Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں ۔

    سرگودھا ۔ قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کی دھجیاں اڑا دیں ۔

    سرگودھا قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں تھانہ مڈھ رانجھا کے ایس ایچ او کی مہندی کی تقریب پر جدید آتشی اسلحہ سے ھواٸ فائرنگ ۔ علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاھٹ سے گونج اٹھا ۔
    ایس ایچ او مڈھ رانجھا سب انسپکٹر علی حسنین طارق کی مہندی میں نشے میں دھت پولیس اہلکاروں اور دوستوں کی شدید فائرنگ ۔
    مہندی کی تقریب میں شراب و شباب اور سرکاری اسلحہ کا آزادانہ استعمال ۔

    آئی پنجاب کے ھوائی فائرنگ کے احکامات پر عمل کروانے والے خود قانون شکن بن گۓ ۔
    شراب و شباب کی محفل میں نشے میں ٹن متعدد اہلکار بھنگڑے ڈالتے رہے ۔
    ھواٸ فائرنگ سے اہل علاقہ میں شدید خوف ہراس ۔
    جس پر ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوۓ سب انسپکٹر حسنین علی کو پولیس لاٸن حاضر کر دیا ۔ اور فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ۔

  • سرگودھا ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل کا تھانہ بھاگٹانوالہ دورہ ۔

    سرگودھا ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل کا تھانہ بھاگٹانوالہ دورہ ۔

    سرگودھا : ایس ڈی پی او صدر سرکل شفقت ندیم عطا ٕ کا تھانہ بھاگٹانوالہ کا دورہ

    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدرسرکل ڈی ایس پی شفقت ندیم نے تھانہ بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، تھانہ کی صفائی اور سرکاری گاڑی کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران اورجوانوں کو الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

  • سرگودھا ۔ ریڑھی بان کی خانہ بدوش خواتین سے لڑاٸ ۔

    سرگودھا ۔ ریڑھی بان کی خانہ بدوش خواتین سے لڑاٸ ۔

    سرگودھا میں ریڑھی پر فروٹ فروخت کرنے والے کی خانہ بدوش خواتین سے لڑائی

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا فروٹ چوری کرنے کے الزام میں خواتین پر تھپڑ برسا دئیے

    سرگودھا کے معروف چوک خیام چوک میں یہ واقع پیش آیا
    سرگودھا تھپڑوں کی برسات کے بعد خواتین کا بھی صبر کا پیمانہ لبریز
    سرگودھا خواتین نے بھی ریڑھی فروش کی درگت بنا ڈالی
    سرگودھا فروٹ فروخت کرنے والے کو جان چھڑوانا بھی مشکل
    سرگودھا فروٹ فروخت اگئےاگئے خواتین پیچھے پیچھے دوڑ لگا لگا کر تھک۔گیا
    سرگودھا آخر کا ر ڈی پی او چوک میں پولیس پہنچ گی
    سرگودھا دونوں پارٹیوں کو پولیس تھانہ کینٹ لے گئ

  • اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو تاحال انصاف نہ مل سکا ۔

    اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو تاحال انصاف نہ مل سکا ۔

    سرگودھا ۔ بھلوال پولیس گینگ ریپ کے ملزمان سے مل گئی ، متاثرہ خاتون اور اس کے بوڑھے ماں باپ انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کا تھانہ بھلوال کے باہر احتجاج

    تفصیلات کے مطابق ،سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی قصبے سلطان پور نون عامر کالونی کی رہائشی اجتماعی زیادتی کا شکار حرا منور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ اس کے ساتھ 6 افراد نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی تھی مگر پولیس نے اس کی دہائی کے باوجود صرف ایک ملزم کو نامزد کیا، ملزمان میرے گھر سے سوا تولہ سونا بھی لے گئے تھے ۔

    مگر پولیس نے ڈکیتی کی دفعات ایف آئی آر میں درج نہیں کیں ۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس جب بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے جانے لگتی ہے تو ملزمان کو پہلے فون پر اطلاع دے دی جاتی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹا رھے ھیں ۔

    مگر انہیں کہیں سے انصاف نہیں مل رہا۔ اگر ملزم بااثر نہ ہوتے اور کسی بااثر کی بیٹی کے ساتھ زیادتی ہوتی تو ملزمان کے پورے خاندان کو پولیس اٹھا کر لے آتی مگر پولیس نے ملزمان کی بجائے ہمیں تھانے کے دروازے پر بٹھا رکھا ہے۔ اس موقع پر متاثرہ خاتون کے والد نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی ایس پی بھلوال ناصر نواز ملک نے رابطہ کرنے پر میڈیا کو موقف دینے سے انکار کردیا۔

  • سابق آر پی او سرگودہا نے چارج سنبھال لیا

    سابق آر پی او سرگودہا نے چارج سنبھال لیا

    گریڈ 20 کے آفیسر افضال احمد کوثر نے بطور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیاافضال احمد کوثر اس سے پہلے بطور سی پی او راولپنڈی، سی پی او فیصل آباد، آر پی او سرگودھا اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں
    اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سروس مہیا کریں گے، افضال احمد کوثرشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، افضال احمد کوثر شہر سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، افضال احمد کوثر شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، افضال احمد کوثر

  • اگلے چار دن یعنی رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہیگا

    اگلے چار دن یعنی رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہیگا

    اگلے چار دن یعنی رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہیگا
    جمعرات اور جمعے کے روز جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ھے
    صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات کے دوران شدید_
    دھند کا سلسلہ کمی وبیشی کے ساتھ جاری رہنے کی امید ھے
    جمعرات اور جمعے کی صبح کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید دھند یا نچلی سطح پر بادل چھائے رہنے کا امکان ھے
    مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا ایک اچھا سلسلہ اس وقت جنوب مغربی ایران، عراق اور بحیرہ قزوین پر ہوا کے کم دباؤ کی شکل میں موجود ھے
    جوکہ کل شام یا رات تک افغانستان پر اثرانداز ہوگا اور بعد میں جمعے کے روز سے پاکستان کے شمالی علاقوں پر اثر کرنا شروع کریگا
    جمعے سے اتوار کے دوران ہوا کے اس کم دباؤ کے تحت ملک کے تمام شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ اچھی بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری ہوگی
    تفصیلات کے مطابق جمعے سے اتوار کے دوران گلگت بلتستان، شمالی خیبرپختونخوا اور آزاد وجموں کشمیر کی تمام وادیوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ اچھی بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ھے
    جمعے کی رات اور ہفتے کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے وسطی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ھے
    اس دوران ہفتے کی صبح سے شام کے دوران اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ھے
    جمعے اور ہفتے کے دوران مری اور گلیات میں رواں سیزن کی شدید برفباری متوقع
    جمعے اور ہفتے کے دوران بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مغربی علاقے طوفانی ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے
    سردی کی شدید لہر جمعے کی رات سے بلوچستان میں داخل ہو گی جوکہ ہفتے کی رات سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی

  • تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،چھ سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

    تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،چھ سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

    سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،چھ سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر فخر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے 2014سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اصغر محمود ولد ممتاز خان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے فروری2014کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ٹھٹھی نور کے رہائشی فیصل عباس کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمہ میں ملوث مرکزی اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزیدبارہ ملزمان گرفتار، چرس دوکلو920گرام، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد بوٹا سے چرس2کلو100گرام، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عمران سے چرس420گرام، محمد حسنین سے چرس400 گرام، ذوالفقار سے شراب16لیٹر،تھانہ اربن ایریا پولیس نے عمران جاوید سے شراب40لیٹر، عبدالوحید سے شراب20لیٹر، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے فیصل سے شراب10لیٹر، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے اظہر حسین سے شراب5لیٹر، تھانہ کینٹ پولیس نے ظہیر احمد سے رائفل444بور، تھانہ عطاء شہید پولیس نے علی سعید سے بندوق12بور، ناصر علی سے پسٹل30بور اور تھانہ میانی پولیس نے علی حسین سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر

    سرگودھا:مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر

    سرگودھا:مقدمات کی تفتیش میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر
    سرگودھا:آپ تمام مقدمات کی تفتیش بغیر کسی خوف کے میرٹ پر کریں، مظلوم کی دادرسی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں کسی قسم کی سستی برداشت نہ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل کے آفس میں سٹی سرکل کےایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سےفرداً فرداً میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کی بروقت تفتیش سے جہاں انصاف کے تقاضے پورے ہوتے ہیں وہیں بے جا التواء کی وجہ سے روزمرہ امور پر پڑنے والے بوجھ سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں آپ کو مقدمات کی بروقت میرٹ پر تفتیش کیلئے قواعدوضوابط فراہم کردیئے گئے ہیں جن کے مطابق میرٹ پر بروقت تفتیش کو یقینی بنایا جائے آئندہ ہر میٹنگ میں گذشتہ میٹنگ کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کے بارہ میں آپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور ان کو بروقت یکسو کرنے کے لیے مناسب ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب بھی موجود تھے

  • بھیرہ ملکوال سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آ کر کار نہر میں جا گری

    بھیرہ ملکوال سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آ کر کار نہر میں جا گری

    بھیرہ ملکوال سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آ کر کار نہر میں جا گری جس سے دادا 2 پوتوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے حادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا بتایا گیا ہے کہ ہریا ملکوال شاویز اپنے چچا ذاد شہزاد احمد اور دادا محمد یار کے ہمراہ کار نمبر ایل ای بی 854 پر چکسیدا کے قریب بوسال ٹاؤن اپنے ننھیال فاتحہ خوانی پر جا رہے تھے کہ نہر شاہ پور برانچ پر ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ملت ایکسپریس کی زد میں آ کر ان کی کار نہر میں جا گری جس سے 17 سالہ شاویز 22 سالہ عامر شہزاد موقع پر جاں بحق جبکہ 70 سالہ متعلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال جا کر دم توڑ گیا ریسکیو ٹیموں نے کار اور جاں بحق افراد کی نہر سے نکالا