سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )سماء ٹی وی چینل کے خوشاب سے رپورٹر رانا ظہیر
اور آپ چینل کے خوشاب سے رپورٹر مرزا عبدالستار پر تشدد کا معاملہ
تھانہ خوشاب میں رانا ظہیر کی مدعیت میں ڈاکخانہ کے تین نامزد طاہر سیف اللہ پوسٹ ماسٹر،اظہر کنڈان کلرک ڈاکخانہ،محمد اسحاق بلوچ سپرینڈنٹ ڈاکخانہ اور گیارہ نامعلوم ملازمین کیخلاف دفعات /506/47/149/342/457/ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا گزشتہ روز ڈاکخانہ ملازمین نے صحافیوں پر تشدد کیا تھا اور کیمرے توڑ دیے تھے
Category: سرگودھا

صحا فیوں پر تشدد کا معاملہ تھانہ خوشاب میں ایف آئی آر درج
خوشاب میں ڈاکخانہ ملازمین کا کوریج کرنے والی صحافیوں کی ٹیم پر حملہ، بدترین تشدد سے 3 زخمی، کیمرے توڑ ڈالے
بزرگ پنشنرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈاک خانہ خوشاب جانے والی میڈیا ٹیم پر ڈاکخانہ ملازمین نے بدترین تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑڈالے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاک خانہ ملازمین کے تشدد سے سماء ٹی وی کے رانا ظہیر، آپ نیوز کے ستار مرزا اور ہم نیوز کے وقاص شامل ہیں. زخمی صحافیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں داخل کروا دیا گیا ہے. خوشاب میںپیش آنے والے اس واقعہ کی جوہر آباد خوشاب سمیت ملک بھر کی تمام صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے اور صحافیوں پر بلاوجہ بہیمانہ تشدد کرنے والے ڈاکخانہ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
رانا ظہیر جو اس واقعہ میںبری طرح زخمی ہوئے ہیں. خوشاب میںالیکٹرونک میڈیا کے صدر ہیں. وادی سون پریس کلب کے عہدیداران الطاف چغتائی، ملک احمد سعید اعوان اور ملک زاہد فاروق اعوان و دیگر نے اس افسوسناک واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
پی ایف یو جے اور پاکستان میڈیا کونسل نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے.

شاہ نکڈر چار افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ماں بیٹا جاں بحق
سرگودھا (شاہ نکڈر )چارافرادکی گھرمیں گھس کرفائرنگ نمبردارکی بیوی بیٹاجاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ملزمان فائرنگ کرتےہوئےفرار تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ نکڈرکےعلاقہ چکاسہراب والاکےرہائشی نمبرداراللہ دتہ کےگھرمیں چارافرادگھس آئےاوراندھادھندفائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سےاللہ دتہ نمبردارکاجواں سالہ بیٹاخاورخان بیوی نوربھری موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ بیٹی نادیہ بی بی شدیدزخمی ہوگئی ملزمان فائرنگ کرتےہوئےموقع سےفرارہوگئےوجہ عنادسابقہ دشمنی بتائی گئی ہے

سرگودہا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن حرکت میں آ گیا جانیے اس خبر میں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے15عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے _تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے شہر اور کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں واقع 68علاجگاہوں پر چھاپے مارکر غیر قانونی طور پر کام کر نے والی عام علاجگاہوں ،دندان ساز وں اور دواخانوں کو بند کر دیا ۔
ممتاز ڈینٹل کیئر،ابو بکرکلینک،ہاشمی کلینک،اسلم دواخانہ،ندیم کلینک،ارشد ڈینٹل سروس،آد م کلینک،جاوید دندان سازکو سر بمہر کر دیا گیا ۔
بلال ڈینٹل میٹریل اینڈ کلینک،نورکلینک، الشفا کلینک اورارشد علی کلینک بھی بند کر دیے گئے ۔
کمیشن نے ضلع میں اب تک 1,856علاجگاہوں پر چھاپے مار کر442عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں جبکہ 506عطائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔
انٹر پول کے ذریعے اشتہاری ملزم گرفتار خبر آگئی
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) انٹر پول کے ذریعے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم حسن امجد ولد محمد امجد کو بذریعہ انٹرپول مسقط سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتارملزم حسن امجد نے اپنے ساتھی مبشر کے ساتھ ملکر سال 2015 میں بلدیاتی الیکشن میں ملزمان کی مرضی سے ووٹ نہ دینے پر محمد شفیق عرف ظفری کو ناحق قتل کردیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک مسقط فرار ہوگیا تھا۔جس پر بذریعہ ریڈ وارنٹ ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا اور انٹر پول کے ذریعے ملزم کو مسقط میں گرفتار کر لیا گیا ملزم حسن امجد کو انٹرپول کے ذریعے مسقط سے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پرایف آئی اے حکام نے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

نئے پاکستان کا پوسٹ ماسٹر جلاد بن گیا تازہ خبر
سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی)نئے پاکستان میں پوسٹ ماسٹر جلاد بن گیا بزرگ پنشنرز کے مسائل اجاگر کرنے پر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب خوشاب کے صدر اور نجی ٹی وی چینل کے نمائندے رانا ظہیر ساجد پر ڈاکخانہ خوشاب کے افسران اور ملازمین نے حملہ کر دیا کیمرے توڑ ڈالے.حملے میں رانا ظہیر اور اس کی ٹیم کو شدید زخمی کر دیا۔اس کے علاوہ نجی چینلز کے نمائندگان ستار مرزااور وقاص شاید زخمی ہیں ۔زخمیوں کو ریسیکو1122
نے DHQ ھسپتال شفٹ کر دیا۔صحافی تنظیموں کی شدید مذمت سامنے آگئی حکومتی عہدیداروں سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا
محکمہ پولیس میں سستی، کاہلی کے مرتکب اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہےایس پی انویسٹی گیشن سرگودہا نے بتا دیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا امتیاز محمود نے کہا ہے کہ پولیس محدود وسائل کے باوجود عوام کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی کےلئے رات دن کوشاں ہے، محکمہ پولیس میں سستی، کاہلی کے مرتکب اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں و افسران کو شاباش دی جاتی ہے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تا کہ پولیس کا مورال بلند رہے۔ اشتہاری، مفروروں، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عید الفطر کے موقع پر کریک ڈاﺅن کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے دیا گیا ٹارگٹ پورا کریں، اس ضمن میں کوئی سستی، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ آج سے ضلع بھر میں عید کے ایام تک سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، اندرون شہر تمام بازاروں میں پولیس ٹیموں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شہر کے بازاروں میں تعینات کی گئی ہے تا کہ عید کی خریداروں کےلئے آنے والے حضرات بالخصوص خواتین اور بچوں کو کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔ پارکوں میں بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ قبل ازیں ایس پی انویسٹی گیشن امتیاز محمود نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاﺅن شہزاد فیض، انسپکٹر عبدالرزاق، سب انسپکٹراعجاز الحق قریشی، اے ایس آئی نواز اور دیگر کو شیلڈیں دیں۔ اس موقعہ پر الیکٹرانک میڈیا کلب کے سرپرست اکرم عامر، صدر سیف خان، جنرل سیکرٹری جنید خان، عمیرضیاء،سفیان وحید، گلزار علی سید، صدر یونین آف جرنلسٹس ذوالفقار ہاشمی، ملک کامران، میاں ریاض،عدیل چوہدری، سجاد اکرم، نعیم فیصل، اشرف ندیم سمیت صحافیوں، معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سورج قہر برسانے لگا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا شہر اور اس کے گردونواح میں موسم شدت اختیار کر گیاسورج نے قہر برسانا شروع کر دیا درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے زندگی مفلوج ہو گئی شدید گرمی کی وجہ سے شہر کے بازار اور گلیاں سنسان نظر آنے لگے چرند،پرند،اور جانور بھی گرمی سے بد حواس نظر آنے لگے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے شہریوں کا کہنا ہے کہ روزہ کی حالت میں باہر نکنا محال ہو گیا ہے
شدید گرمی سے پیاس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کام کرنے کے قابل نہیں رہتا جبکہ بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بعض علاقوں میں وولٹیج پوری نہ ہونے کے باعث شہری تبدیلی سرکار کو کوستے نظر آتے ہیں مساجد میں معمول کی نمازوں میں اور تراویح کی نمازوں میں خصوصی بارش کیلیے دعائیں کی جا رہی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں اور عید کے روز بھی شدید گرمی ہو گی
بھیرہ انٹر چینج سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
سرگودھا:بھیرہ انٹرچینج پولیس کی کاروائی، خاتون کی آڑ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، گرفتارتین ملزمان سے بھاری مقدار میں افیون اور چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موٹروے انٹرچینجز اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ڈی ایس پی ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک غلام عباس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ نواز ظفر نے سب انسپکٹر ذیشان اسد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھیرہ انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبرLRD-8783کو روک کر چیک کیا تو کار میں سوار پشاور کے رہائشی ملزمان سرور خان ولد بہادر خان اور اسکی بیوی مسماۃ شبنم بی بی زوجہ سرور خان کے قبضہ سے 20کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دوران چیکنگ ملزم بلال حسن ولد رحمان گل سکنہ پشاور سے افیون6کلو گرام برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کے دفعات کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی، گرفتارملزم سے 1500گرام ہیروئن سمیت ہزاروں روپے رقم وٹک برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ حافظ نوید اکرم نے سب انسپکٹر محمد اشرف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر92جنوبی ریڈ کرکے ملزم محمد یوسف ولد عطاء اللہ سکنہ گجرات کو ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے ہیروئن1500گرام اور رقم وٹک مبلغ25ہزار روپے برآمد ہوئی۔گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے








