بھیرہ ڈپٹی کمشنر میڈم نائلہ باقر صاحبہ کے دورہ
تحصیل بھیرہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی صاحب کے ہمراہ صدر انجمن تاجران رانا محمد بلال نے رمضان بازار کا وزٹ کیا اور رمضان بازار کے انتظامات کو سراہا ماڈل بازار کے بعد اراضی سنٹر کا دورہ کیا اور تحصیل آفس میں پودہ لگایا۔
Category: سرگودھا

بھیرہ ڈپٹی کمشنر میڈم نائلہ باقر صاحبہ کے دورہ

بھلوال آٹا غائب بھلوال میں دونو سستے رمضان بازاروں میں آٹا غائب
بھلوال آٹا غائب
بھلوال میں دونو سستے رمضان بازاروں میں آٹا غائب
پورے شہر سے اور کالونی اڈے سے ہر جگہ تلاش کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کے بھلوال میں کہیں بھی آٹا دستیاب نہیں
خوشخبری کی بات یہ ہے کے چینی دستیاب ہے جس کو چاہیے بے فکر ہو کر لمبی لائن میں لگ جائے شام تک باری آ جائے گی لیکن باری آنے پر انکشاف ہو کے پاس آئی ڈی کارڈ نہیں تو چینی بھی نہیں اوراگر کارڈ بھی ہے تو ایک یا دو کلوسے زیادہ نہیں ملے گی
بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستا رمضان بازار میں ضروریات زندگی سستے داموں مہیا کرے گی
بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستا رمضان بازار میں ضروریات زندگی سستے داموں مہیا کرے گی یہ بات انہوں نے ماڈل مارٹ بھیرہ میں قائم سستے رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں روزمرہ اشیاء کی خریداری کے لیے حکومت نے سپیشل ڈسکاؤنٹ دیا ہے زیادہ نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ رمضان بازار میں چینی،آٹا،دالیں،پھل، سبزی،مشروبات اور دیگر اشیا کے اسٹال قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں سے عوام خریداری کر سکیں گے انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں میں عوام کی سہولیات کا خیال رکھتے ہوئے کم سے کم منافع وصول کریں اور رمضان المبارک کی برکات سمیٹیں
بھیرہ علی بھٹہ گراؤنڈ جو کہ کوڑا کرکٹ،گند اور بدبو سے بھرا پڑا ہے کو ختم کر کے خوبصورت سر سبز و شاداب پارک بنایا جائے گا
بھیرہ علی بھٹہ گراؤنڈ جو کہ کوڑا کرکٹ،گند اور بدبو سے بھرا پڑا ہے کو ختم کر کے خوبصورت سر سبز و شاداب پارک بنایا جائے گا تاکہ اہل علاقہ کے لوگ وہاں تفریح کر سکیں۔
حلقہ بھر میں محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام تیزی سے جاری
ھم عہد کرتے ہیں کہ حلقہ بھر سے احساسِ محرومی ختم کر کے دم لیں گے۔ حلقہ کے جن علاقوں میں ابھی تک کام نہیں ہوا وہ بھی اطمینان رکھیں ھم انکو رسوا نہیں کریں گے
ھم نے کوشش کر کے اب تک اپنے حلقہ کیلئے ترقیاتی سکیمیں منظور کروائیں اور مزید کوششیں پوری آب و تاب سے جاری ھیں۔ تا کہ پانچ سال بعد آپکا سامنا ھو سکے
بھیرہ دیہاتی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے حکومت این جی اوز کو بیت المال کے زریعے رقم فراہم کر رہی ہے
بھیرہ دیہاتی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے حکومت این جی اوز کو بیت المال کے زریعے رقم فراہم کر رہی ہے تاکہ مستحق خواتین ہنر سیکھ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں کی یہ بات چیئرمین ضلعی بیت المال مہر فیصل عباس جھاوری نے آئیڈیل این جی او کے صدر سید محمد مردان شاہ کو دستکاری سنٹر کے لیے امدادی رقم کا چیک دینے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب سیکرٹری بیت المال محمد یار گوندل اور ممبر ڈاکٹر امنل برکات بھی موجود تھے این جی او کے صدر سید محمد مردان شاہ نے بتایا کہ امدادی رقم سے دیہاتوں میں خواتین کی سکلز ڈویلپمنٹ کے لیے نئی سلائی مشینیں خریدی جائیں گی

بھیرہ ٹائیگر فورس کی بڑی کامیابی
بھیرہ ٹائیگر فورس کی بڑی کامیابی میری نشاندہی پر چک والا دروازہ بھیرہ مہر اسلم عوامی نان شاپ میں سرکاری آٹا 100 تھیلے اترے گئے اور جو موقع پر برآمد بھی ہوگئے اے سی صاحب اور تحصیلدار صاحب اور بھیرہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتےہیں جنہوں نے بروقت کاروائی کی اور آٹا برآمد کرکے ماڈل بازار بھجوا دیا گیا اور مزید قانونی کاروائی جاری ٹائیگر فورس بھیرہ

بھیرہ ضیاء الامت نے ایک اور اہم اور علمی اعزاز حاصل کیا
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خاندان ضیاء الامت نے ایک اور اہم اور علمی اعزاز حاصل کیا۔صدر پاکستان نے حضور ضیاءالامت کے فرزند ارجمند،میرے بڑے بھای حضرت قبلہ ڈاکٹر پیر ابوالحسن محمد شاہ الازہری کو انکی علمی خدمات اور اہلیت کی بدولت اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا رکن نامزد کیا ہے۔یہ بات نہ صرف اہل بھیرہ کیلے اعزاز کی بات ہے بلکہ جمہور اہل اسلام کیلے بھی باعث اطمینان ہے کہ ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری اس اعلی آئینی فورم پاکستان کے مذہبی طبقات کی موثر نمائندگی کریں گےاس موقع پر جانشین ضیاءالامت حضرت قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف اور ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کی سرگودھا آمد پر سرگودھا چیمبر آف کامرس انڈسڑی کے صدر کا ردعمل
سرگودھاموجودہ حکومت تاجروں کا سامنے کرنا کےقابل نہیں ہے ، حکومت کے اس غیر سنجیدہ رویےکے وجہ سے تاجروں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، وزیراعظم اور وزیراعلی کی سرگودھا آمد سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، یہ صرف سرکاری ملازمین کیلئے فوٹو سیشن ہے،
آن خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس کے صدر ملک آصف امیر اعوان نے وزیراعظم کے دورے سرگودھا آمد پر بیان دیئے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تاجر مسائل کی دلدل میں پھنس ہوئے ہے، جب سے حکومت آئی ہے اس وقت سے بنیادی سہولیات کا مطالبہ کر رہے مگر اب تک گول مول جواب ملے رہے ہیں ، ملک آصف امیر اعوان نے کہا موجودہ حکومت اور سرگودھا کے پارلمیٹرین تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ،شہر و ضلع مسائل میں گھیرا ہوا ہے
مگر نیا پاکستان میں نئے نظام دیکھا جائے رہا ہے کہ وزیراعظم کسی شہر کا دورہ کرتے ہے تو وہاں کے چیمبر آف کامرس اور تاجروں کو ملاقات کا وقت نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعظم سرگودھا میں دوسری مرتبہ آئے ہے ، پہلے اچانک ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا مگر اسکے بعد دوائی نایاب ہوگئی، اور اب آئیے ہے پھر بھی ضلع سرگودھا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ،کیونکہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کے لا علم ہے

سرگودھا ۔ محکمہ فوڈ نے آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔
سرگودھا ۔ محکمہ فوڈ کی بڑی کاروائی جہاں پر غیر قانونی طور پر سمگل ہونے والے 13لاکھ روپے مالیت کا صابری فلور ملز کا آٹا قبضہ میں لے کر تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج
تفصیلات کے مطابق :
جوہر آبا د سے آٹے کی سملنگ کا سلسلہ جاری تھا لیکن آج مخبر کی اطلاع ملنے پر فوڈ انسپکٹر منیر احمد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 13لاکھ مالیت کا آٹا قبضہ لے لیا اور تھانہ سٹی نے منیر احمد کی مدعت میں آٹا قبضہ میں لے کر ایف آئی آر درج کر لیاآٹے پر فلور ملز کا مونو گرام واضح طور پر نظر آرہا ہے لیکن محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے فلور ملز کا کسی بھی جگہ ذکر نہ لیا گیا اعلی حکام سے مطالبہ ہے آٹے کی سملنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے
سرگودھا : خوشاب میں قتل کی لرزہ خیز واردات ۔ 4 افراد قتل ، 3 زخمی ۔
سرگودھا
آر پی او سرگودھا اشفاق خان کا خوشاب میں درینہ دشمنی کی بنا پر قتل کی لرزہ خیز واردات میں چار افراد کے قتل پر فوری نوٹس ۔ ڈی پی او خوشاب کو فوری جاٸے وقوعہ پر جانے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق :
آج صبح آٹھ بجے کے قریب سندرال روڈ پر کیری ڈبہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقع پیش آیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر بروقت پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی فائرنگ کی صورت میں کیری ڈبہ میں سات افراد میں سے 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں محمد یعقوب،نصر اقبال، طاہر اقبال، اور محمد نوید شامل جن کی نعشوں کو پوسٹ ماٹم کیلئےٹی ایچ کیو خوشاب منتقل کر دیا گیا اور زخمی محمد خان کو ٹی ایچ کیو خوشاب جبکہ دو زخمیوں عامر رضا اور محمد اسرار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کیا گیا
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جھگیاں، بانسی اور ڈھاک سے جبکہ زخمی افراد جھگیاں اور گلشن ٹاون جوہرآباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔
جبکہ آر پی او سرگودھا اشفاق نے نوٹس لیتے ہوٸے ڈی پی او خوشاب کو فوری جاٸے وقوعہ پر جانے کی ہدایت کی ۔ اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات صادر کیٸے ۔


پورے شہر سے اور کالونی اڈے سے ہر جگہ تلاش کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کے بھلوال میں کہیں بھی آٹا دستیاب نہیں





