بھلوال حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق پلاسٹک شاپر بیک کی فروخت پر پابندی اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول علی ہنجراء کا مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے عہدیداران سے میٹنگ دکاندارپلاسٹک شاپر بیگ میں اشیاء کی فروخت کو بندکردیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مرکزی انجمن تاجران تمام دکانداروں،ریڑھی فروشوں کو اس بارے میں آگاہ کریں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاوال علی ہنجراء کی میٹنگ میں تاجروں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول علی ہنجراء نے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران جن میں سرپرست اعلی خواجہ ادیب ناصر،صدرشیخ رضوان ارشد،سیدندیم عباس شاہ،حاجی علی عامرچوہدری،،لیاقت علی حیدری،ندیم ساجد کمبوہ،،خواجہ فرخ شفیق،مہرامجد محمود شریک تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجراء کے حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک شاپر بیگ کی فروخت پر پابندی کے احکامات کے بارے میں تاجروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام دکانداروں،ریڑھی فروشوں کو ان احکامات کے بارے میں آگاہ کریں کہ وہ اشیاء کی فروخت کیلئے پلاسٹک شاپر بیگ کی بجائے کاغذ،کپٹرے سے بنے ہوئے تھیلہ کے استعمال کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق اگر ان احکامات کی پیروی نہ کی گئی اوردکانداروں اورریڑھی فروشوں نے پلاسٹک شاپر بیگ کے استعمال کو جاری رکھا تو انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی اورکوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
Category: سرگودھا
-
پنڈی کوٹ کی تعمیرمیں ناقص مٹیریل کے استعمال پر ٹھیکیدار کو بقیہ ادائیگی روک دی
بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل کونسل بھیرہ کے چیف آفیسر مبارک علی خان نے کہا ہے کہ رانجھیانوالہ لنک روڈ پنڈی کوٹ کی تعمیرمیں ناقص مٹیریل کے استعمال پر ٹھیکیدار کو بقیہ ادائیگی روک دی گئی ہے اور 3 کلو میٹر لمبے سڑک کے اس ٹکڑے کو موسم بہتر ہوتے ہی دوبارہ اسفالٹ کیا جائے گا انہوں نے سڑک کی ناقص تعمیر کی نشاندہی کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی ٹھیکیدار کو سرکاری خزانہ خرد برد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
-

مناسب فنڈز نہ ملنے پر چوہدری ندیم افضل چن نے اپنی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا
بھیرہ(نامہ نگار)سرکاری مصروفیات کے باعث عوام سے رابطوں میں کمی اورحلقہ کی ترقی کے لئے مناسب فنڈز نہ ملنے پر چوہدری ندیم افضل چن نے اپنی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے مگر وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کا حصہ ہونے کی وجہ سے حلقہ کے عوام نے چوہدری ندیم افضل چن سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لی تھیں اور مسائل حل نہ ہونے۔مناسب فنڈز اور روزگار کی عدم فراہمی کے باعث حلقہ کے عوام کا ان پر شدید دباؤ تھا جس پر انہوں نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا مگر ہم پارٹی کا حصہ ہیں ملک انتسام بلال نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے حلقہ کے ہر گاؤں کو سوئی گیس اور بجلی کی سہولت فراہم کی جو ہماری عوامی خدمت کا ثبوت ہے حلقہ کے عوام چوہدری ندیم افضل چن کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے
-

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور خصوصی دورے پر سرگودہا پہنچ گئے
سرگودھا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مختصر دورہ پر سرگودہا پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودہا میں گورنر پنجاب کی اپنے دیرینہ دوست مرحوم چوہدری بشیر احمد ہرل کے گھر واقع کوئین روڈ آمد ۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اپنے مرحوم دوست کی فاتحہ خوانی کیلیے سرگودہا پہنچ گئے #BaaghiTv #Pakistan #GovernorPunjab @ChMSarwar @GovernorHouseP @GovtofPunjabPK @PTIofficial pic.twitter.com/l0pijphjRr
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 17, 2021
مرحوم کے انتقال پر ان کے ورثا چوہدری ناصر ہرل، چوہدری افتخار ہرل، چوہدری راشد ہرل، رانا ذیشان احمد ، رانا عبد الغفار، چوہدری حسن محمد اور دیگر سے اظہار تعزیت کی۔گورنر پنجاب نے مرحوم چوہدری بشیر احمد ہرل کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ گورنر پنجاب نے ورثا سے افسوس کا اظہار کیا ۔
-

سرگودھا ۔ ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔ نجی ہاٶسنگ سوساٸٹی اور محکمہ سوٸی گیس عملہ کیخلاف مقدمہ درج ۔
سرگوھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو شہری کی طرف سے ایک سال قبل دی گئی درخواست پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ سمیت محکمہ سوئی گیس کے عملہ کے خلاف بغیر منظوری کے پائپ لائن بچھانے اور عوام سے ہزاروں روپے رشوت وصول کر کے غیر قانونی طور پر میٹر کنکشن لگانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کے رہائشی علی رضا باجوہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل سرگودھا کو درخواست گزاری کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ نے محکمہ سوئی گیس کے عملہ سے ملی بھگت کر کے رضا گارڈن فیز ٹو میں نہ صرف غیر قانونی طور پر بغیر منظوری کے گیس پائپ لائن بچھالی ہے ۔ بلکہ فیز ٹو کے رہائشیوں سے ہزاروں روپے رشوت وصول کر کے غیر قانونی طور پر میٹر کنکشن بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ جس پر محکمہ ایف آئی اے کی ٹیم نے شہری کی درخواست ہر رات گئے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر نہ صرف غیر قانونی طور پر بچھائی گئی پائپ لائن برآمد کر لی ۔
ایف آئی اے حرکت میں آگئی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف مقدمہ درج #Pakistan #Baaghitv #SuiGas #FIA@DC_Sgd @sargodhapolice@CMPunjabPK @UsmanAKBuzdar @GovtofPunjabPK @MoLawJusticeof1 pic.twitter.com/iNHcyk3mJz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 17, 2021
بلکہ میٹر کنکشن بھی اتار لیے ۔ محکمہ ایف آٸی اے نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی رضا گارڈن کی انتظامیہ سمیت محکمہ سوئی گیس کے سرویئر غلام حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تا حال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے ۔
-

سرگودھا ۔ RPO افضال احمد کوثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اسلام آباد پولیس تبدیل ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودہا سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ , ڈی پی او زوالفقار احمد ، اے ڈی سی جی بلال فیروز ، اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر ارشد وٹو ، ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر ، اے ڈی سی فنانس شعیب نسوانہ اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمردارز گوندل نے شرکت کی ۔
سرگودہا میں پولیس و انتظامی افسران کی اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ افضال احمد کوثر
سرگودہا ایک پر امن ڈویژن ہے ، لوگ محبت اور پولیس سمیت انتظامی اداروں سے مکمل تعاون کرنے سے ہیں۔
آر پی او افضال احمد کوثر ۔
سرگودہا جرائم کے اعتبار سے سرگودھا ڈویژن دیگر سے بہتر اور مکین قانون پر عمل داری پر یقین رکھتے ہیں۔
افضال احمد کوثر ۔
بطور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی اہلیان سرگودہا کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ
سرگودہا پولیس افسران اور جوانوں کو آرپی او افضال کوثر کی قیادت میں سیکھنے کا بہت موقع ملا ۔
ڈی پی او ذوالفقار احمدآر پی او افضال احمد کوثر پولیس فورس کا اثاثہ ہیں ۔
دیگر شرکاء کا اظہار خیال ۔ -

سرگودھا ۔ تحصیل کوٹمومن انتظامیہ پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کیلیۓ متحرک ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل کوٹمومن انتظامیہ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کیلیۓ متحرک ۔
تفصیلات کے مطابق :
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی خصوصی ہدایت پر شہر کو پولی تھین/ پلاسٹک و شاپنگ بیگز فری بنانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حافظ عبدالمنان بیگ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی اور سیوریج سسٹم کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ عوام سے التماس ہے کہ شاپنگ بیگز کی بجائے کپڑے کا تھیلا یا متبادل استعمال میں لائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دے۔ -

سرگودھا ۔ تحصیل کوٹمومن میں 30 میں سے 11 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل کوٹمومن میں 30 میں سے 11 بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے، فروری تک سارے ہو جائیں گے : اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن
تفصیلات کے مطابق :
*زگ زیگ ٹیکنالوجی ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی : حافظ عبدالمنان بیگ*
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبدالمنان بیگ نے کہا ہے کہ تحصیل کوٹ مومن میں تقریبا 30 بھٹے ہیں جن میں سے 11 کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے اور فروری تک سارے بھٹے پرانی ٹیکنالوجی سے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا زگ زیگ ٹیکنالوجی ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے، ماحولیاتی آلودگی جو کہ اس وقت پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ *زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے والے بھٹے سموگ کے دنوں میں بند نہیں کرنے پڑیں گے اور یوں اینٹوں کی قلت بھی واقع نہیں ہوگی اور ریٹس بھی کنٹرول میں رہیں گے۔*
آخر میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ مزدوروں کو بھٹے کے اندر نہیں جانا پڑے گا اور ان کے کام کرنے کے حالات کار میں بھی بہتری آئے گی۔ *مزید برآں 20 سے 30 فیصد تک کوئلے کی بھی بچت ہوگی۔* -

سرگودھا ۔ سرکاری زمین پر قبضہ کرنیوالا ملزم گرفتار ۔
سرگودھا پولیس کی بروقت کارواٸی ۔
سرکاری زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام ۔
مرکزی ملزم نذر محمد گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق :
گزشتہ رات تھانہ کڑانہ کے علاقہ چک 54 جنوبی میں نذر محمد ، غلام حسین وغیرہ نے سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی ۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ کڑانہ گل حمید خان نے فوری کارواٸی کرتے ہوٸے ملزمان کیخلاف قبرستان پر قبضہ کی کوشش اور بے حرمتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔
چونکہ سرکاری رقبہ پر قبرستان بنایا گیا تھا ۔ جس پر ملزمان نے قبضہ کی کوشش کی ۔
ایس ایچ او تھانہ کڑانہ گل حمید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارواٸ کرتے ہوٸے مرکزی ملزم نذر محمد کو گرفتار کر لیا ۔
ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے کہا کہ ناجاٸز قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جاٸے گا ۔ -

سرگودھا ۔ میونسپل کمیٹی کوٹمومن میں ٹاٸیگر فورس مانیٹرز کیساتھ اہم اجلاس ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے )
*تحصیل کوٹمومن میں ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف سرگودھا فیاض حسین منہاس * اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن *حافظ عبدالمنان * کی زیر صدارت *ٹائیگر فورس تحصیل کوٹ مومن* کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی کوٹ مومن میں ٹائیگر فورس کے مانیٹرز کے ساتھ اہم اجلاس۔جس میں مانیٹر ٹائیگر فورس مڈھ رانجھا عنصر حیات رانجھا، مانیٹر بھابھڑہ شیراز احمد شیرازی، مانیٹر تخت ھزارہ احسان اللہ، مانیٹر کوڑے کوٹ نثار احمد اور مانیٹر بچہ کلاں زبیر مشتاق) نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اے سی کوٹمومن حافظ عبدالمنان نے ٹائیگر فورس کے تحت آٹے اور چینی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنے الفاظ میں سراہا
