Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • شیخوپورہ – روٹی 100گرام 8 روپے اورنان 120گرام 15 روپے ،زیادہ نرخ اور کم وزن پر کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر

    شیخوپورہ – روٹی 100گرام 8 روپے اورنان 120گرام 15 روپے ،زیادہ نرخ اور کم وزن پر کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ کے شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات جاری۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روٹی کا وزن 100 گرام اور وزن کے حساب سے قیمت 8 روپے جبکہ نان و خمیری روٹی کا وزن 120 گرام اور وزن کے حساب سے قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مقرر کردہ معیار ، وزن اور قیمت پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا جا رہا ہے۔ مقرر کردہ قیمت سے زائد اور مقررہ وزن سے کم روٹی ، نان اور خمیری روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بعض علاقوں میں روٹی کے مقرر وزن میں کمی کی جارہی ہے ، جو کہ عوام کے استحصال کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تندور مالکان و نان بائیوں نے روٹی کا وزن کم اور نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کر رکھا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹسں کو ہدایت کی کہ خود ساختہ اضافہ اور وزن میں کمی کرنے والے تندور مالکان و نان بائیوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں تا کہ شہریوں کو سستے داموں معیاری روٹی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ تندور مالکان حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام کریں تا کہ شہریوں کو صحت مند خوراک میسر ہو اور لوگ بیماریوں سے بچ سکیں۔

  • مریدکے M2 موٹروے ، تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی

    مریدکے M2 موٹروے ، تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی

    مریدکے M2 موٹروے ، تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی
    چشتیاں روڈ پھاٹک کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل میں تصادم
    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) مریدکے M2 موٹروے نزد کوٹ پنڈی داس پل لاہور سے اسلام کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتار وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ حادثے میں 3 مسافر جاں بحق سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔
    ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر4 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ 3 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی لاشوں کو FWO کے حوالے کر دیا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی وین کو رائیونڈ سے لکیّ مروت جاتے ہوئے M2 موٹروے پر کوٹ پنڈی داس پل کے قریب ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔اُدھر بہاولنگر سے باغی ٹی وی کے نامہ محمد عرفان کی رپورٹ کے مطابق چشتیاں روڈ پھاٹک کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل میں تصادم ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی حالت نازک ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا

  • شیخوپورہ ڈاکوؤں کے حوالے ،پولیس عوام اور تاجروں کوتحفظ دینے میں ناکام

    شیخوپورہ ڈاکوؤں کے حوالے ،پولیس عوام اور تاجروں کوتحفظ دینے میں ناکام

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی طرف سے ڈی پی او شیخوپورہ کو سلامیاں دینے کا سلسلہ نہ رک سکا ڈی پی او اور ماتحت بے بس نظر آنے لگے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں دن دیہاڑے لاہور سے شیخوپورہ آتے ہوئے دو بھائیوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا مزاحمت پر فائرنگ کر کے اصغر نامی نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔ڈاکو موقع سے فرار ۔تاجر اور شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سراپا احتجاج ۔

  • طارق محمود باجوہ ایک عوامی لیڈر

    طارق محمود باجوہ ایک عوامی لیڈر

    طارق محمود باجوہ ایک عوامی لیڈر
    باغی ٹی وی : صفدر آباد (رانا شہباز نثار) سابقہ MPA طارق محمود باجوہ جو کہ پچھلے دور میں صفدر آباد ،سانگلہ ہل،شاہکوٹ اور ضلع ننکانہ صاحب کے مضبوط سیاسی لیڈر لیڈر ثابت حہوئے جو کہ دو مرتبہ ایک دفعہ ن لیگ کے نشان پر اور ایک دفعہ خرگوش کے نشان پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور اپنے تمام شہروں جن میں صفدر آباد،سانگہ ہل، شاہکوٹ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی اور ضلعی چیئرمین ننکانہ صاحب بھی اپنے منتخب کروائے اور 2018 کے الیکشن میں NA118 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور ن لیگ کے امیدوار برجیس طاہر کے71891ووٹ کے مقابلے میں 68995 ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار 66994 ووٹ لے سکے۔ طارق محمود باجوہ صاحب نے رواں ماہ ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جن کی شمولیت نے علاقائی سیاست کا رخ ہی تبدیل کر دیا اور جہاں پر طارق محمود باجوہ کی شمولیت سے ضلع ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ساتھ ہی حلقہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر مقابلہ بھی شروع ہو گیا اور پی ٹی آئی پارٹی بھی تقسیم ہو گئی تھی لیکن طارق محمود باجوہ صاحب نے کہا ہے کہ پارٹی جوائن کرنے کا مطلب پارٹی کے فیصلے پر سر جھکانا ہے ٹکٹ نہ ملی تو انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، پی ٹی آئی کے تمام دھڑوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں سب مل کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، آپسی اختلاف کا کوئی فائدہ نہیں، وہ سانگلہ ہل میں اپنے ڈیرے پر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے.
    میں یہاں پر بتاتا چلوں کہ طارق باجوہ اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور ان کو ملنے کے لیے کسی ٹاؤٹ یا ٹائم لینے کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی ان عام آدمی بھی ڈائریکٹ جا کر مل لیتا ہے اور اپنا کام کروا لیتا ہے اور شاید اسی وجہ سے حلقہ کی عوام نے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے بھاری اکثریت میں ووٹ دے کر ثابت کر دیا کہ باجوہ صاحب کو کسی پارٹی کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ پارٹیوں کو باجوہ صاحب کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی میں شمولیت سے ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہو گئی ہے اور جہاں تک پارٹی ٹکٹ کے لئے اختلافات کی فضاء پیدا ہو رہی تھی تو باجوہ صاحب کے ٹکٹ کے حوالے سے اس بیان پر پارٹی میں اختلاف بھی ختم ہو جائیں گے۔

  • مریدکے ،عوام  ڈاکوؤں کے حوالے،سرکل آفیسرکی جھوٹی پریس کانفرنس

    مریدکے ،عوام ڈاکوؤں کے حوالے،سرکل آفیسرکی جھوٹی پریس کانفرنس

    مریدکے میں ڈاکوؤں نے اودھم مچا رکھا ہے 6 ماہ میں پولیس 15 کے ریکارڈ میں ہزاروں وارداتوں نے کارکردگی کا پول کھول دیا.
    شیخوپورہ تحصیل مریدکے (محمد طلال سے)مریدکے سرکل میں ڈاکوؤں نے اودھم مچا رکھا ہے 6 ماہ میں پولیس 15 کے ریکارڈ میں ہزاروں وارداتوں نے کارکردگی کا پول کھول دیا نان سٹاپ ڈکیتیوں سے لوگ لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز اور مال مسروقہ سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن سرکل آفیسرحکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پریس کانفرنس کے ذریعہ گمراہ کررہا ہے شہریوں اور تاجروں کی دہائیاں کہ ہمارے شہر کو نان سٹاپ ڈکیتیوں چوریوں سٹریٹ کرائمز اور نوسربازیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خیام خیالی سے ہٹ کرعملی طور پر کام کیا جائے
    باغی ٹی وی – تفصیلات کے مطابق سرکل مریدکے کو ڈاکوؤں نے اپنے لیے فیورٹ بنالیا گذشتہ چند دنوں سے نارنگ منڈی مین جی ٹی روڈ شیخوپورہ روڈ مین بازار مریدکے راوی ریان منوں آباد داوکے حدوکے کینال پارک جی ٹی روڈ و دیگر علاقوں میں نان سٹاپ ڈکیتیوں نے شہریوں میں خوف وہراس پیدا کردیا امین نامی شخص سے ڈاکوؤں نے بھرے بازار میں کنپٹی پر پسٹل رکھ کرستر ہزار نقدی و موبائل فون آئس کریم والی گاڑی کے ڈرائیور سے تیس ہزار نقدی و موبائل فونز بنک سے لاکھوں روپے رقم نکلوانے والے مینیجر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا لیکن سرکل آفیسر نے افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور نان سٹاپ ڈکیتیوں چوری و رہزنی کی وارداتوں کو چھپانے کے لیے کئی ماہ قبل گرفتارملزمان کی رپورٹ پریس کانفرنس میں شئیر کی جس سے شہریوں تاجروں اور لٹنے والے معززین علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چھوٹے موٹے چوروں کو پکڑ کر تھانوں میں ٹارچر کر کے رشوت لے کر ریکوری کے نام پر لاکھوں روپے ڈال کر جیل بھیج دیاجاتا ہے اور افسران بالاسے داد وصول کی جاتی ہے سرکل مریدکے میں 6 ماہ میں پولیس 15 کی ہزاروں کالز وارداتوں کا ریکارڈ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انجمن حقوق شہریاں تاجر تنظیموں اورمعززین علاقہ نے آئی جی پنجاب آر پی و شیخوپورہ ریجن ڈی پی او شیخوپورہ سے گمراہ کن حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کرنےپر کاروائی اور تحصیل مریدکے میں نان سٹاپ ڈکیتیوں سے پیدا ہونے والی فضا کو پرامن بنانے اور ڈاکوؤں کے صفایا کے لیے بہترین صلاحیتوں کا حامل آفیسر تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے

  • دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا

    دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا

    دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا،چھترول کے بعد پولیس کے حوالے
    باغی ٹی وی :صفدرآباد (نامہ نگار) دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا،خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے،چوری ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار،تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ہرچند،ایشرکے،بندوکے،جاتری،مانانوالہ روڈ،اجنیانوالہ،پڈیانوالہ میں دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دہشت اور خوف کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا گاؤں کے لوگ کئی دنوں اس گینگ کے ہاتھو ں پریشان تھے یہ ڈکیت گینگ دن دیہاڑے ڈکیتیاں کرتا اور رات گئے چوریاں کرتا تھا اور علاقہ میں خوف کی علامت بن چکا تھا گاؤں کے لوگوں نے متعدد بار ہا تھانہ صدر پولیس کو مطلع کیا۔ گاؤں ہرچند کے لوگوں نے صبح سویرے مقامی قبرستان کے قریب گھات لگائے ان ڈاکوؤں کو اس وقت پکڑ لیا جب ڈاکو محنت مزدوری کرنے شہر جانے والے لوگوں کو لوٹنے کی تیاری کر رہے تھے گاؤں کے لوگوں کو دیکھ کر ڈاکو ؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی لیکن بہت زیادہ تعداد میں دیہاتیوں کو دیکھ کر بالاآخر ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پڑے،مقامی لوگوں نے پہلے تو چوروں ڈاکوؤں کی خوب چھترول کی اور بعد ازاں تھانہ صدر فاروق آباد پولیس کے حوالہ کر دیاشہریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ڈکیتوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے ۔

  • سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی تقریبات

    سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی تقریبات

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)پیر سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز 23 ستمبر کو جنڈیالہ شیر خان میں ہو گا اور تقریبات 25 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

  • گھریلو ناچاقی ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی ہے ۔

    گھریلو ناچاقی ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی ہے ۔

    گھریلو ناچاقی ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی ہے ۔
    باغی ٹی وی ( صفدرآباد) ہیڈ کانسٹیبل محمد الیاس حال تعینات پنجاب کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر فاروق آباد نے اپنے گھر گاؤں ٹبی ہمبو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بھکھی شہباز نجمی نے بتایا ہے کہ محمد الیاس ہیڈ کانسٹیبل جائے تعیناتی PC ہیڈ کوارٹر فاروق آباد شیخو پورہ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جس نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے خود کو کنپٹی پر دائیں سائیڈ پر بذریعہ پسٹل فائز مار کر خودکشی کر لی ہے جس کے دو بچے ہیں بڑی بیٹی 5سال اور چھوٹا بیٹا ڈیڑھ سال کا ہے۔ پانچ بھائی ہیں دو بھائی الیاس اور مظفر علی اکٹھے رہتے ہیں تین بھائی علیحدہ رہتے ہیں ، CRO اور PFSA کی ٹیمیں موقعہ پر بلائی گئی ہیں مزید کاروائی جاری ہے ۔

  • تمام فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے- میاں محمد جمیل

    تمام فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے- میاں محمد جمیل

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ میاں محمد جمیل نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ اور انکی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک ، کچن اور سیٹنگ ہال میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر کاروائی کرتے ہوئے معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ اے ایف سی کو سیل کر دیا

    جبکہ راحت بیکرز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری پانی موجود ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کی ہدایت کے مطابق شہر کے تمام فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ غیر معیاری فوڈ تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • عوام  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں -عبدالحنان

    عوام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں -عبدالحنان

    اے ایس پی مریدکے سرکل کی سربراہی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس، تاجر رہنماؤں، میڈیا نمائندوں کی خصوصی شرکت
    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) اے ایس پی سرکل مریدکے عبدالحنان نے گزشتہ روز تاجر رہنماؤں اور میڈیا نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر امن وامان کی صورتحال، مقامی پولیس کی کارکردگی اور عوام کے ساتھ تعلقات و شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ تحصیل کمپلیکس میں ہوئی ملاقات کے دوران افسرِ اعلیٰ نے جہاں پولیس کارکردگی، متعدد ڈکیت گروہوں اور قتل کی وارداتوں کے ملزمان کی گرفتاریوں کو نمایاں کیا وہیں پر شرکاء اجلاس نے شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کھل کے بات کی اور تھانہ سٹی کے اہلکاروں و تفتیش کاروں کی مبینہ کرپشن، ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر اور عوام سے بدسلوکی کے واقعات کو اجاگر کیا۔ اے ایس پی کا کہنا تھا کہ ہم نے محدود وسائل کے باوجود مریدکے میں پولیس نفری، ناکہ پوائنٹ بڑھائے نیز گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر پولیس نے پچھلے کچھ عرصہ کے دوران دس لاکھ جبکہ سٹی پولیس نے 14 لاکھ کی لوٹی گئی رقم عوام کو واپس کی، سٹی پولیس نے چار گینگ، صدر نے پانچ ڈکیت گینگ پکڑے۔ سرکل پولیس نے 9 قتل بھی ٹریس کیے۔ اجلاس میں تاجر نمائندے بھی بعض پولیس اہکاروں کے شاکی نکلے۔ عبدالحنان نے ان شکایات پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور عوام سے اپیل کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مضبوط ہوں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شاہ زمان، ایس ایچ او صدر ولی حسن پاشا، ایس ایچ او تھانہ نارنگ سجاد اکبر، انجمن تاجران کے قائدین قاضی نعیم خاور، نثار چیمہ، ملک اعظم، خرم مدیال، رانا احسان سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔