بھیرہ(نامہ نگار)پناہ گاہ مانیٹرنگ ٹیم تحصیل بھیرہ کے کپتان سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل نے ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ سے ملاقات کر کے ان سے پناہ گاہ کو فنکشنل کرنے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ان کے ہمراہ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے صدر اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود آرائیں بھی تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پناہ گاہ کے لیے ابھی تک سرکاری سطح پر کوئی فنڈز جاری نہیں کیا گئے اور شہر کی مخیر شخصیات سے اس سلسلے میں فنڈز لئے جائیں گےچوہدری خالد محمود آرائیں نے کہا کہ بلدیہ بھیرہ ٹھیکیدار کو ادائیگی کرتے وقت ویلفیئر فنڈ کے نام پر ایک فیصد کٹوتی کرتی ہے یہ فنڈ اب تک کروڑوں روپے سے تجاوز کر چکا ہے اس فنڈ کو پناہ گاہ میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خرچ کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی میں نے ہائی وے ریسٹ ہاؤس بھیرہ کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے کپتان چودھری محمد اجمل گوندل کی تجویز پر ہائی وے حکام کو طلب کر لیا ہے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کرنے والوں میں چوہدری محمد نوید،اسامہ خان شیروانی،مہر محمد یاسین،شیخ شہزاد محمود،عمار حیدر،شیخ علی مہدی و دیگر شامل تھے
Category: سرگودھا

اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مناسب نرخوں پر فراہمی
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے لیے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا سے سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں اس وقت چینی سرکاری نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 68 روپیہ فی کلو کے حساب سے وافر مقدار میں دستیاب ہے آٹا کی قلت ختم کرنے کے لیے سیل پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں ہیں جہاں روزانہ 1350 تھیلے آٹا سرکاری نرخوں پر فروخت کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اس میں سے 400 تھیلے آٹا میانی کے لیے مخصوص ہو گا

الوداعی تقریب صدر بار ایسوسی ایشن بھیرہ
الوداعی تقریب صدر بار ایسوسی ایشن بھیرہ نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ و جنرل سیکرٹری رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ نے سول جج صاحبہ میڈم سعدیہ سلطانہ علاقہ مجسٹریٹ کے اعزاز میں منعقد کی جس میں عہدیداروں کے علاوہ ممبران بار کی شرکت اور میڈم کو اعزازی شیلڈ اور یادگار تحائف پیش کیے اور بہترین کارکردگی پر سراہا

سرگودھا ۔فیسکو نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کتنا ٹیکہ لگایا ؟
سرگودھا میں واپڈا ( فیسکو) سرگودھا نے شہریوں کے علاوہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کو بھی زائد یونٹس ڈال کر 17 کروڑکے زائد بل بھجوا دیئے۔ کنیکشن کاٹنے کی دھمکی پر میٹرو پولیٹن حکام بھی فوری رقم واپسی کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کی 25واٹر سپلائیوں اور ڈسپوزل ورکس پر واپڈا( فیسکو ) کی طرف سے ٹرانسفامر لگائے گئے ہیں ہر ماہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا فیسکو کو لاکھوں روپے کے بل ادا کرتا ہے گزشتہ چند ماہ میں واپڈا( فیسکو) کی طرف سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کوجو بجلی کے بل بھجوائے گئے ان پر ہر میٹر پر کئی گنازائد یونٹس ڈال کر 17کروڑ روپے کی زائد رقم وصول کر لی ۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا معاملہ چیک کرنے پر اوور بلنگ کی نشاندہی کی تو فیسکو حکام بجلی کے کنیکشن منقطع کرنے پہنچ گئے جس پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے تحصیل آفیسر آئی اینڈ ایس حاجی احسان نے فیسکو حکام کو فوری طور پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھاسے زائد وصول کیے جانے والے 17 کروڑ روپے کی واپسی کا مطالبہ کر دیا ۔
دوسری طرف فسیکو (واپڈا) کے ایکسئین فرسٹ کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کو زائد بل بھجوائے جانے کا معاملہ چیک کر لیا ہے مختلف بلز کی چیکنگ کے بعد انہیں آئندہ ماہ کے بلوں میں رقم کی کٹوتی کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

سرگودھا ۔ صوبہ پنجاب میں تیلدار اجناس کے منصوبہ پر عمل درآمد جاری
صوبہ پنجاب میں 5 ارب 11 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کے منصوبہ پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔ پاکستان میں خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر محکمہ زراعت پنجاب تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق :
ہم ملکی ضروریات کا صرف 13 فیصد خوردنی تیل پیدا کر رہے ہیں جبکہ بقیہ ضروریات کا 87 فیصد کثیر زرِ مبادلہ خرچ کر کے درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر سالانہ 3 کھرب سے زائد روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں جوکہ معیشت پر بوجھ ہیں۔ پٹرولنگ مصنوعات کے بعد سب سے زیادہ زرِ مبادلہ خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔ محکمہ زراعت کی بہتر حکمت عملی اور تیلدار فصلوں پر دی جانے والی سبسڈی کی وجہ سے تیلداراجناس کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ پوٹھوہار ریجن میں زیتون کی کاشت کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے 12 لاکھ سے زائد پودے کاشتکاروں کو مفت فراہم کئے گئے ہیں۔
سال 2020-21 میں تیلدار اجناس کے پیدواری اہداف کے حصول کے لئے 68 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سورج مکھی اور کینولاکی کاشت پر 5 ہزار روپے جبکہ تِل کی کاشت پر 2000 روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔
سرگودھا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری ۔
*اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری*
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھامحمد خالد مسعود فروکہ نے اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی سال2020کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے بتایاکہ محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھانے سال2020 میں جناب گوہر نفیس صاحب، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف واضح کردہ پالیسوں کے مطابق تابڑ توڑ کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
٭اینٹی کرپشن سرگودھاریجن نے سال2020میں 4581کنال سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکارکی تحویل میں دلوائی۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ڈویژن بھر میں واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت3913.8ملین ہے۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ڈویژن بھر میں محکمہ اوقاف کی1677کنال سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔*
٭سرگودھا ریجن سے محکمہ اوقاف کی واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت181.82ملین روپے ہے۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا نے گنے کے کاستکارکسانوں کی شکایات پر 7شوگر ملوں کے خلاف انکوائریاں شروع کیں اور اُن سے کروڑوں روپے ریکوری کی۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے فلور ملوں سے 8ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے بدعنوان عناصر سے 6کرڑو13لاکھ50ہزار روپے سے زائد براہ راست جبکہ1ارب16کرڑو2لاکھ30ہزار9سو63روپے بلاواسطہ ریکور کیے۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے20کامیاب چھاپوں میں 7لاکھ26ہزارروپے ریکور کیے۔*
٭اینٹی کر پشن سرگودھا نے سال2020میں کرپٹ عناصر کے خلاف78مقدمات درج کیے جبکہ62مقدمات پر جوڈیشل ایکشن کی منظوری ہوئی۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے گزشتہ برس124مقدمات حل کیے جبکہ بدعنوانی میں ملوث180افراد کو گرفتار کیا جن میں سکیل19کے 2،سکیل 18کے9،سکیل17کے11اور سکیل16کے12افسرا ن کو گرفتار کیا گیا۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے سال2020میں 150پٹرول پمپس کے ریٹس اور مقدار چیک کی جس میں سے 80پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور2لاکھ68ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
سرگودھا ۔ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری ۔
*اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری*
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھامحمد خالد مسعود فروکہ نے اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی سال2020کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے بتایاکہ محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھانے سال2020 میں جناب گوہر نفیس صاحب، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف واضح کردہ پالیسوں کے مطابق تابڑ توڑ کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
٭اینٹی کرپشن سرگودھاریجن نے سال2020میں 4581کنال سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکارکی تحویل میں دلوائی۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ڈویژن بھر میں واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت3913.8ملین ہے۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ڈویژن بھر میں محکمہ اوقاف کی1677کنال سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔*
٭سرگودھا ریجن سے محکمہ اوقاف کی واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت181.82ملین روپے ہے۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا نے گنے کے کاستکارکسانوں کی شکایات پر 7شوگر ملوں کے خلاف انکوائریاں شروع کیں اور اُن سے کروڑوں روپے ریکوری کی۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے فلور ملوں سے 8ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے بدعنوان عناصر سے 6کرڑو13لاکھ50ہزار روپے سے زائد براہ راست جبکہ1ارب16کرڑو2لاکھ30ہزار9سو63روپے بلاواسطہ ریکور کیے۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے20کامیاب چھاپوں میں 7لاکھ26ہزارروپے ریکور کیے۔*
٭اینٹی کر پشن سرگودھا نے سال2020میں کرپٹ عناصر کے خلاف78مقدمات درج کیے جبکہ62مقدمات پر جوڈیشل ایکشن کی منظوری ہوئی۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے گزشتہ برس124مقدمات حل کیے جبکہ بدعنوانی میں ملوث180افراد کو گرفتار کیا جن میں سکیل19کے 2،سکیل 18کے9،سکیل17کے11اور سکیل16کے12افسرا ن کو گرفتار کیا گیا۔*
٭اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے سال 2020 میں 150پٹرول پمپس کے ریٹس اور مقدار چیک کی جس میں سے 80 پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ اور 2 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔*
سرگودھا ۔ تھانہ کینٹ میں کار و موٹرساٸیکل چور ملزمان گرفتار ۔
*سرگودھا ۔ تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، 21لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ کاراور07موٹرسائیکل برآمد*
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایت پرسٹی ایریا میں کاراور موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرکے 21لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایک کار سمیت سات موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مدعی مقدمات کو بلواکر بعدازقانونی کاروائی چوری شدہ کاراور موٹرسائیکلیں ان کے حوالے کی گئیں۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب نے کار اورموٹرسائیکلوں کی چابیاں شہریوں عبدالستار، محمد زبیر، ظہور احمد، احمد حسن، عمرفاروق، گلزار احمد، محمد اجمل، عزیز الرحمن کے حوالے کیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے قیمتی مال کی حفاظت کرنا اور چوری ہوجانے کی صورت میں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے مال برآمد کروانا پولیس کی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتارملزمان سبطین شاہ ولد ارشاد شاہ اور شاہ زیب ولد شمشیر کے قبضہ سے ایک ہارس پاور کار، تین موٹرسائیکل ہنڈا125CCاور چارموٹرسائیکل CD/70کل مالیت21لاکھ10ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان گھروں کے باہر بغیر لاک کے کھڑے موٹرسائیکل اور کارچوری کرتے تھے اور ان کے سپیئرپارٹس مختلف علاقوں میں جاکر فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کو بعدازقانونی کاروائی حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے ۔
سرگودھا ۔ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاٶن ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کے خلاف قومی اداروں پاکستان کسٹمر ‘ ایف سی ‘ رینجرز ‘ ضلعی انتظامیہ ‘ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق :
ضلع سرگودہا میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی راہنمائی میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے اب تک 32 مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا ہے۔ دوران معائنہ 26 پٹرول پمپس بغیر این او سی کے پائے گئے جن کو سیل کر کے 42550 لیٹر پٹرول اور 36462 لیٹر ڈیزل قبضہ میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہاکہ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات سے قومی خزانے کو سالانہ دوسو ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ کسٹمر ایکٹ 1969 کے تحت اس مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کو پانچ سے چودہ سال قید بامشقت کی سزا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اہلیان سرگودہا سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی پٹرول پمپس یا سمگل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اطلاع ضلعی انتظامی افسران کو دیں ان کا نام صغیہ راز میں رکھا جائیگا جبکہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
٭٭٭٭٭
ڈی پی او سرگودہا نےسخت احکامات جاری کر دیے
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) عوام کے آرام و سکون کی خاطر ہمیں ہر وقت مستعد رہنا ہوگا لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اولین ترجیح ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے تھانہ کی سطح پر حکمت عملی وضع کی جائے اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے اس پر عملدرآمد کیا جائے ۔
مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ٹھیکری پہرہ کو یقینی بنائیں ۔ تمام ایس ڈی پی اوز خود بھی گشت کریں اور اپنے علاقہ میں ہونے والی گشت ہائے کی نگرانی کریں ۔ اس مقصد کیلئے آپ کو نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں
زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائے جائیں ۔ قتل کے مقدمات میں مقتول کے لواحقین کی تشفی اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ثبوت اورنمونہ جات محفوظ کرکے برائے تجزیہ فرنزاک لیبارٹری اور کیمیکل ایگزامینر بروقت بھجوائے جائیں ۔
اس کے لیے کرائم سین یونٹ کی مدد حاصل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کےلئے خصوصی تحرک کریں ۔ اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں ۔ ڈی پی او سرگودھا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اورکارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔









