Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا نے افسران کو سخت ہدایات جاری کر دیں

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا نے افسران کو سخت ہدایات جاری کر دیں

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کو زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اورمقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔عوام کی جان،مال و عزت کے تحفظ کی خاطر تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔

    آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں زیر تفتیش سنگین مقدمات سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی۔

    ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے آر پی او سرگودھا کو زیر تفتیش سنگین مقدمات کی پراگریس کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔زیر تفتیش سنگین مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا نے تمام پولیس افسران کوواضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔ایس ڈی پی اوزاپنے اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کران مقدمات کو ٹریس کرنے کی حکمت عملی مرتب کریں۔ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں۔ہائی وے پررابری اور دیگر جرائم کی انسداد کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ساتھ مل کر گشت کے نظام کو موئثر بنائیں۔ ہاؤس رابری،ہائی وے رابری،نقب زنی کو کنٹرول کرنے کے لیے ر ات کے اوقات کے ساتھ ساتھ دن میں بھی بلیک سپاٹ پر موئثر گشت کو یقینی بنائیں۔عوام کی جان،مال و عزت کے تحفظ کی خاطر تمام تر دستیاب وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے بروقت دادرسی یقینی بنائیں۔

    آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ پولیس حراست میں ہلاکت یا فراری پر کوئی معافی نہیں ملے گی۔تمام حوالات کے لاک اپ اور کیمرے درست حالت میں ہونے چاہئیں۔حوالات والے سنتری کو باقاعدہ چیک کرتے رہیں۔ملزمان کی باحفاظت حراست کو یقینی بنائیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد،تمام سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

  • سرگودہا میں کرونا کی شدید لہر ،بڑی تعداد کرونا سے متاثر ہو گئی

    سرگودہا میں کرونا کی شدید لہر ،بڑی تعداد کرونا سے متاثر ہو گئی

    پنجاب کے شہر سرگودہا میں کرونا کی شدید لہر ایک محتاط اندازے کے مطابق 350 افراد اس وقت کرونا سے متاثر ہیں اور مختلف قرنطینہ سینٹرز میں داخل ہیں، جبکہ دو روز میں 3 افراد کرونا سے جان کی بازی ہار گئے چکے ہیں، اور 10 افراد وینٹی لیٹر پہ ہیں ،

    شہر میں کرونا ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے اور شہری اپنی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ،شادی ہالز میں تقریبات جاری ہیں ،شاپنگ سنٹرز میں رات گئے تک عوام کا رش لگا رہتا ہے ،

    شہر بھر میں کوئی بھی حکومتی عہدیدار رٹ کو قائم کرتا نظر نہیں آتا شہری حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں

    ڈاکٹرز نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے اور دفعہ 144 لگائی جائے تاکہ اس صورتحال سے بچا جا سکے ورنہ ہمارے پاس اتنی سہولیات میسر نہ ہیں کہ ہم لوگوں کو سنبھال سکیں

  • سرگودھا ۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں کا ڈراپ سین

    سرگودھا ۔ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں کا ڈراپ سین

    سرگودھا ( ادریس نواز سے ) سابق ڈی پی او سرگودھا کے تبادلہ کی وجہ سے ڈراٸیونگ لاٸسنس برانچ میں ہونیوالی مبینہ بے ضابطگیوں کا ڈراپ سین ۔ منصوبہ فلاپ ۔ پروان نہ چڑھ سکا ۔ سابق ڈی ایس پی ٹریفک کی قربانی بھی راٸیگاں ۔ سنجیدہ حلقوں کا آٸ جی پنجاب پولیس ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سابق ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے اپنے تبادلہ سے قبل ڈراٸیونگ لاٸسنسنگ برانچ سیل کر کے عملہ کو پولیس لاٸن کلوز کر دیا ۔ اور ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ کو تبدیل کروا دیا ۔ اس سلسلہ میں نہ تو ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے کوٸ پریس ریلیز جاری کی گٸ اور نہ ہی پبلک انفارمیشن آفیسر ٹو ڈی پی او کی جانب سے کوٸ بیان سامنے آیا ۔ اور نہ ہی پولیس ترجمان واٹس ایپ گروپ میں کسی بھی قسم کی امفارمیشن شیٸر کی گٸ ۔ اور عملہ کو کیوں کلوز پولیس لاٸن ہیڈکوارٹر کیا گیا ۔ اور کیا بے ضابطگیاں پاٸ گٸ ۔ جسکی وجہ سے سابق ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ کو ٹرانسفر کروایا گیا ۔ حالانکہ انہیں ابھی پندرہ سے بیس دن ہی ہوۓ تھے تعینات ہوۓ ۔ جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ کے تبدیل ہوتے ہی ڈراٸیونگ لاٸسنس برانچ کے عملہ کو بغیر کسی انکواٸری کے بحال کر دیا گیا ۔ بلکہ انکی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گٸ ۔ جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ھے ۔ جبکہ ذراٸع سے پتہ چلا ھے ۔ کہ سابق ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ نے سابق ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ڈراٸیونگ لاٸسنسنگ برانچ میں مداخلت کو ناپسند کرتے ہوۓ انکے غیر قانونی حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا ۔ جس کی پاداش میں موصوف کو سیٹ چھوڑنا پڑی ۔ مزید یہ بھی پتہ چلا ھے کہ سابق ڈی پی او (ر) کیپٹین سہیل چوہدری کے دور سے لیکر اب تک لاٸسنس برانچ کا عملہ ڈی پی اوز سے ڈاٸریکٹ تھا ۔ اور ڈی ایس پی ٹریفک کا کردار براۓ نام تھا ۔ جبکہ اس امر کا بھی انکشاف ہوا ھے ۔ کہ موجودہ ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود اسی وجہ سے دوبارہ سرگودھا تعینات کروایا گیا ھے ۔ کہ موصوف لاٸسنس برانچ اور ڈی پی او آفس کے معاملات میں رکاوٹ نہ بنتے ھیں ۔ اور ہوم ڈسٹرکٹ میں تعیناتی کو ہی اپنی کامیابی سمجھ کر ڈَنگ ٹپا لو پالیسی پر اتفاق کیۓ ہوۓ ھیں ۔ جبکہ منصوبہ بندی کے تحت چند ہی دنوں کے بعد سابقہ عملہ کی دوبارہ ڈراٸیونگ لاٸسنس برانچ میں تعیناتی کا عمل بھی مکمل ہونا تھا ۔ جسکا ابتداٸ مرحلہ تو سابق ڈی پی او فیصل گلزار کے ہوتے ہی مکمل کر لیا گیا تھا ۔ اب دیکھنا یہ ھے کہ سابق ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے تبادلہ کی وجہ سے پلان میں کوٸ تبدیلی آٸ ھے یا اسے کامیابی سے مکمل کر لیا جاۓ گا ۔
    اس سلسلہ میں جب سابق ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ چیمہ سے مٶقف لینے کےلیۓ رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا ۔ کہ اگر کوٸ بے ضابطگی پاٸ گٸ تھی ۔ تو منظرِ عام کیوں نہیں آٸ ۔ دوسری بات یہ کہ ابھی مجھے پندرہ سے بیس دن ہی تو ہوۓ تھے ۔ تو اتنے کم عرصہ میں میں نے کیا بے ضابطگیاں کی ہوں گی ۔ جبکہ میں سرگودھا کا ہی رہاٸشی ہوں ۔ اور جتنے لاٸسنسوں کی لمٹ ھے ۔ اس سے زیادہ تو مجھے سفارشیں تھیں ۔ تو میں نے کیا کرپشن کرنی تھی ۔ اس کے علاوہ باقی سوالات پر انھوں نے جواب دینے سے معزرت کر لی ۔
    رپورٹ : ادریس نواز سرگودھا

  • سرگودہا کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

    سرگودہا کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

    سرگودھا،تھانہ صدر پولیس کی فوری کاروائی، کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق سرگودھاتھانہ صدر پولیس کوچک نمبر36شمالی کے رہائشی طاہر حیات نے تحریر ی درخواست گذاری کہ اسکی کمسن بچی مسماۃ(ن) مویشی چرانے کیلئے گئی تھی جسکو ملزم حیدر سلطان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدنے ایس ایچ او تھانہ صدر کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔

    جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالمجید نے سب انسپکٹراختر حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شب روز محنت اور جدید وروائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم حیدر سلطان ولد سلطان قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر40شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • *محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سابقہ ایم پی اے رضون گل کو گرفتار کر لیا۔

    *محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سابقہ ایم پی اے رضون گل کو گرفتار کر لیا۔

    *محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سابقہ ایم پی اے رضون گل کو گرفتار کر لیا۔*

    *سابقہ ایم پی اے نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر جعلی مختار نامہ اور ہبہ رجسٹری بنا کر 11کنال12مرلے اپنے نام ٹرانسفر کروالیاتھا۔*

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب گوہر نفیس کی ہدایات کے مطابق اور محمد خالد مسعودفروکہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شماع فروس زوجہ محمد آصف نے درخواست گزاری تھی کہ رضوان گل اور تبریز گل وغیرہ نے سب رجسٹرارکے ساتھ ملی بھگت کر کے جعل سازی سے بوگس مختار نامہ اور ہبہ رجسٹری بنوا کر 11کنال12مرلے زمین اپنے نام کروا لی۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر رضوان گل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر46/2018 تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیئے اور مقد مہ کی تفیش محمد اکرم سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی دوران تفتیش ملزمان اپنے بے گناہی ثابت نہ کرسکے جس پر تفتیشی آفیسر نے رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزمان پر الزام ثابت ہونے پر اُنہوں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
    جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سپیشل ریڈنگ ٹیم نے *محمد رضون گل سابقہ ایم پی اے کو گرفتار کر لیا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔*

  • *سابقہ ایم پی اے نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر جعلی مختار نامہ اور ہبہ رجسٹری بنا کر 11کنال12مرلے اپنے نام ٹرانسفر کروالیاتھا۔*

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب گوہر نفیس کی ہدایات کے مطابق اور محمد خالد مسعودفروکہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شماع فروس زوجہ محمد آصف نے درخواست گزاری تھی کہ رضوان گل اور تبریز گل وغیرہ نے سب رجسٹرارکے ساتھ ملی بھگت کر کے جعل سازی سے بوگس مختار نامہ اور ہبہ رجسٹری بنوا کر 11کنال12مرلے زمین اپنے نام کروا لی۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر رضوان گل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر46/2018 تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیئے اور مقد مہ کی تفیش محمد اکرم سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی دوران تفتیش ملزمان اپنے بے گناہی ثابت نہ کرسکے جس پر تفتیشی آفیسر نے رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزمان پر الزام ثابت ہونے پر اُنہوں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
    جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سپیشل ریڈنگ ٹیم نے *محمد رضون گل سابقہ ایم پی اے کو گرفتار کر لیا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔*

  • شاہین اسکاؤٹس کی دریائے جہلم میں کشتی رانی

    شاہین اسکاؤٹس کی دریائے جہلم میں کشتی رانی

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی) شاہین سکاوٹس اوپن گروپ سرگودھا (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام خوشاب پل (دریائے جہلم) پر کشتی رانی کی تقریب منعقد کی گئی. جس میں 40 روور سکاوٹس نے شرکت کی. سکاوٹس نے دریائے جہلم میں کشتی رانی کی اور بوٹنگ بیج مکمل کیا.
    اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے سکاوٹ ایسویسی ایشن, (محمد طارق قریشی ) اور ڈویژنل سکاوٹ آرگنائزر, لیاقت علی اعوان تھے. جہنوں نے بچوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے.اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس کی تعمیری سرگرمیاں نوجوان نسل کی تعمیر کے لیے بہت ضروری ہیں ان کو ہوتے رہنا چاہیے. شاہین سکاوٹس اوپن گروپ شاباش کا مستحق ہے جو سکاوٹنگ کو بہترین انداز سے جاری رکھے ہوئے ہے. شاندار پروگرام کے موقع پر شاہین سکاوٹس اوپن گروپ کی طرف یادگاری تحائف بھی دئیے گئے.

    گروپ سکاوٹ لیڈر شاہین سکاوٹس اوپن گروپ,محمد صفی اللہ کمبوہ نے اس موقع پر کہا کہ ایسی سرگرمیاں ہی سکاوٹنگ کا اصل حسن ہیں ان شاءاللہ ہم آئندہ بھی ایسی ایڈونیچر اور جانفشانی والی سرگرمیاں کرواتے رہیں گے. ہمارا عزم ہے کہ ہر بچہ اور نوجوان سکاوٹ بنے.

  • ن لیگ کے رہنماؤں کی گرفتاریاں سراسر انتقامی کاروائیاں ہیں، مسلم لیگ ن پی پی 76

    ن لیگ کے رہنماؤں کی گرفتاریاں سراسر انتقامی کاروائیاں ہیں، مسلم لیگ ن پی پی 76

    پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 76 کے سینئر رہنما، معروف سیاستدان، سابق کمشنر(ر) جاوید احمد چیمہ نے سابق مئیر سرگودہا اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک نوید اسلم کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی انتقامی کاروائیاں ہی۔

    ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے حکومت مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے سپاہیوں کو ہراساں نہیں کر سکتی ہم مسلم لیگ ن کی تمام گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

    اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی 76 طارق وڑائچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلیے ایسے حربے استعمال کر رہی ہے جو کہ انتہائی گھٹیا سیاست ہے حکومت آج بھی سرگودہا میں الیکشن کروا لے سرگودہا کل بھی میاں نواز شریف کا تھا آج بھی میاں نواز شریف کا ہے آئندہ بھی رہے گا

    اس موقع پر پی پی 76 کے دیگر رہنماؤں عقیل احمد گجر ، الیاس ججہ ،عادل پرویز آرائیں شاہ ولی خان اور دیگر نے بھی ملک نوید اسلم کی گرفتاری کی شدید مذمت کی

  • عوام اوور چارجنگ کرنے والے دکانداروں کی نشاندھی کرے تاکہ ان کیخلاف کاروائی ہو،قاسم وڑائچ

    عوام اوور چارجنگ کرنے والے دکانداروں کی نشاندھی کرے تاکہ ان کیخلاف کاروائی ہو،قاسم وڑائچ

    ممبر ضلعی پرائس کنڑول کمیٹی سرگودھا چودھری قاسم وڑائچ کا یوٹیلٹی سٹورز، سہولت بازاروں اور عام مارکیٹوں کا دورہ۔
    تفصیلات کے مطابق یوتھ لیڈر PTI اور ممبر ضلعی پرائس کنڑول کمیٹی سرگودھا چودھری قاسم وڑائچ نے سرگودھا میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز، سہولت بازاروں اور عام مارکیٹوں کا دورہ کیا ۔ریٹ لسٹیں چیک کیں اور سہولت بازاروں میں اشیاء کے معیار اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چودھری قاسم وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ بھی حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں اور اوور چارجنگ کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

  • سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد جابحق

    سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد جابحق

    سرگودہا،سلانوالی(نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی کے نواحی گاٶں 143 شمالی چک چندو کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے ٹکر مار دی ،جس سے پانچ افراد جانبحق ھو گے۔دو افراد موقع پر جبکہ تین افراد ہسپتال لے جاتے ہوۓ جانبر نہ ہو سکے ۔

    تفصیلات کے مطابق دو افراد کا تعلق سلانوالی کے نواحی گاٶں 135 شمالی سوبھیانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔جبکہ جانبحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق 151 شمالی شاہ نکڈر سے بتایا جا رہا ہے ،پانچواں جانبحق ہونے والے شخص جو کہ رکشہ ڈراٸیور بتایا جا رہا ے اس کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔
    ٹرک ڈراٸیور موقع سے فرار ہو گیا


    مشتعل لوگوں نے ٹرک کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا۔