شیخوپورہ بھکھی، چوروں نے ڈکیتی،راہزنی کے بعد ٹرانسفارمر چوری کرنا شروع کردئیے،ایک ہفتہ میں چار ٹرانسفارمر چوری
باغی ٹی وی -شیخوپورہ(محمد طلال سے)نواں کوٹ،بھکھی اور دیگر علاقوں سے ٹرانسفارمر چوری معمول بن گیا پولیس اور واپڈا حکام چکرا کر رہ گئے ایک ہفتے میں 4 مختلف مقامات سے ٹرانسفارمر چوری ہونے پر علاقہ مکین،کسان،کاشتکار سراپا احتجاج بن گے ایک طرف لوڈشیڈنگ کا عذاب تودوسری طرف ٹرانسفارمرز کی چوری نے زندگیاں عذاب بنادی ہیں ”باغی ٹی وی“ کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقے میں ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی چوروں نے اپناطریقہ کار بدل لیا ہے اور بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرنے پر توجہ مرکوز کرلی روزانہ کسی نا کسی علاقے سے ٹرانسفارمر چوری کر کے علاقے کو تین سے چار روز کے لیے تاریکیوں کی نظر کردیا جاتے ہیں کسان اور گھریلوں صارفین سراپا احتجاج ہیں،متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے سلمان نذیر، خدیجہ بی بی،سلمی اویس،مظفر تنویر، خوشنود ولائت، علی احمد، ذوالفقار دولا سمیت دیگرنے شبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہی چوری ہو سکتے ہیں،کیونکہ ٹرانسفارمر کوئی بگل میں چھپا کر لے جانے والی چیز نہیں اس کو اتارنے کے لیے کرین کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مینداروں کا کہنا تھا کہ واپڈا والے 4/5روز اس کے متبادل ٹرانسفارمر نصب کرنے میں لگا دیتے ہیں اس اثنا میں فصل کو شدید نقصان ہوتا ہے پولیس کا گشت بھی نہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ٹرانسفارمر اتارنے میں وقت درکار ہوتا ہے اگر پولیس گشت ہوتو اس طرح آبادیوں سے ٹرانسفارمر چوری نہ ہوں،علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر چوروں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پولیس،واپڈا ہلکاران کی غفلت،لاپرواہی اور مجرمانہ تساہل پر ان کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب شیخوپورہ تھانہ اے ڈویژن،علاقہ غیر بن گیا،مکینوں کا دن کا سکون راتوں کا چین غارت،14 سالہ اوباشوں کی ہوس کا شکار،پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی،تھانہ اے ڈویژن کے مصروف ترین ترین علاقوں میں ڈکیتی،چوری،راہزنی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ سے علاقہ مکین خوف وہراس میں زندگیاں گزارنے پر مجبور پولیس گشت نہ ہونے اور ایس ایچ او اے ڈویژن کی کمزور گرفت کی بناء پر گھنگ روڈ،اسٹیڈیم پارک، ارائیانوالہ روڈ،جناح پارک،مسلم گنج سمیت دیگر علاقوں میں نان سٹاپ وارداتوں پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔علاقہ مکین موٹر سائیکلوں،لاکھوں روپے کے زیورات، لاکھوں کے موبائل فونز،قیمتی پارچات سے محروم ہوگئے تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ اسٹیڈیم کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے اپنے بھائی تیمارداری کرکے آنے والے محمد ابوبکر،شکیل احمد اوراہل خانہ سے نقدی،موبائل فون،زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ خاتون نے جب ڈاکوؤں سے کہاکہ میرے پاس بس زیورات کے علاوہ کچھ نہیں ہے تو ڈاکومشتعل ہوگئے اور انہوں نے خاتون کے ساتھ مردوں پر پسٹل کے بٹ مار کر انہیں زخمی کردیااور فرار ہوگئے۔اسی تھانہ کے علاقہ طارق روڈ،بھکھی روڈ چوک میں قائم عزیز فارمیسی میں داخل ہوکر ڈاکوؤں نے وقاص عزیز سے 82ہزار روپے نقدی،موبائل فون ودیگرسامان چھین لیا جبکہ موبائل سم واپس مانگنے پر اس پر تھپڑوں کی بارش کردی اور گالیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ کھوکھرٹاؤن میں دربار کھڑانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے خاتون کشور بی بی کا پرس چھین لیا جس میں 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون تھا۔اسی تھانہ کے علاقہ موبائل مارکیٹ کے باہر سے چورو رضا کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔اسی تھانہ کے علاقہ ڈی ایچ کیوہسپتال سے چوروں نے مریض کی تیماری داری کیلئے آنیوالے محمد وسیم کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔
اسی تھانہ کے علاقہ ڈیرہ مٹھیایاں سے تین مسلح ڈاکوؤں نے فرازا سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔اسی تھانہ کے علاقہ محلہ علی پارک سے نوسرباز محمدعرفان سے نقدی لیکر رفو چکر ہوگئے۔اسی تھانہ کے علاقہ گھنگ روڈ گلی نمبر9 سے مسلح ڈاکوؤں نے اختر ایڈووکیٹ کے گھر داخل ہوکر وہاں سے نقدی،موبائل فون،زیورات ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے . دریں اثنا محلہ ارائیانوالہ گلی ملک یونس میں دواوباشوں نے 14 سالہ طیب کو بوتل میں نشہ آور چیز پلاکرزیادتی کا نشانہ بناڈالا بتایا گیا ہے کہ طیب اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ محسن مغل اور اسامہ نے اسے ورغلا،پھسلا کر فیصل آباد روڈ کے قریب مکان میں لیجاکر بوتل میں نشہ آور چیز ملاکراس سے زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے طیب کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج تو کرلیا تاہم کسی بھی ملزم کو گرفتارکرنے سے گریزاں ہے۔
Category: شیخوپورہ
-

شیخوپورہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے جنت بن گیا،چوریاں ، ڈکیتیاں معمول ،پولیس خاموش تماشائی بن گئی
-

شیخوپورہ: 10 افراد قادیانیت چھوڑکر دائرہ اسلام میں داخل
باغی ٹی وی . شیخوپورہ(محمد طلال سے) جنڈیالہ روڈشیخوپورہ کی رہائشی فیملی کے 10 افراد جن میں بھائی محمد الیاس، منیر احمد،محمد عاطف،مبارز احمد اوراہل خانہ شامل ہیں نے قادیانیت کو چھوڑ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے، مذکورہ خاندان نے جامع مسجد کرنالیانوالی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخوپورہ کے علماء کرام کے روبرو آنحضور ﷺ کو ّآخری نبی مانتے ہوئے کلمہ توحید پڑھ کر مرزائیت سے تائب ہوگئے، اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخوپورہ کے وفد جس میں مولانا ابوبکر، مولانا امتیاز کشمیری،مولانا خرم شہزاد،قاری محمد یونس،چوہدری محمد شفقت علی، پروفیسر طاہر ڈار، بھائی محمد، بھائی راشد شاہ اور دیگر ساتھیوں انہیں مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنانے کے علاوہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرزائیت سے تائب ہونے والے بھائی محمدالیاس ودیگرنے کہاکہ آنحضور ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور اسلام حق وسچ کا دین ہے اپنی ماضی کی زندگی کو بھول کر آنحضور ﷺ کی تعلیمات کو اپنا اوڑھنا بچھاؤنا بناکر زندگی گزرانے کی کوشش کریں گے، اللہ تعالیٰ ہماری ماضی کی غلطیوں کو معاففرمائے اور آئندہ دین اسلام کے مطابق زندگیاں گزارنے کی توفیق دے انہوں نے کہاکہ مرزائیت آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے اور ہم اس پر لعنت بھیجتے ہوئے آپ ﷺ کی تعلیمات کوعام کرنے کیلئے کام کریں گے انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب ہر طرف اسلام کا بول بالا ہوگا اور قادیانیت صفہ ہستی سے مٹ جائیگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا شفقت علی نے کہاکہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہی اصل اسلام ہے قادیانیت سے تائب ہونے والے محمد الیاس سے جب ملاقات ہوئی تو ان میں جو سکون اور راحت دیکھا اس سے واضح ہوگیا ہے کہ اسلام حق ہے باقی سب باطل ہے آخر میں ملک کی سلامتی،ترقی،خوشحالی کیساتھ ساتھ مرزائیت کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔
-

پنجاب پولیس کو جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے اہم او یو کے تحت جدید تربیتی کورسز کروائیں گے- فیصل شاہکار
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کواٹر شیخوپورہ میں چودھویں اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
باغی ٹی وی – شیخوپورہ ( محمد طلال کی رپورٹ) دو ہفتے دورانیے پر مشتمل اینٹی رائٹ کورس میں پنجاب کانسٹیبلری کے 465 جوانوں نے حصہ لیا کورس میں شریک جوانوں نے ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا جوانوں نے مشقوں کے دوران پیشہ وارانہ مہارتوں کے زریعے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرکے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ۔ کمانڈنٹ پی سی احسان طفیل نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار اینٹی رائٹ کورس کی تربیت حاصل کر چکے ہیں پولیس اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے جدید مہارتوں پر مبنی خصوصی اینیٹی رائٹ کورس تشکیل دیا گیا یے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ احتجاج ریلیوں یا مشتعل مظاہرین سے بروقت نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو تربیت معاونت فراہم کرے گی اور جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے اہم او یو کے تحت جدید تربیتی کورسز کروائے جائیں گئے.

-

شیخوپورہ ۔ پیپسی ڈپو کا شیڈ گرنے سے 2 ملازم زخمی
شیخوپورہ فاروق آباد محلہ ترکھانوالہ نزد مغربی ریلوے پھاٹک پیپسی ڈپو کے شیڈ کی بانس اور کانوں کی کچی چھت گر گئی
باغی ٹی وی (شیخوپورہ سے محمدطلال کی رپورٹ)شیخوپورہ فاروق آباد محلہ ترکھانوالہ نزد مغربی ریلوے پھاٹک پیپسی ڈپو کے شیڈ کی بانس اور کانوں کی کچی چھت گر گئی
پیپسی ڈپو شیڈ کی چھت مٹی ڈالنے کے دوران گری،چھت گرنے سے ملبے تلے آ کر 2 ملازم زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 2 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 1 معمولی زخمی کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی
زخمیوں میں شعیب ولد غلام یسین عمر 24 سال، محمد رضا ولد مقصود عمر 17 سال اور محمد فیصل ولد مقصود عمر 25 سال شامل ہیں۔ -

عمران خان کی بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑانا ہے،رانا تنویر
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان فوج اور قومی اداروں کیخلاف متنازعہ بیان دے کر الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم سیلاب سے دوچار ہے اور عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں کیخلاف سنگین بہتان تراشی کر رہے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ اس بہتان تراشی کا مقصد عوام کو فوج سے لڑانا ہے۔ عمران خان کے افواجِ پاکستان کے بارے میں بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک افواج نے پاکستان کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور اداروں کے ساتھ مل کر مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہتان تراشی کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کرکے پاکستان کو سری لنکا بنانا ہے۔ آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے۔ پاکستان کو کسی فردِ واحد کے آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور قیادت کے آئینی احترام کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف کی توسیع کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خان کی اسلام اور پاکستان دشمنی کیخلاف متحد ہیں۔ بہت جلد مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنی حکومت بنائے گی۔
-

دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی۔ کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں۔
پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا،حافظ محمد طاہر اشرفی
سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لسبیلا میں فوجی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکارہوا، ہیلی کاپٹرحادثے میں فوجی افسران شہید ہوئے، فوجی افسران نے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کیا، ہیلی کاپٹرحادثے پرکچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی،دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، دشمن ملک کی خواہش ہے پاکستان کا دفاع کمزورہو۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں، سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی، جتنی آج گری ہے، یہ سیاست نہیں یہ کچھ اورچیز ہے۔
فوجی شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو متنازع بنایا جا رہا. صدر مملکت عارف علوی
انہوں نے کہا کہ سانحے سے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال پستی کی انتہا ہے، رنج وغم کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے،جنہوں نے ٹوئٹس کیے ان کی سرپرستی کی جاتی ہے، گالم گلوچ احسان فراموش لوگوں کا کام ہے، سوشل میڈیا پر ایسے الفاظ استعمال کیے یہ ہماری سیاسی روایات نہیں تھی، بچوں کو وہ تربیت نہ دیں وہ گالم گلوچ کریں، اگراقتداران کے پاس ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، اگر ادارے، پولیس، نیب مخالفین کے خلاف استعمال ہو تو سب اچھا ہے۔ پاک سرزمین کی بقا کو اپنے اقتدارکے ساتھ مشروط نہ کریں، ہمیں مسلح افواج کی قربانیوں پر فخرہے، اپنے آپ کوسیاسی زعما سمجھنے والے سیاست میں تہذیب کوفروغ دیں،ایک شخص نے اقتدارچ لے جانے پر اداروں پر الزامات لگائے، سوشل میڈیا مہم کیخلاف،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لینا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایسا کلچرمتعارف کرایا جارہا ہے جو پاکستان کو تباہ کردے گا، وطن کے لیے جان قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں،قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں، بلوچستان کی تاریخ میں لیفٹننٹ جنرل سرفرازشہید کا نام سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا،خدارا شہیدوں کی قربانیوں کی تحقیرنہ کریں، سوشل میڈیا پرالزام تراشی، بلاتفریق قانون حرکت میں آنا چاہیے،صدر نے شہدا کی تقریب میں شرکت نہیں کی ان کا ذاتی معاملہ ہے،مجھے نہیں پتا صدرمملکت تقریب میں شرکت کیوں نہیں کی،یہ عارف علوی اور ان کی روایات جانیں،ہم تو سیاسی مخالفین کے جنازوں میں بھی جاتے ہیں،عارف علوی کا پارٹی امیج زیادہ نظرآیا،اداروں سے اختلاف ہوسکتا لیکن ایسا رویہ ناقابل قبول ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے رواداری کی سیاست کوختم کیا، یہ سیاست نہیں سیاست کے نام پردھبہ ہیں،پاکستان کواب دشمنوں کی ضرورت نہیں اندرایسے دشمن پیدا ہوچکے ہیں جودانستہ اورغیردانستہ طورپران کا کام کررہے ہیں۔
-

شرقپور سے ایک سال قبل غائب ہوئی لڑکی تاحال لاپتہ،پولیس ڈھونڈنے میں ناکام،جدید ٹیکنالوجی بھی فیل
تھانہ شرقپور شریف کی حدود سے 15 سالہ لڑکی نایاب گھر سے کام کی غرض سے نکلی لیکن گھر واپس نہ آئی ایک سال گزر جانے کے بعد بھی پولیس نایاب کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئی-
باغی ٹی وی : تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج کر کے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا’ مٹھی گرم ہوتے ہی پولیس نے آنکھیں بند کر لیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی بھی فیل ہو گئی والدنےاپیل کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اورآر پی او شیخو پور ہ’میری بیٹی نایاب کو جلد تلاش کر کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں-
یونیورسٹی حملہ، دہشت گرد کونسی "ایپ” سے رابطے میں ہوتے ہیں؟ شرجیل میمن کا انکشاف
شیخوپورہ کے علاقہ تھانہ شرقپور شریف کی حدود سے 15 سالہ لڑکی نایاب گھر سے کام کی غرض سے منیر اور یوسف نامی شخص کے ساتھ اسٹابری اور امرود کے باغ میں گئی اور واپس نہ آئی۔
شیخوپورہ تھانہ شرقپور منڈی ڈامکے 15 سالہ لڑکی نایاب 1 سال قبل اغواء 1 سال گزر جانے کے بعد بھی پولیس نایاب کو بازیاب کرنے میں ناکام انتہائی قابل SHO لطیف گجر کا تجربہ بھی کسی کام نا آیا@IGP_Punjab @OfficialDPRPP @SKPPolice15 @RSheikhupura @PunjabPoliceCPO @Taahaa_ pic.twitter.com/DTlOKI5ZJ3
— Faaiz Chughtai (@FaaizChughtai) July 6, 2022
شرقپور شریف کے علاقہ ڈھامکے کے رہائشی خدا بخش نے ایک سال قبل تھانہ شرقپور میں مقدمہ درج کروایا جس میں خدا بخش نے بتایا کہ میں اور میرے بیوی بچے سٹابری اور امرود کے باغ میں کام کرتے تھے۔ اکثر اوقات میری 15 سالہ بیٹی نایاب منیر اور یوسف کے ہمراہ باغ میں کام کے لیے جاتے تھے۔والد نے کہا کہ ایک دن منیر اور یوسف کے ہمراہ میری بیٹی نایاب باغ میں کام کے لیے گئی جو کہ اہل محلہ نے بھی ان کو ایک ساتھ جاتے دیکھا۔ کافی وقت گزرنے پر جب سائل نے منیر اور یوسف سے اپنی بیٹی بارے دریافت کیا تو منیر اور یوسف نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نایاب کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
والد کی جانب سے بار بار پوچھنے پر منیر اور یوسف نے گمشدہ لڑکی نایاب کے والد کو دھمکانا شروع کر دیا سائل نے 1 سال قبل تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج کروایا لیکن پولیس نے ایف آئی ار درج کر کے ردی کی ٹوکری میں ڈال دی۔
پولیس کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ نایاب کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ انکی بیٹی نایاب کو جلد تلاش کیا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اٹلی میں گلیشیئر گرنے سے سات افراد ہلاک ،متعدد زخمی
-

8 ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی،3 ملزمان گرفتار
لاہور: شیخو پورہ میں 8 ویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے محلہ غریب آباد میں 8 ویں جماعت کی طالبہ سے 2 نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے ڈی پی او شیخ فیصل مختار کے مطابق متاثرہ بچی کے والد مجاہد علی کی مدعیت میں 3 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
موبائل پر دوستی مہنگی پڑی، بس ہوسٹس کے ساتھ ملزم نے کیا گھناؤنا کام
متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ گوجرانوالہ روڈ کی آبادی کوٹ رنجیت کی رہائشی ہے، بچی گھر میں ہی موجود تھی، ایک ملزم گھر کے باہر آیا اور بچی کو سہیلی سے ملوانے کے بہانے گھر سے اغوا کر کے موٹر سائیکل پر آبادی غریب آباد میں لے آیا، جہاں 2 ملزمان نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کا ایک ساتھی پہرہ دیتا رہا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے فوری بعد کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں شعیب ،اکبر اور محسن شامل ہیں-
قذافی سٹیڈیم کے سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے طالبہ کو گھر سے باہر بلانے کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ بچی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف باضابطہ کاررروائی شروع کی جائے گی اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان جمع کروا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دالوائی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گزشتہ سال 3ہزار 85 خواتین سے زیادتی کے واقعات ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گزشتہ سال 146 بچوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آئے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں روزانہ 8 سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،اہور سمیت پنجاب بھرمیں 180 خواتین اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں،پنجاب میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے 8 واقعات سامنے آئے، پنجاب میں 10 پولیس اہلکار زیادتی کے واقعات میں ملوث پائے گئے پنجاب میں گزشتہ سال ایک ہزار 289 بچوں کے اغوا کے واقعات رپورٹ ہوئے
گھرمیں رنگ روغن کا کام کرنے آئے شخص کی بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش
پنجاب میں 4 ہزار 130 افراد گرفتار اور 298 ملزمان ضمانت پر ہیں پنجاب میں54 فیصد ملزمان کو سزائیں ملیں، 46 فیصد کو رہائی اور23 فیصد کو اشتہاری قرار دیا گیاہے، محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں زیادتی کے بڑھتے واقعات کی وجہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے، چیئرمین جسٹس اینڈ لا کمیٹی کا کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کےلیے آئی جیز سے تجاویز مانگی ہیں،قانون تو موجود ہے لیکن عمل نہیں ہورہا،
قانونی ماہرین کے مطابق خواتین پر تشدد ختم کروانے کے لئے اگر موجودہ قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے تو واقعات میں کمی آ سکتی ہے-
سوتیلے باپ نے تین سالہ بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے پر قتل کردیا
-

شرقپورمیں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار
شیخوپورہ: شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کو درخت میں لٹکانے والا سفاک قاتل گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا آر پی او مرزا فاران بیگ کے مطابق قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی ہے۔
صحافی حسنین شاہ کوکیوں اورکس نےکس کےذریعے قتل کروایا؟CCPOلاہورنےسب کرداروں کو بے نقاب کردیا
آر پی او کے مطابق شاطر قاتل اپنا جرم چھپانے کی وجہ سے مقدمہ کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا، لیکن پولیس نے اندھے قتل کے سراغ کے لیے جیو فینسنگ اور فرانزک ٹیموں کے ساتھ ہر طریقہ کار اپنایا، اور 24 گھنٹے کے اندر اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور بیان دیا ہے کہ اس نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کو اسی کے دوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔
آر پی او کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔
سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی شکر گڑھ میں گھر سے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ شکرگڑھ میں 9 سالہ عمیرنوید گھر سے باہر نکلا جسے کسی نے اغواء کرلیا، دو گھنٹے کی تلاش کے بعد قریبی کھیتوں سے لاش ملی تھی بچے کے والد نوید کی مدعیت میں اغواء اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی والد نوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا ناحق قتل کیا گیا پولیس انصاف دلائیں-
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شکر گڑھ میں مبینہ طور پر اغواء کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی تھی-
گھرسے چیز لینے کیلئے جانے والے کمسن بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد
-

شیخوپورہ میں پیش آیا دردناک سانحہ
شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی) کار سوار فیملی پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک
تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزوالا کے نواحی گاوں مرل پار میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل کر دیے گئے ہیں قتل ھونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بچیاں شامل ہیںقتل ھونے والی کار سوار فیملی لاھور باٹا پور کی رہائشی ھے جن کی شناخت زینب بی بی اور شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے پولیس
پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ھے
سانحے کے بعد پولیس اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے جبکہ ڈی پی او احسن سیف اللہ بھی موقع پر موجود ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے
فیروز والا کے نواحی علاقے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کے قتل کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے اور آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے
قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم بھی دیا ہے
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے
وزیراعلی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے مقتولین کے لواحقین کو انصا ف کی فراہمی یقینی بنائی جائے