سرگودھا:معاشرے کی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ڈرائیونگ میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے
سرگودھاکسی بھی معاشرہ کی ترقی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہوتا ہے، اپنے اس کردار کو نبھانے کیلئے ان خواتین کو عزم وحوصلہ کے ساتھ پیشہ وارانہ امور میں مہارت درکار ہوتی ہےان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد نے پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین امیدواران کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایسی خواتین جو مردوں کے شانہ بشانہ اپنی روز مرہ ذمہ داریاں نبھاتی ہیں اور ان کو اس سلسلہ میں سفرکی مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں سرگودھا پولیس ایسی باہمت خواتین کی سہولت کے پیش نظر اپنابھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خواتین کو سفر کی مشکلات سے بچانے اور ان کے معاشرتی ترقی کے کردار کو تقویت دینے کیلئے سرگودھا پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ تربیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں آنے والی خواتین کو گاڑی چلانے میں مہارت کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین سے آگاہی بھی دی جاتی ہےاس کا مقصد خواتین کے کردار کو مضبوط کرنا ہے اور ایک قانون پسند شہری بنانا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کے روزمرہ امور کی بہتر انجام دہی میں سہولت بہم پہنچانا ہے۔اس سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ معاشرے میں اپنا کردار بخوبی سرانجام دیتی ۓ
Category: سرگودھا

سرگودھامعاشرے کی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ڈرائیونگ میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے

ضلع سرگودھا کی ٹاؤن کمیٹیاں تحصیل کونسل میں ضم
لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ضلع سرگودھا کی ٹاؤن کمیٹیاں تحصیل کونسل میں ضم, ٹاؤن کمیٹی پھلروان کو تحصیل کونسل بھلوال میں ضم کر دیا گیااب پھلروان صرف یونین کونسل ہے
نوٹیفکیشن جاری
آج میں نے اسمبلی کے فلور پر زیرو آر سوال پر متعلقہ منسٹر کو بھیرہ بھلوال روڈ اور ملکوال بھیرہ روڈ کے بارے میں سوال کیا
پنجاب اسمبلی
بھیرہ بھلوال روڈ ملکوال بھیرہ روڈ
آج میں نے اسمبلی کے فلور پر زیرو آر سوال پر متعلقہ منسٹر کو بھیرہ بھلوال روڈ اور ملکوال بھیرہ روڈ کے بارے میں سوال کیا جس پر متعلقہ منسٹر نے یقین دہانی کروائی آپ کا ان دونوں سڑکوں کا کام بہت جلد مکمل کر لیا جاے گا میں اپنے حلقے کے تمام مسائل کی بھرپور آواز بلند کرتا ہو گا اور اللہ کی ذات کی مدد سے جو منصوبے مسلم لیگ ن کے دور میں شروع ہوے تھے انکو پایا تکمیل تک پہنچاے گے
سرگودہا وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو، کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کے ہمراہاجلاس
سرگودہا وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو، کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کے ہمراہ پنجاب کلچر ڈے (14 مارچ 2021) منانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نائلہ باقرمسرت جبیں، عمر شیرچٹھہ، سید موسی رضا، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن وکلچر پنجاب طاہر محمود، ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس کھگہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہیں

سرگودھا تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کاروائی
سرگودھا تھانہ بھلوال صدر پولیس کی کاروائی،دواشتہاری مجرمان سمیت چھ ملزمان گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدکی ہدایت پرسنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر افتخار احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز خضر حیات اور غضنفر علی ودیگر ملازمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ صدر بھلوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ندیم ممتاز اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب اختر علی کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی طرح ملزمان عمر حیات سے ایک کلو گرام سے زائد چرس، خالقداد سے ریوالور32بور، غلام عباس سے پسٹل30بور اور کاشف علی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے
آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کے حکم پر بھیرہ شریف سے ایک وفد شاہ پور شہر میں سید جاوید حسنین شاہ ممبر نیشنل اسمبلی کے پاس حاضر ہوا
پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کے حکم پر بھیرہ شریف سے ایک وفد شاہ پور شہر میں سید جاوید حسنین شاہ ممبر نیشنل اسمبلی کے پاس حاضر ہوا اور پارلیمنٹ میں الکرم انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ کا بل پیش کرنے اور دار العلوم کی بھرپور نمائندگی کرنے پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
اس وفد کی صدارت عکسِ جمالِ کرم پیرزادہ ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازھری وائس پرنسپل دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف نے کی علاوہ ازیں اس وفد میں استاذ العلماء شیخ الادب علامہ ملک عطا محمد شاھین اول پروفیسر علامہ ذوالفقار علی ساقی راقم الحروف علامہ پروفیسر ندیم اختر چشتی علامہ ملک محمد معراج اعوان علامہ ملک جاوید حاجی منیر ناز اور شاہ پور سے وابستگان آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی بڑی تعداد موجود تھی اس خوبصورت ملاقات میں حضرت ڈاکٹر ابو الحسن محمد شاہ الازھری نے قبلہ پیر کے جانب سے اور ادارے کے جملہ اساتذہ اور وابستگان کی جانب سے جناب سید جاوید حسنین شاہ کی اعلی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ آپ نے جس خوبصورت انداز میں حضرت غازی اسلام اور حضور ضیاء الامت علیہ الرحمہ کی علمی تحریک کا تعارف قومی اسمبلی میں پیش فرمایا اسے ہمیشہ سنہری حروف میں یاد کیا جائے گا شاہ نے الکرم یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ
شبانہ روز کاوشوں کو سراہا اور اس یونیورسٹی کو ملک پاکستان کے لیے انتہائی اہم سنگ میل قرار دیا اس ملاقات میں بہت خوبصورت ماحول میں متنوع موضوعات پر گفت و شنید ہوئی
آج اسمبلی کے اجلاس میں بھیرہ ریسکیو 1122 کے متعلق متعلقہ منسٹر سے ریکوسٹ کی اس کو جلد از جلد فنکشنل کیا جاے
آج اسمبلی کے اجلاس میں بھیرہ ریسکیو 1122 کے متعلق متعلقہ منسٹر سے ریکوسٹ کی اس کو جلد از جلد فنکشنل کیا جاے اس سے پہلے میں نے اسمبلی کے فلور پر دو مرتبہ اس ایشو پر سوال اٹھائے تو ڈی جی نے مہربانی فرمائی اس کا باقی کام جو رہتا تھا مکمل ہو گیا ہے اس ریسکیو 1122 کی تحصیل بھیرہ اور موٹروے پر سفر کرنے والوں کو اشد ضروت ہے کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت امدادی کاروائی سے بہت سی قیمتی جانیں بچاِئی جا سکتی ہیں آج میری ریکوسٹ پر کل سپیکر نے ڈی جی ریسکیو 1122 کو اسمبلی بلا لیا ہے انشاء اللہ بہت جلد بھیرہ ریسکیو 1122 کو اب آپرٹ کر دیا جاے گا اور میری ہر وقت کوشش رہتی ہے اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کو اسمبلی کے فلور پر ان کی بھر پور نشاندہی کرو
ملک صہیب احمد بھرتھmpa
گزشتہ روز بھیرہ ڈکیتی کی دن دہاڑے واردات
گزشتہ روز بھیرہ ڈکیتی کی دن دہاڑے واردات میں 4 نامعلوم ڈکیت نیو سٹی بھیرہ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپیہ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات،پرائز بانڈ، لائسنسی اسلحہ اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے

شکایات سیل حسن انعام پراچہ کی خصوصی گرانٹ سے محلہ حاجی گلاب میں کام جاری ہے
چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل حسن انعام پراچہ کی خصوصی گرانٹ سے محلہ حاجی گلاب ،بھیرہ میں چوہدری محمد رضوان آرائیں ،چوہدری محمد رفیق , چوہدری محمد اسحاق آرائیں ,فوجی سلیم ,محمد گلزار ,محمد انتظار, محمد جمیل ,بابا شاہ دین,محمد جبار اور محمد ہارون صاحبان کی زیر نگرانی تعمیر و مرمت کا کام جاری ۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تحصیل ہسپتال بھیرہ میں ویکسینیشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے
بھیرہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تحصیل ہسپتال بھیرہ میں ویکسینیشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے بتایا کہ یہ ویکسین عام آدمی کو مفت لگائی جائے گی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے دفتر میں قائم اس سنٹر میں داخلہ کے لئے ہسپتال مسجد کے ساتھ داخلی دروازہ استعمال کیا جائے گا محمد مرتضی نے بتایا کہ ضلع سرگودھا کی ہر تحصیل میں ویکسینیشن سنٹر قائم کیے گئے ہیں






شبانہ روز کاوشوں کو سراہا اور اس یونیورسٹی کو ملک پاکستان کے لیے انتہائی اہم سنگ میل قرار دیا اس ملاقات میں بہت خوبصورت ماحول میں متنوع موضوعات پر گفت و شنید ہوئی

