بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کی سابق فنانس سیکرٹری انعم رحیم گوندل ایڈووکیٹ کے نئے چیمبر کی افتتاحی تقریب میں وکلاء نے اس امر کا عہد کیا کہ وہ بھیرہ بار کی عزت و احترام۔وکلاء کے مسائل کے حل اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے مل جل کر کام کریں گے افتتاحی تقریب میں انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ،تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ،مہر محمد نواز ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی بھیرہ چوہدری خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ،سیکرٹری بار رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ،محمد انور بولا ایڈووکیٹ،اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ,نصیر احمد ٹاٹری ایڈووکیٹ،محمود منور خان ایڈووکیٹ،راجہ الطاف حسین ندیم ایڈووکیٹ،احمد ہارون رانجھا ایڈووکیٹ احمد اقبال ظہیر شیری اور حافظ اظہر اعوان ودیگر بھی موجود تھے
Category: سرگودھا

بھیرہ شب برات قریب آتے ہی شہر میں سامان آتش بازی گولے اور پٹاخوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے
بھیرہ شب برات قریب آتے ہی شہر میں سامان آتش بازی گولے اور پٹاخوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے اور شام گئے گلی محلوں میں منچلوں کے چلائے گئے پٹاخوں سے فضا گونجتی ہے عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس آتش بازی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرے

کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعودمحکمہ سپورٹس کے زیر اہتماماانعامات تقسیم کر رہی ہیں
کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعودمحکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پرٹیبل ٹینس کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر رہی ہیں اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر احمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل سمیت شائقین بھی موجود ہیں

کمشنرسرگودہا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود سیوریج سسٹم کی بہتر ی ٹریفک کے مسائل
حکمشنرسرگودہا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود سیوریج سسٹم کی بہتر ی ٹریفک کے مسائل، اشتہاری بورڈز کی نیلامی جنرل بس سٹینڈپر مزید باتھ رومز کی تعمیر، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانےلینڈ فلتھ سائٹ پر درخت اگانےنجی تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کی پارکنگ، گوالہ کالونی پلاننگ برانچ کیلئے ٹیکنیکل عملہ کی تعیناتی نقشہ جات کے اجراء اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حنا ارشد چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن خواجہ عمران صفدر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسرز ریگولیشن پلاننگ، فنانس سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہیں

سالم کے قریب بھلوال روڈ پر ڈمپر اور مسافر بس میں ٹکر
بھلوال سالم کے قریب بھلوال روڈ پر ڈمپر اور مسافر بس میں ٹکر سے ڈرائیور سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا سالم کے قریب تیز رفتارڈمپر نے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو ٹکر مار دی جس سے ڈرائیور سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی 1122 اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کوسول ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد
سرگودھا میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے پر 20 سے زائد لڑکوں نے ایک نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔، سرگودھا کے علاقے محافظ ٹاؤن میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں 20 سے زائد لڑکوں نے 16 سالہ نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایک درجن سے زائد لڑکوں کی نوجوان پر تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مقدمے کے اندراج کے لیے کوئی نہیں آیا، اگر کسی نے درخواست دی تو کارروائی کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر محمدمرتضی اور چیف آفیسر بھیرہ نے86 لاکھ 50 ہزار روپے کے ٹینڈر نوٹس طلب کر لیے
میونسپل کمیٹی بھیرہ
چیئرمین وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سرگودہاڈویژن حسن انعام پراچہ کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمدمرتضی اور چیف آفیسر بھیرہ نے
بھیرہ شہر کے لیے
86 لاکھ 50 ہزار روپے کے ٹینڈر نوٹس طلب کر لیے اسلام پور لوکڑی،بھیرہ نکاسی آب نالہ 22 لاکھ محلہ فاضل امام،بھیرہ نکاسی آب 5 لاکھ
غازی علم دین مسجد،بھیرہ کے ساتھ مٹی سے بھرائی اور تمام گند کی مکمل صفائی 2 لاکھ
چوک چک والا دروازہ ،بھیرہ بقایا ٹف ٹائیل و مرمت 16لاکھ 50 ہزارمرمت باتھ رومز میونسپل کمیٹی بھیرہ 5 لاکھ تعمیر و مرمت محلہ پراچگان راستہ دین پور لوکڑی،بھیرہ 18 لاکھ تعمیر و مرمت لنک ریلوے روڈ،بھیرہ 10 لاکھ تعمیر و مرمت گلی چکی والی وغیرہ،محلہ فاضل امام،بھیرہ8 لاکھ
شکایت درج کروانے پر نجی سکول کے پرنسپل کو حوالات میں بند کر دیا
سرگودھا میں پولیس نے شکایت درج کروانے کیلئے آنے والے نجی سکول کے پرنسپل کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا ۔ غیر شائستہ رویہ رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نجی کالج کے پرنسپل محمد سہیل تھانہ کوٹ مومن میں ایک شکایت درج کروانے کیلئے تھانہ کوٹ مومن گئے تو ۔ ایس ایچ او تھانہ عظمت جوئیہ نے نہ صرف غیر شائستہ رویہ رکھا بلکہ جب استاد نے ایس ایچ او کو قانون کے دائرہ میں رہنے کی بات کی تو ایس ایچ او عظمت جوئیہ نے استاد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اور حوالات میں بند کردیا ۔
آر پی او اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ایڈیشنل ایس پی مزمل حسین کو واقعہ کی انکوائری کو حکم دیدیا ۔ آر پی او نے کہا کہ استاد قوم کے معمار ہیں ان کا احترام ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی پولیس افسران اور اہلکار استاتذہ کیساتھ عزت کیساتھ پیش آئے ۔ استاد کے ساتھ غیر شائستہ رویہ رکھنے والے پولیس اہلکار کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔

کھلی کچہریاں صرف فوٹوسیشن تک محدود ، ڈپٹی کمشنرسرگودھاکو بھی چکما دیدیا
اسرگودھا میں محکمہ مال میں بڑے چورچھوٹے چوروں کوتحفظ فراہم کرکے عوام کوچونالگانے میں مصروف ہیں کھلی کچہریاں صرف فوٹوسیشن تک محدود ڈپٹی کمشنرسرگودھاکو بھی چکمہ گرداوروں پٹواریوں اور تحصیلداروں کی غیرقانونی من مانیاں عروج پر عوام ذلیل وخوار افسرشاہی بدستورجاری عوامی ملازمین فرائض منصبی سرانجام دینے سے عاری سرگودھا شہراورگردونواح میں محکمہ مال کے پٹواریوں گرداوروں تحصیلداروں نے باہمی مشاورت سے عوام کوذلیل کرنے کے نت نۓ طریقے ایجاد کرلیے افسروں کے احکامات کی پرواہ کیے بغیر قانون کی دھجیاں بکھیردیں
اور پیسے لینے کے لیے پرائیویٹ ٹولہ بھی ساتھ ملا لیا ریکارڈ میں ٹمپرنگ تومعمولی بات حسنات پٹواری نے جیتے جاگتے حیات کو کاغزوں میں فوت شدہ لکھا دیا نا اہل فسران نوٹس لینے کی بجاۓ خاموش تماشائ بن گۓ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا چیف سیکرٹری پنجاب وزیراعلی پنجاب سے معاملہ کاازخود نوٹس لینے کی اپیل ہے

بھیرہ پاک آرمی کے سید علی رضا شاہ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے
بھیرہ پاک آرمی کے سید علی رضا شاہ ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں حضور پور بھیرہ میں ادا کی گئی جس میں فوجی جوانوں کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کی میت کو پاک آرمی کے دستے کی سلامی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا









