بھیرہ نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے سابق یونین کونسل چیئرمین اور ن لیگی رہنما اعجاز حسین شاہ جاں بحق، والدہ محفوظ رہی
تفصیلات کیمطابق یونین کونسل مڈھ پرگنہ کے سابق وائس چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنما اعجاز حسین شاہ اپنی والدہ کے ہمراہ کار پر ڈیرہ سے گھر آ رہے تھے کہ چک نمبر 9 سناں والی نہر پل پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس سے اعجاز شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تاہم ان کی والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں پولیس تھانہ ملکوال نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دی پولیس ذرائع کیمطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے
Category: سرگودھا

بھیرہ نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے سابق یونین کونسل چیئرمین اور ن لیگی رہنما اعجاز حسین شاہ جاں بحق

سرگودھا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن
سرگودھا میں مضر صحت خوراک کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سرگودھا ڈویژن میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 4 یونٹس سربمہرتفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پر 6 فوڈ پوائنٹس کو94 ہزار روپے جرمانہ
وہے پاؤڈر، گھی، مضرصحت مٹھائی، ناقص پنیراورکیمیکلز کی بھاری مقدار برآمد
بھیرہ میں کارروائی کرتے ہوئےمضر صحت اجزاء سے مٹھائیاں بنانے پر سویٹس شاپس کو سیل کیا۔ رفاقت علی نسوآنہ
سلانوالی میں چیکنگ کے دوران وہے پاؤڈر اور گھی سے پنیربنانے پر کھویا یونٹ سیل کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوشاب میں ناقص آئل سے اشیاء خوردونوش کی پروڈکشن پر2 فاسٹ فوڈز یونٹ سربمہر۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
معمولی نقائص پر 43 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گیے ہیں ۔ رفاقت علی نسوآنہ
عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص خوراک کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سرگودھا ۔ بھلوال میں ٹرالی کے نیچے آکر 14 سالہ لڑکا جاں بحق
سرگودھا: تحصیل بھلوال میں 14 سالہ احسن عباس گنے کی ٹرالی کے نیچے آکر جانبحق ہو گیا ۔ریسکیو زرائع
تفصیلات کے مطابق ، سرگودھا ۔ تحصیل بھلوال میں احسن چلتی ٹرالی سے گنا اتارتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا ۔
احسن ٹرالی کے ٹائروں کے نیچے آکر موقع پر جانبحق ہو گیا ، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
جبکہ ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج نعرہ بازی جاری ، روز بروز بڑھتے ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کو متبادل روڈ پر کنورٹ کیا جائے
امیر جماعت اسلامی کا سرگودہا میں جلسہ عام سے خطاب ، حکومت پر شدید تنقید
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود این آر او کی وجہ سے یہاں موجود ہیں، میرا چور زندہ باد آپ کا چور مردہ باد ایسے نظام کو نہیں مانتا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو سیاست کیلئے استعمال کرنا ظلم ہے، آج پنجاب میں کہیں بھی تبدیلی نہیں، لوگ چاہتے تھے کارخانے بنیں، انہوں نے لنگرخانے بنادیے، مہمان اداکاروں کوبھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان خود این آر او کی وجہ سے یہاں موجود ہیں
یہ نظام کرپٹ اشرافیہ کاتحفظ کررہاہے، اس نظام نےکبھی غریب آدمی سےوفاداری نہیں کی، آج مہنگائی کاجن بوتل سےباہرہے،کنٹرول کرنےوالا کوئی نہیں ، وزیر اعلی پنجاب ریموٹ کے ذریعے چلتا ہے ، موجودہ اور سابقہ دونوں حکومتیں کرپٹ ہیں، دونوں نا اہل ہیں۔ مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی، بچے تعلیم اور بیمار علاج سے محروم ہیں، مگر انھیں کوئی فکر نہیں ہے
حکومت وہی کرتی ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک حکم دے۔ 50 لاکھ گھر کا اعلان کرنے والوں نے آج تک ایک گھر نہ دیا۔ حکومت کے یوٹرن گننا مشکل ہوگیا،وسائل سےمالامال ملک عالمی بنکوں کےہاتھوں گروی رکھا ہے۔عوام کہتےہیں آٹامہنگا ہوگیا، عمران خان کہتےہیں این آراو نہیں دوں گا
پہلے والے بھی کرپٹ تھے اور موجودہ حکمران بھی کرپٹ ہیں جبکہ کرپشن کے سوا موجودہ حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے.سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ غریب بے روزگار افراد کے بارے میں کسی کو کوئی خیال نہیں ہے جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو پہلے تسلیم کیا گیا اور اب اسے تسلیم کرنے سے انکاری ہیں.

سرگودھا اغوا ہونیوالی لڑکی بازیاب , ملزم گرفتار
سرگودھا : تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی،اغواء ہونے والی لڑکی دودن میں بازیاب، ملزم گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق، تھانہ اربن ایریا پولیس کو بلاک نمبر31 کے رہائشی امجد شاہد نے اطلاع دی کہ ملزمان محمد ارشد وغیرہ نے اسکی بھتیجی(ن) کو اغواء کر لیا ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد نے وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرکے مغویہ کی بازیابی کا حکم دیا۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا طارق عرفان نے سب انسپکٹر منظوراحمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے جدید وروائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے مغویہ مسماۃ (ن) کو بازیاب کروا کرملزم محمد ارشد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا ۔ تھانہ ساہیوال کی اشتہاری و منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸی ۔
سرگودھا : تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، مجرم اشتہار ی اوردو منشیات فروش گرفتار، اڑھائی کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پراشتہاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹر زآصف سلطان اور محمد اسلم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے تین سال سے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مختار احمد ولد زمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
گرفتارملزم نے دسمبر2017کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر چک78شمالی کے رہائشی توقیر احمد سے اسلحہ کے زورپر واردات کی تھی قبل ازیں اشتہاری مجرم کے دونوں ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے۔ اسی طرح منشیات فروشی میں ملوث ملزمان علی حسین عرف عنصر سے چرس1کلو240گرام اور اسد نعیم ولد احمد خان سے چرس1کلو260گرام برآمد کرکے انکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

ضمانت کینسل ہونے پر سب انجینیٸر گرفتار کر لیا گیا
سرگودھا ۔ ہائیکورٹ سے ضمانت کینسل ہونے پرکنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کا کرپٹ سب انجنیئر بہاولپور میں گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ہائیکورٹ سے ضمانت کینسل ہونے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا میں تعینات کرپٹ سب انجنیئر اویس کو گرفتار کرلیا سب انجنیئر پر اپنی بہاولپور تعیناتی کے دوران شہری سےکمرشل پلازہ کی پارکنگ نہ چھوڑنے پر ڈیڑھ لاکھ رشوت لینے کے الزام میں ایف آئی اے میں مقدمہ درج تھا جس میں سب انجنیئر نے ہائیکورٹ سے ضمانت کروا رکھی تھی جبکہ عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے سب انجنیئر کو گرفتار کر لیا

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا تحصیل کوٹمومن کااچانک دورہ ، کیا احکامات جاری کیے؟
ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر نے آج کوٹ مومن کا تفصیلی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ، ڈی سی سرگودھا نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبدالمنان بیگ کے ہمراہ اولڈ اے سی آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر، زیر تعمیر اے سی آفس اور تحصیل آفس کا بھی دورہ کیا۔ نائلہ باقر نے زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس میں کام کی رفتار کو تیزتر کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اے سی آفس کی تعمیر اور آپریشنل بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہایت ضروری ہیں۔
مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں ایک طرف انھوں نے جملہ اسٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تو دوسری طرف انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہسپتال انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد مزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ مریضوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے کیونکہ محفوظ علاج اور ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ ادویات کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور تحصیل انتظامیہ کو واضح ہدایات دیں کہ وہ اسپورٹس اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹس کیساتھ ملکر اسٹیڈیم کو جلد ازجلد اس قابل بنائے کہ وہاں مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے جوان کھیل سکیں۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ایم سی آفس کا دورہ کیا اور انھوں نے شہر کی جانب جانے والی روڈز اور شہر کے اندر سے گزرنے والی روڈز کی تعمیر و بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

عدالتی جرمانے کی مد میں لوگوں کو بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا گیا ،
اینٹی کرپشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے لوگوں کو بلیک میل کر کے عدالتی جرمانے وصول کرنے والے گروہ کوگرفتار کر لیا۔ملزمان پہلے بھی مختلف لوگوں کوجعلی عدالتی جرمانے کی مد میں لوٹ چکے تھے۔
محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے احمد عباس، کنسٹیبل اور محمد اشرف، رضاکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔محمد اکرم، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم 5 ہزار ملزم سے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈاکٹر نور الامین اور انکی اہلیہ روڈ ایکسیڈنٹ میں جان کی بازی ہار گئے
ڈاکٹر نور الامین اور انکی اہلیہ روڈ ایکسیڈنٹ میں جان کی بازی ہار گئے، ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ کے سابق ایم او ڈاکٹر نورالامین اور انکی اہلیہ سوات میں کار حادثہ کے دوران جاں بحق ہو گئے
۔حادثہ میں متوفی ڈاکٹر نورالامین کے دو بچے شدید ذخمی ، باچا خان یونیو ورسٹی ہسپتال مردان منتقل کر دیا گیا ، متوفی ڈاکٹر نورالامین ڈاکٹرز فیملی ٹرپ پر شمالی علاقہ جات کی سیر پر سوات جارہے تھے۔
۔ڈاکٹر نورالامین کی کارغلط سائیڈ سے آئی کار کو بچاتے ھوۓ موٹروے کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔متوفی ڈاکٹر نورالامین کی کار کو موٹروے انٹر چینج مردان پر حادثہ پیش آیا۔















