Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ تھانہ بھیرہ میں دوہرے قتل میں مطلوب چار ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ بھیرہ میں دوہرے قتل میں مطلوب چار ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لیے، آلہ قتل برآمد
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر محمد رفاقت نے سب انسپکٹر مظہر علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد حنیف، عدیل احمد، محمد ارشد پسران محمد خان اور عادل ولد یوسف کو گرفتارکرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک بندوق12بور اور دوپسٹل30بور برآمد کرلیے ہیں۔ گرفتارملزمان نے دسمبر2020کو دفتر مونسپل کمیٹی بھیرہ میں دوکانات کی نیلامی کے دوران فائرنگ کرکے محمد عرفان اور حیدرعلی کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے نہ صرف ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے بلکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

  • سرگودھا ۔ آر پی او کی ریجن بھر کے ضلعی افسران کیساتھ کراٸم میٹنگ ۔

    سرگودھا ۔ آر پی او کی ریجن بھر کے ضلعی افسران کیساتھ کراٸم میٹنگ ۔

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں میں تیزی لائیں۔شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا رفعت مختار راجہ کا سرگودھا ریجن کے ضلعی پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران خطاب ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا رفعت مختار راجہ نے سرگودھا ریجن کے ضلعی پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران زیر تفتیش سنگین مقدمات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں میں تیزی لائیں ۔ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کریں ۔ اور ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں ۔ اغواء ، ریپ اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کریں ۔
    آر پی او سرگودھا رفعت مختار راجہ نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، جواء کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں ۔ 15 کی کالزپر ریسپانس ٹائم بہتر بناتے ہوئے فوری کاروائی کریں تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔پولیس کے بروقت کرائم سین پر پہنچنے سے جرائم کو ٹریس کرنے اور ان جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں مدد ملتی ہے۔عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شہریوں کی بروقت داد رسی کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
    اس ویڈیو لنک میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کیپٹن(ر)طارق ولائیت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر طاہر رحمن خان اور ایس پی آر آئی بی سرگودھا مطیع اللہ خان نے شرکت کی۔

  • سرگودھا ۔ اوورسیز پاکستانیوں کا محکمہ واپڈا کیخلاف شدید احتجاج ۔

    سرگودھا ۔ اوورسیز پاکستانیوں کا محکمہ واپڈا کیخلاف شدید احتجاج ۔

    سرگودھا ۔ نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کے رہائشیوں کا بغیر نوٹس دیے غیر قانونی طور پر میٹر اتارنے پر محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج ،
    شدید نعرے بازی بھی کی ،باز نہ آنے کی صورت میں روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنے کی دھمکی ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کے ایگزیکٹو بلاک میں رہائش پزیر اوورسیز پاکستانیوں نے محکمہ واپڈا کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے واپڈا نے تیس سے چالیس ہزار روپے رشوت وصول کر کے بجلی میٹر نصب کیے ،ہم سے باضابطہ طور پر درخواستیں وصول کیں،سروے رپورٹ جاری کیں،بعد ازاں ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے اور کچھ عرصہ بعد خود ہی میٹر اتارنے آگئے حالانکہ بجلی میٹر کنزیومر کی ملکیت ہوتا ہے اور اب محکمہ واپڈا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ غیر منظور شدہ(UN ELETIFIED AREA)علاقہ ہےہمارا محکمہ واپڈا سے سوال ہے کیا میٹر بجلی نصب کرتے وقت انھیں معلوم نہ تھا ۔
    ایک طرف تو حکومت کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ دوسری طرف واپڈا کا عملہ ہمارے لیے وبال جان بنا ہوا ہے ہماری باغی ٹی وی کے توسط سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ ہمارے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ہماری واپڈا کے کرپٹ عملہ سے جان چھڑائی جائے ۔

  • پھلروان کا دیرانہ مطالبہ پورا کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ

    پھلروان کا دیرانہ مطالبہ پورا کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ

    پھلروان کا دیرانہ مطالبہ پورا کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ
    حسن انعام انعام پراچہ چئیرمن وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل کی درخواست منظور ہونے پر
    سابق ناظم راؤ اشرف ایڈووکیٹ،طیب شاہ اور دیگر ساتھی انجینئر یونس جاوید کو پھلروان سیم نالے کا سروے کرواتے ہوئے ، انشااللہ بہت جلد سیم نالے کو پختہ کرنے کے لیے کام شروع کیا جائیگا

  • انجمن اساتذہ پاکستان سرگودھا ڈویژن نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے کہ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرڈ ملازمین کو ادا کی جائے

    انجمن اساتذہ پاکستان سرگودھا ڈویژن نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے کہ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرڈ ملازمین کو ادا کی جائے

    انجمن اساتذہ پاکستان سرگودھا ڈویژن نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے کہ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرڈ ملازمین کو ادا کی جائے جو ان کا حق ہے میاں خالد طاہر محمود پڑھیار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے بنام حکومت پنجاب رٹ دائر کی گئ ہے جو کہ باقاعدہ سماعت کے لیے منظور ہوگئی ہے جسٹس امیر حسین بھٹی نے پنجاب کے تمام محکموں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جو کہ ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم ادا کی جائے گی طاہر محمود پڑھیار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

  • بھلوال۔حاجی محمد افضل چن اورندیم افضل چن کی پنجاب اسمبلی سے ملاقات ھوگٸی

    بھلوال۔حاجی محمد افضل چن اورندیم افضل چن کی پنجاب اسمبلی سے ملاقات ھوگٸی

    بھلوال۔حاجی محمد افضل چن اورندیم افضل چن نے لاہور میں سید تحریم عباس شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں شادی کی تقریب میں ان کی چوہدری پرویز الی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات ھوگٸی

  • اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحصیل بھیرہ کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے

    اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحصیل بھیرہ کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے

    بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تحصیل بھیرہ کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم( وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم ) کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور عوام کو جلد خوشخبری ملے گی وہ پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد ساجد کے ہمراہ سکیم کے لیے مختص جگہ کا جائزہ لے رہے تھے ان کے ہمراہ تحصیلدار حاجی اکبر جاوید،سیٹلائیٹ اراضی سنٹر دیہی مرکز مال کے انچارج چوہدری محمد اسلم اور انجمن پٹواریان تحصیل بھیرہ کے صدر چودھری عابد علی بھی موجود تھے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد ساجد نے کہا کہ حکومت گھر بنا کر عوام کو آسان قسطوں پر دے گی انہوں نے خیروکوٹ اور بھرتھ شرقی کے علاقہ کا دورہ کرکے مختص رقبہ کا معائنہ کیا دہی مرکز مال کے انچارج چوہدری محمد اسلم نے بتایا کہ خیروکوٹ میں حکومت پنجاب کا 40 کنال رقبہ ہے جبکہ بھرت شرقی میں 28 کنال 7 مرلہ حکومت پنجاب اور اس سے ملحقہ 278 کنال 13 مرلہ رقبہ غیر مسلم اوقاف کل 307 کنال موجود ہےجس کا افسران نے جائزہ لیا ہے بھرتھ شرقی اور خیروکوٹ رقبہ کے نقشہ جات بناکر ہاوسنگ سکیم اتھارٹی کو بھیج دیے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا

  • گا گا بھیرہ کے مقام پر دریائے جہلم کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے چیف انجینئر فلڈ عالم گیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گا گا کا دورہ کیا

    گا گا بھیرہ کے مقام پر دریائے جہلم کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے چیف انجینئر فلڈ عالم گیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گا گا کا دورہ کیا

    بھیرہ(نامہ نگار)گا گا بھیرہ کے مقام پر دریائے جہلم کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے چیف انجینئر فلڈ عالم گیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گا گا کا دورہ کیا اور دریا کے کٹاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا سابق کونسلر چوہدری محمد امیر ہطار و دیگر نے انہیں کٹاؤ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا چیف فلڈ انجینئر عالمگیر خان نے کہا کہ کٹاؤ کو روکنے کے لئے 3 مقامات پر رکاوٹ لگائی گئی ہے اور ایک مزید رکاوٹ لگائی جائے گی انہوں نے گاؤں کے لوگوں کو یقین دلایا کہ دریا کے پانی سے آبادی کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا

  • اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے قبرستان کمیٹیاں بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

    اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے قبرستان کمیٹیاں بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

    بھیرہ(نامہ نگار)قبرستان مقبوضہ اہل اسلام سے متعلق شکایات کے ازالہ اور ان کی دیکھ بھال کے لئے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی نے قبرستان کمیٹیاں بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر قبرستان کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے ارکان میں ایک خاتون اور قبرستان میں مدفون تمام برادریوں اور مکاتب فکر کی نمائندگی لازمی ہو گی کمیٹی ارکان کی فہرست اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر میں موصول ہوتے ہی اس کو نوٹیفائی کردیا جائے گا کمیٹی قبرستان میں سہولیات اور قبرستانوں کے رقبہ پر ہونے والے تجاوزات کو بھی ختم کرائے گی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کے تمام قبرستانوں کی حدبراری کرا کے ان کے رقبہ کو قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں اور غیر قانونی قابضین کے خلاف قانونی کاروائی کریں

  • سرگودھا ۔ تھانہ اربن ایریا کی کارواٸ ۔ موٹر ساٸیکل چور گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ اربن ایریا کی کارواٸ ۔ موٹر ساٸیکل چور گرفتار ۔

    *سرگودھا : تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چور گرفتار ، ایک لاکھ 60ہزار روپے مالیت کے چوری شدہ تین موٹرسائیکل برآمد*
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پرموٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا طارق عرفان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد مظہر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید وروائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم اظہر ولد محمد شفیق کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزم نے مختلف اوقات میں تھانہ اربن ایریا کے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کیے تھے گرفتارملزم کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل ہنڈا125سی سی اوردوموٹرسائیکل CD/70کل مالیت 1لاکھ60ہزارروپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔