Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر محمد آصف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام شبیر عرف شبو ولد محمد اشرف قوم پڑھیار سکنہ رتوکالا پھلروان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے ماہ اکتوبر2019میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر رتوکالا کے رہائشی لیاقت علی کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی اور زیورات چھینے اور فرار ہوگئے تھے۔اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا دیا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

  • بھیرہ جماعت اسلامی ضلع سرگودھا شمالی کے امیر ملک عبدالمنعم اعوان نے کہا ہے

    بھیرہ جماعت اسلامی ضلع سرگودھا شمالی کے امیر ملک عبدالمنعم اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں دین اسلام کے غلبہ کے لئے کوشاں ہے اور جماعت کا ہر کارکن اپنے قائد سینیٹر سراج الحق کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہے۔ وہ یہاں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل بھیرہ کے امیر ملک امجد کلیم اعوان بھی موجود تھے۔ملک عبد المنعم اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر قسم کے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہے اور ہر سطح پر تفرقہ بازی اور انتشار کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

  • بھیرہ چوری کی 2 وارداتوں میں نامعلوم چور

    بھیرہ چوری کی 2 وارداتوں میں نامعلوم چور 4 لاکھ روپیہ سے زائد مالیت کا کریانہ/الیکٹرک سامان نقدی اور پرائز بانڈ چوری کر کے فرار ہو گئے۔پھلروان روڈ بھیرہ پر عثمان غنی کے لاثانی کریانہ سٹور کے روشن دان کا سریا کاٹ کر نامعلوم چور رات گئے دوکان کے اندر داخل ہوگئے اور 2 لاکھ روپے نقد 80، ہزار روپیہ کا گھی خشک میوہ،20 ہزار روپیہ کے پرائز بانڈ اور اس سے ملحق دوکان مشتاق ٹریڈرز سے 4 عدد ایل ای ڈی مالیتی ایک لاکھ 20 ہزار روپیہ چوری کر کے فرار ہو گئے۔ بھیرہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد انور فواد کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے انچارج تھانہ بھیرہ الیاس کلیار سے ملاقات کر کے شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا تاکہ وارداتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔

  • بھیرہ بیٹے کی دوائی لینے گھر سے نکلی خاتون کو 3 افراد نے اغوا کر لیا

    بھیرہ بیٹے کی دوائی لینے گھر سے نکلی خاتون کو 3 افراد نے اغوا کر لیا قصبہ ڈاہر کی 26 سالہ(م۔ن)کے خاوند غلام عباس میں بھیرہ پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی اپنے 18 ماہ کے بیٹے کی دوائی لینے اسے ساتھ لے کر گھر سے نکلی تو مبینہ ملزم سلیم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اسے بیٹے سمیت زبردستی کار میں بٹھا لیا اور اغوا کر کے فرار ہوگئے بھیرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نیازی کی ایگری ٹیک اسکندر آباد آمد

    صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نیازی کی ایگری ٹیک اسکندر آباد آمد

    صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نیازی کی ایگری ٹیک اسکندر آباد آمد۔
    جنرل مینجرایگری ٹیک جاوید خان سے ملاقات۔ لیبرز کے مسائل کے حوالے سے ملاقات میں تفصیلی تبادلہ خیال صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نیازی کی میپل لیف سیمنٹ اور پاک ایگری ٹیک کے لیبرز کے ساتھ ملاقات ، ان کو درپیش مسائل سنے۔ کھانے کا انتظام ریسٹ ہاؤس میپل لیف سیمنٹ پر کیا گیا تھااس موقع پرفوكل پرسن ٹو ليبر منسٹر رحمت ا لهی وزیر ،رانا سمیع ممبر گورننگ باڈی PESSI پنجاب ، سعد اللہ نیازی ، سليم گل ، ملک طارق اور مسعود خان نیازی بھی موجود تھے

  • ضلع سرگودہا ملک قیصر اعوان  ہیں یہ ڈی پی او سرگودہا کی ٹیم کا وہ نایاب ہیرا ہے

    ضلع سرگودہا ملک قیصر اعوان ہیں یہ ڈی پی او سرگودہا کی ٹیم کا وہ نایاب ہیرا ہے

    ویلڈن ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار یہ آئی ٹی انچارج ضلع سرگودہا ملک قیصر اعوان ہیں یہ ڈی پی او سرگودہا کی ٹیم کا وہ نایاب ہیرا ہے جو ضلع میں کسی بھی ہونے والے جرم کا سراغ لگانے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اور مشکل سے مشکل کیس کو ٹریس کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیکر اپنا دن رات ایک کرتے ہوئے اپنے کپتان کو مایوس نہیں ہونے دیتے وکلاء ڈبل مرڈر کیس کو حل کرنے پر ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار ، اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی زبانی روز محنت سے یہ اندھا قتل پکڑا گیا

  • سرگودھا، جانوروں کے بیوپاری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    سرگودھا، جانوروں کے بیوپاری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالموڑ تھانہ لکسیاں کی حدود میں ڈاہر کالونی مین روڈ پر گھات لگائے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر جانوروں کے بیوپاری کو لوٹ لیا. ڈاکو بیوپاری سے دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے. پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں.