سرگودھا ۔ ڈی ایچ کیو ھسپتال سرگودھا میں انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ ۔ ڈیوٹی ندارد ، گھوسٹ درجہ چہارم ملازم بیرون ملک ہونے کے باوجود تنخواہ جاری ۔ سرکاری خزانہ کو لاکھوں کا ٹیکہ ۔ تاحال نہ کوٸ کارواٸی اور نہ ہی کوٸی ریکوری کی جا سکی ۔ جس پر انتظامیہ کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ھے ۔ جو پاکستان تحریک انصاف کے کرپشن فری نعرے کی نفی کرتا ھے ۔ 2017 میں بھرتی کیٸے گٸے درجہ چہارم کے گھوسٹ ملازمین کے متعلق مزید انکشاف ہوا ھے ۔ کہ عتیق ناصر نامی گھوسٹ ملازم بیرون ملک ہونے کے باوجود سرکاری خزانہ سے اسکی تنخواہیں جاری رہیں ۔ جبکہ انکشاف ہونے پر تنخواہ تو روک دی گٸی ۔ لیکن تاحال موجودہ انتظامیہ نے نہ تو گھوسٹ ملازم کیخلاف کوٸ کارواٸ کی ھے ۔ اور نہ ہی تنخواہوں کی ریکوری کی گٸی ھے ۔ جبکہ موجودہ ایم ایس کیساتھ ساتھ دیگر انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کر لی ۔ دلچسپ امر یہ ھے کہ گھوسٹ ملازم بھرتی تو ہو گٸے لیکن انکی ڈیوٹی بھی تو انتظامیہ نے ہی لگانی ہوتی ھے ۔ اور حاضری رجسٹر بھی تو چیک کیا جاتا ھے ۔ اور تنخواہوں کا بل بھی تو بنا ہوتا ھے ۔ وہ عمل کس طرح جاری و ساری رہا ۔ اور گھوسٹ ملازمین کے انکشاف ہونے کے باوجود ان کو کیوں نکالا نہیں گیا ۔ اور انکیخلاف کارواٸی کیوں نہیں کی گٸی ۔ یہ انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے ۔ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
Category: سرگودھا

سولہ سال پرانے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار
دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی حراست میں
سرگودھا۔ 2004ء سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوتھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ سب انسپکٹر محمد عظمت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے سال2004ء سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ارشد ولد منظور احمد سکنہ چک نمبری22جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے ستمبر2004ء کو منشیات فروشوں کی مخبر کرنے پر پمپ ایکشن بندوق سے فائرنگ کرکے طارق محمود اور ارشد عرف ممتاز کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے رْوپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

تاجر انجمن تاجران کے خلاف میدان میں
سرگودھا میں ہڑتال کی کال کو تاجروں نے مسترد کردیا
سرگودھا میں انتظامیہ کی جانب سے ریل بازار میں سیل کی جانیوالی دکانوں کیخلاف ہڑتال کی کال کو تاجروں نے مسترد کردیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو کسی طور بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔دکاندار گوداموں میں سٹاک کیا گیا مال مارکیٹ میں لائیں اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ایسا نہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی دوسری طرف ریل بازار کے تاجروں کی جانب سے آج دی جانیوالی ہڑتال کی کال کو تاجروں نے مسترد کردیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شاہ رخ نیازی کی ہدایات پر عمل کرتےہوۓ
اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر شاہ رخ نیازی کی ہدایات پر عمل کرتےہوۓمحکمہ مال تحصیل بھیرہ کے افسران سے میٹنگ کی جسمیں تحصیلدار ،نائب تحصیلدار ،پٹواری اور گرداورصاحبان نے شرکت کی اور ہدایات دی کے محصولات سرکار جمع کرنے میں تاخیر اور عدم ادائیگی برداشت نہیں کی جاۓ گی تحصیل دفتر میں موجود لاک اپ کی صفائی اوراگلے ہفتے سےروزانہ کی بنیاد پر ریونیو میٹنگ ہوگی۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے حکم دیا کہ بھیرہ کے تاریخی ریکارڈ محکمہ مال کو بھلوال اور سرگودھا سے تحصیل واپس لایا جائے تاکہ عوام کو ریکارڈ کی دستیابی میں آسانی ہو۔ صدر پٹواری ایسوسی ایشن عابد پٹواری نے کہا کہ اس سے قبل کہ ریکارڈ منگوایا جائے تحصیل آفس میں مناسب انتظامات اور خزانہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
بھیرہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت بنی نوع انسان کے لئے اصلاح و فلاح کا مرکز و محور بنی
بھیرہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت بنی نوع انسان کے لئے اصلاح و فلاح کا مرکز و محور بنی اور قہر و مزلت میں ڈوبی انسانیت نے زندگی کا وہ چلن پایا جس نے اسےدنیا و آخرت میں سرخروئی کا سزاوار ٹھرایا یہ بات اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ محمد مرتضی نے حضور اکرم نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ماہ ربیع الاول بالخصوص بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میلاد کے انعقاد کے حوالے سے انجمن فدایان رسول بھیرہ کے صدر سابق صدر مرکزی انجمن تاجران بھیرہ حاجی سیٹھ محمد اصغر اور حافظ عبد الرشید انصاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نبئ رحمت کا میلاد منانا ہم سب کا ایمانی فریضہ ہے انہوں نے انجمن فدایان رسول کے وفد کو یقین دلایا کہ بھیرہ شہر کے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور جلسہ کے انتظامات اور سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور حسب روایت میونسپل کمیٹی بھیرہ مکمل تعاون کرے گی۔وفد نے اے سی محمد مرتضی کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ انجمن محافل اور جلوسوں میں قانون کی مکمل پاسداری کرے گی۔
بھیرہ تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ غریب صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے
بھیرہ تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ غریب صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے انھیں مختلف طریقوں سے پریشان کر رہا ہے اور فرد انتقال وغیرہ کے حصول پر اعتراضات لگا کر انہیں دور کرنے کے لیے بھاری معاوضہ طلب کر رہا ہے نواحی قصبہ گوند پور کے محمد اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ کھیوٹ نمبر 175 گوند پور کے 2018 میں لئے گئے ایک کنال کے فرد کو منسوخ کرانے کے لیے اس نے تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر بھیرہ کے کمپیوٹر سیکشن میں اصل فرد جمع کرایا جو اہلکاروں نے مبینہ طور پر گم کر کے اسے ابھی تک منسوخ نہ کیا ہے اور بار بار دفتر چکر لگانے کے باوجود اب منسوخی سے انکاری ہیں انہوں نے تحریری درخواست کے ذریعے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دفتر آئے ڈی ایل آر بھیرہ میں ہونے والی بدعنوانی کا نوٹس لے کر اس کے فرد کی منسوخی کے احکامات جاری کریں اور کمپیوٹر سیکشن کے معاملات کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں

بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کے ہنگامی اجلاس
بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کے ہنگامی اجلاس میں صدر بار کے ملکیتی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ قبضہ گروپ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سے تک کسی پولیس اہلکار کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام وکلاء دادرسی تک عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں گے نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ نے بار کو بتایا کہ ان کے ملکیتی پلاٹ کا کیس محمد آصف نواز سول جج بھیرہ کی عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود مقامی پولیس قبضہ گروپ کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے اور ہمارا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ محمد انور بولا ایڈووکیٹ محمد علی حسنین ایڈووکیٹ چوہدری شہباز پنجوتھہ ایڈووکیٹ محمود منور خان ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا کہ قبضہ گروپ کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونے تک عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا بار کے منظور ہونے والی متفقہ قرارداد میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس رجسٹرار انسپکشن ٹیم کے ممبر آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پولیس کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کریں

سرگودھا:لوگوں کی عزتیں لوٹنے والوں کو قرار واقعی سزا دلواکر دم لیں گے
سرگودھا:لوگوں کی عزتیں لوٹنے والوں کو قرار واقعی سزا دلواکر دم لیں گے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:لوگوں کی عزتیں لوٹنے والوں کو قرار واقعی سزادلواکر دم لیں گے، اس مقدمہ کی پیروی میں خود کروں گا اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلاپور میں ہونے والی ڈکیتی اور گینگ ریپ کے مقدمہ میں مدعی اور اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اہل علاقہ کیطرف سے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر ڈی پی او سرگودھا کا شکریہ ادا کیا گیااورپھولوں کے ہار پہنائے گئے۔چندیوم قبل دوکس نامعلوم ملزمان نے گھلاپور کے رہائشی رضا حسنین کے گھر میں دوران ڈکیتی اسکی بیوی سے گینگ ریپ کیا اور نقدی وسونا لوٹ کر فرارہوگئے تھے چونکہ مقدمہ میں ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری سرگودھا پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ایس ڈی پی او کوٹ مومن غلام عباس اور ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھاحسنین علی طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی
سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چورگروہ کے تین ارکان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے سولہ موٹرسائیکل برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ محمد الیاس کلیار نے سب انسپکٹر توقیر احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے موٹرسائیکل چوری میں ملوث خوشاب کے رہائشی تین ملزمان ساجد حسین، طفیل حسین پسران عاشق حسین اور نذر حسین ولد اکبر شاہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 16موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او آفس بھلوال میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی بھلوال سرکل ناصر نواز نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتارملزمان کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے اورملزمان نے تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں کرایہ پر رہائشی رکھی ہوئی تھی اور تھانہ بھیرہ کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرکے موٹرسائیکلوں کے سپئر پارٹس الگ الگ کرکے ضلع خوشاب میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتارملزمان سے برآمدہونے والی موٹرسائیکلیں بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔اس موقع پرمیڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
غیرت کے نام پر 16سالہ بہن قتل
سرگودہا کے نواحی چک بھٹیاں میں بھائی نے غیرت کے نام پر16سالہ بہن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اْتار دیا۔وقوعہ کے وقت سعدیہ اپنے گھر میں کام کاج میں مصروف تھی کہ اْسکا بھائی ملزم محمدراشد نے غیر ت کے نام پر اپنی 16سالہ بہن سعدیہ کو بندوق سے فائرنگ کر کے قتل کر دیااور واردات کے بعد ملزم فرارہو گیا۔فائرنگ کے نتیجہ میں سعدیہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ لکسیاں نے موقع پر پہنچ کرنعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے مڈھ رانجھاء کے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ لکسیاں کے مطابق واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور ملزم محمد ارشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔







