Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ تھانہ کینٹ میں کار و موٹرساٸیکل چور ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ کینٹ میں کار و موٹرساٸیکل چور ملزمان گرفتار ۔

    *سرگودھا ۔ تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، 21لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ کاراور07موٹرسائیکل برآمد*
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایت پرسٹی ایریا میں کاراور موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرکے 21لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایک کار سمیت سات موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مدعی مقدمات کو بلواکر بعدازقانونی کاروائی چوری شدہ کاراور موٹرسائیکلیں ان کے حوالے کی گئیں۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب نے کار اورموٹرسائیکلوں کی چابیاں شہریوں عبدالستار، محمد زبیر، ظہور احمد، احمد حسن، عمرفاروق، گلزار احمد، محمد اجمل، عزیز الرحمن کے حوالے کیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے قیمتی مال کی حفاظت کرنا اور چوری ہوجانے کی صورت میں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے مال برآمد کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتارملزمان سبطین شاہ ولد ارشاد شاہ اور شاہ زیب ولد شمشیر کے قبضہ سے ایک ہارس پاور کار، تین موٹرسائیکل ہنڈا125CCاور چارموٹرسائیکل CD/70کل مالیت21لاکھ10ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان گھروں کے باہر بغیر لاک کے کھڑے موٹرسائیکل اور کارچوری کرتے تھے اور ان کے سپیئرپارٹس مختلف علاقوں میں جاکر فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کو بعدازقانونی کاروائی حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے ۔

  • سرگودھا ۔ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ۔ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کے خلاف قومی اداروں پاکستان کسٹمر ‘ ایف سی ‘ رینجرز ‘ ضلعی انتظامیہ ‘ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ضلع سرگودہا میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی راہنمائی میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے اب تک 32 مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا ہے۔ دوران معائنہ 26 پٹرول پمپس بغیر این او سی کے پائے گئے جن کو سیل کر کے 42550 لیٹر پٹرول اور 36462 لیٹر ڈیزل قبضہ میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہاکہ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات سے قومی خزانے کو سالانہ دوسو ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ کسٹمر ایکٹ 1969 کے تحت اس مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کو پانچ سے چودہ سال قید بامشقت کی سزا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اہلیان سرگودہا سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی پٹرول پمپس یا سمگل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اطلاع ضلعی انتظامی افسران کو دیں ان کا نام صغیہ راز میں رکھا جائیگا جبکہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
    ٭٭٭٭٭

  • ڈی پی او سرگودہا نےسخت احکامات جاری کر دیے

    ڈی پی او سرگودہا نےسخت احکامات جاری کر دیے

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) عوام کے آرام و سکون کی خاطر ہمیں ہر وقت مستعد رہنا ہوگا لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اولین ترجیح ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے تھانہ کی سطح پر حکمت عملی وضع کی جائے اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے اس پر عملدرآمد کیا جائے ۔

    مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ٹھیکری پہرہ کو یقینی بنائیں ۔ تمام ایس ڈی پی اوز خود بھی گشت کریں اور اپنے علاقہ میں ہونے والی گشت ہائے کی نگرانی کریں ۔ اس مقصد کیلئے آپ کو نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں

    زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائے جائیں ۔ قتل کے مقدمات میں مقتول کے لواحقین کی تشفی اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ثبوت اورنمونہ جات محفوظ کرکے برائے تجزیہ فرنزاک لیبارٹری اور کیمیکل ایگزامینر بروقت بھجوائے جائیں ۔

    اس کے لیے کرائم سین یونٹ کی مدد حاصل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کےلئے خصوصی تحرک کریں ۔ اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں ۔ ڈی پی او سرگودھا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اورکارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

  • سرگودھا ۔ تھانہ صدر بھلوال میں مبینہ زیادتی کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ صدر بھلوال میں مبینہ زیادتی کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج ۔

    سرگودھا تھانہ صدر بھلوال کے علاقہ سلطان پور میں مبینہ زیادتی کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
    ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
    جبکہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کے لیے لیڈی سب انسپکٹر کو بطور معاون تفتیشی مقرر کیا گیا ہے۔
    ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ڈی ایس پی بھلوال کو وقوعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
    ( ترجمان سرگودھا پولیس)

    رپورٹ : ادریس نواز چدھڑ

  • سرگودھا ۔ تھانہ مڈھ رانجھا میں منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ مڈھ رانجھا میں منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کاروائی، منشیات فروشوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار،چرس 2 کلو 170 گرام، شراب واسلحہ برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا عارف حسین نے سب انسپکٹر الطاف حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زغلام مصطفی اور محمدرفیق ساجد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان یسین ولد محمد خان سے چرس1کلو120گرام، فرمان علی ولد محمد خان سے چرس1کلو50گرام، محمدکاظم ولد محمد اعظم سے شراب30لیٹر، امجد علی ولد غلام حسن سے شراب15لیٹر اور محمدنواز ولد شانہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

  • سرگودھا ۔ تھانہ شاہپور سٹی میں غیرقانونی تعمیرات و قبضہ کی کوشش کرنیوالے گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ شاہپور سٹی میں غیرقانونی تعمیرات و قبضہ کی کوشش کرنیوالے گرفتار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی بڑی کاروائی، غیرقانونی تعمیرات اور قبضہ کی کوشش کرنے والے چھ ملزمان گرفتار، جدید اسلحہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق :
    کسی بھی شخص کو ناجائز قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایسی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی سربراہی میں ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے سرگودھا پولیس تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ایسے ہی عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی سمیع اللہ خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عمران خالد، سجاد حسین اور وسیم عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے غیرقانونی تعمیرات، قبضہ کی کوشش اوراقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان سجاد حسین ، ارشد عباس ، شوکت شاہ، محمد رضوان ، عدیل اور غلام عباس کو گرفتارکرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک کلاشنکوف، ایک رائفل444بور، دوبندوق12بور اور دوپسٹل30بور برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ملزمان نے شاہ یوسف میں رفائے عامہ کےلئے وقف کی گئی زمین پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی تھی مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

  • اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے شدید موسم کی پرواہ کئے

    اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے شدید موسم کی پرواہ کئے

    بھیرہ تحصیل ہیلتھ کونسل کے چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے شدید موسم کی پرواہ کئے بغیر گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تحصیل بھر کے ہزاروں بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل بھیرہ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ اس 5 روزہ مہم میں تحصیل بھیرہ کے 45307 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا مگر محکمہ صحت کی 176 ٹیموں نے انتہائی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53521 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی اس سلسلہ میں والدین نے بھی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا

  • پاکستان کے مرکزی صدر اعظم رانجھا نے جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ کا دورہ کیا

    پاکستان کے مرکزی صدر اعظم رانجھا نے جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ کا دورہ کیا

    بھیرہ انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر اعظم رانجھا نے جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ کا دورہ کیا اور سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ سے ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر احمد بخش،محمد اسلم رضوی اور پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین بھی موجود تھے ناظم جامعہ محمدیہ غوثیہ الیاس عباس،عطاء الرحمن اور دیگر سے ملاقات میں محمد اعظم رانجھا نے ان سے انجمن کے تنظیمی اور دیگر معاملات پر گفتگو کی اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی

  • بھیرہ3 موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈکیت بحرین پلٹ ارشد کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر اس کے گھر داخل ہو گئے

    بھیرہ3 موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈکیت بحرین پلٹ ارشد کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر اس کے گھر داخل ہو گئے

    بھیرہ3 موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈکیت بحرین پلٹ ارشد کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر اس کے گھر داخل ہو گئے اور ان کی نو بیاہتا کے کانوں سے کانٹے اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فصل کماد میں چھپتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے کے باوجود بھیرہ پولیس کے بروقت موقع پر نہ پہنچنے پر لوگوں نے 15 پر کال چلا دی جس سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں بتایا گیا ہے کہ بحرین سے واپسی پر 12 روز قبل محمد ارشد کی شادی ہوئی تھی کہ 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے گھر سے بلا کر اس کی کنپٹی پر پسٹل رکھ کر اسے اندر لے اور اس کی نوبیاہتا دلہن زیتون اور دیگر خواتین کو یرغمال بنا کر لاکر سے تقریباً 7 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے۔پولیس کے بروقت نہ پہنچنے پر گاؤں کے سینکڑوں لوگ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے ڈکیتوں کا پیچھا کیا تو وہ اپنا موٹر سائیکل نمبر LEQ.5620.18 پھینک کر مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں چھپ گئے جس پر انہوں نے فصل کماد کو گھیرا میں لے لیا 15 پر کال چلنے کے بعد پولیس کے تاخیر سے موقع پر پہنچی لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

  • پراچہ ہاؤس سرگودھا پر گورنر پنجاب  چوہدری محمد سرور کی آمد

    پراچہ ہاؤس سرگودھا پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی آمد

    پراچہ ہاؤس سرگودھا پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی آمد سابق ضلع ناظم و ایم این اے انعام الحق پراچہ ، چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل حسن انعام پراچہ ،ڈی سی اور ڈی پی او سرگودھا نے استقبال کیا۔