق مئیر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی سرگودہا کے حوالے بات کرتے ہوئے حملہ شہباز نے پر امید لہجے میں کہا کہ سنچائ اللہ حکومت مخالف تحریک میں سرگودہا کی عوام اہم کردار ادا کرے گی سرگودہا مسلم لیگ ن کا ہے اور سرگودہا کی عوام کبھی نواز شریف کو مایوس نہیں کرے گی

سرگودہا ضلعی انتظامیہ کی فلڈ وارننگ جاری
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے فلڈ وارننگ جاری کر دی گزشتہ بارشوں کے نتیجے میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے 100 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے تھے جس سے فصلوں کا شدید نقصان ہوا سدا کمبوہ،جھاوریاں اور کدھ لتھی کے علاقوں سے مقامی لوگ پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں مزید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وارننگ دیتے ہوئے مزید دیہات خالی کرنے کا کہہ دیا ہے

معروف ہوٹل کا مینجر رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی خیام چوک میں واقع الحیات ہوٹل میں بدکاری کرتے ہوئے ہوٹل کا مینجر اور خاتون سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فحاشی کا اڈہ چلانے والے ہوٹل مینجر حامد اور زناء کاری میں مصروف کومل بی بی اور علی عبداللہ کو پولیس نے گزشتہ رات برہنہ حالت میں گرفتار کر کیا تھانہ کینٹ پولیس نے سب انسپکٹر محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا









