Category: سرگودھا
-

بھیرہ سرکاری پوائنٹس پر فروخت کیا جانے والا انتہائی ناقص کوالٹی کا آٹا
بھیرہ سرکاری پوائنٹس پر فروخت کیا جانے والا انتہائی ناقص کوالٹی کا آٹا استعمال کرنے سے غریب عوام پیٹ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بتایا گیا ہے کہ آٹا میں پتھر اور خشک روٹی کے ٹکڑے وغیرہ بھی پائے جا رہے ہیں متاثرہ عوام کا کہنا ہے کہ زخیرہ اندوز تحصیل انتظامیہ کی آشیر باد سے کھل کھیل رہے ہیں اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ ان سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے سرکاری پوائنٹس مالکان کا کہنا تھا کہ انھیں فلور ملز سے اسی قسم کا آٹا دیا جا رہا ہے جبکہ ملز مالکان کا موقف ہے کہ انہیں سرکاری طور پر اسی کوالٹی کی گندم دی جارہی ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ناقص آٹا فراہم کرنے میں انتظامیہ کی غفلت کا فوری نوٹس لے کر انہیں صحت مند آٹا کی فراہمی ممکن بنائیں
-

بھیرہ بہن کو ملنے کے لئے آنے والا نشہ کا عادی ٹیکہ لگانے سے راستہ میں ہی دم توڑ گیا
بھیرہ بہن کو ملنے کے لئے آنے والا نشہ کا عادی ٹیکہ لگانے سے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مٹھہ لک کا چالیس سالہ خورشید نواحی قصبہ جہان پور ڈاہر میں اپنی ہمشیرہ کو ملنے آ رہا تھا کہ خان محمد والا نہر کے قریب سرکاری ٹیوب ویل کی پرانی عمارت کے کمرہ میں جا کر مبینہ طور پر اس نے اپنے آپ کو نشہ کا ٹیکہ لگایا۔جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔لاش کے نزدیک ہی سرنج وغیرہ پڑی ہوئی ملی ہے۔ سابق چیئرمین یونین کونسل خان محمد والا چوہدری محمد ارشد گوندل نے بتایا ہے کہ متوفی رورل ہیلتھ سنٹر ہاتھی ونڈ کے سابقہ ملازم لیاقت کا بیٹا ہے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او الیاس کلیار موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش 10 روز پرانی ناقابل شناخت ہو چکی ہے اور اس کا شناختی کارڈ ملنے سے اس کی شناخت ممکن ہو سکی ہے۔
-

بھیرہ مستحق لوگوں کی خدمت خصوصا معذور افراد کی بحال
بھیرہ مستحق لوگوں کی خدمت خصوصا معذور افراد کی بحالی اوران کو سہولیات کی فراہمی میں الخدمت فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع سرگودھا شمالی کے امیر ملک عبدالمنعم اعوان نے الخدمت فاؤنڈیشن بھیرہ کے زیر اہتمام معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر رانا ندیم علی، جماعت اسلامی یوتھ کے تحصیل صدر ملک امجد کلیم اعوان، رانا محمد حنیف اور جماعت اسلامی تحصیل بھیرہ کے کے اصغر اقبال طور بھی موجود تھے۔ملک عبدالمنعم اعوان نے کہا کہ بھیرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ہسپتال میں بھی غریب لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمن جامی نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت علاقہ کے 12 نادار معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئی ہیں۔
-
تحصیل بھیرہ کے علاقہ میلووال میں بااثر زمیندار کی اپنی گھریلو ملازمہ سے زیادتی
بھیرہ تحصیل بھیرہ کے علاقہ میلووال میں بااثر زمیندار کی اپنی گھریلو ملازمہ سے مسلسل چھ ماہ تک زیادتی کر کے اسے حاملہ کرنے کے واقعہ کی ہر مکتبہ فکر نے شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے اسے کیفر کردار تک پہنچائے۔ 16 سالہ مسمات (ج) کے بھائی رکشہ ڈرائیور شاہد علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن میلووال کے بااثر زمیندار رب نواز قریشی نمبر دار کے پاس گھریلو ملازمہ کا کام کرتی تھی جو اسے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی مگر درندہ صفت ملزم زیادتی سے باز نہ آیاتو مسمات (ج) کو بلیڈنگ شروع ہو گئی اور حالت غیر ہونے پر وہ اسے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال سرگودھا لے آیا جہاں اس کی جان بچانے کی خاطر ابارشن کی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مسمات (ج) کی حالت ابھی تک نہیں سنبھل سکی۔ جبکہ زمیندار کے لواحقین نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر مسمات (ج) کے لواحقین کو صلح پر مجبور کرنا شروع کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی یوتھ تحصیل بھیرہ کے صدر ملک امجد کلیم اعوان و دیگر نے گھریلو کام کاج کے لیے رکھی گئی ملازمہ سے زیادتی کے دلخراش واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بااثر زمیندار کی فوری گرفتاری اور شرعی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
-

بھیرہ مون سون کی شجرکاری مہم
بھیرہ مون سون کی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے سول جج درجہ اول محمد آصف نواز اور سول جج درجہ اول سعدیہ سلطانہ نے عدالت کے باہر لان میں پودے لگائے۔ ان کے ہمراہ تحصیل بار کے جنرل سیکرٹری رانا محمود ناصر عزیز،سیکورٹی کے مطیع کھرل،بیلف عابد حسین و دیگر عدالتی عملہ نے بھی پودے لگائے اور ان کے پھلنے پھولنے کی دعا کی اس موقع پر وکلاء اور محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی موجود تھے۔
-

پیر فاروق بہاوالحق شاہ آج گولڑہ شریف تشریف لے گئے
پیر فاروق بہاوالحق شاہ آج گولڑہ شریف تشریف لے گئے۔ معروف صنعتکار،ال پاکستان ٹیکسٹائل ملز اونر ایسوسی ایشن کے صدر ایس ایم تنویر بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے حضرت قبلہ شاہ عبدالحق گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزندان شاہ معین الحق گولڑوی اور شاہ قطب الحق گولڑوی سے ملاقات کی۔انکے عظیم والد گرامی کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔پیر فاروق بہاوالحق شاہ نے حضرت شاہ عبدالحق گولڑوی رحمۃ اللہ علیہ چھوٹے لالہ جی کی علمی و روحانی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔شہزادگان گولڑہ شریف نے مختلف قومی اخبارات میں حضرت لالہ جی کے حوالے سے مضامین تحریر کرنے پر پیر فاروق بہاوالحق شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
-

اقتدارحثیت اور میانی کی عوام سے اپیل ۔
اقتدارحثیت اور میانی کی عوام سے اپیل
جو لوگ بھی تالاب والا قبرستان کا مکمل کام کروائے گے یا کام کروانے کے لیے محنت کریں گے وو لوگ ہی ہمارے اصل ہیرو اور لیڈر ہونگے چاہے وو کسی بھی پارٹی ک ہوں تالاب والا قبرستان کسی ایک فرد کا نہیں ہے یہ پوری میانی کا مشترکہ مسلہ ہے ہر شیری کی یہ ذمداری ہے ک وو نیک کام کے حل کے لیے اپنی صلاحیت بروے کار لائے اور نہ ہی یہ کوئی سیاسی مسلہ ہے جس پر پوانٹ سکو رنگ کی جائے ۔میانی کی عوام سے اور صاحب اقتدار اور صاحب حثیت لوگوں سے اپیل ہے ک اس قبرستان کے تمام مسائل کو سیریس لیں اور اس کو حل کروائے ۔ قبرستان کے مسائل درج ذیل ہیں
1. تالاب والے قبرستان کی تین موضوں پر مشتمل زمین کی مکمل حدبندی کروائی جائے ۔
2. تالاب والے قبرستان کی مکمل چاریواری بنوائی جائے ۔
3. قبرستان میں جو چاروں اطراف سے سیوریج کا گندا پانی آتا ہے جس کی وجہ قبریں ٹوٹ رہی ہیں اس کو بند کروایا جائے ۔
4۔ قبرستان میں موجود گڑھوں کو مٹی سے بھروایا جائے تاکہ قبور بیٹھ نہ سکیں
5۔ قبرستان میں سٹریٹ لائٹس لگوائی جائے ۔
6۔ جو لوگ قبرستان میں مویشی لیکر آ تے ہیں اور باندھتے ہیں ان کو روکا جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کروائی جائے ۔ -

شہر میانی میں چوتھے روز بھی موسلادھار بارش
شہر میانی میں چوتھے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے . شدید بارش کی وجہ سے گورنمنٹ ڈگری کالج کی دیوار ٹوٹ گئی ہے اور قبرستان میں قبریں پانی میں ڈوب چکی ہیں ۔ بازار اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے

