*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی ، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری گرفتار*
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی سمیع اللہ خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز وسیم عباس اور ذوالفقار احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ تھانہ شاہ پورصدر پولیس کو راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان غلام مصطفی ولد شیر محمد اور محمد شہزاد ولد محمد اعجاز کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار اشتہاری مجرم غلام مصطفی نے سال 2018 کو اپنے دیگر دوساتھیوں سے ملکر جلال پورجدید کے رہائشی مطیع الحسنین سے اسلحہ کے زورپر نقدی اور موٹرسائیکل چھینا تھا جبکہ اشتہاری مجرم محمد شہزاد نے سال 2015 کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زورپر کولووال کے رہائشی محمد عارف سے واردات کی اور نقدی وموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے چونکہ دونوں مقدمات میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرکے مزید کاروائی کیلئے تھانہ شاہ پورصدر پولیس کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)
Category: سرگودھا
-

سرگودھا ۔ تھانہ شاہپور سٹی میں راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار ۔
-

سرگودھا ۔ تھانہ بھاگٹانوالہ میں زیرتفتیش مقدمہ میں رشوت دینے والا ملزم گرفتار ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ میں آنے والے ٹاؤٹوں سے سختی سے نپٹا جائیگا۔
ڈی پی او ذوالفقار احمد*
تفصیلات کے مطابق :
عوام بلاخوف وخطر کسی بھی تھانے میں جاکر اپنا جائز قانونی کام کرواسکتے ہیں اس کیلئے کسی سفارش یا ٹاؤٹ سے مدد لینے کی ضرورت نہیں ایسے ٹاؤٹ پولیس کو بدنام کرکے اور لوگوں کو ڈرا کر یاان کو اپنا ظاہری تعلق بتلاکر ان سے رقم بٹورتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایت پر ایسے ٹاؤٹوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایسے ہی تھانہ بھاگٹانوالہ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امیر کو ملزم مظہر حیات نے ایک زیر تفتیش مقدمہ میں مدعی کے حق میں کرنے اور ملزمان کے خلاف چالان مرتب کرنے کے عوض15000روپے رشوت دینے کی کوشش کی جس پر ملزم کو فوری گرفتارکرکے رشوت دینے اور مقدمہ پر اثر انداز ہونے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ (ترجمان سرگودھا پولیس) -

سرگودھا ۔ تھانہ کڑانہ نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار*
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ سب انسپکٹر گل حمید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عمران ولد مانک کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے گذشتہ سال گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی کو وارچھری کرکے مضروب کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ کڑانہ اور انکی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس) -

سرگودھا تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی تین منشیات فروش گرفتار
سرگودھا تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، تین منشیات فروش گرفتار، ایک کلوگرام سے زائد چرس وشراب برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمدریاض اور غلام محمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محسن عباس سے چرس550گرام، ظفر اقبال سے چرس500گرام اور محمداعجاز سے شراب40لیٹر برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ -

بھیرہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز سے عوام کو آگاہی اور عملدرآمد کا جائزہ
بھیرہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور ایس او پیز سے عوام کو آگاہی اور عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے گزشتہ روز پبلک مقامات ان کا دورہ کیا اور مسافر گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل بھیرہ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ تحصیل میں مزید چار افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں گھروں میں ائسولیٹ کر دیا ہے جبکہ 50 سے زائد مزید افراد کے سیمپل لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھجوائے جا رہے ہیں گھروں میں ائسولیٹ کیے جانے والے مریضوں میں محلہ گادھیانوالہ کا انورعلی۔محلہ سادات کی ر۔ز سردار پور نون کا عرفان اور علی پور سیداں بھیرہ کی ب شامل ہیں
-

بھیرہ فرائض کی دیانتداری سے ادائیگی کے بعد باعزت ریٹائرمنٹ سرکاری ملازم کے لیے اعزاز کی بات ہے
بھیرہ فرائض کی دیانتداری سے ادائیگی کے بعد باعزت ریٹائرمنٹ سرکاری ملازم کے لیے اعزاز کی بات ہے یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ محمد مرتضیٰ اور چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی نے بلدیہ بھیرہ کے ٹیکس کلرک غلام اکبر جعفری کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ غلام اکبر جعفر نے اپنی مدت ملازمت میں فرائض جس دیانتداری اور لگن سے انجام دئیے وہ دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے غلام اکبر جعفری نے بلدیہ کے افسران اور اہلکاروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ریٹائرمنٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے انہیں واجبات کی ادائیگی کا چیک بھی دیا
-

دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی
بھیرہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے۔اس مقصد کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن نے باقا عدہ مہم شروع کر دی ہے تاکہ خواتین کو آگاہی دی جا سکے۔
وہ بھیرہ میں ادارہ پودا، بھیرہ پریس کلب اور ناہیدہ محبوب الہی فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 11کروڑ سے زائد ووٹروں میں سے 1کروڑ 50لاکھ خواتین ووٹرز شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا حق رائے دیہی استعمال نہیں کر سکتیں اس لیے الیکشن کمیشن نے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نادراکے تعاون سے ان کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر سرگودھا میاں ارشد علی نے کہا کہ ضلع سرگودھا میں اس وقت تقریبا 2لاکھ سے زائد خواتین شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔
سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم، وکلا، تاجروں اور محکمہ صحت کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارہ پودا اسلام آباد کی صدر ثمینہ نذیر، خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ،سینئر مینجئر پروگرامز پودا محمد زبیر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر علی باقر نقوی، تحصیل بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، سابق ناظم حاجی شوکت علی زرگر، سابق کونسلر نسرین ہطار، انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، انعم رحیم گوندل ایڈووکیٹ اور اکرام اللہ سلیمی نے پودا تنظیم کی دیہی خواتین کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے پر اسے خراج تحسین پیش اور کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کے لیے جدو جہد کرنا ہو گی اجلا س میں میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق چیئر مین چوہدی خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ،سینئر وکیل محمد انور بولا ایڈووکیٹ، تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا ناصر محمود عزیز ایڈووکیٹ، محمود منور خان ایڈووکیٹ، محمد جاوید رفیع ایڈووکیٹ، آصف اقبال پنجوتھہ ایڈووکیٹ، طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ و دیگر افراد نے شرکت کی
-

سرگودھا ۔ ٹریفک پولیس کا احسن اقدام ۔ مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے ختم ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ٹریفک پولیس کا احسن اقدام ، لوگوں کو ٹریفک قوانین سےآگاہی کے ساتھ حادثات کا سبب بننے والے مرکزی شاہراہ پر موجود گڑھے ختم کروا دیئے۔*
تفصیلات کے مطابق :
دیہاتی علاقوں میں بسنے والی عوام میں ٹریفک قوانین سے آگاہی نسبتاً شہری علاقوں کے کم ہوتی ہے دیہاتی علاقوں سے گزرنے والی مرکزی شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کے دباؤ کے باعث سڑکوں اور ان کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور گڑھے بننے کیوجہ سے حادثات کے رونما ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ حادثات کی وجہ سے بننے والے ان گڑھوں کو ختم کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انسپکٹر محمد اعظم مغل اور ان کی ٹیم نے لک شہر سے گزرنے والی سرگودھا گجرات روڈ پر موجود گڑھے ختم کروائے جس سے نہ صرف سڑک کشادہ ہوگئی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر دھند کے دوران بہتر نظر آنے کے لیے سٹکرز بھی چسپاں کیے ۔ اس کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینے کے ساتھ حادثات سے بچنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس) -

سرگودھا ۔ تھانہ اربن ایریا کے علاقہ طفیل ٹاٶن میں ڈکیتی کی واردات ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ اربن ایریا کی حدود میں ملزمان سولہ سالہ چھٹی کی طالبہ رابعہ کی شہ رگ پر خنجر رکھ کر طفیل ٹائون کے رہائشی شہزاد کے گھر سے اس کی ساری عمر کی جمع پونجی چار لاکھ پچاسی ہزار کی رقم جو کہ بیٹی کے جہیز کے لیے جمع کی تھی لے گئے ، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایس ایچ او اربن ایریا ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ۔ شہری کی طرف سے دی گئی درخواست تک فرنٹ ڈیسک پر درج نہ ہو سکی ۔ متاثرہ خاندان کا الزام ?
متاثرہ شہری کی باغی ٹی وی کے توسط سے انصاف کی اپیل ، آئی جی پنجاب پولیس ، وزیراعلی پنجاب ، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق :
طفیل ٹائون کے رہائشی شہزاد نے ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ ہم کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں – اور میں گاڑیوں کی صفائی کا کام کر کے محنت مزدوری کرتا ہوں –
اور میری بیوی بھی لوگوں کے گھروں میں صفائی کا کام کرتی ہے ۔ ہم دونوں میاں بیوی مزدوری کر کے اپنے گھر کا نظام چلا رہے ہیں ۔ اور اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے تھوڑے تھوڑے پیسے اکٹھے کر کے چار لاکھ پچاسی ہزار کی رقم جمع کر رکھی تھی ۔ کہ مورخہ 10,11-12-2020 کی درمیانی رات کو میری ہمشیرہ شکیلہ بی بی جوکہ مجاہد کالونی میں رہائش پزیر ہے نے رات گئے مجھے موبائل کال کی ۔ کہ میری طبیعیت خراب ہے لہذا فلاں میڈیسن لیکر جلدی میرے گھر پہنچو ۔ جس پر میں میڈیسن لیکر اپنی ہمشیرہ کے گھر پہنچ گیا ۔ اور اس دن اس نے مجھے خلاف توقع ذیادہ دیر رکنے کے لیے اصرار بھی کیا ۔ اور مجھے روکے رکھا ۔
جبکہ میرے پیچھے سے تین نامعلوم نقاب پوش ملزمان میرے گھر کے پچھلے دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ۔ اور میری سولہ سالہ بیٹی جو کہ چھٹی کلاس کی طالبہ ہے سکول کا کام کر رہی تھی کی گردن پر خنجر رکھ دیا میری بیٹی کے شور پر میری بیوی افشاں بی بی بھی جاگ گئی ۔ ملزمان میں سے ایک نے میری بیوی کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور دھمکایا ۔ کہ اگر شور کیا تو تیری بیٹی کو بھی اغواء کر کے ساتھ لے جائیں گے ۔ اور انھیں دوسرے کمرے میں لے جا کر بند کر دیا ۔ اور میری اور میری بیوی کی ساری عمر کی جمع پونجی چار لاکھ پچاسی ہزار کی رقم جوکہ بیٹی کے جہیز کے لیے اکٹھے کیے تھے لے گئے ۔ اور ایک اور دس ہزار کی رقم جو کہ مکان کا کرایہ دینے کے لیے رکھی ہوئی تھی وہ بھی اور موبائل Q کمپنی مالیتی دو ہزار بھی لے گئے ۔ہمارے پاس مکان کا کرایہ اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لیے ایک روپیہ تک نہ بچا جبکہ ہوش و حواس سنبھلنے پر 15 پر کال کی تو پولیس اور ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا موقع پر پہنچ گئے ۔ اور ملزمان کے فنگر پرنٹس لینے کے لیے پولیس پی ایف ایس اے کی ٹیم بھی موقع پر آگئی ۔ جنھوں نے شواہد اکٹھے کیے میں نے ایس ایچ او کو سابقہ گزری رات کے سارے حالات بتائے اور اپنی بہن شکیلہ بی بی پر شک بھی ظاہر کیا ۔ کیونکہ اس رات میری بہن کا خلاف توقع جان بوجھ کر بیماری کا بہانہ کر کے مجھے بلانا اور زبردستی مجھے ٹھہرنے کے لیے روکنا اور میرا گھر سے نکلنا اور ملزمان کا داخل ہونا اور میرا اپنی بہن کے گھر سے نکلنا اور ملزمان کا اسی وقت میرے گھر سے نکلنا بہت کچھ ثابت کر رہا تھا ۔ میرے کہنے پر ایس ایچ او نے میری بہن سے پوچھ گچھ بھی کی اور اس کا موبائل بھی اپنے قبضہ میں لیا لیکن بعد میں کاروائی کرنے سے انکاری ہو گیا میں بارہا دفعہ درخواست لے کر تھانہ گیا لیکن مجھے ٹالتا رہا کہ فنگر پرنٹس کی رپورٹ آنے دو پھر مقدمہ درج کریں گے ۔ لیکن ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔
لیکن ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا سب انسپکٹر طارق عرفان گوندل میرا ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے ۔ جبکہ میری درخواست بھی فرنٹ ڈیسک پر رجسٹرڈ تک نہ ہونے دی ہے ۔ میں تھانہ کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں ۔ میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہونے والے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے میرا مقدمہ درج کروایا جاۓ ۔ اور میری رقم ملزمان سے برآمد کروائی جاۓ ۔ -

سرگودھا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکٹری یونین کونسل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سیکرٹری یونین کونسل افتخار احمد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔*
*سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم4ہزار ملزم سے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔*
*سیکرٹری یونین کونسل نے طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے مدعی مقدمہ سے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن سرگودھا کے ہتھے چڑ گیا۔*
*ملزم پہلے بھی مدعی مقدمہ سے رشوت وصول کر چکا تھا*