Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • ڈکیتی کے ملزم 24 گھنٹے کے اندرگرفتار۔اندھے قتل کے ملزم سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد بھی قانون کے شکنجے میں،اسلحہ برآمد

    ڈکیتی کے ملزم 24 گھنٹے کے اندرگرفتار۔اندھے قتل کے ملزم سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد بھی قانون کے شکنجے میں،اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی ہدایت پر اے ایس پی مریدکے ڈاکٹر عبدالحنان کی زیرنگرانی ایس ایچ اوصدرمریدکے ولی حسن پاشاکی جرائم پیشہ افرادکیخلاف دبنگ کاروائیاں۔زمیندارکے گھرڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکو24 گھنٹوں کے اندرگرفتار۔اندھے قتل کے ملزم سمیت متعددجرائم پیشہ افرادبھی دھرلئےجدیداسلحہ برآمد۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی ہدایت پر اے ایس پی مریدکے ڈاکٹر عبدالحنان کی زیرنگرانی تھانہ صدرمریدکے پولیس کے ایس ایچ او ولی حسن پاشانے دیگرپولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف مقامات کامیاب چھاپے مارکرننگل کسووال میں زمیندار سکندرنول کے گھرپر ڈکیتی کی واردات کے دوران دولاکھ روپے نقدی سمیت دوعددلائسنسی بندوقیں لوٹنے اورمذاحمت پرنوکرانی کوفائرنگ کرکے شدیدزخمی کرنیوالے دوڈاکوؤں بشارت وغیرہ کو24گھنٹوں کے اندرگرفتارکرنے کے علاوہ اندھا قتل ٹریس کراسکے ملزم دانش ولدامانت مسیح سکنہ پنڈمریدکے کوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزم بھی ڈاکوبتایاجاتاہےجس نے چندروزقبل اپنے ہی ڈاکوساتھی آصف اقبال مسیح سکنہ پنڈمریدکے کوقتل کردیاتھا۔جبکہ دیگرپانچ افرادمقبل طارق غلام مرتضیٰ اورعلی شیروغیرہ کوگرفتارکرکے انکے قبضہ سے ناجائزاسلحہ برآمدکرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کردیئے ہیں۔اس موقع پرایس ایچ اوولی حسن پاشانے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوۓ کہاہے کہ جرائم کی سرکوبی کیلئے دبنگ کاروائیوں کاسلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔عوام کے جان ومال کاتحفظ اورامن کاقیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہےاپنے ایریاسے چوروں ڈاکوؤں منشیات فروشوں اورعوام کاسکھ چین چھیننے والوں کاخاتمہ کرکے ہی دم لونگا۔کامیاب کاروائیوں پر ڈی پی او شیخوپورہ نے ایس ایچ او تھانہ صدرسمیت دیگرپولیس پارٹی کوشاباش دیتے ہوۓ انعام کا اعلان بھی کیا ہے

  • شیخوپورہ: پولیس نے کم وسائل کے باوجود مسلسل جدوجہدسے کئی بین الصوبائی ڈکیت اور قاتل پکڑے۔ ڈاکٹر عبدالحنان

    شیخوپورہ: پولیس نے کم وسائل کے باوجود مسلسل جدوجہدسے کئی بین الصوبائی ڈکیت اور قاتل پکڑے۔ ڈاکٹر عبدالحنان

    شیخوپورہ: پولیس نے کم وسائل کے باوجود مسلسل جدوجہدسے کئی بین الصوبائی ڈکیت اور قاتل پکڑے۔ ڈاکٹر عبدالحنان
    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) تحصیل مریدکے میں آئے روزجرائم کی اطلاعات جہاں مقامی آبادی میں عدم تحفظ اور بداعتمادی کو جنم دیتی ہیں وہیں پر مقامی پولیس کی کارکردگی اور تھانوں وناکوں پر شہریوں کے ساتھ اِس کے حسن سلوک بارے سوالات بھی اٹھتے رہتے ہیں۔ تاہم ساری حقیقت یہی نہیں۔ اس کے علاوہ بھی حقیقتیں ہیں جیسا کہ پولیس میں ضروری افرادی قوت کی عدم دستیابی، وسائل و ٹیکنالوجی تک عدم رسائی، جا و بے جا سیاسی مداخلت وغیرہ۔ تمام تر مسائل و چیلنجز کے باوجود پچھلے کم و بیش چھ ماہ کے دوران مقامی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو بلاشبہ امید ،رجائیت اور تحسین کے کئی پہلو سامنے آتے ہیں۔ اس امر کی ایک مثال گزشتہ روز اے ایس پی مریدکے ڈاکٹر عبدالحنان کی پریس کانفرنس بنی جس میں تمام تر تفصیلات کے ساتھ انکشاف کیا گیا کہ سرکل پولیس نے گزشتہ تقریباً چھ ماہ کے دوران خطرناک وارداتوں میں ملوث پچیس گینگز گرفتار کیے، تین اندھے قتلوں کا بھی سراغ لگایا گیا۔ مریدکے سٹی،تھانہ صدر اور نارنگ تھانہ میں جرائم پیشہ افراد سے مجموعی طور پر دو کروڑ بیالیس لاکھ اکسٹھ ہزار روپے برآمدگی کی گئی۔ چند روز پہلے مین جی ٹی روڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کے سامنے ہوئی سترہ لاکھ روپے ڈکیتی کے ملزم بھی پکڑ ے گئے اور ان سے تمام کی تمام نقدی برآمد کر لی گئی۔ تحصیل کمپلیکس مریدکے میں منعقد ہوئی پریس کانفرنس میں اے ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان، ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے شاہ زمان، ایس ایچ او تھانہ صدر ولی حسن پاشا، ایس ایچ او نارنگ سمیت وارداتوں کے متاثرین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عدالحنان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مقامی پولیس نے کم وسائل کے باوجود مسلسل جدوجہدسے کئی بین الصوبائی ڈکیت اور قاتل پکڑے۔ علاقہ کے اندر وارداتوں میں ملوث زیادہ بڑے گینگز کے بیشتر اراکین کا تعلق باہر کے شہروں سے ہے تاہم ان کے مقامی سہولت کار جویہاں موجود تھے۔ ان کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ سٹی پولیس نے مجموعی طور پر 91 لاکھ 36 ہزار روپے کی ریکوری کی جس میں 31 لاکھ کے چاول، چھینی گئی پک اپ، چالیس لاکھ نقدی، سندھ سے چوری شدہ ہنڈا سٹی بھی برآمد کی گئی۔ صدر پولیس نے بشارت، وکی، بابری، بلالی، عصمت اللہ،شبیرا، وسیمی ڈکیت گینگ وغیرہ پکڑے۔ اور تقریباً سوا کروڑ روپے کا سونا، نقدی، موبائلز ،گاڑیاں وغیرہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیں۔ ٹپیالہ دوست محمد اور کٹھیالہ ورکاں کے اندھے قتل ٹریس کیے۔ اسی طرح نارنگ پولیس نے تقریباً 30 لاکھ روپے کی نقدی، گاڑیاں و دیگر سامان برآمد کیا۔ اطلاعات کے مطابق ریکور کی گئی نقدی و سامان کا بیشتر حصہ مختلف وارداتوں کے متاثرین کو واپس کیا جا چکا۔ مزید کی واپسی کا قانونی عمل جاری ہے۔ بلاشبہ مقامی پولیس کی یہ کارکردگی اور اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں تاہم ابھی بھی بے شمار وارداتوں کے متاثرین اس انتظار میں ہیں کہ ان سے ہوئی وارداتوں کے ذمہ دار افراد بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ قانون کے رکھوالوں کی ہر محاذ پر مدد کرے تاکہ متاثریں کے یہ جائز مطالبات بھی جلد اپنی تعبیر کو پہنچیں۔

  • ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے بہترین شہر بننے جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید

    ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے بہترین شہر بننے جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل مریدکے صوبائی وزیرِ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے گزشتہ روز ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے میں دو ارب دس کروڑ روپے کے پراجیکٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا، ایم این اے راحت امان اللہ بھٹی، ایم پی ایز خرم اعجاز چٹھہ، عمر آفتاب ڈھلوں، ضلع صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد میاں محمود الرشید نے فٹبال اکیڈمی میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خرم اعجاز چٹھہ کے مطالبہ پر خطیر لاگت سے مریدکے میں سروس روڈ کی تعمیر و مرمت ایک ماہ کے دوران شروع کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے مریدکے بہترین شہر بننے جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے پی ٹی آئی کارکنان سے کہا کہ بہت جلد پورا پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔ جلسہ سے خطاب میں برگیڈیئر(ر)راحت امان، خرم اعجاز چٹھہ، عمر آفتاب ڈھلوں نے مریدکے کے مسائل کے حل کے ضمن میں درپیش چیلنجز، اپنی کاوشوں اور آئندہ کے منظر نامے پر بات کی۔ کنور عمران سعید،سابق رکن ضلع کونسل خالدہ انتصار نے بھی گفتگو کی۔ اس جلسہ میں علاقہ بھر سے پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے۔ پروگرام کے تمام تر انتظامات اے سی مریدکے رانا ظفراللہ اور بلدیہ مریدکے کی زیر نگرانی سر انجام پائے۔ پروگرام کے آغاز میں اس وقت شدید بدمزگی پھیل گئی جب رہنما تحریکِ انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری محمد ارشد ورک پروگرام میں اپنے نام کی فلیکسز اتارے جانے پر خفاپنڈال میں داخل ہوئے۔ اس دوران تمام مہمان سٹیج پر بیٹھ چکے تھے اور تلاوت کا بابرکت عمل جاری تھا۔ ہاتھا پائی کا آغاز تاہم مسلسل نعرہ زن ٹیم چودھری ارشد ورک کو سٹیج کی جانب بڑھنے سے منع کرنے پر ہوا۔چودھری ارشد ورک نے سٹیج کے اوپرپہنچ کر قائدین کے روبرو لال چہرے اور بلند آواز کے ساتھ اپنامدعابیان کیا۔ یوں تلاوت رک گئی اور تقریباً تمام قائدین کو بیچ بچاؤ کیلیے اپنی سیٹوں سے اٹھنا اور بولنا پڑا۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید، محمد اشرف سوہنا و دیگر مہمان واضح طور پر شدید حیرت جبکہ ایم این اے برگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی، ایم پی ایز چودھری خرم اعجاز چٹھہ، چودھری عمر آفتاب ڈھلوں اور ان کے کئی ساتھی خفت، صدمے، رنج اور کوفت کا شکار نظر آئے۔ جیسے تیسے ارشد ورک کو معززمہمانوں و بعض مشترک دوستوں نے سٹیج کے ایک جانب کرسی پر بیٹھنے پہ آمادہ کیا تو ہی تقریب دوبارہ شروع ہو سکی۔ اس پیش رفت کے بعد ارشد ورک کے کارکنان بھی نسبتاً مطمئن ہو کر بیٹھ گئے۔ تاہم ان لمحوں میں اڑی گردِ ملال باوجود کئی مرکزی مقررین جیسا کہ کنور عمران سعید، اشرف سوہنا اور خرم اعجاز چٹھہ کی بالواسطہ کوشش کے، پروگرام کے آخر تک ماحول اور مزاج پر چھائی رہی۔ کسی فاضل مقرر کو توفیق نہ ہوئی کہ اپنی پارٹی کے اہم رہنما، سابق چیئرمین کو ڈائس پر آنے کی دعوت ہی دے دیتا یابراہِ راست ان کا نام لے کر ان کے تحفظات کو ایڈریس کرنے کی کاوش کرتا۔ ارشد ورک آخر وقت تک تقریب میں موجود رہے تاہم اجنبی اجنبی،روٹھے روٹھے اور کچھ الگ الگ سے۔ شروع کے واقعہ کے بعد مجموعی طور پر پوری تقریب کا رنگ آخر تک نارمل رہا۔ میاں محمود الرشیدکے مرکزی خطاب کے بعد تقریب تمام ہوئی تو ہما شما بلدیہ مریدکے کے انتظام کردہ سموسوں، چکن رولز اور گلاب جامنوں پر ٹوٹ پڑے۔ رہے خواص تو ان کو اپنی جستجو اور منزل کا راستہ پہلے سے ہی معلوم تھا۔

  • مریدکے شیخوپورہ کا حصہ ہے جہاں باقی اضلاع کی نسبت طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے. ایکسیئن واپڈا

    مریدکے شیخوپورہ کا حصہ ہے جہاں باقی اضلاع کی نسبت طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے. ایکسیئن واپڈا

    مریدکے،شہریوں کے نمائندہ وفد کی ایکسیئن واپڈا سے ملاقات،ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر عوامی جذبات سے آگاہ کیا
    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل مریدکے امیر جماعتِ اسلامی مریدکے سید تائید منظور کے ہمراہ آج ایکسیئن واپڈا سے ملاقات ہوئی۔ دو رکنی وفد نے دورانِ ملاقات ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر عوام کے جذبات سے انہیں آگاہ کیا۔ اس دوران گزشتہ اتوار کے عوامی احتجاج کا تذکرہ ہوا نیز واپڈا لائن مین راناقیصر محمود کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ واپڈا آفیسر نے لوڈ شیڈنگ شیڈول کے سبب عوامی مشکلات پر اظہار افسوس کیا تاہم اس میں کمی بیشی پر اپنے کردار بارے بے بسی ظاہر کی اور بتایا کہ یہ شیڈول اوپر سے آتا ہے اور وہ اسے فالو کرنے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا توقع ہے جلد لوڈ شیڈنگ شیڈول میں کمی ہوگی جس دن بھی ایسا کرنے کا حکم ملا بلاتاخیر اس کا فائدہ عوام تک منتقل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کاالگ الگ لوڈشیڈنگ شیڈول ہے۔ مریدکے شیخوپورہ کا حصہ ہے جہاں باقی اضلاع کی نسبت طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ فرینڈز آف مریدکے کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شیڈول بارے ایم این اے تحریک انصاف راحت امان اللہ بھٹی کو گزشتہ روز آگاہ کر دیا گیا۔ برگیڈیئر بھٹی کے قریبی ذرائع نے اس بارے لیسکو چیف سے بات چیت کا کہا گیا تاہم اڑتالیس گھنٹے گذر جانے کے باوجود ابھی تک اس بارے کسی مثبت پیش رفت کی اطلاع نہیں۔ ادھر مریدکے شہر کے مرکزی علاقے آج کسی مبینہ خرابی کے سبب تقریباً چھ گھنٹوں تک مسلسل بجلی سے محروم رہے۔

  • موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں ،ورنہ چالان

    موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں ،ورنہ چالان

    موٹرسائیکل سوارہیلمٹ ضرور پہنیں ،ورنہ چالان ہوگا
    باغی ٹی وی : شیخو پورہ (رانا شہباز نثار) اقبال حمید راں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر شیخوپورہ نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی سے ہر شخص کا تعلق ہے آیا کہ سڑک استعمال کرنے والا پیدل ہے یا کسی بھی قسم کی سواری پر ہے، اس کے لیے ٹریفک کے قوانین اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہی اور ان کا احترام ہر صورت میں ضروری ہے انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں ،موٹرسائیکل گرنے یاحادثے کی صورت میں سر پر چوٹ سے بچاجاسکتا ہے ،حادثہ کی صورت میں ہمیشہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے کے سرپر چوٹ لگتی ہے ،جس سے موت واقع ہوجاتی ہے ،اس ضروری ہے کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں ورنہ چالان جرمانے ہوں گے.

  • سید وارث شاہؒ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

    سید وارث شاہؒ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

    باغی ٹی وی : شیخو پورہ (محمد طلال سے)پنجابی زبان کے معروف شاعر اور عالمی شہرت یافتہ رومانوی داستان ہیر رانجھا کے خالق پیر سید وارث شاہ کے 224 ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات شیخوپورہ کے نواحی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں شروع ہو گئ ہیں۔تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار ، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، معروف روحانی شخصیت پیر رفیق الحسن قریشی اور عرس کمیٹی کے ممبران نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دےکر کیا۔ ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، معروف روحانی شخصیت پیر رفیق الحسن قریشی ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عرس کمیٹی کے ممبران نے عقیدت مندوں کے ہمراہ مزار پر چادر چڑھاٸی اور فاتحہ خوانی کی۔ عرس کی تقریبات میں مزار پر پنجابی مشاعرہ ، مقابلہ ہیر گاٸیکی ، صوفی ناٸٹ سمیت دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی ، جس میں پاکستان بھر سے فنکار شرکت کریں گے۔ عرس کے دوسرے روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عرس کو شایان شان طریقے سے منانے اور زاٸرین کی سہولت کے لیے وسیع پارکنگ ، میڈیکل کیمپ اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔

  • کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ نوجوان کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ نوجوان کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    باغی ٹی وی .شیخوپورہ خانقاہ ڈوگراں (محمد طلال سے)کئی دن گزرنے کے باوجود 22 سالہ طاہر کے قاتلوں کاپتہ نہ چل سکا۔والدین پر غشی کے دورے۔ شہری پولیس کارکردگی سے مایوس۔ وزیر اعلی پنجاب سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔
    تفصیلات کے مطابق محلہ نواب پورہ کے رہائشی طیب حسین کا بیٹا طاہر حسین راولپنڈی میں عرصہ سات سال سے پرندوں کی خرید وفروخت کا کام کر رہا رھاتھا۔ طاہر کے والد کو اطلاع ملی کی آپکا بیٹا کمرے میں مردہ پایا گیا ہے۔ طاہر کا والد راولپنڈی گیا تو دیکھا کی طاہر کو نا معلوم ملزمان نےہاتھ پاؤں باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر اور منہ میں کپڑا ڈال کو ناحق قتل کر دیا ہے ۔طیب حسین کی تحریری درخواست پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر 7 دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو ٹریس نہیں کر سکی ہے۔ والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی جیسے شہر میں ہمارے بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انھوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جراثیم کش ادویات کے باعث ہونے والی آبی آلودگی ، آبی حیات پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔

    جراثیم کش ادویات کے باعث ہونے والی آبی آلودگی ، آبی حیات پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی : شیخوپورہ (محمد طلال سے) صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادیوں ، فیکٹریوں سے کثیر مقدار میں آلودہ پانی کے اخراج اور زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی جراثیم کش ادویات کے باعث ہونے والی آبی آلودگی ، آبی حیات پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔ دریاؤں و قدرتی آبی گذر گاہوں پر بیراجوں اور ان کے کناروں پر بندوں کی تعمیر سے مچھلی کی قدرتی افزائش گاہیں تقریبا معدوم ہوگئی ہیں ، جس سے ان کی قدرتی طور پر ہونے والی افزائش میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ بات شیخوپورہ کے تاریخی و سیاحتی مقام ہرن مینار میں فش سیڈ سٹاکنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ ماہی پروری نے آبی حیات کی بقا کے پیش نظر شیخوپورہ کے تاریخی و سیاحتی مقام ہرن مینار میں فش سیڈ سٹاکنگ کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شیخوپورہ فروا رسول ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر فیصل جاوید ، محکمہ ماہی پروری کے افسران اور فش فارمرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شیخوپورہ فروا رسول نے ہرن مینار میں 10 ہزار سے زائد فش سیڈ سٹاک چھوڑ کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب سرکاری پیداواری مراکز پر مصنوعی نسل کشی سے حاصل شدہ فش سیڈ سٹاک کی قدرتی پانیوں میں سٹاکنگ پروگرام کے تسلسل کا حصہ ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز فروا رسول نے کہا کہ محکمہ ماہی پروری آبی حیات کے تحفظ اور اس کی معدوم ہوتی ہوئی نسلوں کی افزائش کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت ماہی پروری کے ذریعے صوبے کی آمدن میں اضافے اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے مچھلی کی صنعت کو ترقی دے رہی ہے اور اس سلسلے میں نہ صرف سرکاری سطح پر مچھلی کی آفزائش کے لئے ہچری کو فروغ دیا جا رہا ہے بلکہ نجی شعبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ، جس سے نہ صرف مچھلی کی صنعت فروغ پائے گی بلکہ صوبے میں روزگار کے وسیع ذرائع میسر آئیں گے۔

  • شیخوپورہ – چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

    شیخوپورہ – چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی چہلم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جار ہا ہے۔ چہلم کے مرکزی جلوس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے ضلع میں چہلم کے حوالہ سے منعقد کئے جانے والے مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کومکمل کروایا۔ مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور روٹ پر آنے والی عمارتوں، لنک روڈز و گلیوں وغیرہ پر چھت ڈیوٹی، پکٹ ڈیوٹی، موبائل گشت، موٹرسائیکل گشت و دیگر انتظامات کے حوالے سے مکمل سیکیورٹی پلان جاری کیا۔ مرکزی جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی جارہی ہے۔ جلوس کی حفاظت کے لئے ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ، ایلیٹ پولیس سنائپرز، پرائیویٹ وولینٹیئرز، سول ڈیفنس عملہ، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ و دیگر اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے دوران وزٹ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور اختتام پروگرام تک تمام پولیس افسران و جوان نہایت الرٹ ہوکر اپنی اپن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے سفید پارچات میں ملبوس پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں جو کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔ تقریباً ایک ہزار پر مشتمل پولیس افسران و جوان مرکزی جلوس کی حفاظت پر مامور کئے گئے ہیں۔ جو آغاز سے اختتام پروگرام تک اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

  • شیخوپورہ ـ حافظ آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،عام شہریوں سمیت سکول کی طالبات بھی مشکلات کاشکار

    شیخوپورہ ـ حافظ آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،عام شہریوں سمیت سکول کی طالبات بھی مشکلات کاشکار

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) حکومتیں تو بدلتی رہیں مگر شیخوپورہ سے حافظ آباد روڈ کے حالات نہ بدل سکے،روڈ خراب ہونے کی وجہ سے مقامی اور یہاں سے سفر کرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے-
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ سے حافظ آباد روڈ پر واقع یہ علاقہ زرعی پیداوار کے حوالے سے ملک بھر کے شہروں کی منڈیوں میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے مگر ملحقہ روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے زرعی اجناس دیگر شہروں کی منڈیوں تک لے جانا بھی ایک خواب بن کر رہ چکا ہے،اسی روڈ پر واقع سکولوں میں بچوں اور بچیوں کی رسائی بھی مشکل ہوچکی ہے دوسری جانب اسی حلقہ سے منتخب ہونے والے ایم پی اے اور ایم این اے بھی خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب سے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔