سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس نے گذشتہ سال ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 50 گینگز کے 154 ارکان کو گرفتار کیا ۔ گرفتارملزمان سے مجموعی طورپر 2 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق :
جرائم پیشہ عناصر انفرادی حیثیت میں جرم کرتے ہیں تو ان کی نوعیت مختلف ہوتی ہے لیکن یہی عناصر جب ملکر کوئی جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو اس کی نوعیت مختلف اور خطرناک ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ جب بہت سے لوگ ملکر گینگ بنا کر کوئی جرم کرتے ہیں تو خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ ساتھ زیادہ نقصان کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ سرگودھا پولیس ایسے عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور ان کو قانونی گرفت میں لانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے سال 2020 کے دوران ضلع سرگودھا میں متحرک جرائم پیشہ عناصر کے مختلف گینگز کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سرگودھا پولیس نے گذشتہ سال کل 50 گینگز کے 154ممبران کو ان کے سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں ڈکیتی کے 2 ، راہزنی کے20 ، موٹرسائیکل چھیننا کے 3 ، موٹرسائیکل چوری کے 12 ، مویشی چوری کے 9 ، نقب زنی کے 3 اور کار چوری کا ایک گینگ شامل ہیں ۔
اور ان کے قبضہ سے عوام الناس کا چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ کل مالیت 2 کروڑ 84 لاکھ 82 ہزار 475 روپے برآمد کر کے بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دیں ۔
( ترجمان سرگودھا پولیس )
Category: سرگودھا
-

سرگودھا ۔ DPO سرگودھا کا سال 2020 میں پولیس کی کارکردگی کا جاٸزہ ۔
-

سرگودھا ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸ ۔ راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر خدابخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل منظور اور کنسٹیبل محمد امتیاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ دوسال سے تھانہ سلانوالی پولیس کو راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم صالح محمدولد اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے دسمبر 2019 کو چک 144 شمالی کے رہائشی تصور حیات اور اسکی بیوی سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکراسلحہ کے زورپر واردات کی اور نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ چونکہ مقدمہ میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی ۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے مزید کاروائی کیلئے تھانہ سلانوالی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
مزید تفتیش جاری ہے ۔ -

سرگودھا ۔ انسپکٹر انور علی کے ریٹاٸر ہونے کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انسپکٹر انور علی کے ریٹائرڈ ہونے کے اعزاز میں الوواعی تقریب کا اہتمام*
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ محمد کاشف کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر انور علی کے اعزاز میں الوواعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ٹریفک سٹاف کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا نے کہا کہ پولیس آفیسر ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبر ہوتا ہے ۔ محنتی ، ایماندار ، فرض شناس افسران و اہلکار محکمے کا فخر ہیں ۔ انسپکٹر انور علی بھی انہی افسران میں شامل ہیں ۔ جن کو آج عزت و احترام سے رخصت کیا جا رہا ہے ۔
جو ریٹائرڈ ہونے والوں کیلئے اعزاز ہوتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر انسپکٹر انور علی کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی دیئے گئے ۔ -

سرگودھا ۔ ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت فوڈ سٹریٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) فوڈ سٹریٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شعیب نسوانہ ‘ ڈی او انٹر پرائز اظہر عباس ‘ صدر انجمن تاجران شیخ ندیم خاور ‘ ایوان صنعت تجارت کے نمائندہ ملک سعد اللہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فوڈ سٹریٹ میں سروسز کی بہتری ریونیو میں اضافہ ‘ سپورٹس اور سٹیڈیم کی مرمت سمیت دیگر اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں فوڈ سٹریٹ کی دکانوں کے کرایہ مرمت چارجز ‘ سیکورٹی او رتزئین وآرائش کے امور کو بھی زیر بحث لایاگیا ۔ اجلاس میں سپورٹس سٹیڈیم کی تز ئین وآرائش اور سپورٹس سرگرمیوں کو شروع کرنے کے امور بھی زیر بحث لائے گئے ۔
٭٭٭٭٭ -

سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں و ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس کا منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،
گرفتار آٹھ ملزمان سے چرس، شراب واسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد نبیل سے چرس 480 گرام ، تھانہ ساجد شہید پولیس نے ذیشان سے شراب 22 لیٹر ، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد عمران سے شراب 10 لیٹر ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے شہباز سے شراب 20 لیٹر ، شرافت علی سے پسٹل 30 بور ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے بلال احمد سے بندوق 12 بور ، عقیل سے پسٹل 30 بور اور تھانہ اربن ایریا پولیس نے شہباز اختر سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔ -

سرگودھا ۔ ASP سٹی محمد شعیب کا محافظ اسکواڈ کی کارکردگی کا جاٸزہ ۔
*سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اے ایس پی سٹی محمدشعیب کا محافظ اسکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ اور جوانوں کو ضروری ہدایات دیں*
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی محمد شعیب نے محافظ اسکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹی دیانتداری اور تحمل سے سرانجام دیں کسی بھی وقوعہ کی اطلاع پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ناکہ بندی بمطابق ایس او پی کی جائے۔ ہماراکام لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہے لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی صورت برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے انچارج محافظ اسکواڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر انور کو محافظ اسکواڈ پر تعینات جوانوں کی ویلفیئر کا خیال رکھتے ہوئے ان سے ڈیوٹی لینے کی ہدایت کی۔ (ترجمان سرگودھا پولیس) -

سرگودھا ۔ ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاٶن ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث پٹرول پمپس کے خلاف قومی اداروں پاکستان کسٹمر ‘ ایف سی ‘ رینجرز ‘ ضلعی انتظامیہ ‘ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔
ضلع سرگودہا میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی راہنمائی میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے 8 مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا ۔ دوران معائنہ چار پٹرول پمپس بغیر این او سی کے پائے گئے جن پر چاروں کو سیل کر کے گیارہ ہزار 590 لیٹر پٹرول اور 7 ہزار 412 لیٹر ڈیزل قبضہ میں لے کر ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات سے قومی خزانے کو سالانہ دوسو ارب روپے کا نقصان پہنچتا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ کسٹمر ایکٹ 1969 کے تحت اس مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کو پانچ سے چودہ سال قید بامشقت کی سزا کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے اہلیان سرگودہا سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی پٹرول پمپس یا سمگل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اطلاع ضلعی انتظامی افسران کو دیں ان کا نام صغیہ راز میں رکھا جائیگا جبکہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
٭٭٭٭٭ -

سرگودھا ۔ محکمہ ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث مرحوم ملازمین کے لواحقین کے فنڈز لیپس ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی نااہلی کے باٰعث ان سروس فوت شدہ ملازمین کے اہل وعیال کی امداد کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز استعمال نہ ہونے کے وجہ سے لیپس ہوگئے ۔
آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ۔
سی ای او ایجوکیشن ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے سے انکاری ۔
سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب ، وزیراعلی پنجاب ، وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق :
آڈٹ 18-2017 کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے پانچ کروڑ کے فنڈزاستعمال نہ کرنے کی وجہ سے ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کے ملازمین کو انکے جائز حقوق سے محروم کردیا گیا اس آڈٹ رپورٹ میں قصور وار اشخاص کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی تھی- آڈٹ پیرا نمٹا دیا گیا لیکن قصور وار افسران و دیگر ملازمین کے خلاف اب تک کوئی قانونی کاروائی نہ کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کے نااہل و من موجی افسران نے پنجاب فنانشل رولز اور پنجاب بجٹ مینوئلز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف پبلک کے پیسے کو بلاک کیا بلکہ فنڈز کو استعمال میں نہ لا کر مرحوم ملازمین کے اہل و عیال کو 6755000 روپے کی مالی امداد سے محروم رکھا، میڈیکل اخراجات کی مد میں 4827570 روپے کی قابل واپسی رقم کی حقدار ملازمین کو ادائیگی نہ کی گئی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کو چھٹیوں کی نقدی کی صورت میں وصول ہونے والی 43824343 روپے کی رقم کی ادائیگی سے محروم رکھا گیا ۔
حیران کن امر یہ ہے
کہ پیڈا ایکٹ 2006 میں نااہلی اور مس کنڈکٹ کی وضاحت اور سزا موجود ہونے اور آڈٹ حکام کی تحریری سفارش کے باوجود ذمہ داران افسران کی نا اہلی کے خلاف ابھی تک حسب ضابطہ کوئی کاروائی نہ کی گئ ہے ۔
اس سلسلہ میں جب موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھٹی سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہا کہ یہ
کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے گورنمنٹ کا پیسا تھا گورنمنٹ کو واپس چلا گیا ۔ -

بھیرہ تحصیل بھیرہ کی عوام کو مختلف سروسز کی فراہمی
بھیرہ تحصیل بھیرہ کی عوام کو مختلف سروسز کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے پولیس موبائل خدمت مرکز وین کو ہر سوموار تھانہ بھیرہ میں ڈیوٹی کا پابند بنا دیا ہے
ایس ایچ او انسپکٹر رفاقت علی ورک نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ موبائل وین کے لئے اس سے قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منگل کا دن مقرر تھا مگر عوام کی سہولت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اب ہر سوموار کو باقاعدہ تھانہ بھیرہ میں صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ڈیوٹی کا پابند بنا دیا ہے
تاکہ عوام کو ڈرائیونگ لائسنس اسلحہ لائسنس کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آ سکیں انسپکٹر رفاقت علی ورک نے کہا کہ علاقہ سے جرائم کے خاتمہ اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری پولیس کا فرض ہے جیسے ہر صورت قبول کیا جائے گا عوام میں اس سلسلہ میں پولیس سے تعاون کریں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا
-

بھیرہ پنجاب بار کونسل کے رکن میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے کہا ہے
بھیرہ پنجاب بار کونسل کے رکن میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ بھیرہ بار کے مسائل کے فوری حل کے لئے اعلی سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے وہ تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر ارکان سے ملاقات کر رہے تھے اس موقع پر انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ،محمود منور خان ایڈووکیٹ،امتیاز احمد گوندل ایڈووکیٹ،عرفان احمد گوندل ایڈووکیٹ،رانا زبیر خورشید ایڈووکیٹ،رانا ثناءاللہ ایڈووکیٹ اور شکیل عباس جنجوعہ ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ بنچ اور بار کے تعلقات میں بہتری اور عوام کو انصاف دلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے