Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • پی پی 84 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گی ، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    پی پی 84 مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گی ، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    سرگودھا، سنیئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھاو سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام اس جعلی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکار ہیں مہنگائی‘بیروزگاری اور لاقانونیت کی ستائی عوام نے گزشتہ چھ ماہ میں پورے پاکستان میں ہونے تمام ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کے امیدواران کو بری طرح ناکامی سے دوچار کیا ہے اورآج خوشاب کے حلقہ پی پی 84میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک معظم کلو عوام کی سپورٹ سے بہت بڑی لیڈ سے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے جس طرح خوشاب کی عوام نے ملک معظم کلو سے محبت اور اپنائیت کا اظہار کیا ہے اس سے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگی یہ حلقہ پی پی 84پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر ملک معظم کلو کے الیکشن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو ڈرامہ سب سے پہلے میرے حلقہ این اے 91‘پھرڈسکہ اور اس کے بعد این اے 249کراچی میں رچایا گیا اسکو اب پی پی 84میں نہیں ہونے دیں گے یہاں کی عوام اپنا ووٹ جوق در جوق کاسٹ بھی کریں گے اور اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیں گے یہاں آر اوز کو اغواء نہیں ہونے دیا جائے گا‘

    عوام اس فسطائی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو جانتی ہے اور سب کچھ سمجھ چکی ہے‘میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو پورے پاکستان کی طرح خوشاب کے حلقہ پی پی 84کے گلی محلوں اور دور دراز قصبوں میں بھی پہنچ چکا ہے اور آعوام اپنے ووٹ کو عزت دلوائیں گے اور ملک معظم کلو کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔

  • پی پی 84 ضمنی انتخابات ووٹر بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں، صوبائی الیکشن کمشنر

    پی پی 84 ضمنی انتخابات ووٹر بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں، صوبائی الیکشن کمشنر

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے PP-84خوشاب کی عوام سے خاص اپیل کی اور کہا کہ حلقے کے ووٹر بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے تعاون سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ تاہم ووٹر کرونا سے تحفظ کیلئے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔

    پولنگ عملے کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہؤ پولنگ عملہ اپنے فرائض قانون کے مطابق غیر جانبداری اورذمہ داری سے سر انجام دے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان نے سیاسی جماعتوں اور امیدواران کو ہدایات دیں کہ امیدواران اپنے پولنگ ایجنٹوں کی تربیت کریں اور انہیں آگاہ کریں کہ پریزائیڈنگ افسر کا تصدیق شدہ فارم 45حاصل کئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی طرف سے پریزائیڈنگ افسران کو بھی فارؤم 45 سے متعلق خاص ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ پرئیزائیڈنگ افسران ہر پولنگ ایجنٹ کو فارم 45کی مصدقہ کاپی مہیا کریں گے۔

    پریزائیڈنگ آفیسر فارم 45وصول کراتے ہوئے پولنگ ایجنٹ سے اس پر دستخط کروائیں گے۔ پریزائیڈنگ افسرانئ تصدیق شدہ اور پولنگ ایجنٹوں کے دستخط شدہ فارم 45 ریٹرننگ آفیسر کو مہیا کریں گے۔

  • نااہل اور  کرپٹ حکمران جب مسلط ہوں تو پھر کسی کی عزت مخفوظ نہیں رہتی ، جاوید احمد چیمہ کمشنر (ر)انکم ٹیکس سرگودہا

    نااہل اور کرپٹ حکمران جب مسلط ہوں تو پھر کسی کی عزت مخفوظ نہیں رہتی ، جاوید احمد چیمہ کمشنر (ر)انکم ٹیکس سرگودہا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو خوب ڈانٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی تبصرے کیے اور زیادہ لوگوں نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کی حمایت میں آواز اُٹھائی۔ اسی سلسلے میں کمشنر (ر) انکم ٹیکس سرگودہا چوہدری جاوید احمد چیمہ نے نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ جب سیلیکٹڈ ، نا اہل اور کرپٹ آپ کے اوپر مسلط کر دیا جائے تو پھر کسی کی عزت مخفوظ نہیں رہتی ،

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نا اہل سیاستدان ہے ، جسے مشیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے ، وہ کس حیثیت میں رمضان بازار کا دورہ کر رہی تھی اگر دورہ کیا بھی تو کس حیثیت میں اسسٹنٹ کمشنر سے جواب طلب کر رہی تھی کیا وہ اس حلقہ سے منتخب ایم پی ہے ؟ اسے کس نے یہ اختیار دیا تھا کہ ایک افسر کو بھرے بازار میں یو ں ذلیل کرے

    انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ساری زندگی سرکاری نوکری کی ہے مگر اس طرح نہ ہی کسی سینئر نے نہ ہی کسی سیاستدان نے رویہ اختیار کیا ہے اور نہ ہی خود کسی جونئیر یا ماتحت پر ایسا رویہ رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے والدین نے ہمیں بڑی مشکل سے پڑھایا لکھایا تھا اور ایک طالبعلم بڑی مخنت سے افسر بنتا ہے ، اور افسر بن کے اتنا آسان کام نہیں ہوتا ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ جاتا ہے ،

    میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے ساتھ اس ہتک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ، اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اس رویہ پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سے معافی مانگنی چاہیے ، اور کچھ نہیں تو بطور خاتون ہیں انہیں کچھ لخاظ کرنا چاہیے تھا ، اگر افسران کو اس طرح ذلیل کیا جانے لگا تو وہ دن دور نہیں جب سیاستدانوں کو بھی عوام اسمبلیوں سے دھکے دے کر باہر نکال کرے گی

  • چوہدری گلریز افضل چن (ایم۔پی۔اے) کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات

    چوہدری گلریز افضل چن (ایم۔پی۔اے) کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات

    چوہدری گلریز افضل چن (ایم۔پی۔اے) کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات
    حلقہ این اے 88 حلقہ پی پی 68 کے مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو
    بھیرہ ملکوال روڈ کا PC1 مکمل ہو چکا ہے کچھ دنوں تک بھیرہ ملکوال روڈ کے فنڈز جاری ہو جائیں گےاور اور کارپٹ روڈ کا کام شروع کردیا جائے گا میانی پکھوال روڈ کا کام چند دنوں میں شروع کر دیا جائے گا بھیرہ پھلروان چک قاضی روڈ کا فنڈ جون کے فوراً بعد جاری کر دیا جائے گا سالم تا سرگودہا روڈ کو وزیراعلی پیکج ضلع سرگودہا میں شامل کیا جائے گا ریسکیو 1122 کا اور سپورٹس کمپلیکس بھیرہ کا جون میں افتتاح کیا جائے گا

  • مسلم ہینڈز کی جانب سے بھیر ہ میں اوپن کیچن کا آغاز 15 رمضان سے کر دیا گیا

    مسلم ہینڈز کی جانب سے بھیر ہ میں اوپن کیچن کا آغاز 15 رمضان سے کر دیا گیا

    مسلم ہینڈز کی جانب سے بھیر ہ میں اوپن کیچن کا آغاز 15 رمضان سے کر دیا گیا جو کہ عید تک جاری رہے گا اوپن کیچن کا افتتاح سابق وفاقی وزیر اور سجادہ نشین بھیرہ شریف پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کیا اس موقع پر منیجر مسلم ہینڈز سرگودھا ریجن شاہد رفیق نے بتایا کہ روزانہ اس کیچن کے ذریعے بھیرہ میں ۱۰۰۰سے زائد غریب نادار افراد کو پکا پکایا کھانا ان کے گھروں میں پچھایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ سرگودھا شہر سمیت پاکستان کے ۱۱شہروں میں بیک وقت مسلم ہینڈز نے کیمپ کا آغاز کیا ہے

  • ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے نےاپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات

    ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے نےاپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات

    ماڈل ٹاون لاہور
    ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ایم این اے
    ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے
    نے اپنے ساتھی اراکین اسمبلی کے ساتھ ماڈل ٹاون میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات

  • بھیرہ معروف سکالر،مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیت پیر محمد فاروق بہاوالحق شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اپنی پوری تباہ کاریوں کے ساتھ پاکستان کے دروازوں پر دستک دے رہا ہے

    بھیرہ معروف سکالر،مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیت پیر محمد فاروق بہاوالحق شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اپنی پوری تباہ کاریوں کے ساتھ پاکستان کے دروازوں پر دستک دے رہا ہے

    بھیرہ معروف سکالر،مذہبی،سیاسی،سماجی شخصیت پیر محمد فاروق بہاوالحق شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اپنی پوری تباہ کاریوں کے ساتھ پاکستان کے دروازوں پر دستک دے رہا ہے جبکہ بھارت میں موت کا کھیل اپنے عروج پر ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے عارضی طور دئیے جائیں اور ان پر آنے والی لاگت سے کرونا ویکسین خرید کر ملک بھر کے عوام کی فری ویکسینیشن کی جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موذی مرض کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرہ میں نہ ڈالیں

  • تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، پانچ کلو گرام سے زائد چرس اور42ہزار روپے وٹک رقم برآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سہیل ظفر نے سب انسپکٹر مظہر علی ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر محلہ پراچگان بھیرہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش فرخ شہزاد کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس5 کلو 400گرام اور وٹک رقم مبلغ42ہزارروپے برآمد کرکے اسکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اورانکی ٹیم کو منشیات فروش کے خلاف اچھی کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے

  • بھلوال نوجوان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے مخالف کو عدالت کے دروازے پر قتل کردیا

    بھلوال نوجوان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے مخالف کو عدالت کے دروازے پر قتل کردیا

    بھلوال نوجوان نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے مخالف کو عدالت کے دروازے پر قتل کردیا، فرار ہونے کی بجائے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دیدی بھلوال میں ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد کی عدالت کے سامنے نوجوان قمر انور تاریخ پیشی پر آیا ہوا تھا کہ بھلوال کے ہی رہائشی محمد عامر نے اس پر پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم محمد عامر فرار ہونے کی بجائے جائے وقوع پر بیٹھ گیا اور پولیس آنے پر گرفتاری دیدی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم عامر نے بتایا کہ مقتول قمر انور نے 2019ء میں اس کے بھائی مانوورک کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے قمر انور کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ جوڈیشل کملیکس میں اسلحہ لے جانے کے حوالے سے اس نے بتایا کہ یہاں سیکورٹی سخت ہوتی ہے اس لئے اس نے رات گیارہ بجے پسٹل جوڈیشل کملیکس کی دیوار سے عمارت کے اندر پھینک دیا تھا پیشی پر آتے ہوئے پسٹل اٹھا لیا اور مخالف کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا ہے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے

  • سرگودھا ڈی پی او ذوالفقار احمد کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

    سرگودھا ڈی پی او ذوالفقار احمد کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

    سرگودھا ڈی پی او ذوالفقار احمد کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
    ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نے چرچز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاانہوں نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو ڈیوٹی الرٹ ہو کر کرنے کی اور کرونا ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ضلع بھر میں کل 139 چرچ واقع ہیں
    چرچز کی سیکیورٹی پر 4 سو پولیس اہلکار 6 ڈی ایس پی 15 ایس ایس ایچ او 300 کنسٹیبل مامور کیے گئے ہیں ایلیٹ فورس کی 5 جبکہ محافظ اسکواڈ کی 11 ٹیمیں حساس علاقوں میں مسلسل گشت کریں گی کیٹگریA میں شامل 4 چرچز کی سکیورٹی کے لیے علیحدہ سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے120 قومی رضاکار پولیس کی سیکیورٹی ڈیوٹی میں معاونت کریں گےسی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہےعوام کی جان ومال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہماری بنیادی ذمہ داری ہےسرگودھا پولیس اپنی اس ذمہ کو پورا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے