Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ۔ تھانہ لکسیاں پولیس کی کارواٸ ۔ گرفتار دو ملزمان سے اسلحہ برآمد

    سرگودھا ۔ تھانہ لکسیاں پولیس کی کارواٸ ۔ گرفتار دو ملزمان سے اسلحہ برآمد

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ لکسیاں پولیس کی کارواٸ ۔ گرفتار دو ملزمان سے اسلحہ برآمد ۔ مقدمات درج ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ لکسیاں علی نواز شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ لکسیاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کر کے ملزمان حفیظ اللہ سے پسٹل 30 بور ، اور احمد علی سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف ناجاٸز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیۓ ۔ مزید تفتیش جاری ۔

  • سرگودھا ۔ تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کارواٸ ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا ۔ تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کارواٸ ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی کارواٸ ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ۔ ایک کلو گرام سے زاٸد چرس برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا حسنین علی طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ترڈیانوالہ ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد نعیم کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 60 گرام برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

  • سرگودھا ۔ قانون کی گرفت سے کوٸ کرپٹ نہیں بچے گا ۔ ضلعی صدر خواتین ونگ بشرٰی سکندر بھٹی

    سرگودھا ۔ قانون کی گرفت سے کوٸ کرپٹ نہیں بچے گا ۔ ضلعی صدر خواتین ونگ بشرٰی سکندر بھٹی

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) آر ھو گا یا پار ھو گا ۔ اب قانون کا وار ھو گا ۔ جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاۓ گا ۔
    قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا ۔
    استعفیٰ مانگنے والے اب خود استعفےٰ دینے پر مجبور ہو گۓ ھیں ۔
    ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سرگودھا بشرٰی سکندر بھٹی نے کیا ۔
    انھوں نے کہا کہ لاہور کی عوام 13 دسمبر کو ملکی دولت لوٹنے والے بے روزگار ٹولے کو اب دوبارہ لوٹنے کا موقع نہیں دیں گی ۔
    عوام جانتی ھے کہ دولت بچانے کی خاطر ن لیگ کی قیادت بیرون ملک چھپ کر بیٹھی ھے ۔
    ٹی وی ٹاک شوز میں ملکی دولت لوٹنے کے سوال پر ن لیگی قاٸدین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ۔
    اس وجہ سے ن لیگ اور اسکا بے روزگار ٹولہ ملکی لوٹی گٸ دولت بچانے کےلیۓ شور مچا رھا ھے ۔

  • سرگودھا ۔ DSP شفقت ندیم نے SDPO صدر سرکل سرگودھا کا چارج سنبھال لیا ۔

    سرگودھا ۔ DSP شفقت ندیم نے SDPO صدر سرکل سرگودھا کا چارج سنبھال لیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ ) DSP شفقت ندیم نے SDPO صدر سرکل سرگودھا کا چارج سنبھال لیا ۔
    ایس ڈی پی او صدر سرکل شفقت ندیم نے نماٸندہ ادریس نواز سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ بہاولپور میں میری کمانڈ مثالی رہی ۔
    میں نے ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ۔
    اور اب سرگودھا میں بھی میرٹ کو ہی ترجیح دوں گا ۔ اور جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری رھے گا ۔
    انھوں نے مزید کہا کہ ہر خاص و عام کیلیۓ میرے دروازے کھلے ھیں ۔ جو بھی کام میرٹ پہ ہو گا وہ ترجیحی بنیادوں پہ کیا جاۓ گا ۔
    اور میرے نزدیک سفارش سے زیادہ میرٹ کو ترجیح دی جاۓ گی ۔
    جراٸم پیشہ افراد معاشرے کو تباہ کر رھے ھیں ۔ اور انکے خلاف میرا کریک ڈاٶن جاری رھے گا ۔
    میرا مشن اور فرض عام آدمی کو انصاف دلوانا ھے ۔
    آخر میں ڈی ایس پی شفقت ندیم نے کہا کہ منشیات ایک لعنت اور منشیات فروش معاشرے کےلیۓ ناسور ھیں ۔ اور میں اپنے سرکل میں منشیات فروشوں و جراٸم پیشہ افراد کو باالکل برداشت نہیں کروں گا ۔
    ہر عام و خاص شہری اپنا کوٸ بھی مسٸلہ میرے پاس لیکر آ سکتا ھے ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ تمام مساٸل کو بمطابق قانون اور میرٹ پہ حل کیا جاۓ گا ۔
    اور کسی ان میرٹ یا غلط کام میں کوٸ سفارش نہیں سنی جاۓ گی ۔

  • سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا کڑانہ پہاڑیوں کے کریشنگ یونٹس کا تفصیلی دورہ ۔

    سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا کڑانہ پہاڑیوں کے کریشنگ یونٹس کا تفصیلی دورہ ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیٸر شیخ نے کڑانہ پہاڑیوں کے یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا ۔
    انھوں نے کریشنگ یونٹس پر کام کرنے والے ورکرز کے حفاظتی اقدامات کا جاٸزہ لیا ۔ اور کریشنگ یونٹس ، لیز پالیسی سمیت دیگر انتظامات پر بریفنگ لی ۔
    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر ارشد وٹو ، ڈپٹی ڈاٸریکٹر معدنیات راشد علی ، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر ماحولیات علی عمران ملک ، اور انسپکٹر ماٸنز فیصل رضا بھی موجود تھے ۔
    ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ماٸنز لیبر ویلفیٸر ھسپتال چک نمبر 119 جنوبی کے دورہ کے دوران ورکرز کو فراہم کردہ سہولیات کا جاٸزہ لیا ۔
    انھوں نے ماٸنز لیبر ویلفیٸر گرلز ھاٸ سکول چک نمبر 119 جنوبی کا بھی دورہ کیا ۔
    اس موقع پر معدنیات اور ماحولیات کے افسران نے ورکرز کی حفاظت اور انکی فلاح و بہبود کےلیۓ اٹھاۓ جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

  • سرگودھا ۔ ھارن کیوں دیا ۔ کمشنر سرگودھا نے ڈراٸیور کو ایمبولینس سمیت تھانہ میں بند کروا دیا ۔

    سرگودھا ۔ ھارن کیوں دیا ۔ کمشنر سرگودھا نے ڈراٸیور کو ایمبولینس سمیت تھانہ میں بند کروا دیا ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ھارن کیوں دیا کمشنر سرگودھا نے ڈراٸیور کو ایمبولینس سمیت تھانہ میں بند کروا دیا ۔
    سول سوساٸٹی تاجروں و دیگر کا کمشنر آفس کے باہر شدید احتجاج ۔
    وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ایبٹ آباد کے ایمولینس ڈراٸیور وحید کو تین روز تک تھانہ میں بند رکھنے کا معاملہ ۔
    سول سوساٸٹی ، تاجر و دیگر کا کمشنر سرگودھا کے خلاف شدید احتجاج ۔ مظاہرین نے کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا ۔
    مظاہرین نے ایس ایچ او اسد اویس کو معطل کرنے کی شدید مزمت کی ۔
    مظاہرین نے واقع کا ذمہ دار کمشنر سرگودھا کو ٹھہرایا ۔
    مظاہرین نے ایس ایچ او کی معطلی کو انتقامی کارواٸ قرار دیا ۔
    مظاہرین کا وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔
    یاد رھے کہ ھارن بجا کر کمشنر سرگودھا کی گاڑی کو ایمبولینس کے کراس کرنے پر کمشنر سرگودھا نے برا منایا تھا ۔
    کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے ایمبولینس ڈراٸیور کو تین روز تک تھانہ میں بند کرواٸے رکھا ۔
    معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد ایمبولینس ڈراٸیور کو رھاٸ ملی ۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کی ۔ تو ایس ایچ او اسد اویس کو معطل کر دیا گیا ۔
    ایس ایچ او معطل کر کے کمشنر سرگودھا کو کلین چٹ دے دی گٸ ۔
    احتجاجی مظاہرین کا وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔ اور ایس ایچ او اسد اویس کو دوبارہ بحال کرنے کی اپیل ۔

  • سرگودھا میں دس سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم فوری گرفتار ۔

    سرگودھا میں دس سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم فوری گرفتار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کارواٸ ۔
    دس سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم فوری گرفتار ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو ڈیرہ ساٸیں جمال کے رہاٸشی محمد فیاض نے اطلاع دی ۔ کہ اس کے دس سالہ بھتیجے کے ساتھ ملزم عرفان مسیح نے زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔ اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو قانونی کارواٸ کر کے ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔
    جس پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عبدالصمد نے مقدمہ درج کر کے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم عرفان مسیح کو فوری گرفتار کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ھے

  • سرگودھا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کارواٸ ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

    سرگودھا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کارواٸ ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کارواٸ ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ شراب 240 لیٹر برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸ کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عبدالصمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم احتشام کو شراب فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے شراب 240 لیٹر برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

  • سرگودھا میں لاہور جلسہ سے پہلے اپوزیشن کی حکومت کیخلاف نٸ حکمت عملی ۔

    سرگودھا میں لاہور جلسہ سے پہلے اپوزیشن کی حکومت کیخلاف نٸ حکمت عملی ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ ) لاہور جلسہ سے پہلے اپوزیشن کی حکومت کے خلاف حکمت عملی ۔ سرگودھا میں لیگی ایم این اے حلقہ این اے 90 چوہدری حامد حمید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ۔
    لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید نے اپنا تحریری استعفیٰ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا ۔
    نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آن پہنچا ھے ۔
    ایم این اے چوہدری حامد حمید
    قیادت نے فیصلہ کیا ھے ۔ اس لیۓ استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں ۔
    ایم این اے چوہدری حامد حمید
    نااھل و نالاٸق حکومت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا ھے ۔
    چوہدری حامد حمید
    سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے ملک میں مہنگاٸ عروج پر پہنچ چکی ھے ۔ آٹا , چاول , گھی وغیرہ ضروریات زندگی کی تمام اشیا مہنگی ہو چکی ھیں ۔ چوہدری حامد حمید
    یہ حکومت کرپٹ نااھل ھے ۔ اور ملک و قوم پر بوجھ ھے ۔ چوہدری حامد حمید
    میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن اور اعلیٰ قیادت کے ساتھ ھے ۔ چوہدری حامد حمید
    ایم این اے چوہدری حامد حمید 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 90 سرگودھا سے منتخب ہوۓ ۔
    استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے نام پر لکھا گیا ۔

  • سرگودھا ۔ تھانہ صدر پولیس کی کارواٸ ۔ تین جواری گرفتار .

    سرگودھا ۔ تھانہ صدر پولیس کی کارواٸ ۔ تین جواری گرفتار .

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ صدر پولیس کی کارواٸ ۔ تین جواری گرفتار ۔
    سامان جوا ٕ اور داٶ پر لگی رقم برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر چوہدری عبدالمجید جٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 104 جنوبی ریڈ کر کے بزریعہ پرچی جوا ٕ کھیلتے تین ملزمان محمد صابر ، عرفان اور محمد سلیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ووچر پرچیوں سمیت داٶ پر لگی رقم 6350 بھی برآمد کر کے گرفتار ملزمان کیخلاف قمار بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔