سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا،
نےناقص کارکردگی پرچار تھانوں کے ایس ایچ اوزکو لائن حاضرکردیا
نئےایس ایچ اوزتعینات
سرگودھا لائن حاضرہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک دوست محمد”
ایس ایچ اوتھانہ بھلوال صدر ملک عظمت جوئیہ”
ایس ایچ اوشاہ نکڈرسمیع اللہ خان ”
ایس ایچ اوبھیرہ محمدنواز لالی شامل ہیں” ”
سرگودھاانسپکٹرملک محمد طارق کوایس ایچ او تھانہ سٹی سرگودھا”
سب انسپکٹر عارف حسین چیمہ کوایس ایچ اوتھانہ شاہ پورصدر”
سب انسپکٹر ذیشان احمدکو ایس ایچ اوتھانہ بھیرہ”
سب انسپکٹراسداویس کو ایس ایچ اوتھانہ اربن ایریا” اورانسپیکٹر ملک عنایت اللہ کلیانہ کوانچارج شکایات سیل ڈی پی او آفس تعینات کردیا گیا
Category: سرگودھا
-

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے تبادلے
-

پھلروان میں 65 سالہ بزرگ کو ڈنڈوں سے تشدد کر کے موت کے گاٹ اتار دیا
سرگودہا،پھلروان (نمائندہ باغی ٹی وی )پھلروان کے نواحی علاقے میں ذاتی رنجش پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بے رحمی سے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق پھلروان کے نواحی علاقے چکیاں پھلروان میں درینہ رنجش پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقتول کو کھیتوں میں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے مقامی افراد نے 65 سالہ نواز کو ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا جہاں سے مقتول کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوراٹر سرگودھا ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 65 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور ملزمان خاندان کی عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی اور مخالف پارٹی کے ملزمان نے موقع پاکر 65 سالہ شخص کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا دیا تھانہ پھلروان پولیس نے نعش قبصہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا
-

سرگودھا قبرستان بھی غیر محفوظ، درندہ صفت جعلی عاملین نے ڈیرے جما لئے
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) مڈھ موڑ قبرستان میں دفن کی جانے والی خواتین کی بے حرمتی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا جعلی عاملین کا کالے جادو کرنے کے لئے مردہ خواتین سے زیادتی کا انکشاف تفصیلات کے مطابق دفن کی گئی خاتون فوزیہ بی بی کو لواحقین دفن کر کے گئے تو علی الصبح میت قبر سے باہر پائی گئی گورکن نے میت کے لواحقین سے رابطہ کر کے نعش دوبارہ دفنا دی
مڈھ موڑ قبرستان میں پندرہ روز کے دوران مردہ خواتین سے زیادتی کا تیسرا واقع ھے
قبرستان کے گردو نواح میں درندہ صفت جعلی عامل نے خوف و ہراس پھیلا دیا
تین مردہ خواتین دفنائے جانے کے بعد قبر سے باہر پائی گئیں
پولیس کو اطلاع اور ملزم کئ نشان دہی کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آ سکی
اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ کی لہر محلے کے نوجوانوں نے اپنی مدد اپ کے تحت قبرستان میں پہرہ دینا شروع کر دیا جعلی عامل کا نام اشرف چشتی بتایا جا رہا ھے جسے ابھی گرفتار نہیں کیا جا سکا علاقے کے افراد جعلی عامل کو قتل کرنے کے در پے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی -

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کا عید پر خصوصی پیغام
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاحسن مشتاق سکھیرا نے عید پر اپنے حصوصی پیغام میں کیا کہ ہماری عید یہی ہے کہ عوام کی عید خیر سے گزرے
تمام امت مسلمہ اور اہلیان سرگودھا کو سرگودھا پولیس کی طرف سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں انہوں نے مزید کہا کہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے عید کے موقع پر پولیس سے خصوی تعاون کریں مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں -

اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو جرمانےکر دیے گئے
سرگودھا: کمشنر سرگودھا ظفر اقبال شیخ کی ہدایت پر اوورچارنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے نے 146 ویگن بس اڈے چیک کیے اوورچارنگ کرنے والے 15 ٹرانسپورٹروں کو جرمانے بھی کیے
کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر ٹرانسپورٹروں سے زائد کرائے کی ریکوری کرکے مسافروں کو واپس کیے گئے
سرگودھا: ٹرانسپوٹراڈوں کو چیک کرنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا کسی بھی شکایت پر کارروائی ہو گی کمشنر سرگودہا نے نوٹس لے لیا -

عید سے پہلےمنشیات فروشی عروج پر ہزاروں بوتل شراب بر آمد
سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، بدنام زمانہ چارشراب فروشوں سے ہزاروں بوتلیں شراب برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے مختلف علاقہ 49شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروشوں عمران عرف میانی ولد مشتاق قوم عیسائی اور عظیم عرف کاشی ولد اسلم اقوام عیسائی سکنائے چک49شمالی سے ساڑھے چار ہزار سے زائد بوتلیں شراب برآمد ہوئیں، ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگئے جبکہ مریم ٹاؤن کے قریب ریڈ کرکے ملزمان عمران بشیر ولد بشیر مسیح اور اسکی بیوی مسماۃ صنم بی بی کو 150بوتل شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ چاروں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ ملزمان نے یہ شراب عیدالفطر کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنی تھی۔ملزمان عمران عرف میانی اور عظیم عرف کاشی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودہا عیدالفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا اہم مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے
سرگودھا: ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ
سرگودھا: عیدالفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 1500سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن مشتاق سکھیرا نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئےعیدالفطر کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا بڑامذہبی تہوار ہے نماز عید الفطر کےسلسلہ میں ضلع سرگودہا میں 500مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جن میں سے عید الفطر کے24اجتماع کھلے میدان میں ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ اہم مساجد اور کھلے اجتماعات پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے ہر فرد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔نماز عید الفطر کے اوقات میں شہر کے اہم مقامات پر پولیس افسران واہلکاران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے ۔عیدالفطر کے موقع پر ضلع کے داخلی وخارجی راستو ں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مساجد ، عباد ت گاہوں ، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پرپولیس اہلکاراں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ ایلیٹ فورس اورموٹر سائیکل ا سکواڈ عید کی نماز کے اوقات میں متواتر گشت کریں گے نماز عید کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح اہلکار بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی گشت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گااور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت لاپراہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود کریں گے ۔ -

سرگودہا نماز عیدالفطر کے اوقات کار جاری مرکزی عید گاہ میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی
سرگودہا(رپورٹر باغی ٹی وی)سرگودھا میں نماز عید الفطر کے اوقات کار
مرکزی عید گاہ میں نماز عید صبح7:00‘
امام بارگاہ قصر القائم 8:00‘
امام بارگاہ لیاقت کالونی 7:00‘
عید گاہ کینٹ ویو پارک پی اے ایف روڈ7:30‘
ہائی سکول گراﺅنڈ حیدر آباد ٹاﺅن7:00‘
جامع مسجد معاویہ واٹر سپلائی روڈ7:30‘
جامع مسجد حنفیہ بلاک18 صبح7:15‘
جامع مسجد فاروق اعظم سیٹلائٹ ٹاﺅن7:00‘
جامع مفتاح العلوم سیٹلائٹ ٹاﺅن7:00‘
جامعہ مسجد بلاک 1 میں6:30‘
جامع مسجد عثمانیہ کوٹ فرید روڈ7:00‘
جامع مسجد صابری رحمان پورہ6:30‘
جامع مسجد اسلام پورہ 7:30‘
جامع مسجد بلاک 16 میں7:00 بجے‘
جامع مسجد رحمانیہ رحمان پورہ6:30‘
جامع مسجد بلال ظفر کالونی 7:00‘
جامع مسجد موتی بلاک نمبر2 میں5:15‘
جامع مسجد عمر فاروق گلشن جمال7:00‘
جامع مسجد القاسم بلاک16 میں5:30‘
صدیق اکبر امام ٹاﺅن7:00‘
جامع مسجد عمر بن خطاب جاوید کالونی 6:30‘
جامع مسجد جمیل پاک 7:00‘
ریاض الجنہ محمدی کالونی 7:00‘
جامع مسجد قباءرحمان پورہ 7:00‘
جامع مسجد طوبی بلاک8 میں7:00‘
جامع مسجد الحفیظ ملت پارک گل والہ 7:00‘
جامع مسجد طوبی عزیز بھٹی ٹاﺅن 6:30‘
مرکزی عید گاہ وجھ8:00‘
جامع مسجد عمر فاروق چک95جنوبی8:00‘
جامع مسجد چک88 جنوبی 8:00‘
جامع مسجد فاروق اعظم چک36 شمالی 8:00‘
جامع مسجد دلباغ 7:00‘
دارالعلوم ذکریا 49 ٹیل سرگودھا میں نماز عید 6:30بجے
ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ کوٹ فرید 6:45
اقبال کالونی پارک 6:30 ادا کی جائے گی۔ -

شہدا کی فیملیز کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھنا ہماری اولین ترجیح
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )شہدا کی فیملیز کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے
ریجنل پولیس افسر سرگودھا سید خرم علی اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر حسن مشتاق سکھیرا آج شہید کانسٹیبل ساجد حسین اور شہید کانسٹیبل عابد حسین کے گھر پہنچے اور دونو ں شہید بھائیوں کی والدہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ریجنل پولیس افسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کپٹن ر عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق شہدا کی فیملیز ہمیشہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل رہیں گی جب کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ اللّه پاک نے آپ کو اس عظیم ماں کے رتبے سے نوازا ہےکہ جس نے اپنے 2 جوان بیٹے اس ملک کی خاطر قربان کر دئیے ۔شہدا کی اس عظیم ماں کو عید کی مناسبت سے راشن اور دیگر تحائف کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر 2 شہید بیٹوں کی ماں کا کہنا تھا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ 2 شہید بیٹوں کی والدہ ہیں جنہوں نے سرگودھا پولیس کی طرف سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ -

بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ سلطان کالونی ریڈ کرکے بدنام زمانہ شراب فروش غفار مسیح ولد اقبال مسیح قوم عیسائی سکنہ سلطان کالونی کو 120لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔