Baaghi TV

Category: شیخوپورہ

  • ڈی ایس پی فیروزوالہ کی شاندار کاروائی

    ڈی ایس پی فیروزوالہ کی شاندار کاروائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوصاحب شیخوپورہ جناب احسن سیف اللہ صاحب کی ہدایت کے مطابق زیر نگرانی عمران عباسDSP فیروزوالہ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
    اس سلسلہ میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سپیشل سرچ آپریشن علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا میں کیا گیا ہے جو دوران سپیشل سرچ آپریشن درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 04 عدد کلاشنکوف، 01 رائفل223بور،01 گن 12 بور، 02 پسٹل 120گولیاں ، 3کلو 547گرام چرس، 25 لیٹر شراب برآمد کرکے مطابق قانون کاروائیاں عمل میں لائی گئیں
    دوران سرچ آپریشن 02 کس سابقہ ریکارڈ یافتگان جنیند عرف چاند اور علی حیدر کی گرفتاری عمل میںلائی گئی جبکہ 07 کس ملزمان کو کرایہ داری ایکٹ کی پاسداری نہ کرنے کی پاداش میں گرفتارکرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی
    اس سپیشل سرچ آپریشن میں SHOتھانہ فیکڑی ایریا فیصل عباس انسپکٹر اور سرکل کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا گیا۔

    اس موقع پر DPOصاحب شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی اور شیخوپورہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائےگا۔یا تو جرائم پیشہ افراد کو اپنی مجرمانہ سرگرمیاں ترک کرنا پڑیں گی یا ان کو پابند سلاسل ہونا پڑےگا۔

  • صحافیوں کی ایس ایچ او فیروزوالہ سے ملاقات

    صحافیوں کی ایس ایچ او فیروزوالہ سے ملاقات

    فیروز والہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جرنلسٹس فیروز والہ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیدارن کے وفد کی راحیل خان ایس. ایچ. او تھانہ فیروزوالہ سے ملاقات. تفصیلات کے مطابق جرنلسٹس فیروز والہ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیدارن کی چند دن قبل تعینات ھونے والے ایس ایچ او راحیل خان سے ملاقات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راحیل خان نے بتایا کہ ڈی. پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور ڈکیتی جیسے سنگین واقعات کو روکنے کے لیے ڈی. ایس. پی. عمران عباس کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں. ملزمان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں. صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیروزوالہ تھانہ ایک علاقے کے لحاظ سے بڑا تھانہ ھے اور جرائم کی شرح بھی زیادہ ھے . لیکن ایمانداری سے کام کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جب تک اس تھانہ میں رھوں گا ہر حق دار سائل کو انصاف ملتا رہے گا.اور منشیات فروشوں کو خبردار کرتا ہوں کہ میرے علاقے سے نکل جائیں ورنہ عبرت کا نشان بنا دوں گا

  • 28لاکھ کی کرپشن لیکن ڈیوٹی پر بحال

    28لاکھ کی کرپشن لیکن ڈیوٹی پر بحال

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) محکمہ سوشل ویلفئیر کے ملازمین ندیم اور یاسین نے مستحقین کو ادویہ فراہم کرنے میں کرپشن کرتے ہوئے 28 لاکھ روپے غبن کئے جبکہ سزا کے طور پر ان کی صرف ٹرانسفر کی گئی ہے
    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئیر کی طرف سے مستحقین کو ٹراما سنٹر شیخوپورہ میں ادویہ فراہم کرنے کی ذمہ داری ندیم اور یاسین نامی ملازمین کی تھی
    ٹراما سنٹر میں آنے والے مستحقین کو ادویہ فراہم کرنے کے نام پر انہوں نے جعلی دستخطوں کا سہارا لیتے ہوئے سرکاری کاغذات میں 28 لاکھ روپے کی ایسی ادویات کی فراہمی ظاہر کی جو فراہم کی ہی نہیں گئی تھیں
    یہ 28 لاکھ روپے اپنی جیب میں ڈال کر سیر و شکر ہو رہے
    یہیں پر بس نہیں ، محکمے کے علم میں آنے کے بعد ان کو سزا کے طور پر ندیم نامی شخص کو سوشل ویلفئیر سے دارالامان شہر شیخوپورہ اور یاسین نامی شخص کو اٹک میں ٹرانسفر کر دیا گیا
    یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹرانسفر کر دینے سے مذکورہ کرپشن کی رقم واپس خزانے میں جمع ہو گئی ؟
    دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر دارالامان کی انتظامیہ کو مذکورہ شخص کی کرپشن کا علم تھا تو انہوں نے ایسے بدکردار شخص کو اپنے محکمے میں ٹرانسفر کیوں ہونے دیا ؟
    کیا سرکاری خزانے کو لوٹنے والے یونہی آزاد پھرتے اور سرکاری نوکری کرتے رہیں گے ؟

  • 25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا      آصفہ بھٹو

    25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا آصفہ بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ اور صدر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی اور پٹہکہ جلسے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

    باغی ٹی وی : آصفہ بھٹو نے اپنے جلسے کی کچھ تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ کشمیر، 25 جولائی کو کشمیر میں تیر چلے گا ، انشاءاللّٰہ‘


    واضح رہے کہ امبور مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا تھا آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا تھا-

    آزاد کشمیر کی انتخابی ریلی میں آصفہ بھٹو نے جوشیلے انداز میں کہا تھا کہ کشمیر جنت نظیر ہے، کشمیر بے نظیر ہے-

  • پولیس افسران کے اعزاز میں عشائیہ

    پولیس افسران کے اعزاز میں عشائیہ

    شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ کی جانب سے ایس پی انویسٹی گیشن آصف امین اعوان،ڈی ایس پی محمد ریاض صفدر آباد سرکل اور ڈی ایس پی سی آئی اے فتح احمد کے تبادلہ کے موقع پر فئیر ویل پارٹی کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں ڈی پی او شیخوپورہ،کے علاوہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا سمیت دیگرپولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی۔
    اس موقع پر تمام پولیس افسران اورملازمان کی جانب سے ایس پی انویسٹی گیشن آصف امین اعوان،ڈی ایس پی محمد ریاض اور ڈی ایس پی سی آئی اے فتح احمد کو ضلع شیخوپورہ میں بہترین اور نہایت احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اوران پولیس افیسرز کوڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی جانب سے یادگار شیلڈ زپیش کی گئیں اس موقع پر پولیس افسران وملازمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن آصف امین اعوان، ڈی ایس پی محمد ریاض اور ڈی ایس پی سی آئی اے فتح محمد کی ضلع شیخوپورہ میں دی جانیوالی محکمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ نہایت ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسرزہیں۔اس موقع پر تمام پولیس افسران و ملازمان نے ان سے محبت کااظہار کرتے ہوئے ان کودعاؤں او ر نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

  • قوم ایک اور صدمے سے دوچار

    قوم ایک اور صدمے سے دوچار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے )ہاکی ورلڈ کپ 94کے فاتح، پرائڈ آف پرفارمنس، اولمپیئن مایہ ناز کھلاڑی نوید عالم بلڈ کینسر سے شکست کھاگئے، وہ ان دنوں شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہیں گزشتہ رات پہلی کیموتھراپی کی گئی تو ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ 13جولائی بروز بدھ اپنے خالق حقیقی سے جاملے
    نوید عالم مرحوم کی عمر 49برس تھی ایک بیوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگواروں میں چھوڑی ہیں ان کی نماز جنازہ ہاکی گراؤند شیخوپورہ میں ادا کی گئی جس میں سابق قومی ہاکی کھلاڑیوں، ارکان اسمبلی سمیت ہر شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نوید عالم ان کے آبائی علاقہ نبی پورہ کے قبرستان میں ان کے والد محترم چوہدری دین محمد گجر مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا
    قومی ہیرو نوید عالم کو 12روز قبل کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی انہیں شوکت خانم ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے داخل کروادیا گیا ان کے علاج معالجہ کے اخراجات سندھ حکومت ادا کررہی تھی مرحوم نوید عالم کی وفات سے ہاکی کا ایک باب بند ہوگیا، انہوں نے سکول لائف سے ہی ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے دن رات کام کیا وہ ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار بھی رہے پاکستان بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی قومی ہاکی ٹیموں کے کوچ کے فرائض سرانجام دیئے، نوید بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے اولمپکس ورلڈ کپ، چیمپئن ٹرافی اور ایشئن گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی
    ان کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے مگر وہ ہاکی کو زندہ رکھنے اور پھر سے ہاکی کو بلندیوں پر لیجانے کی جستجو کرتے رہے نوید عالم نے اپنے وطن کیلئے کئی نیشنل و انٹرنیشنل اعزازات جیتے، نوید عالم نے چند ماہ قبل ہی عملی سیاست میں حصہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

  • موٹرویز پولیس اور ٹوٹل پارکو کی روڈ سیفٹی کے اہم معاملے پر اپنی پہلی ویڈیو جاری کی

    موٹرویز پولیس اور ٹوٹل پارکو کی روڈ سیفٹی کے اہم معاملے پر اپنی پہلی ویڈیو جاری کی

    روڈ سیفٹی کے پیغامات کو جدید اور موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے لئے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ اور ٹوٹل پارکو پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت قائم ہونے والے ورچوئل ٹریننگ سنٹر نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے پہلی وڈیو جاری کر دی ہے، وڈیو میں دُوران ڈرائیونگ بلائنڈ سپوٹ کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی ہے، بلائنڈ سپوٹ سے متعلق وڈیو کی افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبو ب اسلم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ہے، اس کے علاوہ ٹوٹل پارکوپاکستان کے سی ای اومحمت سیلیپوگلو، ٹوٹل پارکو کی سینیئر مینجمنٹ اورموٹروے پولیس کے دیگرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے، قبل ازیں موٹروے پولیس اورٹوٹل پارکو میں ایک یاد داشت پر دستخط کئے گئے تھے. جس کی رُو سے ٹوٹل پارکو موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر روٍڈ سیفٹی پر تربیتی وڈیوز بنائے گی.
    کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ ٹوٹل پارکو کے اشتراک سے بنائی جانے والی ان وڈیوزمیں بلاینڈ سپوٹس، موٹرسائیکل سواروں کی سیفٹی، دورانِ سفر نیند آنے، ڈرائیونگ سے توجہ ہٹانے والے عوامل، محفوظ فاصلے، خراب موسم میں ڈرائیونگ، محتاط ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے دیگراہم اُصولوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ان وڈیوز کوعام عوام کے علاوہ مختلف ایسے نجی اداروں کو بھجوانے اوروہاں پرموجود ڈرائیورز کی تربیت میں استمعال کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جن میں وسیع تعداد میں ڈرائیورز موجود ہوتے ہیں، بچوں کیلئے بھی روڈ سیفٹی پرمبنی مختلف وڈیو گیمز بھی بنائی جائیں گی، تا کہ مستقبل کے ان ڈرائیورز کو کھیل کھیل میں روڈ سیفٹی کے اُصولوں سے آگا ہ کیا جائے، روڈ سیفٹی پر کام کرنا اس ادارے کا بُنیادی مقصد ہے اوروہ اسے انسانیت کی بہترین خدمت تصور کرتے ہیں، ٹوٹل پارکو جیسے اداروں کے تعاون سے ہی ہم اپنے عوامی خدمت کے معیارمزید بُلند کر سکتے ہیں، بلائنڈ سپوٹ پربننے والی وڈیوعوامی آگاہی کے لئے بہت اہم ہے، بہت جلد دوسرے اہم اُصولوں پر بھی معلوماتی وڈیوز بنائی جائیں گی، تا کہ عوام میں روڈ سیفٹی کا شُعور اُجاگر کیا جا سکے گا.

  • سخت رویوں کا نرمی سے جواب دیا جائے تابندہ ملک

    سخت رویوں کا نرمی سے جواب دیا جائے تابندہ ملک

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِ نگرانی ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں موٹروے پولیس کے زیرِ تربیت افسران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کے زیرِ اہتمام ہونے والے سیمنیار میں پروفیسر تابندہ ملک جو نا صرف پاکستان بلکہ امریکہ اور یو این او کے مختلف ادراروں میں بطور ایڈوائزر کام کر چُکی ہیں نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ایک مثالی ادارہ ہے جس نے اپنی خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کے ذریعے پورے پاکستان میں نیک نام کمایا ہے، انہوں نے موٹروے پولیس افسران کو نصیحت کی کہ وہ اس شعار کو کبھی فراموش نہ کریں اور دوسروں کے سخت رویوں کا بھی نرمی سے جواب دیں، انہوں نے لیڈرشپ کی خصوصیات اور اُس کے کردار اور اہمیت پر جامع روشنی ڈالی،

    ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ اُن کی پوری کوشش ہے کہ موٹروے پولیس کے اِس ادارہ میں زیرِ تربیت افسران کی اِس طرح تربیت کی جائے کہ اُن میں موجود قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جائے اور رمزید اُن کی جسمانی اور زہنی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جائے، تا کہ عملی میدان میں جا کر یہ افسران عمدہ اخلاق کیساتھ اپنے فرائض کو سر انجام دیں سکیں، تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج کی طرف سے پروفیسر تابندہ ملک کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی.

  • شیخوپورہ سے قیدیوں کو لاہور لانیوالی وین حادثے کا شکار

    شیخوپورہ سے قیدیوں کو لاہور لانیوالی وین حادثے کا شکار

    لاہور: شیخوپورہ سے قیدیوں کو لاہور لانے والی وین شہری کی گاڑی پر چڑھ گئی، ملزمان کو اے ٹی سی منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق لاہور، قیدیوں کی وین ٹریفک لائٹ پول اورسگنل پرکھڑی گاڑسی سے بھی ٹکرا گئی-

    پولیس کے مطابق وین میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان تھے جن کو اے ٹی سی منتقل کردیا گیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل مظفر گرھ سے لیہ میں قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 پولیس اہلکار بلال، موسی، ندیم ، نعمان ، امان اللّٰہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ وین میں موجود 23 قیدی بھی زخمی ہوئے تھے-

  • خانقاہ ڈوگراں میں ایک اور حادثہ

    خانقاہ ڈوگراں میں ایک اور حادثہ

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے)موٹروے خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب لاہور کی جانب جانے والی تیزرفتار کار بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرائی گئی حادثہ کے نتیجہ میں 7افراد زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایف ڈبلیو او اور ریسکیو1122کے اہلکاروں نے کار میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد فراہم کی موٹروئے پولیس نے کار کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی تاہم حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں سے کسی بھی مضروب کی حالت خطرئے میں نہ ہے۔