Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودہاکمشنر  نے مدت کے اندر گندم  کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر  افسران اور اہلکاروں  کوشاباش دی

    سرگودہاکمشنر نے مدت کے اندر گندم کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر افسران اور اہلکاروں کوشاباش دی

    سرگودہاکمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ریکارڈ مدت کے اندر گندم خریداری مہم کا سوفیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور ان کی تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور خوراک سمیت دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کوشاباش دی ہے ۔ ضلع سرگودہا میں امسال 80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیاگیا ہے اور اب تک 114 فیصد خریداری کی جاچکی ہے جبکہ کاشتکاروں سے تاحال گندم کی خریداری جاری ہے ۔

    کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ ایک مدت کے بعد ضلع سرگودہا میں گندم کی خریداری کا سو فیصد ہدف حاصل ہوا ہے جوڈپٹی کمشنر نائلہ باقر او رتمام اسسٹنٹ کمشنروں کی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ وہ سرکاری ریونیو واجبات کی پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سوفیصد وصولی کو یقینی بنا کر صوبہ میں سرگودہا کا ریونیو وصولی میں ٹاپ کے اضلاع میں شمار کا اعزاز برقرار رکھیں ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول پر بھی خاص توجہ دینے ‘ پرائس مجسٹریٹس کوفعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کا محاسبہ کیاجاسکے۔

  • سرگودہاکمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سرکاری اراضی کی نیلامی کی  منظوری دے دی

    سرگودہاکمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سرکاری اراضی کی نیلامی کی منظوری دے دی

    سرگودہاکمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ضلع سرگودہا میں6سرکاری اراضی کی نیلامی ٹھیکہ کی منظوری دے دی ہے ۔ ان میں تحصیل سرگودہا اور تحصیل سلانوالی کی 3/3 اراضی شامل ہیں ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایم پی ا ے چوہدری افتخار حسین گوندل ‘ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور اے ڈی سی آر شاہ رخ خان نیازی شامل ہیں ۔ سرکاری اراضی کی نیلامی کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں اے سی سرگودہا عمر دراز گوندل ‘ اے سی بھلوال بلاول علی ہنجرا ‘ اے سی سلانوالی او راے سی کوٹ مومن حافظ عبدالمنان نے بھی شرکت کی ۔

    کمیٹی نے تحصیل سرگودہا کے چک نمبر 68 شمالی میں 97 کینال 15مرلہ ‘ چک نمبر 82شمالی میں 40 کینال 15مرلہ او رچک نمبر 40شمالی میں 2کینال زرعی رقبہ کی نیلامی ٹھیکہ کی منظوری دی ۔ اس طرح سلانوالی شہر میں 2/2 سکوئیر فٹ کی تین کمرشل دکانوں کی نیلامی ٹھیکہ کی بھی منظوری دی گئی ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تحصیلوں میں مختلف سرکاری محکموں کی اراضی کی نشاندہی کریں ان کو قبضہ مافیا سے واگزار اور قائم تجاوزات کو ختم کرواکر درست استعمال کو یقینی بنائیں ۔

    انہوں نے تحصیلوں کی سطح پر اراضی کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری تیار کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں زرعی وکمرشل اراضی کی تمام تر تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت نمائندہ بورڈ آف ریونیو ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم سرکاری اراضی کا ریکارڈ اور تمام جانچ پڑتال یقینی بنائیں ۔

  • سرگودھا ۔ تھانہ صدر پولیس کی حراست میں شہری کی ہلاکت کا معاملہ ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ صدر پولیس کی حراست میں شہری کی ہلاکت کا معاملہ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ صدر پولیس کی زیر حراست شہری کی ہلاکت کا معاملہ ۔ ڈی پی او سرگودھا نے فوری نوٹس لیتے ہوٸے ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کر لی ۔ ملزم کی حوالات میں طبیعت خراب ہونے اور خود ہی گرنے کی سی سی ٹی وی باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا ۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے مخالف توقیر اور محمدحسین کے ہمراہ ،رفاقت ،محمد قاسم اور رمضان کو 11 مئی کو سحری کے ٹائم گھر سے اغوا کیا،،
    رفاقت کے اغوا اور دس تولے سونا اور اسلحہ گھر سے زبردستی لے جانے کی درخواست تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گزاری،،
    پولیس نے ہمارے بھائیوں کو بے گناہ اغواء کیا اور گزشتہ روز تشدد کے باعث رفاقت کی حالت غیر ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی کی چھوٹی ایف آئی آر درج کی ۔
    جبکہ حوالات میں ملزم کی ہلاکت پر ڈی پی او سرگودھا نے فوری نوٹس لے لیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن کو واقعہ کی انکواٸری کر کے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم ۔
    ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق ملزم محمد قاسم کو مقدمہ میں نامزد ملزم ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ۔
    ملزم کی حوالات میں طبیعت بگڑنے پر فوری سول ھسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں پر ڈاکٹر نے اس کا علاج معالجہ شروع کیا ۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ حوالات میں طبیعت خراب ہونے اور خود ہی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ھے ۔ متقوفی کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ھے ۔ پوسٹ مارٹم اور انکواٸری رپورٹ موصول ہونے پر آٸندہ کارواٸ عمل میں لاٸی جاٸے گی ۔

  • سرگودھاسیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا مختلف بس سٹینڈز کا دورہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

    سرگودھاسیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا مختلف بس سٹینڈز کا دورہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

    سرگودہاسیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے عید کی چھٹیوں میں مسافروں کی جان ومال کے تحفظ اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کی عام شاہرات کے علاوہ چار بس سٹینڈوں پر چھاپوں کے دوران پچاس گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے تین کو تھانوں میں بند کر دیاگیا جبکہ گیارہ کے چالان کئے گئے ۔

    سیکرٹری آر ٹی اے نے تین ڈی کلاس او رایک سی کلاس بس سٹینڈ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مسافروں کو تنبیہ کی کہ وہ انسداد کرونا اقدامات کو یقینی بنائیں ماسک کااستعمال کریں جبکہ ٹرانسپورٹروں کو خبر دار کیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے مسافروںکو گاڑیوں میں سوار نہ کرائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔
    ٭٭٭٭٭

  • ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے عید کے دوران ریسکیو آپریشنز کی رپورٹ جاری کردی

    ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے عید کے دوران ریسکیو آپریشنز کی رپورٹ جاری کردی

    سرگودھاپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122سرگودھا عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہتے ہوئے 355اےمرجنسیز میں 322افراد کو مدد فراہم کی۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان میں روڈ ٹریفک حادثات کے 118، میڈیکل کی192،متفرق25،مختلف جرائم کی6اورآتشزدگی کی۔

    4 ایمرجنسیز میں نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ لاکھوں روپے کی املاک کو بھی محفوظ بناےا۔انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل کی اےمرجنسیز ہےں جس کی وجہ تیز رفتاری اور لاپروائی ہے۔

  • سرگودھاتھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل سوار سے  چرس برآمد

    سرگودھاتھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل سوار سے چرس برآمد

    سرگودھاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان الحق ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ موٹرسائیکل نمبریSGK/4001پر سوار نوشہرہ کے رہائشی ملزم نذر گل کو روک کر چیک کرنے پر ملزم کے قبضہ سے چرس4کلو575گرام برآمد ہوئی۔

    گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کو بھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • بے سہارا ، غریب  افراد کو شامل کر کے عید کا لطف حاصل کیا جا سکتا ہے ، کمشنر سرگودہا

    بے سہارا ، غریب افراد کو شامل کر کے عید کا لطف حاصل کیا جا سکتا ہے ، کمشنر سرگودہا

    سرگودھاکمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کا عید کے روز دارلامان کا دورہ۔ کمشنر نے دارلامان میں مقیم خواتین کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ بے سہارا ،غریب اور نادار افراد کو شامل کرکے عید کا اصل لطف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس عید پر کرونا کے سبب معاشی تنگ دستی کا شکار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے

    اور دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وباء کی ہولناکیوں سے محفوظ فرمائے۔ غربا ، مساکین اور مستحقین کو عید کی خوشیوں میں۔ شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی دارلامان میں گفتگو۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین احمد گوندل اور اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل بھی موجود تھے۔

  • سرگودھا  میں تاجروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

    سرگودھا میں تاجروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

    سرگودھا بھاگٹانوالہ میں تاجروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری انتظامیہ خاموش تماشائیانار کلی بازار میں عید کی خریداری کیلئے شہریوں کا ہجوم نتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں بری طرح ناکام

    تاجروں نے انتظامیہ کو آنکھیں دیکھانا شروع کردی تاجر بے لگام لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں تاجروں نے آدھا شٹر کھول کر کاروبار سجا لیا
    پولیس دکانداروں کیخلاف کاروائی کرنے میں ناکام انتظامیہ تاجروں کے آگے بے بس

  • سرگودھا کریانہ اسٹور میں آئس منشیات فروخت کرنے والا دوکاندار گرفتار

    سرگودھا کریانہ اسٹور میں آئس منشیات فروخت کرنے والا دوکاندار گرفتار

    سرگودھا تھانہ مڈھ رانجھا اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کاروائی کریانہ اسٹور کی آڑ میں آئس منشیات فروخت کرنے والا دوکاندار گرفتار

    دوکاندار شیری جپہ عرصہ دراز سے کریانہ اسٹور پر آئس سمیت دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا ملزم سے منشیات خریدنے کے بعد چھاپہ مارا ملزم سے دو سو پچاس گرام آئس برآمد مزید تفتیش جاری ملزم پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا پولیس پر ملزم چھوڑنے کے لئے سیاسی دباو جاری

    ملزم شیری جپہ کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے پاس ھے ایس ایچ او مڈھ رانجھا کی باغی ٹی وی سے گفتگو سیاسی دباو کسی صورت برداشت نھی کیا جائے گا ملزم کو کیفرکردار تک پہنچنا ھے ایس ایچ او

  • سرگودھا میں انتظامیہ نے خود ہی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

    سرگودھا میں انتظامیہ نے خود ہی حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

    تحصیل ساہیوال میں عید کی چھٹیاں ہوتے ہی بازاروں میں رش لگ گیا ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے احکامات پر لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر شہریوں نے دکان کھول دیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ساہیوال نے ایکشن لیتے ہوئے تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کو پولیس کے ہمراہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے بھیجا تو انہوں نے بازار بند کروا کے دکانیں سیل کر دیں

    . لیکن خود ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے رہے ۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا ۔ کہ انتظامیہ خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔ انتظامیہ خود بھی ایس او پیز کو فالو کریں ۔ اور شہریوں کو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی سے روکیں ۔ تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے ۔