Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ڈپٹی کمشنر  نائلہ باقر کا تحصیل کوٹمومن کااچانک  دورہ ، کیا احکامات جاری کیے؟

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا تحصیل کوٹمومن کااچانک دورہ ، کیا احکامات جاری کیے؟

    ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر نے آج کوٹ مومن کا تفصیلی دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ، ڈی سی سرگودھا نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبدالمنان بیگ کے ہمراہ اولڈ اے سی آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر، زیر تعمیر اے سی آفس اور تحصیل آفس کا بھی دورہ کیا۔ نائلہ باقر نے زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس میں کام کی رفتار کو تیزتر کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اے سی آفس کی تعمیر اور آپریشنل بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

    مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں ایک طرف انھوں نے جملہ اسٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تو دوسری طرف انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہسپتال انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد مزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ مریضوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے کیونکہ محفوظ علاج اور ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ ادویات کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور تحصیل انتظامیہ کو واضح ہدایات دیں کہ وہ اسپورٹس اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹس کیساتھ ملکر اسٹیڈیم کو جلد ازجلد اس قابل بنائے کہ وہاں مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے جوان کھیل سکیں۔

    آخر میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ایم سی آفس کا دورہ کیا اور انھوں نے شہر کی جانب جانے والی روڈز اور شہر کے اندر سے گزرنے والی روڈز کی تعمیر و بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

  • عدالتی جرمانے کی مد میں  لوگوں کو بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا گیا ،

    عدالتی جرمانے کی مد میں لوگوں کو بلیک میل کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا گیا ،

    اینٹی کرپشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے لوگوں کو بلیک میل کر کے عدالتی جرمانے وصول کرنے والے گروہ کوگرفتار کر لیا۔ملزمان پہلے بھی مختلف لوگوں کوجعلی عدالتی جرمانے کی مد میں لوٹ چکے تھے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے احمد عباس، کنسٹیبل اور محمد اشرف، رضاکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔محمد اکرم، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم 5 ہزار ملزم سے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

  • ڈاکٹر نور الامین  اور انکی اہلیہ روڈ ایکسیڈنٹ میں جان کی بازی ہار گئے

    ڈاکٹر نور الامین اور انکی اہلیہ روڈ ایکسیڈنٹ میں جان کی بازی ہار گئے

    ڈاکٹر نور الامین اور انکی اہلیہ روڈ ایکسیڈنٹ میں جان کی بازی ہار گئے، ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ کے سابق ایم او ڈاکٹر نورالامین اور انکی اہلیہ سوات میں کار حادثہ کے دوران جاں بحق ہو گئے

    ۔حادثہ میں متوفی ڈاکٹر نورالامین کے دو بچے شدید ذخمی ، باچا خان یونیو ورسٹی ہسپتال مردان منتقل کر دیا گیا ، متوفی ڈاکٹر نورالامین ڈاکٹرز فیملی ٹرپ پر شمالی علاقہ جات کی سیر پر سوات جارہے تھے۔

    ۔ڈاکٹر نورالامین کی کارغلط سائیڈ سے آئی کار کو بچاتے ھوۓ موٹروے کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔متوفی ڈاکٹر نورالامین کی کار کو موٹروے انٹر چینج مردان پر حادثہ پیش آیا۔

  • سرگودھا ۔ نو منتخب صدر بار سرگودھا و دیگر کی الیکٹرانک میڈیا کلب آمد ۔

    سرگودھا ۔ نو منتخب صدر بار سرگودھا و دیگر کی الیکٹرانک میڈیا کلب آمد ۔

    سرگودھا ۔ علاقائی مسائل کے خاتمے میں صحافیوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ مظلوموں کو انصاف کی بروقت فراہمی میں وکلاء اور میڈیا کا چولی دامن کاساتھ ہے ۔ ہم دونوں شعبے ملکر سرکاری اداروں میں لوگوں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کاخاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سرگودھا بار کے نومنتخب صدر عدیل اقبال سلہریا جنرل سیکرٹری ملک فیصل شہزاد نائب صدر سید عرفان الحق شیرازی اور خرم شہزاد ڈھونڈا نے الیکٹرانک میڈیا کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر سرگودھا بار عدیل اقبال سلہریا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کامیابی کے بعد جتنے بھی سخت فیصلے کئے ہیں ۔ وہ سب ہم نے اپنے وکلاء بھائیوں کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے اپنے صحافی بھائیوں کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کیلئے ماہر ترین وکلاء پر مشتمل پینل بنا دیا ہے ۔ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو گا ۔ آپ کو مفت قانونی معاونت کی بلا تعطل فراہمی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ناِب صدر سید عرفان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جائیداد کی رجسٙٹری کروانے میں جو بھی مسائل صحافیوں کو درپیش ہونگے ۔ میں اپنی جیب سے سرگودھا بار کی طرف سے عائد کردہ فیس ادا کروں گا ۔ تاکہ آپ کو پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔ میٹ دے پریس پروگرام سے صدر الیکٹرانک میڈیا کلب مہرآصف حنیف جنرل سیکرٹری سیف خان سابق صدر سرگودھا پریس کلب اشرف ندیم صدر یونین آف جرنلسٹس چوہدری عبدالصمدشاہین سابق صدر ایڈیٹر کونسل چوہدری ظفر محمود سینئر صحافی خالد اصغر شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا

  • سرگودھا ۔ ڈی پی او کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز سے کراٸم میٹنگ ۔

    سرگودھا ۔ ڈی پی او کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز سے کراٸم میٹنگ ۔

    *سرگودھا : ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ*

    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی زیرصدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا حسن جہانگیر نے بھی شرکت کی ۔ ڈی پی او سرگودھا نے تمام سرکل ہائے کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
    اور کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔ نامکمل چالان بروقت مکمل کروا کر عدالتوں میں جمع کروائیں ۔ راہزنی کی وارداتوں کو روکنے کیلئے گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔
    ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ۔ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے پولیس کاروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے سرکل کے تھانوں کاباقاعدگی سے وزٹ کریں اور دی گئی ہدایات اپنی نگرانی میں عملدرآمد کروائیں۔

  • سرگودھا ۔ ضلع بھر میں آٹے کا شدید بحران ۔ وجہ کیا ?

    سرگودھا ۔ ضلع بھر میں آٹے کا شدید بحران ۔ وجہ کیا ?

    سرگودھا ضلع بھر میں آٹے کا شدید بحران ۔ انتظامیہ کی جانب سے بھاگٹانوالہ میں قائم کیئے گئے سٹال سے آٹا دکانداروں کو فروخت ہونے لگا ۔ آٹا لوڈ رکشے کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا ضلعی انتظامیہ عملہ کی من مانیاں جاری ہیں ۔ ضلع بھر میں آٹے کا شدید بحران ۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے آٹا دکانداروں کو فروخت ہونے لگا ۔ سرگودھا کے علاقہ بھاگٹانوالہ میں عوام آٹے کے حصول کیلئے ترس گئی ۔ جبکہ آٹا کھلے عام دکانداروں کو فروخت ہونے لگا ۔ آٹے سے بھرے رکشے کی فوٹیج باغی ٹی وی کو موصول ہو گئی ۔ فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ھے ۔ کہ ایک درجن کے قریب آٹے کے تھیلے موجود ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کئی کئی گھنٹے 10 کلو کے تھیلے کیلئے ہم ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ۔
    جبکہ پرائس کنٹرول انتظامیہ کی لاپرواہی اور ملی بھگت سے آٹا دکانداروں کو فروخت کیا جارہا ہے ۔
    شہریوں کا چیف سیکٹری پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

  • سرگودھا ۔ آر پی او سرگودھا کی بزریعہ وڈیو لنک میٹنگ ۔

    سرگودھا ۔ آر پی او سرگودھا کی بزریعہ وڈیو لنک میٹنگ ۔

    سرگودھا ۔ آر پی او سرگودھا رفعت مختار راجہ نے ویڈیو لنک میٹنگ کے دوران سرگودھا ریجن میں درج انسداد دہشت گردی کے زیر تفتیش مقدمات کی پراگریس چیک کرتے ہوئے ان مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرنے اور ان میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا رفعت مختار راجہ نے سرگودھا ریجن میں درج انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی پراگریس چیک کرنے کے لیے ایک ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ایس پی آر آئی بی سرگودھا مطیع اللہ خان نے آر پی او سرگودھا کو انسداد دہشت گردی کے زیر تفتیش مقدمات کی پراگریس اور ان مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔آر پی او سرگودھا رفعت مختار راجہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اورجتنے بھی زیر التواء مقدمات ہیں ان کو جلدمیرٹ پر یکسو کریں تاکہ ان مقدمات کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

  • سرگودھا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا لاٸسنس برانچ کا وزٹ ۔

    سرگودھا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا لاٸسنس برانچ کا وزٹ ۔

    سرگودھا : ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر کا ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا وزٹ ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    لائسنس عوام کا بنیادی حق ھے ۔ لیکن صرف اہل افراد ہی اس کے حصول کے حق دار ہیں ۔
    ناتجربہ کار اشخاص کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔
    غیر قانونی طریقے سے لائسنس بنوانے پر لائسنس جاری اور حاصل کرنے والے دونوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر نے لائسنسنگ برانچ کے وزٹ کے موقع پر کیا ۔
    اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا محمد کاشف بھی موجود تھے ۔

  • سرگودھا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارواٸ ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارواٸ ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کی کاروائی ۔
    بین الاضلاعی کار چور گینگ کے تین ارکان گرفتار ۔ 54 لاکھ روپے سے زاٸد مالیت کی 5 کاریں ، 10 کلو گرام ہیروئن ، ڈیڑھ کلو گرام چرس ، 100 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔

    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر کارچوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر ظہیر احمد نے انچارج اینٹی کار لفٹنگ سیل اسد حیات اور ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے کار چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ کاریں برآمد کر لی ۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوٸے بتایا ۔
    کہ ملزمان نے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے 2 کاریں ، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے 1 کار ، اور 2 کاریں ضلع راولپنڈی سے چوری کی تھیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 5 کاریں کل مالیت 54 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیں ۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے دیگر کارواٸ میں ملزمان سے 10 کلوگرام ہیروٸن ، ڈیڑھ کلوگرام چرس اور 100 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔
    ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب نے بعد از قانونی کارواٸی برآمد ہونے والی کاروں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر دیں ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

  • سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر شاہپور کا دورہ ۔

    سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر شاہپور کا دورہ ۔

    سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر رانا نے چارج سنبھالنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر شاہ پور کا دورہ کیا ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ریکارڈ اراضی سنٹر شاہپور کا معائنہ کیا ۔ شہریوں کے مسائل سنے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ھسپتال شاہپور صدر کا دروہ بھی کیا ۔
    اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے زنانہ مردانہ وارڈ ایمرجنسی بلاک چیک کیا ۔ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضریاں اور ہسپتال کا ریکارڈ بھی چیک کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے سہولت بازار کامعائنہ بھی کیا ۔
    اور وہاں لگائے گئے سٹالز پر اشیائے خوردنوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ بعدازاں دریائے جہلم پر عوامی سیر و تفریح کےلیٸے پارک اور کشتی رانی پوائنٹ کا معائنہ بھی کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہا ۔ کہ عوام کی سہولیات کےلیے تفریحی پوائنٹ کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔
    جھولے , فوڈز پوائنٹ ، ٹاک شاک و دیگر تفریح سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور انعم علی خان , چیف آفیسر طارق گجر و دیگر بھی ہمراہ تھے .

    رپورٹ : ادریس نواز چدھڑ سرگودھا
    ٭٭٭٭٭