Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • نوجوان لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے پولیس کی حراست میں

    نوجوان لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے پولیس کی حراست میں

    نوجوان لڑکے پر تشدد، پولیس کی فوری کاروائی، ملزم چندگھنٹوں میں گرفتار
    سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکے کو راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی ویڈیو وائرل کر دی گئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر کو فوری قانونی کاروائی کرکے ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم دیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدرانسپکٹر قیصر الہی اور ایس ایچ اوتھانہ بھلوال سٹی سب انسپکٹر ناصر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمران عرف مجن کو گرفتارکرلیا ہے۔مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

  • سرگودہا  سمگلنگ کی روک تھام اور مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی

    سرگودہا سمگلنگ کی روک تھام اور مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی

    سرگودہا سمگلنگ کی روک تھام اور مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف وفاقی و صوبائی محکموں میں بہتر روابط اور مشترکہ آپریشن کے جائزہ اجلاس میں کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ملتان ڈویژن میڈم منیزہ مجید، کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ، ایڈیشنل کلکٹر فیصل آباد سرگودہا ڈویژن غلام نبی کمبوہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سرگودہا ڈویژن عباس خان بلوچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژن و ضلع سطح پر ایرانی ڈیزل، پٹرول کے علاوہ اسلحہ، سگریٹ اور ٹائلز کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔کمشنرسرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے کسٹم افسران کو ڈویژن اورضلع کی سطح پر مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

  • بھیرہ دیہی خواتین کو موسمیاتی تبدیلی اور کرونا وائرس کے ان پر پڑنے والے اثرات

    بھیرہ دیہی خواتین کو موسمیاتی تبدیلی اور کرونا وائرس کے ان پر پڑنے والے اثرات

    بھیرہ دیہی خواتین کو موسمیاتی تبدیلی اور کرونا وائرس کے ان پر پڑنے والے اثرات اور مقامی حکومتی نظام میں دیہی خواتین کی شمولیت کے سلسلہ میں پودا پاکستان اور ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن کی طرف سے بھیرہ پریس کلب میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم،بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی،تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع سرگودھا کی نائب صدر سابق کونسلر نسرین ہطار،تحصیل بار بھیرہ کی فنانس سیکرٹری انعم رحیم گوندل ایڈووکیٹ،مرزا مظہر حیات اور خواجہ فیضان علی نے کہا کہ خواتین نے لاک ڈاؤن کے دوران معاشی تنگی کے باوجود ہمت سے گھر کا انتظام سنبھال کر رکھا اور گھریلو ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے پودا تنظیم کی طرف سے دیہی خواتین کی ترقی اور بہتری کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر پودا نے کانفرنس کے مقاصد اور تجاویز بارے آگاہی دی اور کہا کہ دیہی خواتین کو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • چک نمبر 108 شمالی  سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 19 سالہ ملا ئکہ اختر  کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا

    چک نمبر 108 شمالی سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 19 سالہ ملا ئکہ اختر کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا

    سرگودھا تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 108 شمالی سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی 19 سالہ ملا ئکہ اختر کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا مسمات ملائکہ اختر دختر محمد اختر سکنہ چک نمبر 108 شمالی نے اگست 2020 کو محمد رمضان سکنہ محلہ مغل پورہ چک نمبر 240 گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد سے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے اور مورخہ 15۔8 ۔2020 کو بعدالت جناب ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا کہ اس نے اپنی مرضی سے محمد رمضان سے شادی کر لی ہے اور اپنے والدین کے خلاف بے جا تنگ کرنے اور اپنی جان کے تحفظ کی خاطر ایک رٹ پٹیشن بھی دائر کی تھی ایس ایچ او تھانہ صدر ظفر حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جڑانوالہ جا کر عدالت سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے دو روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران مسمات ملائکہ کی والدہ نے اپنی بچی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا تھا ۔ جس پر ڈی پی او فیصل گلزار نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر بازیابی کا حکم جاری کیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے

  • پولیس لائنز سرگودہا میں مشقوں کا آغازکر دیا گیا

    پولیس لائنز سرگودہا میں مشقوں کا آغازکر دیا گیا

    سرگودھا:کسی بھی مجمع خلاف قانون سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لئے پولیس لائنز سرگودہا میں مشقوں کا آغازکر دیا گیا
    سرگودھا:تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور انعام غنی اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر کے احکامات کی روشنی میں کسی بھی مجمع خلاف قانون سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں اینٹی رائٹ ٹریننگ کورس شروع کیا گیا ہے۔ جس میں تمام تھانوں کے پولیس افسران وجوانوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ٹریننگ میں مظاہروں سے نمٹنے اور مظاہرین کومنتشر کرنے کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہافیصل گلزار نے کہا کہ اس مشق کا مقصد پولیس فورس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال اور مجمع خلاف قانون سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔اس ٹریننگ کورس سے پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • 12 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں جمہوری حکومت پر شب خون مارنے کے حوالے سے سیاہ ترین دن ہے

    12 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں جمہوری حکومت پر شب خون مارنے کے حوالے سے سیاہ ترین دن ہے

    بھیرہ(نامہ نگار)12 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں جمہوری حکومت پر شب خون مارنے کے حوالے سے سیاہ ترین دن ہے. یہ بات مسلم لیگ ہاؤس بھیرہ میں 12 اکتوبر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ظفر اقبال بھٹی۔صوفی محمد اسلم۔چوہدری نصراللہ کہوٹ۔عنصر خان لودھی اور حبیب الرحمن انصاری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری حکومت نے عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والا جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا جس میں شرکت کے لئے بھیرہ سے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ اور بیرسٹر صہیب بھرتھ کی قیادت میں ایک جلوس شرکت کرے گا۔

  • نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا

    نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا

    سرگودھا.نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی کزن کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودہا کی تحصیل ساہیوال کے قصبہ ترکھانوالہ کی منگووالی کالونی کے رہائشی نوجوان محمدکاشف نے گھریلو جھگڑے پر اپنی کزن ارم شہزادی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ترکھانوالہ موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سینٹرفروکہ منتقل کرا دیا ہے۔پویس تھانہ ترکھانوالہ کے مقدمہ درج کر کے ِتفتیش شروع کر دی ہے۔

  • سرگودھا  ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر چرچز سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر چرچز سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر چرچز سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں سرگودھا ضلع ہذا میں کل 139 چرچز واقع ہیں جن میں سے 73 چرچز میں عبادتی پروگرام منعقدہو تے ہیں تمام چرچز کو ان کی حساسیت اور لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے الگ الگ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں کیٹگری اے کے 4 چرچز ہیں جن کے لے علیحدہ سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے پولیس کے 350 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ آنے والے تمام افراد کی بزریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی کو بھی یقینی بنایا گیاہے5ایس ڈی پی اوز اور 14 ایس ایچ اوز اپنے اپنےعلاقہ کے چرچز کی سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ حساس علاقوں گشت کریں گے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک نوید مرتضیٰ ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی کریں گے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری موجود رہے گی اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ عوام کے تعاون سے پرامن معاشرے کے قیام کے لیے کوشش جاری رکھیں گے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

  • بھیرہ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی

    بھیرہ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی

    بھیرہ سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھیرہ اور سپورٹس سٹیڈیم کے ہونے والے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ اور دیگر افسران بھی تھے گرلز کالج میں جاری تعمیراتی کام سے متعلق پرنسپل کی استدعا پر ڈپٹی کمشنر نے جاری کام کی جگہ تبدیل کرنے کا حکم دیا تاکہ طالبات کے لیے گراؤنڈ کی جگہ محفوظ رہے سپورٹس سٹیڈیم میں ہونے والے تعمیراتی کام کی سست رفتاری پر انہوں نے ٹھیکیدار اور محکمہ بلڈنگ کے افسران کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کے دورہ میں ڈپٹی کمشنر نے اپنے عملہ کے ذریعے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا ڈپٹی کمشنر کے اس رویہ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے میدیا ارکان نےحیرانی کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے یہ اقدام کس صورتحال کو مخفی رکھنے کے لیئے میڈیا کو اپنے سے دور رکھ کر اٹھایا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ بعد ازاں تحصیل کمپلیکس میں پودا لگائے بغیر کھانا کھانے موٹر وے سروس ایریا بھیرہ چلے گئے جبکہ محکمہ ما ل کا عملہ اور جامع مسجد بگویہ بھیرہ کی انتظامیہ سہ پہر گئے تک ڈپٹی کمشنر کی جامع مسجد آمد کا انتظار کرتی رہی

  • بھیرہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے نوجوان وکلاء سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں

    بھیرہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے نوجوان وکلاء سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں

    بھیرہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے نوجوان وکلاء سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں
    یہ بات الوکیل لا ایسوسی ایٹس بھیرہ میں شامل نئے وکلاء کے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہی انہوں نے نوجوان وکلاء میں قانون کی کتابیں تقسیم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے تقریب میں سنیئر وکلاء محمد انور بولا ایڈووکیٹ چوہدری خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ نصر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ ملک خالد گلشیر ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی نئے شامل ہونے والے وکلاء میں چوہدری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ مرزا اورنگزیب ایڈووکیٹ مہر خرم شہزاد ایڈووکیٹ محمد فیاض گوندل ایڈووکیٹ حسن علی بھٹی ایڈووکیٹ محمد تیمور احمد ایڈووکیٹ مہر سیف اللہ ایڈووکیٹ تابندہ شہزادی ایڈووکیٹ اور مومل زہرہ ایڈووکیٹ شامل ہیں